تازہ ترین

مغل شاہراہ سے متعلق گورنر کی ہدایات

 مرمت کاکام بہت جلد مکمل کیاجائے گا:ایگزیکٹو انجینئر    سرنکوٹ //ریاستی گورنر این این ووہرا کی طرف سے مغل شاہراہ کے رکھ رکھائو میں پچھلے تین سال کے دوران خرچ ہونے والی رقم کا آڈٹ کروانے،مسافروں کی زندگی کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اس کا جامع سیفٹی آڈٹ کروانے ، سڑک پر پانچ بیت الخلاء اور مسافر شیڈ تعمیر کرنے و پیر گلی میں واقع زیارت کے ساتھ لنگر عمارت کی مرمت کرنے کی ہدایات کا خطہ پیر پنچال کے عوام نے خیر مقدم کیاہے ۔خطہ کے لوگوں کا کہناہے کہ یہ شاہراہ ان کیلئے خاصی اہمیت کی حامل ہے جس کے نام پر حکومتوں نے ووٹ تو بٹورے مگر اس کی طرف توجہ نہیں دی گئی جس کے نتیجہ میں کئی مقامات سے یہ سڑک پوری طرح سے تباہ ہوچکی ہے اور اس پر جگہ جگہ کھڈے بنے ہوئے ہیں جن کی مرمت نہیں کی جارہی ۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے سرنکوٹ کے بابر خان کاکہناہے کہ خطہ پیر پنچال کی ترقی کیلئے یہ روڈ س

ڈپٹی کمشنر راجوری کا افسران سے تعارفی اجلاس

 راجوری//ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے ضلع افسران کے ساتھ تعارف اجلاس منعقد کیا۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنران شیر سنگھ ، شفیق احمد ، خالد حسین اور گرمکھ سنگھ ، اے سی آر اے قیومیر ، تحصیلداران محمود ریاض ،شیراز چوہان ، محمد رفیق و دیگرافسران بھی موجو دتھے ۔ڈپٹی کمشنر نے جمع بندی اور گرداوری کے معاملات کو جلد سے جلد نمٹانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ مال انتظامیہ کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے ۔اس دوران انہوں نے بینکروں اور سیمابھون کی تعمیر کاجائزہ بھی لیا اور سیما بھون کیلئے تین دنوں جبکہ بینکروں کیلئے ایک ہفتے میں جگہ کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی ۔دریں اثناء اعجازاسد نے متعدد پروجیکٹوں کا جائزہ لیتے ہوئے موقعہ پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ معیار کو یقینی بناتے ہوئے متعینہ مدت میں ان پروجیکٹوں کی تکمیل کریں ۔اس دوران انہوں نے گورنمنٹ میڈیک

ضیا الاسلام منجاکوٹ میں تعلیمی سال کا آغاز

 منجاکوٹ //مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ ضیاء الاسلام منجا کوٹ راجوری میں تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا۔امسال جامعہ میں حفظ کے تین درجات جبکہ نورانی قاعدہ کے دو اور ناظرہ کا ایک درجہ بنایا گیا ہے ۔یہاں جاری بیان کے مطابق جامعہ میں امدادی وغیر امدادی طلبا کی تعداد ایک سو کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ناظم جامعہ مولانا حافظ محمد الیاس نے اساتذہ کی ابتدائی میٹنگ میں اس بات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم وتربیت اور اوقات تعلیم کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااور طالب علم کی کمزوری کو اساتذہ کی کمزوری شمار کیا جائے گااس لئے ابتداء ہی سے طلبا پر تمام دینی وعصری مضامین میں دلچسپی کے ساتھ محنت کروانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حفظ کے ہر طالب علم کو پختہ تجوید کے ساتھ تکمیل قرآن کے موقعہ پر ایک بیٹھک میں قرآن سنانا لازم ہوگا تبھی جامعہ سے حفاظ کو سند دی جائے گی ورنہ سند نہیں دی جائ

ریاستی گورنر آر ایس ایس نواز نہیں ہوناچاہئے:رانا

   مینڈھر//ممبر اسمبلی مینڈھرو نیشنل کا نفرنس لیڈر جا و یدا حمد رانا نے ریاستی گورنر سے زیر التواپڑے ترقیاتی کاموں کی تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ریاست میں نظام کی باگ ڈور کسی آر ایس ایس نواز کے ہاتھ نہیں جانی چاہئے ۔رانا نے ریاستی گورنر کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں نئے گورنر کی تعیناتی کیلئے نام لئے جارہے ہیں تاہم وہ نہیں چاہتے کہ کوئی آر ایس ایس ایس سے وابستہ شخص اس عہدے پر فائز ہو۔انہوں نے کہا کہ وہ با ر با رکہتے رہے ہیں کہ کشمیر ہندوستا ن کے ہاتھ سے نکل چکا ہے اور مو دی صاحب نے لکھن پو ر پا ر کر لیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہم نے پا کستا ن سے گو لہ کھا نے کیلئے ہندوستا ن سے الحاق نہیں کیا تھااور نہ ہی اس لئے کہ ریاست کے باہر کے لوگ حکومت کریں۔اس موقعہ پر حا جی پلو، حا جی میر محمد و دیگران بھی موجو دتھے۔نیشنل کانفرنس کے مقامی دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے

جموں یونیورسٹی کے پونچھ کیمپس کی تکمیل

 پونچھ //حق انصاف کونسل نے جموں یونیورسٹی کے پونچھ کیمپس کیلئے 1.37کروڑ روپے کو منظوری دینے کے فیصلے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے ریلی نکالی ۔یہاں جاری بیان کے مطابق کیمپس کی تکمیل کیلئے یہ رقم جاری کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز ریاستی گورنر این این ووہرا نے اپنے دورہ ٔ پونچھ کے دوران کیا ۔پونچھ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تنظیم کے صدر ذیشان نے گورنر ااور سابق ڈپٹی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد کا شکریہ اد اکیا ۔انہوں نے کہاکہ پونچھ کی مقامی تنظیموں کی مشترکہ جدوجہد کے نتیجہ میں یہ دیرینہ مانگ پوری ہوئی ہے جس سے طلباء کو مقامی سطح پر ہی تعلیم حاصل کرنے کا موقعہ مل سکے گا۔انہوں نے کہاکہ سابق حکومتیں اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہیں اور انہوں نے اس وقاری پروجیکٹ کو تعطل کاشکار بنادیاتاہم گورنر نے بغیر کسی تاخیر کے رقومات کو منظوری دی ہے جس کیلئے وہ ان کے شکر گزار ہیں ۔سینئر چیئر

فوج کے تعاون سے دیہی علاقوں کی ترقی

 راجوری//گرامونتی اور سینگینتافائونڈیشن انڈیا کی طرف سے راجوری اورپونچھ کے دیہی علاقوں میںٹیکنالوجی اور زرعی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیاگیاہے۔راجوری میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گرامونتی کے ریٹائرڈ آرمی میجر وی پی شرما اور ریٹائرڈ فوجی بریگیڈیئر راکیش کول او ر سینگینتافائونڈیشن کی طرف سے پنکج شکلا و پریکرما نے بتایاکہ یہ دونوں تنظیمیں فوج کی مدد سے راجوری پونچھ میں دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے کچھ پہل کرنے جارہی ہیں جس کیلئے کچھ گائوں کا انتخاب کیاگیاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ وہ چوہدری ناڑ اور اگراتی و دیگرعلاقوں میں گرامونتی کیندرقائم کرنے جارہے ہیں ۔انہوں نے دیہی علاقوں کی عوام کیلئے ٹیکنالوجی کے فروغ کی کوشش کی جائیں گی ۔انہوں نے عوام پر زور دیاکہ وہ خود کفیل بننے کیلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ چھوٹے پیمانے پر موبائل ہیلتھ یونٹ قائم کئے جائی

تیز رفتارگاڑیوں کی ٹکر سے گداگر اور کمسن بچہ شدید زخمی

  مینڈھر//مینڈھر میں دو الگ الگ حادثات میں ایک گداگر اور ایک بچہ زخمی ہوئے ہیں ۔جامع مسجد مارکیٹ میں ایک تیر رفتا ر گا ڑی نے گداگرکوٹکر ما ر دی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہواہے ۔اسے موقعہ پر مو جود لو گو ں نے فو ری طورپر سب ضلع ہسپتال مینڈھرپہنچایا جہا ں پر وہ زیر علا ج ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق گداگر کواندرونی چو ٹیں آئی ہیںتاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ہسپتال میں اس کی شناخت روشن کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں پولیس نے موقعہ پر جا کر چھان بین شروع کردی ہے ۔دریں اثناء جا مع مسجد مارکیٹ میں ایک حا دثہ میںتیز رفتار مو ٹر سائیکل سوار نے چھو ٹے بچے کو ٹکر ما ر دی جس کی وہ بری طر ح زخمی ہو گیا جس کا علا ج بھی سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں چل رہا ہے ۔ مقامی دکا ندارو ں کا کہنا ہے کہ سڑ ک کنارو ں پر نا جا ئز طور پر لو گو ں نے ریڑیا ں لگا ئی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے سڑک پر جگہ کم ہوگئی ہے اور زیا د

شہناز گنائی نے حلقہ ترقیاتی فنڈ سے 5000لیٹروالا پانی ٹینکر فراہم کیا

  پونچھ // ممبر قانون ساز کونسل ڈاکٹر شہناز گنائی نے پونچھ کے مین پمپنگ سٹیشن ڈونگس کا دورہ کرکے 5000 لیٹر والا پانی کا ٹینکر محکمہ پی ایچ ای کے نام وقف کیا تاکہ  عوام کو بر وقت پانی مہیا کیاجاسکے۔ اس دوران انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پونچھ ایک پہاڑی علاقہ ہے جہاں کی عوام کو دیگر پریشانیوں کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی قلت کا مسئلہ بھی درپیش رہتا ہے اورگائوں دیہات میں لوگ دور دراز سے پانی لاکر بمشکل اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے دور دراز اعلاقوں میں ٹینکروں سے پانی پہنچاتا ہے مگرانہوں نے اس بات کا مشاہدہ کیاہے کہ گاڑیوں کی کمی کی وجہ سے یہ کام آسان نہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے پانی کا ٹینکر دستیاب کروایا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک سپلائی پہنچ سکے ۔انکے ہمراہ چیف انجینئر پی ایچ ای و دیگر

مزید خبریں

ڈائریکٹر دیہی ترقی نے ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا پونچھ//ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں محمد ممتاز علی نے پونچھ کادورہ کرکے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور ساتھ ہی بلاک ڈیولپمنٹ افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے مرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری کاجائزہ لیا۔ پونچھ میں ایک میٹنگ کے دوران موصوف نے مہاتماگاندھی نریگا، پردھان منتری آواس یوجنا، سوئوچھ بھارت مشن اور 14ویں مالیاتی کمیشن ، ٹی ایس پی و بی اے ڈی پی کاتفصیل سے جائزہ لیا۔ڈائریکٹر نے افسران پر زور دیاکہ وہ مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررکردہ اہداف کو متعینہ مدت میں حاصل کریں ۔انہوں نے بلاک ڈیولپمنٹ افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں اور شفافیت و جوابدہی کو یقینی بنایاجائے ۔ڈائریکٹر نے ہدایت دی کہ افسران فیلڈ کے دورے کریں اور کاموں کا معائنہ کریں ۔میٹنگ کے بعد انہوں نے پنچایت جھلاس ، درہ دلیاں اور درہ دلیاں