تازہ ترین

پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سہ ملکی ٹی 20 سیزیز جیت لی

ہرارے/زمبابوے کے ہرارے سپورٹس کلب میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔آسٹریلیا کے کپتان آیرون فنچ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستانی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا اور پہلے ہی اوور میں پاکستان کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔ایسے میں کپتان سرفراز نے کریز پر آ کر جارحانہ انداز اپنایا تاہم وہ 28 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔پاکستانی اننگز کو مستحکم کرنے والے بلے باز اوپنر فخر زمان تھے جنھوں نے پاکستانی سکور کو رکنے نہیں دیا اور متواتر جاریحانہ کھیل پیش کرتے رہے۔ وہ 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے ڈیبو کرنے والے صاحبزادہ فرحان گلین میکسویل کی گیند پر سٹمپ ہو گئے اور اس کے فوراً بعد حسین طلعت صفر پر ہی کیچ آؤٹ ہو گئے۔اس سے قبل

ڈیوڈ بیکھم شرط جیت گئے

لندن/انگلینڈ کے سابق اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکھم اور سوئیڈن کے آل ٹائم ٹاپ اسکوررزلاٹن ابراہیمووک نے اپنے اپنے ممالک کی جیت پر ایک انوکھی اور دلچسپ شرط لگائی۔زلاٹن نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ وہ انگلینڈ کی جیت پر بیکھم کو دنیا میں کسی بھی جگہ ڈنر کرائیں گے لیکن اگر سوئیڈن جیتا تو بیکھم کوانہیں برانڈڈ فرنیچر خرید کر دینا ہوگا۔ دوسری جانب بیکھم نے شرط قبول کرتے ہوئے کہا کہ سوئیڈن کی جیت پر وہ زلاٹن کو ذاتی طور پرشوروم لے جا خریداری کروائیں گے لیکن انگلینڈ کی جیت پر زلاٹن کو ویمبلے میں ہونے والے ایک فٹبال میچ میں برطانیہ کی جرسی پہن کر فش اور چپس کھانے پڑیں گے۔