تازہ ترین

بے نام بندوق برداروں کے ہاتھوںمزاحمتی کارکنوں کی ہلاکتیں

  سرینگر// مزاحمتی کارکنوں کی چنیدہ ہلاکتوں اور انہیں پی ایس اے کے تحت گھروں سے دور جیلوں میں بند رکھنے کے خلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر لاچوک کے مائسمہ،جامع مسجد نوہٹہ اور حیدر پورہ میں احتجاجی جلوس برآمد کئے گئے۔مائسمہ میں نماز جمعہ کے بعد لبریشن فرنٹ کے نائب صدر ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ کی قیادت میں احتجاجی مارچ ہوا جس میںفرنٹ کے لیڈران و اراکین اور زندگی کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہوئے۔احتجاجی بڈشاہ چوک کے قریب جمع ہوئے اور جان بحق مزاحتمی کارکنوں نیز کشمیری اسیروں کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئے ۔احتجاج میں فرنٹ کے نائب چیئرمین ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ، نائب چیئرمین شوکت احمد بخشی، زونل صدر نور محمد کلوال سمیت قائدین محمد یاسین بٹ، شیخ عبدالرشید،محمد صدیق شاہ، بشیر احمد کشمیری، مشتاق احمد خان، غلام محمد ڈار، پروفیسر جاوید، محمد حسین آخون،معراج

یوم علی اصغرؑ

سرینگر// وادی میں کل یوم علی اصغر ؑ مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔اس سلسلے خواتین کی سب سے بڑی تقریب جامعۃ الزہرا شریف آباد ایچ ایم ٹی میں منعقد ہوئی جہاں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرکے کربلا کے اس ننھے سپاہی کو خراج عقیدت پیش کیا۔جلسہ عزاء میں وقفہ وقفہ سے نوحہ خوانی بھی کی گئی۔اس دوران  انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے قدیمی امام بارگاہ حسن آباد میں منعقدہ منفرد مجالس میں خواتین نے بڑے پیمانے پر اپنے شیرخوار بچوں کے ساتھ شرکت کی ۔ادھرمرکزی امام بارگاہ بڈگام میں اس سلسلے کی ایک شبینہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن کے سربراہآغا سید حسن نے کہا کہ اپنے والد بزرگوار حضرت امام حسین ؑ کی آغوش میں شیر خوار حضرت علی اصغرؑ کی شہادت کا واقعہ حماسہ حسینیؑ کا سب سے بڑا روح فرسا المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لشکر یزید نے ایک ننھے بچے کیلئے پانی کے ایک بوند کے تقاضے

مبارک گل کا حلقہ انتخاب عیدگاہ کا دورہ

 سرینگر//ممبر اسمبلی عیدگاہ جناب مبارک گل نے کل حلقہ انتخاب عیدگاہ کے شیعہ آبادی والے علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے آروٹ،خانقاہ سوختہ ،صفاکدل،لائی گر دوری میں عوامی وفود کے ساتھ ملاقات کی اور موقعہ پر ہی میونسپلٹی ،محکمہ تعمیرات عامہ ، محکمہ بجلی، پولیس و محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات دے کہ محرم کے پیشہ نظر عیدگاہ کے تمام شیعہ آبادی والے علاقا جات میں صفائی ،بجلی ،سٹریٹ لائٹس ،سٹرکوں کی مرمت و گلی کوچوں کو فلفور ٹھیک کیا جائے۔

سیکریٹری زراعت کا غنچہ ابریشم مارکیٹ کا معائنہ

سرینگر//سیکریٹری زراعت منظور احمد لون نے کل سرینگر میں غنچہ ابریشم مارکیٹ میں جاری بائر سیلر میٹ کا دورہ کیا۔اس موقعے پر انہوںنے کہا کہ اس صنعت کو فروغ دینے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس میٹ کے دوران Aگریڈ غنچہ ابریشم کے ایک کلو گرام کو ساڑھے 12سوروپے کے حساب سے فروخت کیا گیا ہے اور بہتر مارکیٹنگ کے لئے Eٹریڈنگ کی ضرورت ہے تاکہ اس صنعت سے وابستہ افرادکو مارکیٹنگ کی بہتر سہولیات فراہم ہوسکیں۔انہوںنے کہا کہ ریاست کے 25ہزار کنبے اس صنعت سے وابستہ ہیں اور اس میں روزگار کے کافی مواقعے دستیاب ہیں۔

رات کے لئے ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری

سرینگر// ٹریفک پولیس نے شہر میں ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے رات کے دوران گاڑیوں کے انتہائی روشن بلبوں (high-beam lights ) کو استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے ۔ایس ایس پی ٹریفک سٹی نے اس سلسلے میں پریس کے نام بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ شہر میں رات کے دوران اکشر لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے دوران گاڑیوں کے  انتہائی روشن بلبوں (high-beam lights ) کو استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کو حادثہ پیش آسکتا ہے ۔بیان میں تمام ڈرائیوروں اور نجی گاڑیاں چلانے والے افراد سے کہا گیا کہ وہ رات کے دوران کم روشنی والے بلب low-beam ligh استعمال کریں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔اگر کسی کو high-beam lights استعمال کرکے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔  

ٹریڈرس فیڈریشن 90 فٹ روڈ صورہ کا انتخاب

سرینگر// ٹریڈرس فیڈریشن 90فٹ روڈ صورہ نے شہر خاص ٹریڈرس فیڈریشن میں شمولیت اختیار کی ہے ۔اس سلسلے میں کل دونوں فیڈریشنوں کے مابین شہر خاص ٹریڈرس فیڈریشن کے چیرمین نذیر احمد شاہ کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جبکہ سینئر نائب صدر عرفان احمد بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پرٹریڈرس فیڈریشن 90فٹ روڈ صورہ کے عہدیدران کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے تحت لطیف احمد زرگر فیڈریشن کے صدر،حفیظ اللہ ڈار نائب صدر ،محمد یوسف سیکرٹری ،محمد یاسین ترجمان اور جاوید احمد خزانچی منتخب ہوئے۔  

مزید خبرں

رعناواری میںشیعہ سنی کارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس  لوگوں کوشر پسند عناصر سے خبر داررہنے کی تلقین سرینگر/ شیعہ سنی کارڈینیشن کمیٹی کے سرکردہ اراکین کا ایک اہم اجلاس ناید یار رعناواری سرینگر میں منعقد ہوا۔جس میں محرم الحرام کے حوالے سے کئی اموارات زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس میں جن معززین نے شرکت کی ان میں لبریشن فرنٹ کے بشیر کشمیری، عوامی ایکشن کمیٹی کے مشتاق احمد صوفی و پیر غلام نبی اور انجمن شرعی شیعیان کے غلام محمد ناگو، حاجی ذوالفقار علی وغیرہ شامل ہیں۔ اجلاس میں عامتہ المسلمین سے اپیل کی گئی کہ وہ محرم الحرام کے دوران مفاد خصوصی رکھنے والے شر پسند عناصر کے مکروہ عزائم سے خبر دار رہیں جو محرم تقریبات کے دوران آپسی اتحاد و اخوت کو درہم برہم کرنے کیلئے موقعہ کی تاک میں رہتے ہیں۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ایسے شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے گی جو مختلف طریقوں سے