تازہ ترین

پی سی بی وفد کی عمران خان سے ملاقات، سیٹھی پر عدم اعتماد کا اظہار

کراچی// پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ناراض آفیشلز نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر کے بورڈ میں پھیلی بدعنوانیوں اور کرپشن کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔پی سی بی کے ناراض آفیشلز کے ایک وفد نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں حالیہ عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریجنل صدر کی قیادت میں عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں پی سی بی کے معاملات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور موجودہ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔وفد نے ڈومیسٹک کرکٹ کے سربراہ شکیل شیخ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن، مالی بے ضابطگیاں اور اقربا پروری جیسی بیماریاں پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیمک زدہ کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں پھیلی بدعنوانیوں کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ناگز

کسی ٹینس پلیئر کو ہمیشہ کے لئے کورٹ سے دور نہیں کیا جاسکتا :ثانیہ مرزا

نئی دہلی// بھارتی ٹینس کی سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ا?پ کسی پلیئر کو ٹینس کورٹ سے کچھ وقت کے لیے تو دور رکھ سکتے ہیں مگرہمیشہ کے لئے نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کیا۔بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار ا?ل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں اور ان کے ہاں رواں سال اکتوبر میں ولادت متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ ان دنوں کورٹ سیدور ہیں اور اپنا زیادہ وقت اسی حوالے سے صرف کررہی ہیں۔اس ٹوئٹ پر ان کے فالورز نے ان کی بھرپورحوصلہ افزائی کی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا کی عالمی شہرت یافتہ ٹینس پلیئر سرینا ولیمز کے ہاں بھی گزشتہ برس بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ بھی چند ماہ تک کھیل سے دور رہی تھیں۔  

ٹیسٹ رینکنگ میں ویرات سرِ فہرست

نئی دہلی//انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ بھارت کے ویراٹ کوہلی رینکنگ میں نئے نمبر ون بیٹسمین بن گئے جبکہ پاکستان کا کوئی بھی بولر یا بیٹسمین ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔ویراٹ کوہلی نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ سے نمبر ون پوزیشن چھین لی۔ویراٹ کوہلی اپنے کیئریر کے سب سے زیادہ 934 ریٹنگ پوائنٹس پر ہیں جبکہ اسٹیو اسمتھ اْن سے صرف پانچ پوائنٹس کمی کے ساتھ 929 پوائنٹس پر ہیں۔واضح رہے کہ مارچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاون میں بال ٹمپرنگ اسکینڈل میں معطلی کے بعد سے اب تک اسٹیو اسمتھ نے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔ویراٹ کوہلی کے یہ اب تک کسی بھی بھارتی بیٹسمین کے مقابلے میں سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ 1979 میں انگلینڈ کے خلاف سنیل گواسکر کے 916

والی بال کھلاڑی میدان میں حرکت قلب بند ہونے سے فوت

اننت ناگ //جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والا جواں سال والی بال کھلاڑی دوران کھیل دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا ہے ۔بوگنڈ کولگام سے تعلق رکھنے والا30سالہ شوکت احمد ہر ناگ اننت ناگ میں انٹر اسٹیٹ میچ بمقابل پنجاب کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اس دوران مذکورہ کھلاڑی کو اچانک دل کا دورہ پڑگیا ۔اُسے علاج معالجہ کیلئے ضلع اسپتال لایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا ۔شوکت احمد کی موت کی خبر پھیلتے ہی کھلاڑیوں میں صف ماتم بچھ گئی ۔شوکت نے ملکی سطح پر تین والی بال چمپیئن شپ اپنے نام کئے تھے ۔والی بال ایسوسیشن جموں و کشمیر نے شوکت احمد موت پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔مہلوک اپنے پیچھے والدین،دو بھائیوں اور بہن چھوڑ گیا ہے۔  

بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

فلوریڈا/ بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز2-1 سے اپنے نام کرلی۔امریکی ریاست فلوریڈا میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا، اوپنرلٹن داس 61، محمود اللہ ناقابل شکست 32، شکیب الحسن 24 اور تمیم اقبال 21رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کریگ بریتھ ویٹ اور کیمو پال نے 2,2 وکٹیں اڑائیں۔جوابی اننگز میں ویسٹ انڈین بیٹسمین حریف بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے اورتسلسل سے وکٹیں گرتی رہیں، کریبیئن ٹیم نے 17.1 اوورزمیں 7 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے مزید کھیل ممکن نہ ہو سکا یوں بنگلادیش نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 19 رنز سے کامیابی سمیٹتے ہوئے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ لٹن دان میچ اور شکیب الحسن سیریز کے بہترین پلیئرقرارپائے۔