تازہ ترین

بٹہ مالو میں سٹیٹ پاور لفٹنگ اینڈ ڈیڈ لفٹنگ کا مقابلہ

سرینگر// بٹہ مالو میں قائم سی راک جم میں سٹیٹ پائور لیفٹنگ اینڈ ڈیڈ لیفٹنگ کا مقابلہ ہوا جس میںتمام اضلاع سے 20سے زیادہ جم مراکز نے شرکت کی۔اس موقعہ پر مختلف جموں(تندرستی مراکز) کے کھلاڑیوں نے حصہ لیاجبکہ کئی ایک زمرہ جات میں شامل کھلاڑیوں نے اپنے ہنر اور جسمانی تندرستی کی نمائش کی۔مقابلے کا انعقاد انڈئن پاور لیفٹنگ فیڈریشن نے کیا تھاجس کے دوران فیڈریشن کے زعمائوں کے علاوہ مسٹر کشمیر اور مسٹر اتر پردیش بھی موجود تھے۔مقابلے کے دوران سی راک جم کے عادل رفیق نے55کلو گرام کے زمرے میں میڈل حاصل کیا۔مقابلے کے آخر میں ججوں نے جب نتائج کا اعلان کیا،تو سی راک جم کو فاتح قرار دیا۔  

سیریز جیت کے ساتھ دورے کا آغاز خاص:وراٹ

برسٹل/ انگلینڈ کے خلاف پچھڑنے کے بعد فیصلہ کن میچ میں فتح کے ساتھ ٹوئنٹی 20 سریز پر قبضے سے حوصلہ افزا ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے اس جیت کا کریڈٹ ٹیم کے گیند بازوں کو دیا ہے ۔ہندستانی ٹیم نے انگلینڈ سے ملے 199 رن کے ہدف کے سامنے 18.4 اوور میں تین وکٹ پر 201 رنز بنا کر سات وکٹ سے یکطرفہ جیت اپنے نام کر لی۔اسی کے ساتھ ہندستان نے انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سریز 2۔1 سے جیت لی۔وراٹ نے میچ کے بعد تسلی بخش لہجے میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ گیند بازوں نے جس طرح کی واپسی کی وہ حیرت انگیز تھا، ہمیں تو لگا تھا کہ انگلینڈ میچ میں 225۔230 تک بڑا اسکور نہ کھڑا کرلے ۔لیکن ہمارے بولروں نے جس طرح کی ہمت دکھائی اس پر مجھے فخر ہے ۔ایک کپتان کے طور پر میں یہ دیکھ کر بہت خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بہترین بولر ہیں جو اس طرح کی پچوں پر گیند بازی کر سکتے ہیں۔ ہم نے مخالف ٹیم پر دباؤ بنایا ا

کارکردگی ہی کامیابی کی کنجی ہے :عرفان پٹھان

جموں//سابق ہندوستانی آل رائونڈر اورکوچ کم منٹربرائے جموں وکشمیر کرکٹ ٹیم عرفان پٹھان نے گذشتہ روزیہاں جموں کے اُبھرتے کرکٹروں سے بات چیت کرتے ہوئے کارکردگی کوکامیابی کارازبتایا۔انہوں نے اُبھرتے کرکٹروں سے کہاکہ وہ ہندوستانی قومی ٹیم کی جرسی پہننے کیلئے ڈومسیٹنگ سیزن میں شاندارکارکردگی کامظاہرہ کریں۔میڈیاسے بات کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیرکے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے لیکن اگرانہیں قومی کھلاڑی بنناہے تو ان کھلاڑیوں کومثبت سمت دینانہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ میں پچھلے 10-12دنوں سے جموں کشمیرمیں ہوں، میں جموں پہلی مرتبہ آیاہوں اورمیں نے محسوس کیاہے کہ یہاں پرٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن ریاستی کھلاڑیوں کوتجربہ اوران کے دماغ کومثبت سمت موڑنے کی ضرورت ہے۔اس موقعہ پرٹھان نے مزیدکہاکہ سلیکشن کیلئے دماغ کی سوچ مثبت ہوناچاہیئے نہ کہ ہمیں حالات کوقصوروارٹھہراناچاہی