تازہ ترین

نوشہرہ سیکٹر میں فوجی اہلکار زخمی

نوشہرہ //طویل عرصہ تک خاموشی کے بعد ایک بار پھر نوشہرہ میں حد متارکہ پر پاکستانی فوج کی فائرنگ سے بھارتی فوج کا ایک اہلکار شدید زخمی ہواہے ۔دفاعی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی ستائیس مدراس ریجمنٹ کا اہلکار ونیش عمر چھبیس سال سکنہ مدراس جو کہ حد متارکہ پر نوشہرہ سیکٹر میں تعینات تھا ،سنیچر کی سہ پہر پاکستانی فوج کی طرف سے کئے گئے سنائپر شاٹ کا نشانہ بن کر شدید طور پر زخمی ہواہے ۔ زخمی اہلکار کو بذریعہ ہیلی کاپٹر فوری طور پر شمالی کمان کے ہسپتال اودھمپور منتقل کیاگیاہے۔  

راجوری میں فوجی اہلکار پُراسرار طور پر لاپتہ

راجوری //راجوری کے سندر بنی علاقے میں ایک فوجی اہلکار پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیاہے۔لاپتہ اہلکار موبائل فیلڈ ویٹرنری ہسپتال سے ہے جو سندر بنی کیمپ میں تعینات تھا۔پولیس نے بتایاکہ یہ اہلکار پراسرار طور پر لاپتہ ہواہے جس کے بارے میں گمشدگی کی رپورٹ پولیس تھانہ سندر بنی میں درج کی گئی ہے اور پولیس نے تلاش اور تحقیقات شروع کردی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ یہ اہلکار عام لباس میں تھا اورلاپتہ ہونے کے وقت ا س کے پاس کوئی ہتھیار وغیرہ نہیں تھا۔  

لٹھونگ کو کانی ہوڑی سے جوڑنے والا پل 8برس سے تشنہ ٔتکمیل

سرنکوٹ//لگ بھگ8سال قبل محکمہ تعمیر ات عامہ کی طرف سے لٹھونگ کوکانی ہوڑی سے جوڑنے کیلئے ایک پل کی تعمیر کام شروع کیاگیاتھاتاہم اس کی تکمیل آج تک نہیں ہوپائی ۔ابتداء میں پل کی تعمیر کاکام تیزی سے ہوا اوراس کیلئے پنہالی نالہ پر تین پلر کھڑے کئے گئے لیکن اس کے بعد محکمہ نے پھر اس کی جانب مڑ کر دیکھاتک نہیں اور آج بھی عام لوگ و روزانہ سکول جانے والے طلاب کو اپنی جان جوکھم میں ڈال کر عبور و مرور کرناپڑتاہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ تعمیری کام شروع ہونے پر انہیں خوشی ہوئی تھی کہ آر پار جانے میں خطرہ مول نہیں لیناپڑے گامگر یہ کام ادھوراچھوڑ دیاگیاہے اور وہ دریا کے بیچوں بیچ گزرنے پر مجبور ہیں۔بیشتر لوگ اس بات پر پریشان رہتے ہیں کہ وہ اپنے سکول جانے والے بچوں کو دریاعبور کرانے کیلئے ان کے ساتھ جائیں یاکام پر ۔مقامی شہریوں محمد یوسف، محمد امین،محمد شکیل ،محمد نزاکت، مشتاق احمدوغیرہ نے بتایاکہ

اعجاز اسد نے شاہد اقبال کی موجودگی میں عہدہ سنبھالا

 راجوری//محمد اعجاز اسد نے شاہد اقبال چوہدری کی جگہ ڈپٹی کمشنر راجوری کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔موصوف سنیچر کی شام کو راجوری پہنچے جہاں انہوں نے ڈی سی دفتر پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ان کا سابق ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے والہانہ استقبال کیا اور انہیں چارج تھمایا۔اس دوران خطہ پیر پنچال کے ان دونوں آئی اے ایس افسران کے درمیان ضلع میں ترقیاتی امور سے جڑے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔     اعجاز اسد کا منجاکوٹ میں استقبال  پرویز خان    منجاکوٹ//ڈپٹی کمشنر پونچھ سے تبدیل ہوکر ڈپٹی کمشنر راجوری تعینات ہونے والے نوجوان آئی اے ایس افسرمحمد اعجاز اسد کا منجاکوٹ میں متعدد مقامات پر استقبال کیاگیا۔ تحصیل کے لوگوں نے بڑی تعداد میں موصوف کا بی جی کے مقام پر استقبال کیااور انہیں وہاں سے ایک قافلے کی ش

پی ڈی پی ۔بی جے پی غیر فطری اتحادتاریخی غلطی :اقبال ملک

 کوٹرنکہ //پردیش کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر محمد اقبال ملک نے پی ڈ ی پی ۔بی جے پی کے اتحاد کو ریاست کی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیاہے کہ درہال بدھل حلقہ کے ممبراسمبلی و سابق وزیر نے اپنے آبائی گائوں میں محکمہ خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین کے تحت لائسنس اس طرح منظور نظرافراد میں تقسیم کئے جیسے کسی لنگر کا تبرک تقسیم کیاجاتاہے ۔ کوٹرنکہ میں کانگریس کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقبال ملک نے کہاکہ پی ڈی پی ۔بی جے پی حکومت پہلے سے ہی گری ہوئی تھی اور آکسیجن کے سہارے چل رہی تھی ۔انہوں نے کہاکہ غریب عوام کو اس ظالم اور رشوت خور اور بدامنی پھیلانے والی حکومت سے چھٹکارا ملا اور وہ گورنر راج کو ریاست کیلئے خوش آئند سمجھتے ہیں جو فرقہ پرست اور کنبہ پروری والے اتحاد سے ہزار گنا بہتر ہے ۔ان کاکہناتھاکہ سابق حکومت کے دور ان من مانی اور لوٹ کھسوٹ کا بازار

ڈی سی پونچھ پرنم آنکھوں سے مینڈھر سے راجوری روانہ

 مینڈھر//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد کو مینڈھر کے لوگوں نے خوشی سے نہیں بلکہ آنکھوں میں آنسو لئے ضلع راجوری کیلئے الوداع کیا ۔سنیچرکے روز مینڈھر میں کئی جگہوں پر الوداعی پارٹی دی گئی۔ اس دوران صبح سے ہی بڑی تعداد میں لوگ کرشنا گھاٹی کے مقام پر جمع ہو ئے اور انہیں ایک قافلے کی شکل میں بھمبر گلی تک لے جایا گیا ۔ان کے اعزاز میں منکوٹ کے مقام پر الوداعی پارٹی رکھی گئی اورپھر چھجلہ میں پیر معصوم شاہ کی زیارت پر ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ٹھیکیدار امان اللہ چوہدری کر رہے تھے ۔اس دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد جب وہ سخی میدان پہنچے جہاں سردار ممتاز خان کی طرف سے بھی ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔وہ ایک بڑے قافلے کے ہمراہ جب سیمنٹ سریا مارکیٹ مینڈھر پہنچے تو وہاں پر سابق سی ایم او محمد یونس چوہدری کی قیادت میں ہزاروں کی تعداد میں

پانی کا ٹینک چھت کے بنا

مینڈھر//ہرنی قصبہ کے لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای پر گندہ پانی سپلائی کرنے کا الزام عائد کیاہے ۔ مقامی لوگوں کاکہناہے کہ انہیں ایک ایسے ٹینک سے پانی سپلائی کیاجارہاہے جس پر چھت نہیں اور اس میں کئی چھوٹے چھوٹے جانور مردہ پائے جاتے ہیں۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ اس حوالے سے انہوں نے متعلقہ افسران سے شکایت کی اورٹینک پر چھت ڈالنے اوراس کی صفائی کروانے کی اپیل کی تاہم کوئی اقدام نہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے یہاں تک کہاکہ محکمہ انہیں مزدور فراہم کرے اور وہ خود پیسے خرچ کرکے صفائی کروائیں گے کیونکہ گندہ پانی پینے سے بیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہے لیکن محکمہ نے یہ کام بھی نہیں کیا اور مزدور نہیں دیئے۔ان کاکہناہے کہ فوری طور ٹینک کی صفائی کروا کر اس پر لینٹر ڈالاجائے تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم ہوسکے اور وہ بیماریوں کا شکار نہ ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹینک کاکام کرنے والوں کے خلاف

منڈی کا پسماندہ ترین گائوں مارکوٹ

د و میں سے ایک بھی سڑک نہ بن پائی ،دیگر سہولیات بھی نہ دارد   منڈی //منڈی سے دس کلو میٹر دور پہاڑی پر آباد مارکوٹ علاقے کا شمار ضلع پونچھ کے پسماندہ ترین گائوں میںہوتاہے۔اس علاقے تک جانے کیلئے سڑک سے پیدل چل کر پہاڑ ی راستہ طے کرنے میںچار گھنٹوں سے زائد عرصہ کا وقت لگتاہے۔ یہ علاقہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔گائوںمیں سرکاری ا سکول کی بری حالت ہے جبکہ طبی مرکز بھی عدم توجہی کاشکار ہے ۔مقامی عوام کے مطابق کافی عرصہ قبل اس علاقہ کیلئے دو سڑکوں کاسنگ بنیاد رکھاگیاتاہم اس پر سیاسی لیڈروں نے تختیاں لگادیں اور کام نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہاکہ ایک سڑک براچھڑ سے مارکوٹ اور دوسری سڑک منڈی راجپورہ سے مارکوٹ کو جانی تھی لیکن ان دونوں سڑکوں پر کام نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں سکول تو قائم ہیں لیکن ان میں اساتذہ باری باری آتے ہیں۔ان کاکہناہے کہ مقامی طلبا

راہل یادو ڈپٹی کمشنر پونچھ تعینات

 پونچھ//آئی اے ایس افسر راہل یادو نے ڈپٹی کمشنر پونچھ کے عہدے کا چارج سنبھالاہے ۔یادو اس سے قبل ایس ڈی ایم مینڈھر اور پھر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپوارہ تعینات رہے ہیں جن کا حال ہی میں تبادلہ مقامی آئی اے ایس افسراعجاز اسد کی جگہ ڈی سی پونچھ کے طور پر کیاگیاہے۔اس موقعہ پر اعجازاسد نے یادو کا استقبال کیا ۔  

انتظامیہ اور پریس کلب کی طرف سے شاہد اقبال کے اعزاز میں تقاریب

 راجوری//ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہدا قبال چوہدر ی کے بانڈی پورہ تبادلے پر ان کے اعزاز میں انتظامیہ اور پریس کلب راجوری کی طرف سے تقاریب منعقد کی گئیں ۔انتظامیہ کے افسران کی طرف سے ضلع صدر مقام میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں تمام محکمہ جات کے افسران شامل ہوئے ۔اس موقعہ پر انہوں نے ڈاکٹر شاہد اقبال کے دور کوسراہتے ہوئے کہاکہ ان کا رویہ بہت ہی مثبت رہا اور راجوری میں بہت ہی اچھے کام کئے گئے ۔دریں اثناء راجوری پریس کلب کی طرف سے تنظیم کے صدر اویناش جسیال کی قیادت میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کے علاوہ ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس ، ڈی پی او عبدالخبیر ، ڈی آئی او محمد شفاعت ،ذرائع ابلاغ کے نمائندگان بھی موجو دتھے ۔اس موقعہ پر ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد نے شاہد اقبال کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ انہی کی وجہ سے راجوری میں پریس کلب قائم

مزید خبرں

مشکوک نقل و حرکت  فوج نے کالاکوٹ سے شہری گرفتار کرلیا راجوری//فوج نے مشکوک و نقل و حرکت پاتے ہوئے کالاکوٹ میں ایک شہری کو گرفتا ر کرلیاہے جس کی شناخت نور جمال ولد محمد اسمٰعیل ساکن جندا ارناس ضلع ریاسی کے طور پر ہوئی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ شخص دیالہ گائوں میں مشکوک طور پر گردش کررہاتھا جس پر اسے گرفتا رکیاگیا۔ بعد ازآں اسے کالاکوٹ پولیس تھانہ بھیج دیاگیاجہاں اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔   ڈی سی کے تبادلے کو رکوانے کا مطالبہ  مینڈھر//امام و خطیب جامع مسجد مینڈھر نے گزشتہ روز شائع ہوئی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر پونچھ کے تبادلے پر انہوں نے سبھی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس فیصلے کو رکوانے کی کوشش کریں اور انہوں نے اپنے خطاب میں بی جے پی اور آر ایس ایس کا نام نہیں لیا ۔یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ انہوں نے تمام