تازہ ترین

جموں وکشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں

جموں/بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عرفان پٹھان جنہیں جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے آنے والے رنجی ٹرافی سیزن کے لئے ریاست کے کھلاڑیوں کا کوچ مقرر کیا ہے ، نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آنے والے رانجی ٹرافی سیزن کے دوران ریاستی ٹیم کی کپتانی نہیں کریں گے بلکہ وہ صرف کھیلیں گے اور نوجوان کرکٹروں کے سرپرست کے طور پر کام کریں گے ۔ پٹھان گذشتہ قریب ایک ہفتے سے جموں میں خیمہ زن ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے سری نگر میں رنجی ٹرافی اور دوسرے گھریلو کرکٹ ٹورنامنٹوں کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا۔ عرفان پٹھان نے یو این آئی کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں بتایا 'میں رنجی ٹرافی کے اگلے سیزن میں جموں وکشمیر ٹیم کی کپتانی نہیں کروں گا۔ میرا ماننا ہے کہ ٹیم کا کپتان کوئی مقامی کھلاڑی ہونا چاہیے '۔ انہوں نے کہا 'میں چاہتا ہوں کہ میری سکھائی ہ

راجر فیڈرر کی کرکٹ صلاحیتوں پر سچن ٹنڈولکر حیران

لندن/ سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کی کرکٹ صلاحیتوں پر سچن ٹنڈولکر بھی حیران رہ گئے۔سابق اسٹار خود ٹینس کے شوقین اور فیڈرر کے دوست بھی ہیں، انھوں نے ٹویٹ کیا کہ فیڈرکے ہاتھوں اور آنکھوں میں کمال کی ہم آہنگی ہے، ہمیں ایک دوسرے سے کرکٹ اور ٹینس نوٹس کا تبادلہ کرنا چاہیے۔ومبلڈن کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں فیڈرر ڈیفنس شاٹ کھیل رہے ہیں، اس ویڈیو میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی ٹیگ کیا گیا تھا، جس نے بعد میں ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ چارٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں مذاق کے طورپر فیڈرر کو دنیا کا نمبر ون ٹیسٹ بیٹسمین قرار دیا گیا تھا۔