تازہ ترین

’’میں زندہ ہوں‘‘ حادثے میں ہلاکت کی افواہ پر عبدالرزاق کی وضاحت

 لاہور/ سوشل میڈیا پر عبدالرزاق کی حادثے میں ہلاکت کی افواہ پھیلادی گئی۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اچانک یہ جھوٹی خبر پھیل گئی کہ عبدالرزاق ایک خطرناک حادثے میں جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔پاکستان بھر میں تشویش کی لہر دوڑجانے کے بعدعبدالرزاق نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں، میرا کوئی حادثہ نہیں ہوا، زندہ اورخیریت سے ہوں۔آل رائونڈر نے مزید کہاکہ لوگوں کو سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق کے کوئی جھوٹی خبرنہیں پھیلانا چاہیے۔  

نڈال اور جوکووچ کے مابین ڈریم سیمی فائنل مقابلہ

 لندن/ آٹھ مرتبہ کے چیمپئن اور ٹاپ سیڈ یافتہ سوئزرلینڈ کے روجر فیڈرر کے باہرہوجانے کے سنسنی خیز نتائج کے درمیان دنیا کے نمبرایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال اور سابق نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔ دوسری سیڈ نڈال نے پونے پانچ گھنٹے تک چلے مقابلے میں پانچویں سیڈ ارجنٹینا کے جوآن مارٹن ڈیل پوترو کو 5۔7،7۔6، 6۔4، 4۔6، 4۔6 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔  نویں سیڈ امریکہ کے جان اسنر 13ویں سیڈ کناڈا کے میلوس راونک کو7۔6، 6۔7، 4۔6، 3۔6 سے اور 12 ویں سیڈ جوکووچ جاپان کے کیئی نشیکوری کو 3۔6، 6۔3، 2۔6، 2۔6 سے ہراکر کر آخری چار میں داخل ہوگئے ۔ سیمی فائنل میں اینڈرسن کا مقابلہ اسنر اور نڈال کا مقابلہ جوکووچ سے ہوگا۔ سینٹر کورٹ پر نڈال نے اپنی جیت کے ساتھ سال 2011 کے بعد پہلی بار یہاں سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے