پالتھین کا استعمال مکمل طور بند ہو

چھاپڑی فروشوں کی منتقلی کو یقینی بنانے پر زور    سرینگر// شہر میں آبادی کو بہتر بلدیہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر میر طارق علی نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ ضلع سرینگر میں پالتھین کے استعمال کومکمل طور بند کرائیں ۔کل یہاں کارپوریشن کے آفیسران کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کمشنر نے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کوبلدیہ کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کرانے کیلئے فیلڈ عملہ کو متحرک کریں ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام وارڈوں میں باقاعدگی سے حفظان صحت اور گندگی کو ہٹانے کے علاوہ موت اور پیدائش سرٹیفکیٹ ، بلڈنگ بنانے کی اجازت جیسی عوامی خدمات کو وقت پر انجام دیا جانا چاہئے۔کمشنر موصوف نے شہر میںترقیاتی کاموںکی عمل آوری میںسرعت لانے کی ہدایت دی تاکہ عام لوگوں کو دقتوںکا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے ضلع سرینگر میں پالتھین ک

مفتی اعظم مفتی بشیر الدین کے حق میں ایصال ثواب کی مجلس منعقد

سرینگر //مرحوم مفتی عظم جموں وکشمیر مولانا مفتی بشیر الدین کو ریاست کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور اُن کی بے لوث  خدمات کو بھی سرہایا گیا ۔ اس سلسلے میں پہلی تقریب مقبرہ شیخ السلام مہارا گنج میں ہوئی جس میں شہر کے علما ، دنشوار حضرات کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ مسلم پرسنل لا بورڈ کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میںلوگوں نے شرکت کی ۔فاتحہ خوانی کے بعد ایک فقیدالمثال تقریب اُن کی رہائش گاہ پرمسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام ہوئی جس میں مقررین نے مرحوم کی گران قدر خدمات کو سراہااور اُن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کیآخر پر ریاست کے نومنتخب مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گزشتہ ایام کے دوران ان ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور تعاون کا یقین دلایا ۔ اس دوران مسلم کانفرنس کے ا

مبارک گل کو صدمہ،برادر نسبتی انتقال کرگئے

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈرمبارک گل کے برادر نسبتی( بہنوئی )شیخ گل محمد ساکنہ چرمگری محلہ شاہ کدل سرینگر کے انتقال پر جموں وکشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے شمالی کشمیر کے چیئرمین خواجہ محمد شفیع اور ضلع چیئرمین بارہمولہ عبدالمجید آخون، سابق ایم ایل سی و ضلع چیئرمین کپوارہ حاجی محمد سلطان میر، ضلع چیئرمین بانڈی پورہ تنویر احمدبتھواور صدر جانباز اکیڈیمی بارہمولہ ، صدر مرکز جامع مسجد کمیٹی دھنی سیداں اوڑی ، سول سوسائٹی ٹنگمرگ، سول سوسائٹی پٹن، سول سوسائٹی کرناہ نے مرحوم کے حق میں دعائیہ مغفرت کی اور مبارک گل کے ساتھ دلی ہمدردی کااظہار کیا۔ مرحوم کا چہارم آبائی مقبرے واقع چرم گری محلہ شاہ کدل سرینگر میں  18فروری 2018سوموار کو صبح11بجے انجام دیا جائیگا۔   لبریشن فرنٹ رکن کے والد کا انتقال تنظیمی وفد نے گھر جاکرتعزیت پرسی کی سرینگر//لبریشن فرنٹ

گورنر کے ہدایت پرڈی سی پلوامہ کا ہسپتالوںکا دورہ

سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے گورنر کی ہدایت پرکل ایس ایم ایچ ایس اور بون اینڈ جوائنٹ ہسپتالوں کا دورہ کیا اوراُن زخمی طلبأ کی عیادت کی اور کاکہ پورہ میں ایک ٹیوشن مرکز میں ہوئے دھماکے میں زخمی ہوگئے تھے ۔دہماکے کو افسوسناک قراردیتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے زخمی طلبأ کے ساتھ اظہار ہمدردی کی اورانہیں اوراُن کے کنبوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے طلبأ کے ساتھ بات چیت بھی کی۔اس دوران ترقیاتی کمشنر جی ایم ڈار نے مالی امداد کے طور پر 13زخمی بچوں میںفی کس 50ہزار روپے کے چیک بھی تقسیم کئے۔ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ناظم تعلیم ڈاکٹر جی این ایتو،اے ڈی سی سرینگر کے سدھا اورکئی دیگر متعلقہ آفیسران بھی تھے۔

گیارہویں میں ناکام ہوئے طالب علموں کا احتجاج

سرینگر //گیارہویں جماعت کے امتحان میں ناکام ہوئے بیسوں طلباء نے جمعرات کو جموں کشمیر سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے آفس واقع بمنہ، سرینگر میں جمع ہوکر'' خراب ''نتائج کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے بورڈ آفس میں توڑ پھوڑ کی ۔بورڈ آفس حکام نے کہا کہ احتجاجی طالب علموں نے بورڈ کے دفتر میں کھڑکیوں کے شیشے توڑ دئے اور توڑ پھوڑ بھی کی بورڈ سے وابستہ ایک آفیشل نے کہا کہ احتجاج طالب علموں کو چاہئے کہ وہ اپنے جوابی پرچوں کی نقل حاصل کرکے اپنی کارکردگی خوددیکھیں یا مذکورہ پرچوں کی دوبارہ مارکنگ کیلئے درخواست دیں۔انہوں نے کہا کہ طالب علموں نے بورڈ کے دفتر میں امن و قانون کی صورتحال پیدا کی جس کو لیکر بورڈ حکام پولیس طلب کرنے پر مجبورہوگئے جنہوں نے صورتحال کو قابو میں کرلیا۔ اس واقعہ کے کچھ ویڈیوز، جو وائرل ہوئے ہیں، میں کئی احتجاجی طالب علموں کو بورڈ آفس میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا

گورنر کے شکایتی سیل میں عوامی دربار

سرینگر//گورنر کے صلاحکار خورشید احمد گنائی نے کل چرچ لین میں قائم گورنر گریوینس سیل میں درجنوں عوامی وفود اور افراد کے ساتھ ملاقات کی۔صوبہ کشمیر کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے50 وفود اور لوگوں کی بڑی تعداد مشیر موصوف سے ملاقی ہوئی اور اپنی شکایات و مطالبات مشیر کے سامنے رکھے۔انہوں نے اس موقعہ پر متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کو مسائل حل کرنے اوران کی شکایات کو دورکرنے کے اقدامات کریں۔ خورشید گنائی نے وادی میں صوبائی انتظامیہ کی طرف سے اشیاء ضروریہ کی وافر مقدار دستیاب رکھنے کے لئے انتظامیہ کے کام کاج کی سراہنا کی۔صوبائی انتظامیہ کی ستائش کرتے ہوئے مشیر موصوف نے کہا کہ انتظامیہ نے حالیہ بارشوں اور برف باری کے دوران وادی کے لوگوں کو کسی بھی مشکل سے بچانے کے لئے تمام تر انتظامات یقینی بنائیں۔  

کرفیو کلچر، جی ایس ٹی اور نوجوان کُش پالیسیوں سے ہر ایک شعبہ متاثر

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے سابق پی ڈی پی بھاجپا حکومت پر الزام لگایا ہے کہ ان کی عوام کش پالیسوں کی وجہ سے ریاست میں تباہی ہوئی ۔پارٹی ہیڈ ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں کل ایک غیر معمولی اجلاس صدرِ صوبہ کشمیر ناصر اسلم وانی کی صدارت میں منعقد ہواجس میں کشمیر چیمبر آف کامرس فیڈریشن، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن، ٹراول آپریٹر ایسوسی ایشن، ایجیک، اور بار ایسوسی ایشن کے صدور اور نمائندوں نے شرکت کی۔ ناصر اسلم وانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ سابق پی ڈی پی بھاجپا حکومت نے ریاست کے ہر ایک شعبے کو پیچھے دھکیلا اور ساڑھے3سال دورِ حکومت میں ان لوگوں نے صرف کرسی بچانے کو ہی فوقیت دی ۔اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی پی حکومت کی نوجوانوں کش پالیسیوں اور کرفیو کلچر سے یہاں کا تعلیمی ، سیاحتی ،کاروباری اور تجارتی شعبے بھی بری طرح متاثر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس واضح منڈیٹ کیساتھ حکومت میں آئی تو سابق ح

مزید خبرں

کرناہ کے درماندہ مسافر پریس کالونی میں پھر نمودار انتظامیہ کیخلاف نعرہ بازی،ہیلی کاپٹر سروس کی مانگ  اشفاق سعید    سرینگر //کرناہ کے درماندہ مسافروں نے جمعرات کو ایک بار پھر پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے سرکار پر الزام عائد کیا کہ انہیں اپنے اپنے علاقوں تک پہنچانے میں سرکار ناکام ہوئی ہے ۔شہر کے مختلف علاقوں میں درماندہ ہوئے کرناہ کے بیسوں مسافرجمعرات کی صبح پریس کالونی میں نمودار ہوئے اور سرکار کے خلاف احتجاج کرنے لگے ۔ایسے مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے تین ہفتوں سے سرینگر میں درماندہ ہیں جبکہ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی اس وقت کرناہ کے سینکڑوں مسافر جن میں بچے خواتین اور دیگر لوگ شامل ہیں جو کام کے سلسلے میں یہاں آئے تھے اب یہاں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ایسے مسافروں کے مطابق اگر سرکار جموں سے سرینگر درماندہ مسافروں کو پہنچانے کیلئے اقد

لال بازار میں صف ماتم

بھتیجاصدمہ برداشت نہ کرسکااور دنیا چھوڑ کر چلا گیا   سرینگر // شہر کے لالبازار علاقے میں بدھ کی صبح اُس وقت صف ماتم بچھ گئی جب معروف براڈکاسٹر اور پہاڑی زبان کے شاعر وقلمکار سید امجد حسین کاظمی ساکنہ قاضی پورہ اوڑی حال لال بازارکا انتقال ہو گیا ۔ابھی اْنکی آخری رسومات کی تیاریاں ہی ہو رہی تھیں کہ امجدکاظمی کی میت دیکھ کراْنکے جواں سال بھتیجے آغا سید ارشد حسین موسوی دل کا دورہ پڑا اور وہ بھی چچاکیساتھ یہ دنیا چھوڑ کر چلے گئے۔ پیشے سے اْستاد سیدامجدحسین کاظمی گزشتہ 20 برسوں سے ریڈیو کشمیر سری نگرسے بطور براڈکاسٹر کام کرتے تھے ۔ اپنی تمام تر مصروفیات کے باجود مرحوم سیدامجدحسین کاظمی اپنے ساتھی اساتذہ کیلئے ٹیچرس فورم میں بطورجنرل سیکرٹری خدمات انجام دیتے رہے۔ کاظمی دور درشن سرینگر میں بھی پہاڑی پروگرام لشکارہ میں اپنی خدمات انجام دیتے رہے ۔دو دن قبل امجد کاظمی کو سٹروک آیا

رسوئی گیس کی کالا بازار ی کی کوشش ناکام

سرینگر//شہر میں رسوئی گیس کی کالا بازار ی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پولیس نے حول میں چھاپے کے دوران 189 گیس سلنڈر برآمدکئے ۔حالیہ برفباری کے باعث سرینگر جموں شاہراہ مسلسل بند رہنے کی وجہ سے منافع خوروں کے وارے نیارے ہوگئے ہیں اور جہاں بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھا دی گئیں ہیں وہیں رسوئی گیس کی بھی قلت پیدا کی گئی ہے ۔اس قسم کی شکایت ملنے پر پولیس نے حول میں گوہر علی شیخ ولد علی محمد کے گھر پر چھاپہ مارااور اسے جائز منافع خوری کی پاداش میں گرفتار کیا ۔پولیس نے اس کے قبضے سے ایل پی جی کے189 گیس سلنڈرضبط کئے۔پولیس نے اسکے خلاف کیس زیر نمبر 6/2019 درج کرکے مزید کارروائی شروع کی۔پولیس کی کارروائی ایس ڈی پی اوجڈی بل رئیس رشید کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی اور لوگوں نے پولیس کارروائی کی سراہنا کی ہے۔

کنٹریکچول لیکچرروں کا پریس کالونی میں دھرنا

سرینگر//کنٹریکچول لیکچرروں نے کل پریس کالونی میںاحتجاج کرتے ہوئے  انہیں مستقل کرنے کا مطالبہ کیا اورریاستی گورنر سے مداخلت کی درخواست کی۔ پرتاپ پارک میں منگل کو ہائراسکینڈری اسکولوں میں تعینات بیسوں کنٹریکچول لکچروروں نے احتجاج کرتے ہوئے انہیں مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے بعد میں پریس کالونی میں دھرنا دیا ۔احتجاجی مدرسین کا کہنا تھا کہ انکے جائز مطالبات کو پورا کرنے کا مطالبہ سرسری لیا جا رہا ہے۔انہوں نے ریاستی گورنر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں۔ ضلع کپوارہ سے آئے ایک کنٹریکچول لیکچرر نے بتایا کہ انکی اہلیت کی ہر سال جانچ کی جاتی ہے اور دیگر پیشہ وارانہ ملازمین کے برعکس انہیں ہر برس سکرینگ ٹیسٹ دینے کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے،جس کے بعد سیشن کے آخر میں انہیں باہر کا دروازہ دکھا یا جاتا ہے۔جموں کشمیر پلس2کنٹریکچول لکچررس فورم کے جھنڈے تلے احتجاج مظاہرین نے ریا

عرس ختلان کی تقریب عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

سرینگر//محسن کشمیر وبانی اسلام حضرت میر سید علی ہمدانیؒ کے عرس ختلان کی تقریب کل پوری وسط ایشیا ، برصغیر اور ریاست کے تینوں خطوں  میں نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب تاریخی خانقاہ معلی سرینگر میں منعقد ہوئی۔ جہاں وادی کے اطراف واکناف سے بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ نماز ظہر سے قبل مولانا ریاض احمد ہمدانی نے فلسفہ عرس ختلان پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا ،کہ آج ہی کے دن ہی حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ کی جسد خاکی کشمیر سے کولاب ختلان میں چھ ماہ کے طویل سفر کے بعد وہاں پہنچا دیا گیا  جہاں حضرت علی ثانی ؒ کا روضہ مبارک موجود ہے۔نماز ظہر کے بعد ختمات المعظمات ، درود ازکار اور اوراد خوانی کی مجلس آراستہ ہوئی۔ تقریب کی پیشوائی امام حاجی غلام محمد ہمدانی نے کی جبکہ سجادہ نشین خانقاہِ معلی پیرزادہ الحاج عبدالرشید شافی اور علامہ مولانا

ڈی ڈی باغ بادام واری پھرگھپ اندھرے میں

رینگر//ڈی ڈی باغ محمدیہ کالونی بادام واری حول کا بجلی ٹرانسفارمر 6دن کے اندر اندر پھر سے خراب ہوگیااور علاقہ ایک بار پھر گھپ اندھیرے میں ہے ۔حول سے ملحقہ علاقہ ڈی ڈی باغ بادام واری میں نصب 630 کلوواٹ بجلی ٹرانسفارمر 6روز قبل ہی دس روز خراب رہنے کے بعدمرمت کرکے علاقے میں نصب کیا گیا تھا جو صرف چھ روز تک چلنے کے بعد پھر خراب ہوگیا جس وجہ سے پورا علاقہ گھپ اندھیرے میں ڈوب گیا۔مقامی شہریوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خراب ٹرانسفارمر کی جلد مرمت اور زیادہ کنکشن ہونے پر اضافی ٹرانسفارمر علاقہ میں نصب کرنے کی مانگ کی۔    

ایس ایم سی کے 20 کارپوریٹر پی ڈی پی میں شامل

سرینگر//پی ڈی پی نے دعویٰ کیا ہے کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے 20 کارپوریٹروںنے پی ڈی پی میں شمولیت کی ۔منگل کو یہاں پارٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے 20 کارپوریٹروںنے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب پر پی ڈی پی نائب صدر عبدالرحمان ویری نے ان کارپوریٹروں کی پی ڈی پی میں شمولیت کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے زمینی سطح پر پارٹی مضبوط بنے گی ۔پارٹی ضلع صدر محمد خورشید عالم نے کہا کہ کارپوریٹروںکی شمولیت سے پی ڈی پی سرینگر میونسپل کارپوریشن میں سب سے بڑی پارٹی کے طور ابھر آئی ہے۔اس موقعہ پرپارٹی کے سینئر لیڈران محمد اشرف میر ،آسیہ نقاش ،نور محمد،ڈاکٹر علی محمد ،اعجاز قریشی بھی موجود تھے ۔  

برطانوی ہائی کمیشن کا اعلی سطحی وفد محبوبہ مفتی سے ملاقی

سرینگر// سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے ساتھ کل یہاں سرینگر میں برطانوی ہائی کمیشن کا اعلی سطحی وفدملاقی ہوا ۔بھارت میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مس جین تھوپسن، الیکس پیکیٹ اور ڈاکٹر  دیپ جوتی پر مشتمل برطانوی ہائی کمیشن کے وفد نے ایک گھنٹے تک محبوبہ مفتی سے ملاقات کی اورریاست اور ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔میٹنگ کے دوران موجودہ سلامتی کے منظر اور آنے ولے انتخابات بھی غور ہوا۔محبوبہ مفتی نے ان کے دورہ کشمیر کی سراہنا کرتے ہوئے وفد کو مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے پی ڈی پی کے سیلف رول دستاویز کے بارے میں جانکاری دی ۔    

حکیم اجمل خان کا یوم پیدائش

 سرینگر///گورنمنٹ یونانی اسپتال شالہ ٹینگ کی جانب سے’طبی اخلاقیات‘ کے موضوع پر کل ایک روزہ سمینار منعقد ہوا۔جس  میں طبی عملے نے شرکت کی ۔پروگرام کے منتظمین نے بتایاکہ سمینارکے انعقادکا مقصد معروف شخصیت مرحوم مسیع ملک حکیم اجمل خان کی یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقد کیا گیا،جنہوں نے ملک میں یونانی میڈیکل سائنسز کو ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے ۔      

تنویر صادق کاشہر کے کئی علاقوں کا دورہ

سرینگر// نیشنل کانفرنس لیڈر تنویر صادق نے زڈی بل کے غازی ڈوری، گل کدل، عمر کالونی، بادام واری، حول اور دیگر علاقوں کے پیدل دورہ کیا۔ انہوں نے گل کدل میں آگ کی ہولناک ورادت میں خاکستر ہوئے مکان کا بھی جائزہ لیا اور انتظامیہ سے متاثرین کی فوری بازآبادکاری کی اپیل کی۔ انہوں نے پی ڈی پی کے چیف انجینئر کو علاقے میں نیا ٹرانسفامر نصب کرنے کی اپیل کی جو آگ کی واردات میں تباہ ہوا تھا۔ انہوں نے عمر کالونی (بی) کا بھی دورہ کیا ، جو پورا علاقہ زیر آب آگیا ہے۔ انہوں نے موقعے پر ہی معاملہ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کیساتھ اُٹھایا جنہوں نے بعد میں ڈی وارٹرنگ پمپ بھیج کر پانی کی نکاسی شروع کرائی۔دورے کے دوران انہوں نے لوگوں کے مسائل اور مشکلات بھی سنے اور ان کا سدباب کرانے کیلئے متعلقہ حکام کیساتھ رابطہ کیا۔ اُن کے ہمراہ نائب صدر بلاک عبدالقیوم آنچاری، سکریٹری بلاک غلام رسول ڈار ، یوتھ بلاک صدر ع

سانحہ زینہ کدل : 23 سال قبل جب فورسز نے 7 شہریوں کو دکانوں میں گولیوں سے بھون ڈالا

سرینگر// مسلم خواتین مرکز کے ایک وفدنے چیئرپرسن یاسمین راجا کی قیادت میں 10 فروری کو زینہ کدل جا کرمرحوم مشتاق احمد خان کے گھر جاکر انکے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جنہیں فورسز نے دیگر7 کشمیری نوجوانوں کے ہمراہ  10 فروری 1995 کودکانوں میں گولیاں مارکر جاں بحق کیا۔ یاسین راجا نے کہا شہداء کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا اور انکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا اس قتل نہ حق میں ملوث فورسز اہلکار ابھی بھی کھلے عام گھوم رہے ہیں اور جاں بحق افرادکے اہل خانہ ہنوز انصاف سے محروم ہیں۔  

کرناہ کے درماندہ مسافر پریس کالونی میں نمودار

 سرینگر //شہر کے کئی علاقوں میں درماندہ کرناہ کے مسافروں نے کل احتجاج کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اپنے اپنے مقامات تک پہنچایا جائے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں درماندہ کرناہ کے لوگ سوموار کی صبح پریس کالونی پہنچے اور احتجاجی مظاہرے کرنے لگے ۔مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی ۔انہوںنے بتایا کہ کئی روز قبل کرناہ اور وادی میں درماندہ ہوئے مسافروں نے ہیلی کاپٹرکے ذریعے سرینگر سے کرناہ جانے کیلئے ٹکٹ بھی حاصل کئے مگر یہ سہولت سوموار کو بھی مسافروں کو فراہم نہیں کی گئی اور اس طرح یہ مسافر در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔احتجاج کرنے والوں میں سرپنچ دلداد کرناہ راجہ عبدالحمید نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایک ہفتے سے کرناہ کپوارہ شاہرہ بند ہے اور سڑک کھولنے میں بیکن حکام مکمل طور ناکام ہو چکی ہے ۔احتجاج کے بعدانہوں نے ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کو بھی ای

معذور بچے کے علاج و معالجہ میں مبینہ طورلیت و لعل

سرینگر// پریس کالونی میںکل اس وقت عجیب منظر پیش آیا،جب صدراسپتال میں مبینہ طور علاج نہ ملنے کے خلاف احتجاج کر رہے ایک کنبے کو پی ڈی پی لیڈر نے احتجاج کے بیچ میں ہی اپنی گاڑی میں سوار کر کے صدر اسپتال پہنچایا ۔سوموار کو بیروہ سے آئے ہوئے ایک کنبے نے انکے معذور بچے کو صدر اسپتال میںمبینہ طور علاج نہ ملنے کے خلاف پریس کالونی میںاحتجاج کیا۔ احتجاجی کنبہ اپنی روداد بیان ہی کر رہا تھا کہ اچانک پی ڈی پی صوبائی یوتھ صدر انجینئرنذیر یتویہاں ایک اخبار ی دفتر سے باہر آئے اور کنبے کی روداد سنی۔ مذکورہ یوتھ لیڈر نے موقعہ پر ہی پرنسپل میڈیکل کالج سے رابطہ قائم کیا اور پورے کنبے کو اپنی گاڑی میں سوار کر کے صدر اسپتال پہنچایا۔اس موقعہ پر میڈیا نمائندے بھی انکے تعاقب میں صدر اسپتال پہنچے،جہاں انجینئر نذیر یتو کنبے سمیت پرنسپل میڈیکل کالج کے دفتر میں داخل ہوااور پوری روداد سنائی۔ مذکورہ معذور بچے کو

تازہ ترین