تازہ ترین

بلے بازی تسلی بخش نہیں رہی:وراٹ

کارڈف/ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں شکست کے بعد مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی بلے بازی تسلی بخش نہیں رہی اور بورڈ پر کچھ اور رنز ہوتے تو وہ جیت سکتے تھے ۔ہندوستان کے لیے کارڈف میں دوسرا میچ جیت کر ٹوئنٹی 20 سریز پر قبضے کا اچھا موقع تھا لیکن انگلینڈ نے پانچ وکٹ سے میچ جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 1۔1 کی برابری کر لی ہے ۔ مہمان ٹیم کو اب سریز پر قبضہ کرنے کے لئے تیسرا اور آخری میچ جیتنا لازمی ہو گا ۔وراٹ نے میچ کے بعد کہا کہ تین وکٹ آغاز میں ہی گنوانے کے بعد واپسی کرنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے ۔انگلینڈ نے میچ میں صحیح سمت میں رن بنائے تو ہمیں غلط سمت میں شاٹس لگانے کیلئے مجبور کیا ۔ہمارے لیے بورڈ پر 10 سے 15 رن اور فائدہ مند رہتے ۔ میرے حساب سے 149 رنز لڑنے کے قابل اسکور تھا لیکن مخالف ٹیم کو جیتنا ضروری تھا اور انہوں نے آخر میچ جیت لیا

برازیل نے جیت کا جذبہ نہیں دکھایا:کوچ

کزان/ پانچ بار کی چمپئن برازیل کے کوچ ٹیٹے بیلجیم کے ہاتھوں فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں شکست سے کافی سکتے میں ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ ٹیم نے اس میچ میں فتح کے لیے وہ جذبہ ہی نہیں دکھایا جس کی توقع تھی ۔جمعہ کی رات ہوئے کوارٹر فائنل مقابلے میں پانچ بار کی چمپئن برازیل کو 2۔1 سے شکست دے کر بیلجئیم نے 32 سال بعد عالمی کپ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ فٹ بال میں کچھ بھی مستقل نہیں ہوتا ہے لیکن مجھے یہاں قسمت کی بات کرنا اچھا نہیں لگتا۔اگر ہم قسمت کی بات کرتے ہیں تو صاف ہے کہ ہم مخالف ٹیم کی کوششوں کو کم کر رہے ہیں۔میں قسمت میں یقین نہیں کرتا۔کیا میں کہوں کورٹس کی قسمت اچھی تھی، نہیں وہ کمال کا کھیل رہے تھے ۔ان کے بچاؤ کمال کے تھے اور آپ کچھ نہیں کر سکتے ۔ٹیٹے نے کہا کہ حادثات، اچانک کوئی صورت حال پیدا ہونے جیسی چیزیں ہوتی ہیں اور اس میچ میں ایسا کئی بار ہوا۔ی