تازہ ترین

چوتھا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو 244رنز سے شکست دیدی

بولاوائیو/ پاکستان نے زمبابوے کو چوتھے ایک روزہ میچ میں جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف دیا ہے۔کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔اوپننگ بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم نے پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔فخر زمان 155 گیندوں پر 210 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چھکے اور 24 چوکے لگائے ۔پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا پْراعتماد آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے میزبان ٹیم کی بولنگ لائن کے خلاف شاندار بیٹنگ کی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے۔فخر زمان نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی

فخر زمان ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی

ہرارے/بلاوائیو میں کھیلے جانے والے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا اور متعدد ریکارڈ اپنے نام کیے۔فخر زمان نے زمبابوے کے خلاف نہ صرف 210 رنز بنائے بلکہ وہ ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئے۔اس سے قبل پاکستانی اوپنر سعید انور نے ون ڈے میں 194 رنز اسکور کیے تھے، سعید انور کی جانب سے بنایا گیا یہ ریکارڈ 21 برس تک ان کے پاس رہا، جسے آج نوجوان کھلاڑی نے توڑ دیا۔چوتھے ون ڈے میں پاکستان نے عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا اور دونوں اوپنرز نے 304 رنز بنا کر ون ڈے کرکٹ کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت بھی قائم کی۔میچ میں دونوں نوجوان کھلاڑیوں نے نہ صرف پہلے پاکستان کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت 228 رنز کا ریکارڈ توڑا بلکہ ون ڈے کرکٹ میں اوپننگ کا سب سے بڑا ریکارڈ 286 بھی توڑ دیا۔اس کے علاوہ میچ میں پاکستانی ٹیم نے ا

دھونی کہیں نہیں جا رہے ہیں:روی شاستری

 نئی دہلی/ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کے ریٹائرمنٹ کو لے کر کی جا رہی قیاس آرائی کو بکواس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھونی کہیں نہیں جا رہے ہیں۔ شاستری نے جمعرات کو دھونی کے ریٹائرمنٹ کو لے کر لگائی جا رہی تمام قیاس آرائی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دھونی کہیں نہیں جا رہے ہیں اور نہ ہی ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔دراصل ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان ھیڈنگلے کرکٹ گرا¶نڈ پر کھیلے گئے تیسرے ون ڈے کے بعد دھونی نے میچ امپائر سے گیند واپس مانگ لی تھی۔ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر اسے سبھی نے دھونی کے ریٹائرمنٹ سے جوڑ کر دیکھا اور یہ کہا جانے لگا کہ یہ سابق کپتان کا شاید آخری میچ تھا۔لیکن سوشل میڈیا پر لگائی جا رہی قیاس آرائی کے بعد شاستری کو آگے آکر خود اس پر وضاحت دینی پڑی ہے ۔ دھونی کو لے کر مانا جا رہا ہے کہ وہ اب جلد ہی تمام فارمی

آئی پی ایل میں رشوت کا نیا انکشاف

 نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) دنیا کی سب سے مقبول ٹوئنٹی 20 کرکٹ لیگ آئی پی ایل گاہے بگاہے بدعنوانی کو لے کر بھی شہ سرخیوں چھائی رہتی ہیں اور اس بار نیا معاملہ آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے بدلے رشوت لینے کا ہے ۔ آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا کے ذاتی اسٹاف کے مبینہ طور پر ٹوئنٹی 20 لیگ میں رشوت لے کر کھلاڑیوں کے انتخاب کا کیس سامنے آیا ہے جسے لے کر ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی اینٹی کرپشن یونٹ نے جانچ کا بھروسہ بھی دیا ہے ۔ ایک ہندی نیوز چینل پر اسٹنگ آپریشن میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے چیئرمین شکلا کا ذاتی اسٹاف آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے بدلے رشوت لیتا ہے ۔اس اسٹنگ میں شکلا کے ایگزیکٹو اسسٹنٹ اکرم سیفی اور کرکٹر راہل شرما کے درمیان بات چیت کو دکھایا گیا ہے جس میں سیفی نے ریاستی ٹیم میں راہل کومنتخب کرانے کے بدلے رشوت کی ب

تیسرے ایک روزہ میں پاکستان 9 وکٹوں سے فاتح

بلاوائیو/بلاوائیو میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 26ویں اوور میں صرف 67 رنز پر اس کی پوری ٹیم آو¿ٹ ہو گئی۔پاکستان نے 68 رنز کا ہدف 10 ویں اوور میں حاصل کر لیا جبکہ بابر اعظم اور فخر زمان ناٹ آو¿ٹ رہے۔68 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر امام الحق صفر پر آو¿ٹ ہو گئے۔ تاہم بعد میں بابر اعظم اور فخر زمان نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے 68 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے پانچ، جنید خان نے دو، جبکہ یاسر شاہ، شاداب خان اور عثمان شنواری نے ایک، ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔عثمان شنواری نے ایک مرتبہ پھر ابتدائی اوور میں ہی پاکستان کو کامیابی دلا دی، جب زمبابوے کے اوپنر مسوورے ایک ر

روہت ٹیسٹ ٹیم سے باہر ، کلدیپ، پنت شامل

نئی دہلی/انگلینڈ کے خلاف یکم اگست سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی سیریز کے ابتدائی تین ٹیسٹ میچوں کے لئے بدھ کو اعلان کردہ ہندستانی کرکٹ ٹیم میں بلے باز روہت شرما کو جگہ نہیں ملی ہے جبکہ ون ڈے اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنی کارکردگی سے متاثر کرنے والے چائنا مین گیند بازکلدیپ یادو اور نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے قومی ٹیم میں جگہ بنالی ہے ۔ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بدھ کو انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی تین میچوں کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ انگلینڈ کے خلاف اس کی سرزمین پر پچھلے ون ڈے ھ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین مظاہرہ کرنے والے اسپنر کلدیپ کو ان کی کارکردگی کی بدولت ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ آل انڈیا سینیئر سلیکٹرز کمیٹی نے لیڈس میں یکم اگست سے کھیلے جانے والے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی تین میچوں کے لئے 18 رکنی ٹیم انڈ

رمضان سپیشل کرکٹ ٹورنامنٹ، فائنل میں عادل الیون فاتح

سرینگر // گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول نواکدل کے اہتمام سے رمضان سپیشل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل عادل الیون نے 35رنوں سے جیت لیا۔یہ ٹورنامنٹ پورے رمضان المبارک میں جاری رہا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل منگلوار کو عادل  الون اور ینگ بائز کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔ فائنل میچ میں عادل الیون نے ینگ بائز کرکٹ کلب کو 35 رنوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کو اپنے نام کر دیا ۔ فائنل میچ میںجوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروس اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، زونل سپورٹس آفیسر عیدگاہ اور دوسرے زعماء موجود تھے ۔ آخرپر گورنمنٹ بائز ہائر سکینڈی سکول نواکدل کے عزت مآب پرنسپل صاحب نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔  

گاندربل میں2روزہ کراٹے چمپئن شپ کا آغاز

گاندربل//دو روزہ ضلعی سطح کراٹے چمپئن شپ گاندربل کے ایک نجی سکول میں شروع ہوئی۔ سنجے ورما پریذیڈنٹ کراٹے چمپئن شپ نے ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے دو روزہ چمپئن شپ کا آغاز ہوا۔ضلع کے مختلف سکولوں سے وابستہ 300 طلباء نے کراٹے چمپئن شپ میں حصہ لیا۔پہلے روز سب جونیئر اور جونیئر طلباء اور طالبات نے اپنے اپنے زمرے کے کھیل پیش کئے۔کراٹے چمپئن شپ کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں شائقین موجود تھے جو اس کھیل سے لطف اندوز ہوئے ۔  

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی

بولاوایو/ پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں فخرزمان کی شاندار سنچری کی بدولت زمبابوے کو 9 وکٹ سے شکست دیدی۔ بولاوایو میں کھیلا گیا پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز پر مشتمل دوسرے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف ملا جو پاکستانی ٹیم نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 36 اوور میں ہی پورا کرلیا۔پاکستانی ٹیم کی جانب سے فخرزمان اور امام الحق نے 119 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم پہلے میچ کے سنچری میکر امام الحق 44 رنز پر رن آو¿ٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کے لیے آئے۔ اس دوران ان فارم فخرزمان نے گراو¿ںڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور ون ڈے میں اپنی دوسری سنچری مکمل کی۔ میچ کے اختتام پر فخرزمان 117 اور بابر اعظم 29 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو زمبابوے کی

ہربھجن سنگھ کا طنز، ”کروشیا فائنل کھیل رہا ہے اور ہم ہندو - مسلمان کھیل رہے ہیں“

ممبئی/فیفا عالمی کپ 2018 جیت کرفرانس فٹبال چمپئن بن گیا ہے۔ اتوارکو روس کے لوزنکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں فرانس نے کروشیا کو 2- 4 سے شکست دے دی۔ دلچسپ بات یہ تی کہ فائنل گنوانے والا کروشیا محض 50 لاکھ آبادی والا ایک چھوٹا سا ملک ہے۔اس چھوٹے ملک کے بڑے کارناموں سے متاثر ہوکرہندوستانی کرکٹرہربھجن سنگھ نے ملک کے موجودہ حالات پر طنز کیا ہے، جس کے بعد انہیں ٹرول کیا جارہا ہے۔ ہربھجن سنگھ نے فائنل میچ شروع ہونے سے قبل ٹوئٹ کیا "تقریباً 50 لاکھ آبادی والا ایک چھوٹا سا ملک کروشیا فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گا اورہم 135 کروڑ لوگ ہندو- مسلمان کھیل رہے ہیں"۔ اس کے ساتھ ہی ہربھجن سنگھ نے "ہیش ٹیگ # سوچ بدلو، دیش بدلو" بھی لکھا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ وقت سے ملک کا داخلی اتحاد کئی بارتارتارہوا ہے۔ ہندوستان کے تقریباً ہرعلاقے سے فرقہ وارانہ تشدد کی خبریں آئے دن آت

ویلی ویک اینڈپروگرام،محکمہ سیاحت نے سری نگر ایڈونچر ریس کا اہتمام کیا

سری نگر//محکمہ سیاحت کشمیر نے ویلی ویک اینڈ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر اپنی نوعیت کا پہلا سری نگر ایڈونچر ریس کا اہتمام کیا۔ناظم محکمہ سیاحت کشمیر محمود احمد شاہ نے نگین میں واٹر سپورٹس سینٹر کے پاس صبح 6بجے دوڑ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس میں لگ بھگ 100کھلاڑیوں نے حصہ لیا جو مختلف ایڈونچر سپورٹس ایسو سی ایشنوں کے ساتھ وابستہ ہیں۔ایڈونچر ریس نگین جھیل میں 500میٹر کی تیراکی سے شروع کی گئی جس کے بعد نگین کلب سے زبرون پارک تک 15کلومیٹر سائیکلنگ کا اہتمام کیا گیا۔ زبرون پارک سے شنکر آچاریہ پہاڑی کی چوٹی تک ایک کلومیٹر ہائیکنگ اور شنکر آچاریہ سے زبر ون پارک تک 5کلومیٹر دوڑ کا انعقاد کیا گیا۔جے کے ایڈونچر سپورٹس کلب کے مزّمل حسین نے پہلی جبکہ جموں اینڈ کشمیر مائونٹین بائیکنگ کلب کے صہیب المعراج ، جے اینڈ کے ایڈونچر سپورٹس کلب کے سہیل نثار ، جموں اینڈ کشمیر مائونٹینرنگ اینڈ ہائیکنگ کے ن

ہارون پریمیئر لیگ:لیو گلاڈیٹرس سیمی فائنل میں داخل

سرینگر //ہارون میں کھیلے جارہے ہارون پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں لیو گلاڈیٹرس نے گولڈن ڈل لیک کو 10وکٹ سے شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا ہے ۔اتوار کو پریمیر لیگ کے دوسرے راونڈ میںگولڈن ڈل لیک اور لیو گلاڈیٹرس کے درمیان میچ کھیلا گیا ۔ گولڈن ڈل لیک نے ٹاس جیت پر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 191رن سکور کئے ۔ٹیم کی جانب سے آصف نے سب سے زیادہ 30رن سکور کئے ۔جواب میں لیو گلاڈیٹرس نے مقررہ ہدف 10.2اوور میں حاصل کر لیا۔ٹیم کی جانب سے آصف احمد نے 70رن اور پیر وسیم نے 46رن بنائے ۔آصف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔لیو گلاڈیٹرس نے ٹورنامنٹ میں چھٹی جیت درج کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا دی ہے۔  

پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو 201 رنز سے شکست

بلاوایو/ پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں زمبابوے کی آدھی ٹیم 55 رنز پر پویلن لوٹ گئی۔ زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلی جارہی پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ جاری ہے۔اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور امام الحق نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد اننگز کا آغاز کیا اور 133 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد فخرزمان 60 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، امام الحق نے 129 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ون ڈاؤن آنے والے بابر اعظم نے 30 جب کہ شعیب ملک نے 22 رنز کی اننگز کھیلی، آصف علی نے بھی 25 گیندوں پر 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ او

ایک ٹرافی کے2 دعویدار میدان میں باقی

ماسکو/ ایک ٹرافی کے 2 دعویدار میدان میں باقی رہ گئے، فرانس اور کروشیا میں اب اتوار کو دو بدو لڑائی ہوگی۔روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ اپنے اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے، دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر پہلی بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جہاں پر اتوار کو اس کا مقابلہ فرانس سے ہوگا جوکہ پہلے بھی ایک مرتبہ چیمپئن بن چکا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بدھ کی شب کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پانچویں  ہی منٹ میں کیرین ٹرائیپیئر کی فری کک پر برتری حاصل کرلی تھی تاہم 78 ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں کروشیا نے ایوان پیرسک کے گول سے میچ میں واپسی کی اور پھر اضافی وقت میں ماریو مینڈزوکک نے گیند کو جال میں ڈال کر اپنی ٹیم کو فیصلہ کن معرکے میں پہنچادیا جبکہ انگلینڈ کا دوسرا ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا 52 برس پرانا انتظار مزید طول پکڑگیا۔40 لاکھ آبادی کے حامل

’’میں زندہ ہوں‘‘ حادثے میں ہلاکت کی افواہ پر عبدالرزاق کی وضاحت

 لاہور/ سوشل میڈیا پر عبدالرزاق کی حادثے میں ہلاکت کی افواہ پھیلادی گئی۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اچانک یہ جھوٹی خبر پھیل گئی کہ عبدالرزاق ایک خطرناک حادثے میں جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔پاکستان بھر میں تشویش کی لہر دوڑجانے کے بعدعبدالرزاق نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں، میرا کوئی حادثہ نہیں ہوا، زندہ اورخیریت سے ہوں۔آل رائونڈر نے مزید کہاکہ لوگوں کو سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق کے کوئی جھوٹی خبرنہیں پھیلانا چاہیے۔  

نڈال اور جوکووچ کے مابین ڈریم سیمی فائنل مقابلہ

 لندن/ آٹھ مرتبہ کے چیمپئن اور ٹاپ سیڈ یافتہ سوئزرلینڈ کے روجر فیڈرر کے باہرہوجانے کے سنسنی خیز نتائج کے درمیان دنیا کے نمبرایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال اور سابق نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔ دوسری سیڈ نڈال نے پونے پانچ گھنٹے تک چلے مقابلے میں پانچویں سیڈ ارجنٹینا کے جوآن مارٹن ڈیل پوترو کو 5۔7،7۔6، 6۔4، 4۔6، 4۔6 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔  نویں سیڈ امریکہ کے جان اسنر 13ویں سیڈ کناڈا کے میلوس راونک کو7۔6، 6۔7، 4۔6، 3۔6 سے اور 12 ویں سیڈ جوکووچ جاپان کے کیئی نشیکوری کو 3۔6، 6۔3، 2۔6، 2۔6 سے ہراکر کر آخری چار میں داخل ہوگئے ۔ سیمی فائنل میں اینڈرسن کا مقابلہ اسنر اور نڈال کا مقابلہ جوکووچ سے ہوگا۔ سینٹر کورٹ پر نڈال نے اپنی جیت کے ساتھ سال 2011 کے بعد پہلی بار یہاں سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے

جموں وکشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں

جموں/بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عرفان پٹھان جنہیں جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے آنے والے رنجی ٹرافی سیزن کے لئے ریاست کے کھلاڑیوں کا کوچ مقرر کیا ہے ، نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آنے والے رانجی ٹرافی سیزن کے دوران ریاستی ٹیم کی کپتانی نہیں کریں گے بلکہ وہ صرف کھیلیں گے اور نوجوان کرکٹروں کے سرپرست کے طور پر کام کریں گے ۔ پٹھان گذشتہ قریب ایک ہفتے سے جموں میں خیمہ زن ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے سری نگر میں رنجی ٹرافی اور دوسرے گھریلو کرکٹ ٹورنامنٹوں کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا۔ عرفان پٹھان نے یو این آئی کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں بتایا 'میں رنجی ٹرافی کے اگلے سیزن میں جموں وکشمیر ٹیم کی کپتانی نہیں کروں گا۔ میرا ماننا ہے کہ ٹیم کا کپتان کوئی مقامی کھلاڑی ہونا چاہیے '۔ انہوں نے کہا 'میں چاہتا ہوں کہ میری سکھائی ہ

راجر فیڈرر کی کرکٹ صلاحیتوں پر سچن ٹنڈولکر حیران

لندن/ سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کی کرکٹ صلاحیتوں پر سچن ٹنڈولکر بھی حیران رہ گئے۔سابق اسٹار خود ٹینس کے شوقین اور فیڈرر کے دوست بھی ہیں، انھوں نے ٹویٹ کیا کہ فیڈرکے ہاتھوں اور آنکھوں میں کمال کی ہم آہنگی ہے، ہمیں ایک دوسرے سے کرکٹ اور ٹینس نوٹس کا تبادلہ کرنا چاہیے۔ومبلڈن کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں فیڈرر ڈیفنس شاٹ کھیل رہے ہیں، اس ویڈیو میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی ٹیگ کیا گیا تھا، جس نے بعد میں ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ چارٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں مذاق کے طورپر فیڈرر کو دنیا کا نمبر ون ٹیسٹ بیٹسمین قرار دیا گیا تھا۔  

بٹہ مالو میں سٹیٹ پاور لفٹنگ اینڈ ڈیڈ لفٹنگ کا مقابلہ

سرینگر// بٹہ مالو میں قائم سی راک جم میں سٹیٹ پائور لیفٹنگ اینڈ ڈیڈ لیفٹنگ کا مقابلہ ہوا جس میںتمام اضلاع سے 20سے زیادہ جم مراکز نے شرکت کی۔اس موقعہ پر مختلف جموں(تندرستی مراکز) کے کھلاڑیوں نے حصہ لیاجبکہ کئی ایک زمرہ جات میں شامل کھلاڑیوں نے اپنے ہنر اور جسمانی تندرستی کی نمائش کی۔مقابلے کا انعقاد انڈئن پاور لیفٹنگ فیڈریشن نے کیا تھاجس کے دوران فیڈریشن کے زعمائوں کے علاوہ مسٹر کشمیر اور مسٹر اتر پردیش بھی موجود تھے۔مقابلے کے دوران سی راک جم کے عادل رفیق نے55کلو گرام کے زمرے میں میڈل حاصل کیا۔مقابلے کے آخر میں ججوں نے جب نتائج کا اعلان کیا،تو سی راک جم کو فاتح قرار دیا۔  

سیریز جیت کے ساتھ دورے کا آغاز خاص:وراٹ

برسٹل/ انگلینڈ کے خلاف پچھڑنے کے بعد فیصلہ کن میچ میں فتح کے ساتھ ٹوئنٹی 20 سریز پر قبضے سے حوصلہ افزا ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے اس جیت کا کریڈٹ ٹیم کے گیند بازوں کو دیا ہے ۔ہندستانی ٹیم نے انگلینڈ سے ملے 199 رن کے ہدف کے سامنے 18.4 اوور میں تین وکٹ پر 201 رنز بنا کر سات وکٹ سے یکطرفہ جیت اپنے نام کر لی۔اسی کے ساتھ ہندستان نے انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سریز 2۔1 سے جیت لی۔وراٹ نے میچ کے بعد تسلی بخش لہجے میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ گیند بازوں نے جس طرح کی واپسی کی وہ حیرت انگیز تھا، ہمیں تو لگا تھا کہ انگلینڈ میچ میں 225۔230 تک بڑا اسکور نہ کھڑا کرلے ۔لیکن ہمارے بولروں نے جس طرح کی ہمت دکھائی اس پر مجھے فخر ہے ۔ایک کپتان کے طور پر میں یہ دیکھ کر بہت خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بہترین بولر ہیں جو اس طرح کی پچوں پر گیند بازی کر سکتے ہیں۔ ہم نے مخالف ٹیم پر دباؤ بنایا ا