تازہ ترین

ہفتہ حقوق انسانی

تاجروں کے احتجاجی دھرنے پر قدغن    یاسین خان سمیت درجنوں تاجرحراست میں،شہر خاص میں ریلی برآمد سرینگر//پولیس نے بدھ کو ’ہفتہ انسانی حقوق‘ کے سلسلے میں تاجروں کے احتجاجی دھر نے پر قدغن لگاتے ہوئے کشمیر اکنامک الائنس کے سربراہ محمد یاسین خان کو ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران آبی گزر سے گرفتار کرلیا جبکہ تاجروں کی جانب سے پریس کالونی میں دھرنا دینے کی ایک کوشش کو بھی پولیس نے ناکام بناتے ہوئے درجنوں تاجروںکو حراست میں لیا ۔تاہم شہر خاص کے قدیم بازار ’مہاراج گنج ‘ کی بیوپار منڈل نے مبینہ انسانی حقوق پامالیوں کے خلاف ایک احتجاجی ریلی برآمد کی ۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے ’ہفتہ انسانی حقوق ‘ منانے کی کال پر بدھ کو کشمیر ی تاجروں کو اپنا احتجاج درج کرنا تھا ،تاہم پولیس نے چھاپہ مارکارروائیوں کے تاجروں کی قبل ازوقت ہی کوششیں ناکام ب

شیخ محمد عبداللہ کے 113ویں یوم پیدایش پر تقریبات منعقد

سرینگر//سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کے 113ویں یوم پیدایش پر اُن کے مقبرہ واقع نسیم باغ حضرت بل میں سخت سردی کے باوجود کارکنان نیشنل کانفرنس ، مختلف سیاسی ، سماجی اور دینی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ صبح صادق سے ہی مرحوم کے مرقد پر گُلباری اور فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ صبح 9بجے سے قرآن خوانی کی مجلس آراستہ ہوئی جس میں مختلف ایمہ مسجد، نعت خوان اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے صبح 11بجے ہی مزار قائد پر آکر فاتحہ خوانی اور گلباری انجام دی۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی ، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، چودھری محمد رمضان، شریف الدین شارق، مبارک گل، محمد اکبر لون کے علاوہ تمام سرکردہ لیڈران، عہدیداران، ضلع اور بلاک صدور نے فاتحہ

ضرورت مندوں کی ضرورت بن مانگے پوری

سرینگر//ایران سے شروع ہونے والی ’دیوار مہربانی‘ مہم کشمیر تک پہنچ گئی۔ کچھ عرصہ پہلے ایران کے شہر مشہد میں شروع ہونے والی ’دیوارِ مہربانی‘ مہم پاکستان کے مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے اب کشمیر تک پہنچ چکی ہے ۔سردی کی شدت میں اضافہ کے بیچ ایک غیر سرکاری رضا کار تنظیم نے دریائے جہلم کے کنارے ’دیوار ِ مہربانی ‘ قائم کی ۔اس دیوار کا مقصد معاشرے میں مہربانی کے تصور کو عام کرنا اور ضرورت مندوں خاص طور پر بے گھر افراد کی ضرورت بنا مانگے پوری کرنا ہے۔دارلحکومت سرینگر میں ضرورت مندوں کی ضرورت مانگے بغیر پوری ہونے لگی۔رضاکار تنظیم نے اس دیوار کو قائم کرکے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ معاشرے میں مہر بانی کے تصور کو عام کرکے غریبوں کیلئے جیکٹس ،سویٹر ،ٹوپیاں اور دیگر گرم ملبوسات کو دیوار پر ٹانک کر عطیہ کریں تاکہ ضرورت مندوں کی ضرورتیں پوری ہوسکیں ۔دیوارِ مہربانی کا نعر

عوامی نیشنل کانفرنس کی تقریب فاتحہ خوانی

سرینگر// عوامی نیشنل کانفرنس کے عہدیداروں اور کارکنوں نے پارٹی کے سنیئر نائب صدر مظفر شاہ کی سربراہی میں مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی 113  ویں سالگرہ پر مرحوم کے قبرستان پر فاتحہ خوانی کی ۔مظفر شاہ نے فاتحہ خوانی کے بعداپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ریاست کئی مشکلات اور مصائب سے گذر رہی ہے اور ریاستی عوام کو اْمیدنہیں تھی کہ ہندوستان میںآزادی کا سورج طلوع ہونے کے بعد جموں و کشمیر ریاست پر اندھیرا چھا جائے گا۔  

مزید خبرں

صدر ہسپتال میں معمر خاتون فوت نعش کی شناخت کیلئے عوام سے تعاون طلب  سرینگر// پولیس نے عوام الناس سے معمر خاتون جس کی بدھ کوصدر اسپتال سرینگر میں موت واقع ہوئی کی شناخت کیلئے تعاون طلب کیا ہے۔صدر اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر  نے پولیس اسٹیشن کرنگر کو اطلاع دی کہ 60سالہ معمر خاتون جو کہ غیر ریاستی معلوم ہوتی ہے، کی ایمرجنسی بلاک میں کل صبح موت واقع ہوئی ۔ اگر کسی کو بھی اس خاتون کے بارے میں کوئی جانکاری ہے تو وہ پولیس اسٹیشن کرنگر کے فون نمبرات 9596770865, 9596770527,یا پولیس کنٹرول روم کے فون نمبرات 9596222550, 9596222551,پر رابط قائم کرسکتا ہے یا ٹول فری نمبر 100پر بھی جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے۔    معروف تاجر الحاج غلام نبی متو فوت ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ کا اظہارِ تعزیت سرینگر//صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبدال