تازہ ترین

اب کرکٹ میں نہیں نظر آئے گا چھکوں اورچوکوںکا طوفان ، بلے میں ہوگی یہ تبدیلی

ملبورن؍ برطانیہ میں آباد ایک ہند سرجن نے کرکٹ کے بلے کے ڈیزائن پر ریسرچ کیا جس کا مقصد گیند اور بلے کے درمیان توازن بنانا تھا اور اب اس کو سال رواں یکم اکتوبر سے یہ استعمال میں لیا جائے گا۔آرتھوپیڈی سرجن چنی گپتے نے لندن کے امپیرل کالج کی اس ٹیم کی قیادت کی ، جو کرکٹ کے بلوںپر ریسرچ کر رہی تھی۔ملبورن کرکٹ کلب اس نئی ریسرچ کے نتیجہ پر عمل کرنے جا رہا ہے۔ گپتے نے بتایا کہ گزشتہ 30 سالوں میں کرکٹ میں چھکوں کی تعداد بڑھ گئی ہے، بلوں کے ڈیزائن ہی اس طرح کے ہیں کہ گیند کی بجائے بلے کا دبدبہ ہے۔ یہ نیا ڈیزائن توازن لے کر آئے گا۔نئے ضابطے کے تحت بلے کے کنارے کی موٹائی 40 ملی میٹر سے کم ہو گی اور اس کی کل گہرائی 67 ملی میٹر سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔ پونے میں پیدا ہوئے گپتے مہاراشٹر کے کرکٹر مدھوکر شنکر کے بیٹے ہیں اور پیشہ ور کرکٹر ہیں ، جو مڈل سییس اور گلوسیسٹر کے لئے کھیل چکے ہیں۔  

شاہد آفریدی نے ہیمپشائر کلب سے معاہدہ کر لیا

کراچی؍پاکستان کے سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ 2017 کے پورے سیزن کے لیے ہیمپشائر کرکٹ کلب سے معاہدہ کر لیا۔شاہد آفریدی نے 2011 میں پہلی مرتبہ ہیمپشائر کی نمائندگی کی جہاں ان کی کارکردگی سے مداح خوب محظوظ ہوئے، انہوں نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں سمر سیٹ کے خلاف 42 گیندوں پر 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فائنل میں رسائی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 2016 میں انہوں نے کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے 17.36 کی اوسط سے 191 رنز بنائے تھے جب کہ 12 میچز میں 9 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔  وہ مجموعی طور پر اب تک کلب کی جانب سے 18.32 کی اوسط سے 28 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ڈائریکٹر کرکٹ ہیمپشائر جائلز وائٹ نے کہا کہ شاہد آفریدی کو دوبارہ ٹیم میں پرجوش طریقے سے خوش آمدید کہتے ہیں، انہوں نے گزشتہ سیزنز میں ہماری کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا اور ان کا ٹیلنٹ ہما

یونس خان کی لارڈز میں عزت افزائی

لندن ، 19 مئی (یو این آئی) گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں بے مثال کارکردگی دکھانے والے عظیم پاکستانی بلے باز یونس خان کی لارڈز میں عزت افزائی کی گئی جہاں انہوں نے وزڈن لیدر باؤنڈ ایڈیشن وصول کیا۔یونس خان کو یہ اعزاز گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف اوول میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوران 218رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پیش کیا گیا جس کی بدولت پاکستان سیریز 2۔2 سے برابر کرنے میں کامیاب رہا تھا اور وہ دیگر چار کھلاڑیوں کے ہمراہ وزڈن کرکٹرز کے 2017 ایڈیشن میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب رہے تھے ۔تقریب کے دوران یونس خان نے اس اعزاز کو اپنے کیلئے باعث فخر قرار دیا۔اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر، ون ڈے و ٹی20 ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت ٹیم کے متعدد کرکٹرز بھی موجود تھے جنہوں نے عمدہ کارکردگی پر یونس خان کو خراج تحسین پیش کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ دورہ انگلینڈ میں ی

چیمپئنز ٹرافی میں علیم ڈار پانچویں مرتبہ ذمہ داری انجام دینگے

دبئی؍ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کیلیے امپائرز اورمیچ ریفریز کا اعلان کردیا گیا جس میں علیم ڈار پانچویں مرتبہ ذمہ داری انجام دیں گے۔آئی سی سی نے یکم سے 18جون تک کارڈف ویلز اسٹیڈیم، ایجبسٹن اور اوول میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میچز کیلیے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے، الیٹ پینل میں شامل کرس براڈ، ڈیوڈ بون اور اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری کی ذمہ داری انجام دیں گے،امپائرنگ ڈیوٹی الیٹ پینل آف امپائرزکے 12 آفیشلز آپس میں بانٹیں گے، ان میں علیم ڈار، کمار دھرما سینا، ماریس ایراسمس، کرس گفینی، ای ین گولڈ، رچرڈ ایلنگورتھ، رچرڈ کیٹل برو، نائجل لونگ، بروس آکسنفورڈ، سندا رام روی، پال رائفل اور روڈ ٹکر شامل ہیں۔2009سے 2011 تک آئی سی سی امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے علیم ڈار پانچویں مرتبہ چیمپئنز ٹرافی میں خدمات انجام دیں گے، گولڈ کا یہ تیسرا ٹورنامنٹ ہے جبکہ دھرما سینا،