وجے کمار کا آرمڈ پولیس ہیڈ کوارٹر سرینگر کا دورہ

سرینگر//گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار نے آرمڈ پولیس ہیڈ کوارٹرس کا دورہ کر کے وہاں کام کاج کا جائیزہ لیا۔ اے ڈی جی پی آرمڈ ، اے کے چودھری اور آئی جی پی آرمڈ ایس اے وٹالی نے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ مشیر کا استقبال کیا۔ہیڈ کوارٹرس پہنچنے پر مشیر کو آرمڈ پولیس کے ایک دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔بعد میں اے ڈی جی پی، اے کے چودھری نے آرمڈ پولیس ہیڈ کوارٹرس کی مجموعی کارکردگی کے بارے میںمشیر وجے کمار کو تفصیلی جانکاری دی۔اس موقعہ پر ادارے کی کارکردگی ، افرادی قوت، بنیادی ڈھانچے اور دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وجے کمار نے آرمڈ پولیس کی مختلف بٹالینوں کے کمانڈنٹوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں تفویض کئے گئے کام کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے پولیس کے اس اہم شعبۂ کو مزید ترقی اور فروغ دینے کے لئے اُن سے تجاویز طلب کیں۔آرمڈ پولیس افسروں سے خطاب کرتے ہوئے مش

سی ایس آر/گُوگرین مہم ۔ جے کے بنک کا کشمیر یونیورسٹی کو عطیہ

 سرینگر//جے کے بنک کے چیئرمین وسی ای او کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے ہی،میں نے سنجیدگی کے ساتھ ریاست کے بڑے و معروف تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک قائم کرنے پر کام کررہا ہوں ۔تعلیم و صنعت کے درمیان مضبوط رشتوں کی بنیاد ڈالنے پر فوکس رہتے ہوئے میں اس بات پرمضبوطی کے ساتھ یقین رکھتا ہوں کہ باہمی اشتراک سے تحقیق و ترقی کے میداوں میں ہمیںسماجی اقتصادی ترقی برائے جموں وکشمیر کیلئے مزید نئے نئے مواقع مہیا ہونگے۔جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے ان تاثرات کا اظہار کرٹکل کیئر ایمبولنس ،11سیٹوں والی بیٹری گاڑی برائے جسمانی ناخیز طلباء کی چابیاں وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی پروفیسر طلعت احمد کو سونپنے کے فورا ًبعد کیا ۔یہ اقدام بنک کے سی ایس آر پروگرام کے تحت رجسٹرار کشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر نیلو فر خان اور بنک کے زونل ہیڈ کشمیر یونیورسٹی سنٹرلiتبسم نذیر کی موجودگی میں کیا گیا۔تقریب میں بن

بُسر بُگ آلسٹینگ کی وسیع آبادی بنیادی سہولیات سے محروم

 سرینگر // بُسر بُگ آلسٹینگ سرینگر کے مقامی باشندوں نے ریاستی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ بُسربگ کو سرینگر مونسپل کارپویشن کے ساتھ منسلک رکھا جائے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بُسر بگ علاقہ 40سال تک سرینگر مونسپل کارپوریشن کے زیر نگران ترقی کرتا رہا ہے مگر حالیہ دنوں بُسر بگ کو گاندربل بلاک میں شامل کیا گیاہے جسکی وجہ سے وہاں رہائش پذیر آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بُسر بگ سے تعلق رکھنے والے محمد اشرف میر نے کہا کہ پچھلے کئی دہائیوں سے شہر سرینگر کا پھیلائو ہورہا ہے اور ہرگزرتے دن کے ساتھ نئی رہائشی کالونیاں وجودمیں آرہی ہیںاور اسی طرز پر بھی بُسر بگ میں رہائشی کالونی وجود میں آگئی اور یہاںرہائش پذیر لوگوں کو گندے پانی کی نکاسی، ڈرینیج کی تعمیر اور مرمت، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور سڑکوں کی تعمیر و تجدید کی ضرورت ہے جو سرینگر مونسپل کارپوریشن فراہم کرسکتی ہے اور اسلئے

پہلے بین الاقوامی سکل پروگرام کا دوسرا سیشن سرینگر میں منعقد

 سرینگر//ریاست کے پہلے بین الاقوامی سکل اور اَپ سکلنگ پروگرام کا دوسرا لیکچرسیشن سر ینگر میں شروع ہوا جس میں کارخانہ داری کے مختلف موضوعات پر معروف ماہرین نے خطاب کیا۔سیشن کے دوران بِرج انٹرنیشنل سنگا پورکے فائونڈنگ ڈائریکٹرسائمن میکنزی نے ’’ ماٹیویشن اینڈ پوزٹیوٹی ‘‘ پر لیکچر دیا۔سیشن کے دوران پاور پوائنٹ پرزنٹیشن ، شخصیت کے نکھار پر تقاریر ،مثبت سوچ اور مختلف مشکلات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں موزون مشورے فراہم کئے گئے ۔مقررین نے عمومی و خصوصی طور پر کارخانے شروع کرنے اور انہیں بہتر ڈھنگ سے چلانے پر روشنی ڈالی۔اس پروگرام کا مقصد انٹرپرینور شِپ ڈیولپمنٹ کے مختلف پہلوئوںکے بارے میں نئے کارخانہ داروں کوجانکاری دینی تھی جس کا اہتمام جے اینڈ کے سکل ڈیولپمنٹ مشن ( جے کے ایس ڈی ایم) نے برج انٹرنیشنل سنگاپور کے اشتراک سے کیا تھا۔اس 12ہفتے طویل پروگرام میں صنعتی ش