تازہ ترین

شالہ بگ گاندربل کرکٹ ٹورنامنٹ : یونائٹڈ سالورہ کی شاندار جیت،صوفی مجتبی مردِ میدان

گاندربل//جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شالہ بگ گاندربل میں یونائیٹڈ سالورہ اور ایس کے سی سی نونر کے درمیان میچ کھیلا گیا ۔ٹاس یونائٹڈ سالورہ نے جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 40 اوور میں 5 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 253 رنوں کا پہاڑ کھڑا کیا۔صوفی مجتبی نے 85 گیندوں پر 103 رن بنائے،وسیم احمد نے 41 رن بنائے۔جیت کا تعاقب کرتے ہوئے ایس کے سی سی نونر 32.2 اوورز میں 164 رنوں پر ہی سمٹ گئی اوراس طرح یونائیڈڈ سالورہ نے 89 رنوں سے جیت درج کی۔یونائیڈڈ سالورہ کے معراج الدین نے اچھی گیند بازی کرتے ہوئے 21 رن دیکر 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔صوفی مجتبی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔میچ سے تماشائیوں کی خاصی تعداد نے لطف اٹھایا۔  

فائنل میں جانے کے لئے چنئی ،حیدرآباد آمنے سامن

ممبئی؍ انڈین پریمئیر لیگ -11 اپنے آخری مرحلے پر پہنچ گیا ہے ۔ جہاں منگل کو دو بار کی چیمپئن چنئی سپر کنگس اور گروپ میچوں میں اپنے آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت سرفہرست پر رہی سن رائز حیدرآباد فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے ٹورنامنٹ کے پہلے کوالیفائر میں آمنے سامنے ہوں گے ۔ حیدرآباد کی ٹیم نے گروپ مرحلہ میں 14 میچوں میں نو میچ جیتے اور پانچ ہارے اور وہ 18 پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ چنئی کی ٹیم بھی ایک جیسے پوائنٹس کے باوجود تھوڑے سے نیٹ رن کے فرق سے پچھڑ کر دوسرے پائیدان پر رہی ہے ۔ حالانکہ ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیموں میں شمار کی جانے والی مہیندر سنگھ دھونی کی کپتانی والی چنئی کی کوشش رہے گی کہ وہ اسی میچ میں جگہ بنالے ۔چنئی نے گزشتہ میچوں میں آخری تین مقابلوں میں حیدرآباد کو 8 وکٹ ، دہلی ڈیئر ڈیولس کو 34 رن اور آخری 56 ویں گروپ میچ میں کنگس الیون پنجاب کو پانچ وکٹ سے ہرایا۔

آغا سید مہدی میموریل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ

سپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں آج آغا سید مہدی میموریل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے تحت ال مہدی  پنچ گنڈ اور براڈمین سوپرکے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا جس میں ال مہدی پنچ گنڈ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر کُل 204رن اسکور کئے جس کے جواب میں براڈمین سوپر 20اوورز میں 9کھلاڑیوں کے آئوٹ ہونے پر صرف 179 رن بناسکی اور اس طرح سے ال مہدی پنچ گنڈ نے یہ میچ 25رنوں سے جیت لیا۔ محمد عرفان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جس نے 50بالوں پر 77رن سکور کئے ۔  

بیٹیاں خدا کی رحمت ہوتی ہیں، شاہد آفریدی کا بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پیغام

 کراچی/ سابقپاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر نہایت جذباتی پیغام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔شاہد آفریدی بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ بہترین انسان اور بہترین والد بھی ہیں وہ اپنی چاروں بیٹیوں اقصیٰ، اجوہ، انشا اور اسمارہ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور مصروف ہونے کے بوجود اپنی بیٹیوں کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں مناتے ہیں۔گزشتہ رات انہوں نے ا پنی سب سے چھوٹی بیٹی اسمارہ آفریدی کی چھٹی سالگرہ منائی۔ سالگرہ کی تقریب میں ان کی تینوں بڑی بیٹیاں بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کے ساتھ نہایت خوش نظرآئے۔ شاہد آفریدی نے سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور بیٹیوں کے حوالے سے نہایت جذباتی پیغام شیئر کیا۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھاکہ وہ آج اپنی بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ منارہے ہیں، ماشااللہ، بیٹیاں خدا کی رحمت ہوتی ہیں،

پاکستان سے سیریز؛ جوئے روٹ ون ڈائون پوزیشن سنبھالیں گے

 لندن/پاکستان کیخلاف ہوم سیریز میں انگلش ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ ممکنہ طور پر ون ڈائون پوزیشن سنبھالیں گے، وہ بیٹنگ لائن میں زیادہ ذمے داری اپنے کاندھوں پر لینا چاہتے ہیں۔پاکستان سے سیریز میں جیمز ونس کے اخراج پر روٹ کی بیٹنگ آرڈر میں ترقی ممکن ہوگی، انگلینڈ 2018 کٹ کی لانچنگ تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے روٹ نے کہا کہ میرے خیال میں ون ڈائون پر موقع ملنے کے ساتھ ساتھ میری ذمے داری بھی بڑھ جائے گی۔جوئے ورٹ نے کہا کہ انہوں نے ایک برس تک کپتانی کا تجربہ کرلیا اور اب وہ خود کو اس پوزیشن پر لانے کیلئے آرام دہ محسوس کرتے ہیں، ان کے لیے اب کپتانی کے ساتھ اپنی بیٹنگ پر بھی توجہ دینا سہل ہوگیا ہے، وہ ان دونوں کو الگ رکھنا چاہتے ہیں، جب وہ گرائونڈ میں جائیں گے تو پوری توجہ بیٹنگ پر ہوگی، انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں سیریز میں ملنے والی شکستوں میں ایک بڑی وجہ انگلش ٹاپ ا

کنگس الیون پنجاب کو بڑی جیت کے ساتھ اچھے رن ریٹ کی ضرورت

پنے/ اچھے آغاز کے بعد لڑکھرانے والی کنگس الیون پنجاب کی ٹیم کو چنئی سپر کنگس کے خلاف اتوار کو ہونے والے مقابلے میں، جیت کے ساتھ اچھے رن ریٹ کی بھی ضرورت ہے تاکہ وہ آئی پی ایل 11 کے پلے آف کے لئے کوالیفائی کرسکے ۔پنجاب کے لئے اس وقت جو مثبت بات ہے وہ یہ ہے کہ اس کا لیگ میچ ٹورنامنٹ کا آخری لیگ میچ ہے اور وہ سارے حالات سے بخوبی واقف کہ اسے پلے آف میں پہنچنے کے لئے کیا کرنا ہے ۔پنجاب اس وقت 13 میچوں میں چھ فتوحات اور 12 پوائنٹ کے ساتھ ساتویں مقام پر ہے جبکہ چنئی کل دلی میں اپنا گزشتہ میچ ہارنے کے باوجود پلے آف کے لئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے ۔ اگر چنئی کی ٹیم کل کا میچ جیت لیتی ہے تو پنجاب کی ٹیم باہر ہوجائے گی۔ہندوستانی آف اسپنر روی چندر اشون کی کپتانی والی پنجاب کی ٹیم کو یہ میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ اپنے نیٹ رن ریٹ میں بھی اصلاح کرنی ہے ۔ پنجاب کا نیٹ رن ریٹ مائنس 0.490 ہے اور اسے سدھار

متنازعہ انٹرویو پر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری

  لاہور/ پاکستان کرکٹ بورڈ  نے متنازعہ انٹرویو دینے پر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔پی سی بی کی جانب سے آل راؤنڈر کو آئی سی سی بولنگ ایکشن قوانین پر تنقید کی بناء پر جاری کیے گئے  نوٹس کا جواب 7 روز میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔محمد حفیظ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو مشکوک بولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایک انسانی آنکھ کیسے محض ایک ڈگری کے فرق کو دیکھ سکتی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ آئی سی سی کے قانون پر عملدرآمد کا دہرا معیار ہے، قانون پر طاقت، تعلقات اور نرم گوشہ اثر انداز ہوتے ہیں۔ انہوں نے بطور بیٹسمین کارکردگی کئی بیٹسمینوں سے بہتر ہونے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہ کئے جانے پر بھی سوالات اٹھائے تھے۔  

معلوم نہیں ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کے لیے بورڈ کیوں خوفزدہ ہے، ہربھجن سنگھ

 نئی دلی/ بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف اسپنر ہربھجن سنگھ ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کرنے پر اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے۔ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بھارت کو نئی طرز کی کرکٹ لازمی کھیلنا چاہیے، انہیں نہیں معلوم کہ کرکٹ بورڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ کیوں نہیں کھیلنا چاہتا اور بورڈ کو کس چیز کا خوف ہے۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ گلابی گیند سے کھیلنا اتنا مشکل نہیں جتنا بظاہر دکھتا ہے، یہ ایک دلچسپ فارمیٹ ہے اور ہمیں بھی لازمی ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنا چاہیے۔ہربھجن سنگھ کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا کہ جب بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے چیف ویندود رائے نے کرکٹ بورڈ کے ڈے نائٹ ٹیسٹ نہ کھیلنے کے فیصلے کی کھل کر حمایت کی۔ویندور رائے کا کہنا تھا کہ اگربھارت سیریز جیتنے کے لیے گلابی گیند سے نہیں کھیلنا چاہتا تو اس میں کوئی غلط بات نہیں، ہر وہ ٹیم جو گرا

گاندربل میں ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ، فرینڈز کرکٹ کلب ڈب نے ریان فائٹرس کو ہرا دیا

گاندربل//شالہ بگ گاندربل میں ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ریان فائٹرس آہن اور فرینڈز کرکٹ کلب ڈب کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ٹاس جیت کر ریان فائٹرس آہن نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔فرینڈز کرکٹ کلب ڈب کی نپی تلی باولنگ کے سامنے ریان فائٹرس کے بلے باز تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئے۔شہنواز کے 43رن اور بشیر احمد کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 33.2 اورز میں 142 بنا کر پر پوری ریان فائٹرس آہن کی ٹیم سمٹ گئی۔ دیگر کوئی بھی بلے باز مخالف ٹیم کے باو¿لروں کے سامنے ٹک نہیں سکا۔ فرینڈز کرکٹ ڈب کے سعید ہلال نے 42 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیااور اس طرح سے فرینڈز کلب ڈب نے مقررہ حدف 31.4 اوروز میں6 کھلاڑیوں کے آو¿ٹ ہونے پر پورا کرتے ہوئے میچ جیت لیا۔سعید ہلال نے ایک مرتبہ پھر کمال کی بلے بازی کرتے ہوئے ناٹ آو¿ٹ 28 رن اسکور کئے اور میچ کے بہترین کھلاڑی چنے گئے ۔  

شاہد آفریدی کو گھٹنے کی انجری سے نجات کیلئے مزید 4 ہفتے درکار

 لاہور/ اسٹار آل رآنڈر شاہد آفریدی کو گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات حاصل کرنے کیلئے مزید 3 سے 4 ہفتے درکار ہیں۔پی ایس ایل تھری میں ایک میچ سے قبل پریکٹس کے دوران شاہد آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد وہ ایکشن میں نظر نہیں آئے تھے۔ اپنی انجری کے حوالے سے اپ ڈیٹ کرتے ہوئے 38 سالہ آل رآنڈر نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا کہ دبئی میں ڈاکٹر کو چیک کروایا ہے، گھٹنے کی انجری سے ابھی پوری طرح نجات نہیں پا سکا، مکمل صحتیابی کیلیے مزید 3 سے 4 ہفتے لگیں گے۔  

شالہ بگ کرکٹ ٹورنامنٹ: منٹو کرکٹ کلب نے ویلی ہنکس کو شکت دیدی

گاندربل//جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شالہ بگ یک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ زور شور سے جاری ہے۔شالہ بگ کرکٹ گراؤنڈ میں بدھ وار کو ویلی ہنکس بمقابلہ مومنٹو کرکٹ کلب وتہ لار کے درمیان کھیلا گیا.ٹاس مومنٹو کرکٹ کلب وتہ لار نے جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا.مقررہ 40 اورز میں 8کھلاڑی آؤٹ ہونے پر 234 رن بنائے جس کے جواب میں ویلی ہنکس 38.3 اورز میں 221 رنوں پر سمٹ گئی اس طرح مومنٹو کرکٹ کلب نے 13 رنوں سے میچ جیت لیا.اشفاق غلام میچ کا بہترین کھلاڑی چنے گئے جنہوں نے بلے بازی کرتے ہوئے 37 رن بنائے جبکہ گیند بازی سے بھی کمال دکھاتے ہوئے مخالف ٹیم کے تین کھلاڑی آؤٹ کردئے۔  

۔14 پر تین وکٹیں گرنے کے بعد انجانے خوف میں مبتلا تھے: سرفراز

ڈبلن/ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم شکست سے بال بال بچ گئی، دوسری اننگز میں 3 وکٹ گرنے کے بعد پاکستان شکست کے شدید ترین خطرے سے دوچار تھی۔ڈبلن ٹیسٹ میں 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اننگز کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا اور چوتھے اوور کی تیسری گیند پر 14 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں۔اگر پاکستان ٹیم اس تاریخی ٹیسٹ میں اپ سیٹ ہوجاتی تو وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چوتھی ٹیم بن جاتی جس نے حریف ٹیم کو فالو آن کرایا لیکن میچ نہ جیت سکی۔اس سے قبل تینوں بار مخالف ٹیم کو فالو آن کرانے کے بعد آسٹریلیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ایک بار بھارت نے اور دو بار آسٹریلیا کو انگلینڈ نے ہرایا۔1877 میں میلبورن میں آسٹریلیا نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور وہ دنیا کی واحد ٹیم ہے جسے پہلے ٹیسٹ میں جیت نصیب ہوئی تھی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اعتراف کیا

انڈر16انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ ،ٹی آر سی گروانڈ میں پرویز رسول نے افتتاح کیا

سرینگر//کشمیر کے کرکٹ سٹار پرویز رسول نے کل ٹی آر سی گراونڈ میں کشمیر ہاروارڈ انڈر16انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔ٹورنامنٹ کے منتظمین نے کہا کہ اس مقابلے میںوادی کے 16سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔افتتاحی تقریب میں کشمیر ہاروارڈ ،گرین ویلی ،آر پی سکول ،ڈی پی ایس سرینگر ،لٹل اینگلز سکول ،لاریئسن وودھیا بھون ،نیو کانونٹ ،ڈی پی ایس بڈگام ،وژن سکول بڈگام ۔سپرنگس بڈس بڈگام ،ٹینڈل بسکو،برن ہال،خانمز ایجوکیشنل انٹی چیوٹ ،ایس پی سکول اور سٹیٹ کرکٹ ایکڈمی ٹیمیں موجود تھیں ۔کرکٹ سٹار پرویز رسول جو کہ سپورٹس کونسل کے ٹیکنکل صلاح کار بھی ہیں ،نے ڈائریکٹر سٹیٹ کرکٹ ایکڈمی مبشر حسن اور سپورٹس آفیسر نظہت آرا ،کرکٹ کوچ عابد بنی اور دیگر شخصیات کی موجودگی میں ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔  

ڈگری کالج ترال میں سالانہ دوڑ کا اہتمام

ترال//گورنمنٹ ڈگری ترال نے منگل کو کالج میں سالانہ دوڑ کا اہتمام کیا جس میں طلبا کی ایک بڑی تعدا د نے حصہ لیا۔دوڑ کو کالج کے پرنسپل پروفیسر عبدالمجید صوفی نے سینئرفیکلٹی ممبران کے ہمراہ دوبی ون مونگہامہ سے صبح6بجے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ 5کلومیٹر لمبی مصافت والی دوڑ میں متعدد طلباء نے حصہ لیا ۔دانش دلشاد،رضوان سعید،اور کوثر احمد نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزشن 15,17,18منٹوں میں مکمل کر کے پہلے تین پوزشنوں پر قابض رہے ۔کالج کے پرنسپل کاکہنا ہے کہ ’ہم ادارے میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کا بڑے پیمانے پر سوچ رہے ہیں تاکہ طلباء میں چھپی صلاحیتوں کا نکھار سکے ‘۔  

گاندربل میں تین روزہ فٹ بال مقابلے اختتام پذیر

سرینگر //گاندر بل میں جاری تین روزہ فٹ بال مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ۔ یہ مقابلے لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے ’آیئے کھیلتے ہیں‘کے تحت منعقد ہوئے تھے ۔ان مقابلوں میں ضلع کے تمام زونوں کی فتح یاب ٹیموں نے حصہ لیا ۔اس سلسلے کی اختتامی تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندر بل این اے بابا نے کی اور یہ پروگرام سپورٹس سٹیڈیم گندورہ میںہوا۔ تقریب میں گورنمنٹ کالج برائے فیزیکل ایجوکیشن کے پرنسپل ڈاکٹر ہرتیج سنگھ ، کالج کا دیگر عملہ ، یوتھ سروسز و سپورٹس محکمہ کے افسران اور بڑی تعداد میں شائقین بھی موجو دتھے ۔آخر میں کامیاب ٹیموں کے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازاگیا اور انہیں یونیفارم و کٹس دی گئیں ۔اس مقابلے کا اہتمام محکمہ یوتھ سروسز و سپورٹس کی طرف سے کیاگیا ۔  

راجرفیڈرر بنے نمبر1

نئی دہلی/ کلے کورٹ کے بادشاہ اسپین کے رافیل نڈال کی میڈرڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست کا سیدھا فائدہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو ملا جو کلے کورٹ سیزن سے باہر رہنے کے باوجود دوبارہ نمبر ایک کھلاڑی بن گئے جبکہ نڈال دوسرے مقام پر کھسک گئے ۔سابق نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ گزشتہ 12 برسوں میں اپنی بدترین درجہ بندی پر پہنچ گئے ہیں۔ اپنے 20 گرینڈ سلیم خطاب میں محض ایک بار فرانسیسی اوپن کا خطاب جیتنے والے فیڈرر خود کلے کورٹ سیزن سے باہر رکھتے ہیں، اور اس بار بھی انہوں نے ایسا ہی کیا ہے ۔فیڈرر کا اس سیزن میں آخری ٹورنامنٹ میامی اوپن تھا جو 18 مارچ سے کھیلا گیا تھا۔ 36 سالہ فیڈرر اس ٹورنامنٹ میں پہلے راؤنڈ میں بائی ملنے کے بعد دوسرے دور میں آسٹریلیا کے تھناسي کوکناکس سے شکست کھا کر باہر ہو گئے تھے ۔ سوئس ماسٹر نے اس شکست کے بعد سے کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلا ہے ۔لیکن میڈرڈ اوپن میں نڈال کی ہار

دون انٹر نیشنل سکول سرینگر نے کراس کنٹری دورڈ کا اہتمام کیا

سرینگر//دون انٹرنیشنل سکول سرینگر نے اتوار کو نسیم باغ حضرت بل سے لیکر نشان تک کراس کنٹری دوڑ کا اہتمام کیا ۔ دوڑ کا آغاز ڈی آئی ایس سرینگر کے چیرمین شوکت حسین خان نے ہری جھنڈی دکھاکر کیا۔دورڈ میں حصہ لینے ولے طلبہ و طالبات کی عمر8سے 10،(جونیئر)10سے 12سال(مڈل(اور 12سے 15سال سینئر کے زمرے کیلئے منعقد کی گئی تھی۔ جونیز میں بنت، فجر قریشی، ارجمند، فرحان اطہر، عیشا رحمان، معظم، ہازک حسین،  امان الحق اور بروج اور ریان شامل ہے جبکہ مڈل میں حق نواز ، حجرن، ربانی، محسنین، فرمان، حنین، شفا اعجاز، عین السبا، فلک اور سینئرز میں جری، یاسر، عمر، انعام ، عبیداللہ، مومینا عروج ، بلقین اور وفا کے نام شامل ہے۔ طلبہ نے بینر اٹھا کر تمام لوگوں کو ماحولیات بچانے پر زور دیا ۔    

شالہ بگ گاندربل میں کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

گاندربل/جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن گاندربل کے زیر اہتمام یک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ شالہ بگ گاندربل میں شروع ہوا۔گاندربل سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں میں کھیلوں کی صلاحیت کو نکھارنے کیلئے 40 اوورز طرز پر ٹورنامنٹ شروع کیا گیا ہے جس میں80 ٹیمیں شرکت کررہے ہیں جنہیں 4 گروپوں رکھا گیا ہے۔چیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل شیخ غیاث الدین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔افتتاحی میچ فرینڈز الیون کنگن بمقابلہ گرین نیکس گاندربل کے درمیان ہوا۔ ٹاس فرینڈز ایلوئن نے جیت کرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے  298 رن سکور کئے اور 7 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہوئے۔ جواب میں گرین نیکس نے 18اوور میں98 رن بنائے اور8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور کھیل کے دوران بارش شروع ہوگئی ۔اس موقعہ پر ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت فرینڈز ایلوئن کنگن نے میچ جیت لیا جبکہ معراج الدین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار

پٹن کرکٹ پریمئر لیگ: میڈیا ٹائیگرس نے پٹن شیر دلز کو 7وکٹ سے شکست دی

 بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن میں جاری پٹن کرکٹ پریمئر لیگ کا ایک اہم میچ میں میڈیا ٹائیگرس اور پٹن شیر دلز کے درمیان کھیلا گیا ۔ جس میں میڈیاٹائیگرس نے جیت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پٹن شیر دلز کو 7وکٹ سے شکست دی ۔ جمعہ کو کالج گرائونڈ میں کھیلے گئے اس میچ  میںمیڈیا ٹائیگرس نے ٹاس جیت کر پہلے حریف ٹیم کو بلے بازی کی دعوت دی۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے شیردلز نے بیس اوورمیں 130 رن بنائے ۔ جواب میں میڈیا ٹائیگرس نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض تین وکٹوں کے نقصان پر یہ مقررہ ہدف 13  اورووں میں حاصل کیا۔میڈیا ٹائیگرس کی طرف سے فیضان احمد نے 35 گیندوں پر 77 رنز بنائے جبکہ الطاف احمد صوفی نے چار وکٹیں چٹکائیں اور 33 رن بھی اسکو کیا ۔    

کرکٹ آسٹریلیا نے ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کا بدلہ لیا :بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

ڈھاکہ/کرکٹ آسٹریلیا کی جانب بنگلہ دیش کی میزبانی کرنے سے انکار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے ہم سے ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کا بدلہ لیا ہے ، بورڈ کے مطابق ہم نے ان کی خواہش پوری نہیں کی،اس لئے سیریز ختم کردی گئی ہے ۔واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے مالی وجوہات کے سبب پر رواں برس بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ہوم سیریز منسوخ کر نے کا اعلان کیا تھا ،طے شدہ شیڈول کے تحت بنگلہ دیشی ٹیم نے اگست اور ستمبر میں 2 ٹیسٹ اور3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرنا تھا لیکن کرکٹ آسٹریلیا نے سیریز منافع بخش نہ ہونے کی وجہ سے ہوم سیریز کی میزبانی سے ہی انکار کر دیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز آسٹریلیا میں فٹ بال سیزن سے متصادم ہے اور براڈ کاسٹر بھی کرکٹ میچ نشر کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔بورڈ نے کہا کہ ہمی