تازہ ترین

عیدمیلاد البنیؐ کی تقریبات کیلئے انتظامات

 سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے کل آفیسران کی ایک میٹنگ میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا۔ترقیاتی کمشنرنے عید میلادالنبی کی اہمیت کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو متحرک ہونے اور فرض شناسی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔ انہوںنے محکمہ بجلی اور صحت عامہ کو بجلی اورپانی کی بلا خلل سپلائی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے پر زوردیا تاکہ تقریبات کے دوران عقیدتمندوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ریجنل ٹرانسپورٹ آفس اور سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو اہم مذہبی مقامات تک ٹرانسپورٹ کا معقول انتظام کرنے کی ہدایت دی گئی۔جب کہ پارکنگ کے لئے بہتر انتظامات کرنے کے بھی احکاما ت دئے گئے۔اس دوران محکمہ صحت کو 21نومبر کو حضرت بل میںایمبولینس دستیاب رکھنے کی ہدایت دی گئی جب کہ میلاد تقریبات کے لئے اہم مقامات پر طبی کیمپوں کے قیام پر

آلسٹینگ میں فوج کی مبینہ توڑ پھوڑ اور گرفتاریاں

گاندربل//وار پوہ آلسٹینگ گاندربل میں دوران شب فوج کی جانب سے توڑ پھوڑ،مارپیٹ اور گرفتاریوں کے خلاف ناگہ بل بٹہ پورہ شاہراہ پرلوگوں نے کئی گھنٹوں تک احتجاجی دھرنادیا۔لوگوں نے شہامہ ایگریکلچر یونیورسٹی کیمپ کے متصل ناگہ بل بٹہ پورہ حضرت بل شاہراہ پر فوجی زیادتیوں اور گرفتار افراد کی رہائی کی مانگ کرتے ہوئے نعرے لگائے ۔احتجاجیوں نے بتایا کہ علاقہ میںفوج نے عبدالغنی رینہ ولد غلام احمد کے گھر میں داخل ہوکر کھڑکیاں،دروازے اور دیگر اشیاء کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے افراد خانہ کی بے تحاشہ مارپیٹ کی اس موقع پر عبدل غنی رینہ،شبیر احمد رینہ،گھر داماد محمد یوسف بٹ ولد غلام احمد ساکنہ ملہ باغ حضرت بل اور ثناء اللہ رینہ کو گرفتار کرلیا گیا جن کی بے تحاشہ مارپیٹ کرکے نیم مردہ حالت میں سرینگر ٹینگہ پورہ بائی پاس شاہراہ پر چھوڑا گیا جن کو مقامی لوگوں کی مدد سے میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ میں داخل کیا گیا۔فوج نے مز

نکاسی آب کا ناقص نظام

سرینگر//حالیہ برفباری اور بارشوں کی وجہ سے صورہ،بژھ پورہ،اونتہ بھون اور ملحقہ علاقوں میں رابطہ سڑکیں اور گلی کوچے چھوٹی چھوٹی ندی نالوں میں تبدیل ہوگئے ہیں۔صورہ سے ملحقہ علاقے جن میں اونتہ بھون،بژھ پورہ کی اندرون گلی کوچے، ناری بل میں ناقص نکاسی آب کی وجہ سے بارشوں کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہونے سے عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ناری بل کے لوگوں کے مطابق تین انچ برف باری کے نتیجے میں پانی رہایشی مکانوں کے اندر داخل ہوگیااورڈرینیج نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ادھر چھانہ پورہ اور لال نگر کی بیشتر رابط سڑکیں اور گلی کوچے برفباری کی وجہ سے زیر آب آگئیں جس کے نتیجے میں پیدل چلنے والوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔  

راہ گیروں کیلئے راستہ مسدود

سرینگر// لال چوک میں کورٹ روڈ بنڈ گاڑیوں کی پارکنگ میں تبدیل ہوا ہے جس کی وجہ سے جہاں راہ گیروں کو عبور و مرور میں دقتیں پیش آرہی ہیں وہیںیہاں سے گذرنے والے افراد کوجہلم کنارے عوامی پارک کے بیچوں بیچ جانا پڑتا ہے ۔کئی راہ گیروںنے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یہاں صبح سے ہی لوگ گاڑیاں پارک کرتے ہیں جس کی وجہ سے امیراکدل سے فٹ برج تک جانے اور آنے والے لوگوں کیلئے راستہ نہیں بچا ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ سول لائنز میںقانون نام کی کوئی چیز ہی نہیں وہ بھی تب جب شہر میں ٹریفک نظام کو درست کرنے اور فٹ پاتھوں کو راہ گیروں کیلئے کھلا چھوڑنے کے بلند بانگ دعوے کئے جاتے ہیں ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ سال میں کئی مرتبہ پولیس اورٹریفک اہلکارسڑکوںاور راستوں پر غیر قانونی طور کھڑا کی گئی گاڑیو ں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنے والے چھاپڑی فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے دکھائ

رام مادھو سرینگر وارد, سرینگر میئرجنید متو سمیت متعدد افراد ملاقی

 سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن کے نومنتخب میئر جنید متو اور ڈپٹی میئرشیخ عمران نے کل بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور کشمیر معاملوں کے انچارج رام مادھو سے ملاقات کی ۔رام مادھو جمعرات کو سرینگر وارد ہوئے جس کے بعد سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید متو اور ڈپٹی میئرشیخ عمران نے ہوٹل تاج ویونتا میں ان کے ساتھ ملاقات کی ۔اس موقعہ پر کئی کونسلر بھی موجود تھے اور انہوں نے رام مادھو کو وادی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد موجودہ صورتحال سے رام مادھو کو آگاہ کیا ۔ذرایع کے مطابق پی ڈی پی اور بی جے پی کے کئی لیڈروں نے بھی رام مادھو کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں پنچایتی انتخابات کیلئے کی جارہی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی۔     نو منتخب میئر کا  شہر کے کئی علاقوں کا دورہ سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن کے نومنتخب میئر جنید متو نے کل شہر سرینگر کے ک

مزید خبرں

۔33کے وی لائینوں کی مرمت اور درختوں کی شاخ تراشی شہر کے کئی علاقوں میں  10اور11نومبر کو بجلی سپلائی متاثر رہے گی سرینگر//پاور کنٹرولر کشمیر  کے مطابق راولپورہ ائر فورس پاور لائین 33کے وی کی مرمت اور درختوںکی شاخ تراشی کے پیش نظر اس لائین سے بجلی حاصل کرنے والے علاقوں میں 10نومبر کو صبح10بجے سے شام ساڑھے4بجے تک بجلی کی سپلائی متاثر رہے گی۔اسی طرح 33کے وی چشمہ شاہی سنطور اور 33کے وی چشمہ شاہی ٹی آر سی ترسیلی لانیوں کی مرمت اور درختوں کی شاخ تراشی کے پیش نظر11نومبر کو متعلقہ علاقوں میں صبح9بجے سے شام5بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی۔چیف انجینئر قاضی حشمت اللہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ درختوں کی شاخ تراشی ناگزیر بن گئی ہے جس کی وجہ سے بجلی سپلائی کئی علاقوں میں متاثر رہے گی۔   آبی گذر میں  مفتی نذیراحمد کا خطاب آج سرینگر// دارالعلوم رحیمیہ کے صدر م

تازہ ترین