بلدیاتی انتخابات: شہر میں سیکورٹی سخت ،بڑے پیمانے پر تلاشی کارروئیاں

سرینگر// شہر میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی کا جال بچھایا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر ناکے لگا کر گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشیاں لی جا رہی ہیں۔ وادی کے جنوب و شمال میں بلدیاتی انتخابات کے بیچ سرینگر میں بھی آج 3 انتخابی وارڈوں میںپہلے مرحلے پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔شہر خاص کے علاوہ سیول لائنز اور حیدپورہ،راولپورہ اور زکورہ،جہاں پہلے مرحلے میں انتخابات ہو رہے ہیں،میں اضافی سیکورٹی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ شہر کے حساس علاقوں میں ناکے اور چیک پوسٹ بٹھا دئیے گئے ہیںجہاں باریک بینی کے ساتھ گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشیاں لی جا رہی ہیں۔ شہرمیں فورسز اور پولیس موٹر سائیکل سواروں کی تلاشیاں اور انکے دستاویزات اور شناختی کارڈوں کی جانچ کرتی ہوئی بھی نظر آئی۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے کہا کہ انتخابات کیلئے جامع سیکورٹی منصوبہ کو عملایا گیا ہے۔انہوں نے کہا’’ شہر میں کئی چیک پوا

گورنر کے شکایتی سیل میں خورشید گنائی

سری نگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی گورنر گریوینس سیل چرچ لین سرینگر میں 9/ اکتوبرمنگلوار2 بجے سے عوامی وفود سے ملاقات کر کے اُن کے مسائل سُنیں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ گورنر کے شکایتی سیل میں منعقدہ عوامی دربار کے دوران مختلف علاقوں سے وفود اپنی شکایتوں کا نپٹارا کرانے کیلئے آتے ہیں۔  

انصاف کی فراہمی میں ثالثی ایک مؤثر متبادل: چیف جسٹس

سرینگر//ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس گیتا مِتل نے انصاف کی فراہمی میں ثالثی کو ایک موثر متبادل قرار دیتے ہوئے ججوں اور وکلاء کو اس کا بھرپور استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جج اور وکلاء اپنے موکلوں کو تنازعات کوحل کرنے اور زیر التواء کیسوں کو کم کرنے میں انہیں ثالثی کی راہ اختیار کرنے پر آمادہ کرنا چاہئے۔ایس کے آئی سی سی میں تین روزہ ریاستی سطح کے ثالثی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ورکشاپ ججوں اور وکلاء کے لئے ثالثی سے متعلق جدید طرز عمل سیکھنے کا ایک بہترین موقعہ تھا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی ہائی کورٹ انصاف کی تیز تر فراہمی کے لئے متبادل نظام کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوششیں کررہا ہے۔انہوں نے ریاستی ہائی کورٹ کی میڈیشین اینڈ کنسلییشن کمیٹی کی طرف سے اس اہم ورکشاپ کے انعقاد اور دُنیا بھر سے ماہرین کو مدعو کرنے پر ان کی سراہنا کی۔ ا

محکمہ سیاحت کشمیر میں ’’میلہ خزاں ‘‘منعقد کرے گا

سرینگر//سیکرٹری سیاحت ریگزن سیمفل اور سیکرٹری کھیل کود سرمد حفیظ نے کل ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگرعابد رشید شاہ کے ہمراہ سرینگر میں27مارچ سے29 مارچ2018 تک منعقدہ64 ویں ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف انڈیا کے کنونشن کے40 شرکاء میں انعامات تقسیم کئے۔کنونشن میں مقامی اور مُلکی و بین الاقوامی ٹریول ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔ریگزن سیمفل نے کہا کہ ٹریول انڈسٹری ایسے پروگراموں کے ذریعے سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے اہم کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ25 سے 27اکتوبرتک سرینگر، پہلگام اور گلمرگ میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کشمیر آٹم فیسٹول کا انعقاد کر رہا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ سیکرٹری ٹورازم سرمد حفیظ نے مذکورہ کنونشن کے احسن انعقاد کے لئے متعلقین کی سراہنا کی۔  

ایس پی اوئوز متعلقہ پولیس لائنز کیساتھ منسلک

 سرینگر// وادی میں تعینات ہزاروں سپیشل پولیس آفیسر(ایس پی او) بشمول ڈرائیور متعلقہ پولیس لائنز کیساتھ منسلک کردئے گئے ہیں اور ضلع سطح پر انکی سکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ جواہرنگر میں پی ڈی پی ممبراسمبلی کی سرکاری رہائش گاہ سے ایک ایس پی اوکی جانب سے 7اے کے47رائفلیںاورایک لائسنس پستول لیکرفرارہوجانے کے سنسنی خیزواقعہ کے بعد ریاستی انتظامیہ نے ایس پی اوئوزکو ذاتی محافظ کے طور پرتعینات کرنے کے سابقہ احکامات واپس لئے جس کے بعدسبھی ایس پی اوئوزکولائن حاضرکرنے کافیصلہ کیا گیا۔بحیثیت ڈرائیور تعینات کئے گئے ایس پی اووز کو پہلے چھوٹ دی گئی تھی لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں بھی لائن حاضر کردیا گیا ہے۔جواہر نگر واقعہ کے بعدایس پی اوئوزکوہدایت دی گئی تھی کہ وہ فوری طورپر متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنزمیں رپورٹ کریں ۔ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایس پی اووز کی ضلع سطح پر ا

عمر ہیرمیں میکڈم بچھایا گیا

سرینگر//کشمیر عظمی میں یکم اکتوبر کو چھپی خبر "گاندربل عمرہیر رابطہ سڑک پر کچھ مقامات بغیر تارکول کے"پر ضلع انتظامیہ سرینگر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عمرہیر سے گاندربل کی جانب تارکول بچھانے کا کام شروع کردیا۔ مقامی آبادی نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ سالوں سے اس رابطہ سڑک پر میکڈم نہیں بچھایا گیا تھا جس وجہ عبور و مرور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔  

لارئنس ودھیا بھون میںبین سکول سائنسی نمایش منعقد

سرینگر// لارئنس ودھیا بھون سرینگر نے کل گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن مولانا آزاد روڈ کے اشتراک سے ’بین سکول سائنسی نمایش ‘ منعقد کی ۔ یہ تقریب  نامی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر کئی اداروںکے تعاون سے منعقد ہوئی ۔نمائش کے دوران مختلف سکولی بچوں نے اپنے ایجادات اور ماڈل پیش کئے اور تمدنی پروگرام میں حصہ لیا۔پروگرام میں نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں نقد انعامات ،تمغے اور تحائف دئے گئے۔سکول کے پرنسپل نے کہا کہ لارئنس وودھیا بھون اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے میں فخر محسوس کرتا ہے اور ایسے پروگراموں کا انعقاد مستقبل میں کیا جائے گا۔  

انجینیس سکول کا سالانہ دن: طلاب نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے

سرینگر//  سکول آف ایجوکیشن نے کل اپنا سالانہ دن منایا ۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب پر طلاب اور انکے والدین نے شرکت کی۔ کشمیر  یونیورسٹی کے سابق ڈین ڈاکٹر اے آر یوسف مہمان خصوصی تھے جبکہ اسلامیہ کالج کے پروفیسر ڈاکٹر واجد یوسف مہمان ذی وقار تھے ۔سکول کے چیرمین میر عاصف مرتضی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔سکولی طلباء نے اس موقعہ پر نگا رنگ پروگرام پیش کئے ۔سکول کے پرنسپل مختار احمد میر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔  

ٹائیگور ہال میں آکاش وانی سنگیت سمیلن

سری نگر//آل انڈیا ریڈیو کی جانب سے پہلی مرتبہ ٹائیگور ہال سرینگر میں آکاش وانی سنگیت سمیلن منعقد ہوا جس میں وادی سمیت ملک بھر کے سرکردہ فنکاروں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔پروگرام کے دوران ملک کے سرکردہ قوال چاند افضل قادری اینڈ پارٹی نے بھی اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کی داد حاصل کی جبکہ سرکردہ غزل گو استاد سخاوت حسین خان نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کی داد تحسین حاصل کی۔ فاروق احمد گنائی اینڈ کمپنی نے کشمیر لوک سنگیت پیش کیا۔ پروگرام معروف براڈ کاسٹر طلحہ جہانگیر کی نگرانی میں انجام پایا۔ سمیلن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آل انڈیا ریڈیو آئی آئی جارج، ریڈیو کشمیر سرینگر کے ہیڈ کے مورکن ، ڈائریکٹر ریڈیو کشمیر سرینگر نواز احمد ننگرو ، ڈائریکٹر کمرشل براڈ کاسٹنگ رابعہ رسول سمیت دیگر قلمکاروں، براڈ کاسٹروں، صحافیوں اور ذی عزت شخصیات نے شرکت کی۔&nb

تازہ ترین