تازہ ترین

مغل شاہراہ پر بندشیں

تھنہ منڈی//حکام نے مغل شاہراہ پر یاتریوں کیلئے بندشیں عائد کرتے ہوئے انہیں اپنا سفر جموں سرینگر شاہراہ براستہ بانہال طے کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اس بندش کی وجہ سے یاتری پریشان ہیں ۔مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے امرناتھ یاتری گزشتہ دو روز سے تھنہ منڈی کے ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں جن کا ارادہ تھاکہ وہ مغل شاہراہ سے سفر کرتے ہوئے کشمیر جائیں گے تاہم انہیں حکام نے اس کی اجازت نہیں دی ۔ذرائع کے مطابق ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ڈیڑھ درجن یاتری جو امرناتھ یاترا کے لئے وادی کشمیر جا نا چاہتے تھے،اپنا سفر براستہ مغل روڈسے کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تاکہ تاریخی شاہراہ پر دلفریب مناظر سے لطف اندوز ہوسکیں لیکن سیکورٹی وجوہات کی بناپر انہیں مغل روڈ سے سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی اور وہ واپس جموں پہنچ کر اپنا سفر جموں سرینگر شاہراہ کے ذریعہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔تھ

مغل روڈ کو قومی شاہراہ کا درجہ دینے کی مانگ ،ڈی پی آر تیار کرنے کو منظوری ملنے کا خیر مقدم

 سرنکوٹ //حکومت ہند نے خطہ پیر پنچال کو وادی کشمیر سے ملانے والی تاریخی مغل روڈ کو قومی شاہراہ کادرجہ دینے سے قبل ڈی پی آر تیار کرنے کو منظوری دی ہے جس پر خطہ پیر پنچال کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید کی ہے کہ اس سے ان کی دیرینہ مانگ کی تعبیر ہوگی ۔ایک اہم پیشرفت کے طور پرمرکزی وزارت برائے روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز کے تحت کام کرنے والی نیشنل ہائی ویز انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کمپنی نے مغل شاہراہ کو قومی درجہ دینے سے قبل جامع پروجیکٹ رپورٹ تیار کرنے کیلئے اہل مشاوروں سے پرپوزل طلب کئے ہیں ۔اس رپورٹ میں یہ دیکھاجائے گاکہ اس روڈ پر کتنی گاڑیاں چلتی ہیں اور اس کے بعد یہ طے ہوگاکہ کیا یہ روڈ قومی شاہراہ کادرجہ پانے کے قابل ہے یا نہیں ۔واضح رہے کہ مرکز نے اس سے قبل اصولی طور پر اس روڈ کو قومی شاہراہ کادرجہ دینے پر اتفاق کیاتھا۔اس پیشرفت پر خطہ پیر پنچال کی سیاسی و س

شاہد اقبال کی روانگی کے وقت راجوری میں جذباتی مناظر

  راجوری//ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کی راجوری سے روانگی کے وقت جذباتی مناظر دیکھے گئے ۔ پیر کو ان کے اعزاز میں ڈاک بنگلہ کے کانفرنس ہال میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد ، ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس ، ایڈیشنل ڈی ڈی سی اے ایس چب ،اے ڈی سی شیر سنگھ ، اے ڈی سی شفیق چوہدری و دیگر افسران و معززین بھی موجو دتھے ۔اس دوران مقررین نے شاہد اقبال چوہدری کے چودہ سالہ مدت بطور ڈپٹی کمشنر راجوری کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پچھلے بیس برسوں میں ضلع میں ایسی ترقی کبھی نہیں دیکھی جیسے ترقی پچھلے چودہ ماہ میں شاہد اقبال کی قیادت میں ہوئی ۔ اس دوران بولتے ہوئے کالاکوٹ کے ایک شہری نے کہاکہ شاہد اقبال کا نام تاریخ کے سنہری حروف میں لکھاجائے گااور ان کے کام کی وجہ سے لوگ ہمیشہ یاد رکھیںگے۔ تقریب کے دوران

جاب پالیسی اور دیگر مطالبات

  سرنکوٹ//جاب پالیسی اور دیگر مطالبات کے حق میں محکمہ دیہی ترقی کی نگرانی میں چلائی جارہی مہاتماگاندھی نریگا سکیم کے تحت کام کرنے والے ملازمین نے پوری ریاست کی طرح سرنکوٹ کے تینوں بلاکوںسرنکوٹ،بفلیاز اور لسانہ میں بھی کام چھوڑ ہڑتال کی ۔اس موقعہ پر ا ن ملازمین نے دھرنادیتے ہوئے حکام کے خلاف نعرے بازی کی اور الزام عائد کیاکہ ان کے مستقبل کو تاریک بنادیاگیاہے ۔تیمور خان، یاسر خان، ظہیر افضل ، حفیظ خان ، آفتاب احمد ، ندیم خان اور شوکت کوہلی وغیرہ نے کہاکہ حکومت نے جاب پالیسی مرتب نہ کرکے انہیں امتحان میں ڈال دیاہے ۔ان کاکہناتھاکہ ان سے اس سے قبل ہونے والی ہڑتالوں کے دوران یہ وعدہ کیاگیاتھاکہ جاب پالیسی مرتب کی جائے گی اور انہیں محکمہ میں ضم کیاجائے گالیکن اب تک اس سلسلے میں کوئی بھی اقدام نہیں کیاگیا اور ان کی خدمات کی کوئی قدر ہی نہیں ۔ ان کاکہناتھاکہ حکام انہیں محفوظ مستقبل فر

سرنکوٹ اور مینڈھرمیں عازمین حج کیلئے ویکسین کا اہتمام

 سرنکوٹ+مینڈھر//سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ اور سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں عازمین حج کیلئے ویکسین کا اہتمام کیاگیا۔اس دوران طبی ماہرین کی طرف سے ان کی طبی تشخیص کی گئی اور ادویات بھی تقسیم کی گئیں ۔ان کو سفرکے دوران کیلئے بھی دوائیاں دی گئیں تاکہ کسی مشکل میں ان ادویات کا استعمال کیاجاسکے ۔بی ایم او سرنکوٹ ڈاکٹر ذوالفقار چوہدری نے بتایاکہ کیمپ لگاکر عازمین کو ویکسین دی گئی اور ان کا چیک اپ بھی کیاگیا۔ انہوں نے بتایاکہ عازمین کی طبی تشخیص کے بعد ان کو فٹنس سرٹیفکیٹ دی جاتی ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس بار سرنکوٹ سے 87عازمین سفر محمود پر جارہے ہیں ۔ مینڈھر میں بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرویز احمد خان کی قیادت میں کیمپ لگایاگیاجس میں نائب تحصیلدار مینڈھر سید تعارف حسین شاہ بھی موجود تھے۔اس دوران مینڈھر، منکوٹ اور بالاکوٹ تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے113عازمین حج کو ویکسین کے انجکشن کئے گئے اور دو

بچوں کے ذہنی دبائو کو کم کرنے پر اتفاق

  راجوری//چلڈرن ویلفیئر کمیٹی راجوری نے پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن راجوری کے ساتھ ایک آپسی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ۔کمیٹی کے چیئرپرسن محمد اقبال شال نے بتایاکہ ان کی پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن کے صدر خورشید احمد بسمل کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں سے جڑے مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔انہوں نے بتایاکہ اس دوران کتابوں ، ڈائریوں، وردیوں، گھریلو کام ، پروجیکٹ ورک ،چھٹیوںوغیرہ پر بات چیت ہوئی ۔انہوںنے کہاکہ خورشید بسمل کی طرف سے بچوں کے دماغ سے دبائو کم کرنے کیلئے بھرپور تعاون دینے کا یقین دلایاگیا تاکہ وہ اچھی طرح سے پڑھائی کرسکیں۔انہوںنے بتایاکہ اس موقعہ پر ایسے اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہواکہ جن سے یہ دبائو کم کیاجاسکے اور بچوں کو تعلیم وتربیت کیلئے اچھا ماحول فراہم کیاجاسکے ۔  

مزید خبرں

تھنہ منڈی میں پی ڈی پی کا اجلاس  محبوبہ مفتی کی قیادت پر مکمل بھروسے کا اظہار  طارق شال   تھنہ منڈی// تھنہ منڈی میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کارکنان کا اجلاس منعقد کیا گیا جسکی صدارت بلاک صدر پی ڈی پی حاجی محمد اقبال رینہ نے کی۔اس موقعہ پرکارکنان نے سابق حکومت کے تین سالہ دور کو سراہتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے دوراندیشی سے اقدامات کئے گئے ۔انہوں نے ممبر اسمبلی راجوری ایڈووکیٹ قمر حسین اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی قیادت پر مکمل اعتماد اور بھروسے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید نے پارٹی کی پالیسیاں ریاست کی بقاء، سالمیت،خوشحالی اور امن کیلئے مرتب کیں اور ان کے دور کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ان کاکہناتھاکہ مفتی سعید نے لوگوں کو عزت نفس دیا اور انہیں آرام سے زندگی بسر کرنے ک