تنخواہوں سے محروم پی ایچ ای ڈیلی ویجروں کا پرتاپ پارک میں احتجاج

 سرینگر//22ماہ سے تنخواہوں سے محروم محکمہ آبپاشی و آب رسانی کے عارضی ملازمین نے جمعرات کو پرتاپ پارک میں احتجاجی مظاہرے کئے اور ایس آر او520کے تحت کیجول ملازمین کی مستقلی میں سرعت لانے کا مطالبہ کیا۔ محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین نے تنخواہوں کی عدم واگزاری کے خلاف راج بھون تک مارچ کرنے کا اعلان کیا تھاتاہم وادی میں پیدا شدہ حالات کی وجہ سے پروگرام موخر کیا گیا۔اس دوران سینکڑوں عارضی ملازمین پرتاپ پارک میں جمع ہوکر گورنر انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ 22ماہ سے انہیںتنخواہوں سے محروم رکھا گیااور امسال یہ پہلی بار ہوا کہ جب عید کے روز بھی انکی تنخواہوں کو واگزار نہیں کیا گیا۔احتجاجیوں نے ایس آر او520کے تحت کیجول ملازمین کی مستقلی میں سرعت لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں تاخیری حربے آزمائے جا رہے ہیں۔ایسو سی ایشن کے صدر سجاد پرے نے الزام ل

پریس کالونی میں مہلوک جنگجوئوں کے لواحقین کا دھرنا

سرینگر// شمالی ضلع بانڈی پورہ کے سملر جنگلاتی علاقے میں گزشتہ ماہ فوج کے ساتھ جھڑپ میں جان بحق ہوئے جنگجوئوں کے اہل خانہ نے کل پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے مہلوک عساکروں کی نعشوں کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔21ستمبر کو جھڑپ کے دوران فوج نے5جنگجوئوںکو جان بحق کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ان جنگجوئوں کی نعشیں اس قدر جلی ہوئی تھیں کہ ان کی شناخت نہ ہوسکی اور فوج نے تمام مہلوک جنگجوئوں کو غیر ملکی قرار دیا۔ ان جنگجوئوں کے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے ان کے بچوں کی نعشوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے حکومت پر قانونی لوازمات پورا کرنے میں تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر انکے بچوں کی نعشیں انکے سپرد کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ اور بانڈی پورہ سے ملاقی ہونے کے بعد انکے’’ڈی این ائے‘‘ نمونے بھی حاصل کئے گئے۔احتجا

فلڈ سپل چینل سے ملبہ ہٹانے کا کام سُست رفتاری کا شکار

سرینگر//سیکرٹری پی ایچ ای ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول فاروق احمد شاہ نے سرینگر میں فلڈ سپل چینل میں سے ملبہ ہٹانے کے کام کا ایک میٹنگ کے دوران جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں چیف انجینئر پی ایچ ای ، آئی اینڈ ایف سی عبدالواحد کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری موصوف نے چینل کے کئی مقامات پر سُست رفتاری سے ہو رہے کام کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ کام میں سرعت لانے کیلئے اپنی اضافی افرادی قوت اور مشنری کو کام پر لگائیں تا کہ مقررہ اہداف حاصل کئے جا سکیں ۔ انہوں نے چینل کی حد بندی کو بھی فوری طور سے بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ فاروق احمد شاہ نے کہا کہ آبی ذخائیر کے اطراف میں ناجائیز تجاوزات کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور متعلقہ افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ناجائیز تجاوزات پر قابو پانے کیلئے اقدامات کریں ۔ میٹنگ میں بتایا گی

امراض قلب کا بچائو اور علاج

سرینگر//سکمز صورہ میںکل سیو ہارٹ کشمیر ،جو کہ سرکردہ ڈاکٹروں کا ایک فورم ہے کے اہتمام سے پہلی سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تاکہ وادی بھر میں امراض قلب کے عارضے میں مبتلا لوگوں کو سوشل میڈیا اور میڈیکل نیٹ ورکنگ کے ذریعے بروقت علاج ومعالجہ کیا جاسکے۔اس موقعہ پر مقررین اوربانی ممبران ڈاکٹر مظفر زرگر،ڈاکٹر عرفان بٹ، ڈاکٹر ناصر شمس،ڈاکٹر عمرا ن حفیظ ،ڈاکٹر ریحانہ کوثر،ڈاکٹر طٰحہ اورڈاکٹر آفاق جلالی نے سیوہارٹ کشمیر کے اہداف ،مقاصد اور کیمونٹی کے تاثرات نیز ضرورت کو اجاگر کیا۔سیو ہارٹ کشمیر کے پیٹرن اورسابق ڈی جی ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر سلیم الرحمان ،ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر عمر جاوید شاہ ،پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر ڈاکٹر صائمہ رشید،سابق ایچ او ڈی کارڈیولاجی پروفیسر خورشید اقبال اور ایچ او ڈی کار ڈیولاجی پروفیسر ناصر ترمبو نے تقریب میں شرکت کی۔ سیوہارٹ انشیٹو کے تحت لیہہ اور کرگل سمی

کرالہ کھڈ میں قائم چنائو مرکز

سرینگر //ہندو ہائی سکول کرالہ کھڈ کے منتظمین نے الزام عائد کیا ہے کہ بد ھ کوالیکشن دیوٹی پر تعینات عملہ اور فورسز اہلکاروں نے سکول کی جائیداد کو نصان پہنچایا ہے۔ سکول کے پرنسپل محمدایوب نے بتایا کہ منگل کی شام سکول انتظامیہ نے پولنگ بوتھوں کیلئے 6کمرے خالی کرکے دئے اور بدھ کو انتخابات ختم ہونے کے بعدجب جمعرات کوسکول کھولا گیا تو کئی کمروں کے تالے توڑے گئے تھے اور سامان کو تہس نہس کیا گیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سکول میں انتخابات کے دوران اکثر اوقات پولنگ اسٹیشین قائم کئے جاتے ہیں اور ہرمرتبہ سکول کے املاک کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سکول کے تالے توڑنے اور سامان تہس نہس کرنے کی تحریری شکایت متعلقہ تھانے میں درج کرائی مگر پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی۔انہوںنے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ معاملہ کا سنجیدہ نوٹس لیں۔   

سائینس ماڈل نمائش مقابلہ

سرینگر// محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور محکمہ تعلیم کی جانب سے منعقدہ سائنسی نمائشوں اور مقابلوں میں گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ کے ننھے ابھرتے سائنسندانوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ سکول کے جن طلاب نے اس نمائش میں حصہ لیا ان میں میر فیضان (بارہویں جماعت)،کاشف فاروق  (بارہویں جماعت)،مبشر احمد  (بارہویں جماعت)،سید احسان (گیارہویں جماعت)،حنان (گیارہویں جماعت)اور امبرین منظور (گیارہویں جماعت)شامل ہیں۔میر فیضان نے Mobile Robotics category میں نئی دہلی میں منعقدہ نمائش میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔  

روزگار کے وسائل اجاگر کرنے کیلئے بنیادی تربیتی کورس

سرینگر//سنٹرل یونیورسٹی نوگام کیمپس میں کل سٹوڈنٹس ویلفیر شعبہ نے سٹارٹ اپ جموں و کشمیر یاترا نامی مرکزی حکومت والی انجمن کے اہتمام سے ایک روزہ boot camp(روزگار کے وسائل اجاگر کرنے کیلئے بنیادی تربیتی کورس)کا ورکشاپ منعقد ہوا ۔جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے تدریسی عملہ اور طلاب نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ڈین سکول آف ایجوکیشن اورڈیزائن انوویشن سینٹرکے ڈائریکٹر پروفیسر ندیم احمد نے کہا کہ اس طرح کے ورکشاپ کشمیر وادی کے دیگر تعلیمی اداروں میں بھی ہونے چاہئیں تاکہ ریاست میں بے روزگاری کا خاتمہ ہونے میں مدد مل سکے۔انہوں نے کہا کہ سنٹرل یونیورسٹی نے پہلے ہی ڈیزائن انوویشن سینٹرقایم کیا ہے ۔اس موقعہ پر انٹرپرائز ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ریجنل کارڈینیٹرعارف خان نے تخلیقی خیالات کو بروے کار لاکرکاروبار کی نئی شروعات کرنے پر مفید جانکاری دی اورایسے کئی نوجوانوں کے کاروبار کا ذکر کیا جنہوں نے ایک

مزید خبرں

نوگام قتل معاملہ عدالت نے ملزمان کیخلاف فرد جرم عائد کی مدثریعقوب   سرینگر//خواجہ پورہ نوگام کے آبروشفیع بٹ کے قتل معاملے میں عدالت نے یہاں دوملزموں کیخلاف فردجرم عائدکی ۔ملزموں میں مقتول کی اہلیہ آصفہ حوریہ جان اوراُس کاعاشق مولوی تنویراحمدبٹ ساکن للہارپلوامہ شامل ہیں۔ٖاستغاثہ اور وکیل دفاع کے دلائل سننے کے بعد سیکنڈایڈیشنل سیشن جج طاہرخورشیدرینہ نے کہا کہ عدالت میں پیش کئے گئے ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس نے تفصیلی تحقیقات کی ہے اورملزموں کوجرم سے جوڑ دیا ہے۔جج نے کہا کہ میں مطمئن ہوں کہ بادی النظرمواد سے امکان ہے کہ ملزموں نے متوفی کا10مئی2018کی رات کو گلاگھونٹ کر ماردیاہے۔اس لئے انہیں قتل اور مجرمانہ سازش کیلئے دفعہ302,120-B RPCکے تحت فردجرم عائدکی گئی ۔عدالت نے کہا کہ ملزموں نے پولیس کو متوفی کو قتل کرنے کا طریقہ تفصیل سے ظاہر کیا اور پولیس نے اس جرم کو ا

تازہ ترین