تازہ ترین

گیند سے چھیڑ چھاڑ اور بدکلامی کرکٹ کے ڈی این اے کیلئے خطرہ: ڈیورچرڈسن

لندن/انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے عالمی سطح پر کھیل کو لاحق مسائل کی نشاندہی کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ بدکلامی، گیند سے چھیڑ چھاڑ، امپائرز کے فیصلوں پر بطور احتجاج کھیل کا بائیکاٹ، کھلاڑیوں کا غیرضروری طور پر ٹکرانا، آئوٹ ہونے والے بیٹسمین کو باہر جانے کے اشارے کرنا وغیرہ کرکٹ کے ’’ڈی این اے‘‘ کیلئے شدید خطرہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرکٹ کے قانون ساز کلب ایم سی سی کے زیر اہتمام لارڈز میں اسپرٹ آف کرکٹ لیکچر کے دوران کیا۔ انہوں نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تلخ واقعات سے بھرپور حالیہ سیریز اور بال ٹیمپرنگ کیس کا بالخصوص ذکر کیا۔ سابق جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ان واقعات پر شائقین نے کھل کر ردعمل کا اظہار کیا۔ کرکٹ میں اب ایسی باتوں کی کوئی گنجائش ہیں، انہیں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کرکٹ کا ڈھانچہ اعلیٰ کردار او

انوشکا کو بھارتی کرکٹ ٹیم کیساتھ تصویربنانا مہنگا پڑگیا

ممبئی /بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ تصویر کھچوانامہنگا پڑگیا ہے۔بھارتی کپتان کی اہلیہ انوشکا شرما نہ صرف اپنے شوہر کو سپورٹ کرتی ہیں بلکہ ٹیم کے بیرون ملک دوروں میں کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بھی موجود ہوتی ہیں اورمیچ میں اپنے شوہر کا حوصلہ بڑھاتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ کوہلی کو سپورٹ کرنے اور ہرقدم پر ان کا ساتھ دینے پر میڈیا میں بھی انہیں بے حد سراہا جاتا ہے تاہم اس بار انوشکا بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات اورانوشکا ان دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں جہاں انوشکا شرما کے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔یہ تصویر دراصل لندن میں بھارتی ہائی کمیشن میں لی گئی جس میں پوری بھارتی کرکٹ ٹیم نظرآرہی ہے اوردرمیان میں سب سے آگے انوشکا شرما بھی کھڑ

لارڈز میں آج سے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ شروع

لندن/ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لئے ہمیشہ خوش قسمت ثابت ہوئے لارڈ کے میدان پر جمعرات سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں وراٹ کوہلی اینڈ کمپنی جیت حاصل کرکے پانچ میچوں کی سیریز میں برابری حاصل کرنے کے ارادے سے اترے گی۔ ہندوستانی ٹیم کو سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ ٹیم نے 31 رن سے ہرایا تھا جس سے مہمان ٹیم 1۔0 سے پچھڑ گئی ہے ۔ حالانکہ لارڈز پر ہندوستانی کھلاڑی کے پاس واپسی کا موقع رہے گا جہاں سال 2014 کی سیریز میں ہندوستانی ٹیم کو اس کی واحد فتح حاصل ہوئی تھی۔ ہندوستان نے انگلینڈ میں گزشتہ پانچ میچوں کی سیریز 1۔3 سے گنوائی تھی لیکن لارڈز پر دوسرا میچ 95 رن سے جیت کر اسے کلین سوئپ کی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔ ہندوستان نے اپنی تاریخ کا پہلا عالمی کپ 1983 میں لارڈز میدان پر جیتا تھا۔ ایسے میں کپتان وراٹ کوہلی کی ٹیم انڈیا کا ایک بار پھر جادو چل سکتا ہے ۔ چار برس قبل ٹیم میں مرلی وجے ،