تازہ ترین

سرینگر مونسپل کارپوریشن میں وارڈ افسران کے پے در پے تبادلے

سرینگر// سرینگر مونسپل کارپوریشن میں وارڈ افسران کے پے در پے تبادلے جاری ہیںاور15روز کے اندر کئی افسران کے کئی بار تبادلے عمل میں لائے گئے جس وجہ سے انتظامی کام میں خلل پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق کمشنر سرینگر مونسپل کارپوریشن نے بدھ کو ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں15وارڈ افسران اور بلڈنگ انسپکٹروں کے علاوہ سب انسپکٹروں کوتبدیل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق آرڈر نمبر1580 of 2018محرر 12ستمبر2018میں ان وارڈ افسران کے نام بھی شامل ہے،جنہیں صرف10روز قبل تبدیل کیا گیا تھا۔ وارڈ نمبر23کے وارڈ آفسر نثار احمد آزاد کے علاوہ بشیر احمد بٹ (فریرا) مجیب حسین اور شاہد اسرار کے نام بھی شامل ہیںجبکہ انہیں31اگست کو حکم نامہ زیر نمبر1406 of 2018 کے تحت تبدیل کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے کئی افسران نے ابھی کرسی سنبھالی بھی نہیں تھی کہ تبادلوں سے متعلق ایک اور حکم نامہ جاری کیا گیا ۔اس حوالے سے10 ستم

پائین شہر کاایوارڈ یافتہ کاریگر

سرینگر//کئی ایورڈ حاصل کرچکا پائین شہر کا پیپر ماشی کاریگرسید اعجاز شاہ ساکن حول آج کل مفلسی کی زندگی گذار رہا ہے اور اپنے کنبے کا پیٹ پلانے کیلئے ایک آٹو رکھشا چلا رہا ہے ۔پیپر ماشی کے فن میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی ایوارڈحاصل کرنے والا سید اعجاز اپنے ان دیگر ساتھی کاری گروں کی طرح انتہائی غربت کا شکار ہے کیونکہ سرکار کی عدم توجہی کے باعث اور کاری گروں کیلئے فلاح و بہبود کی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ایسے کاری گر انتہائی کسمپرسی کی زندگی گذار رہے ہیں۔سید اعجاز شاہ اب آٹو رکھشا چلا رہے ہیں اور اپنے کنبے کا پیٹ پالتے ہیں ۔

گورنر کے شکایتی سیل میں نوڈل افسروں کی میٹنگ

سرینگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے متعلقہ محکموں کے نوڈل افسروں کو ہدایت دی ہے کہ اُن کی نوٹس میں لائے گئے عوامی مسائل کا نتیجہ خیز حل نکالنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔مشیر موصوف نے یہ ہدایات کل گورنر گریوینس سیل چرچ لین سرینگر میں مختلف محکموں کے نوڈل افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران دیں جو انہیں ریفر کئے گئے عوامی مسائل کے نپٹارے کا جائیزہ لینے کیلئے طلب کی گئی تھی۔اس دوران خورشید احمد گنائی نے چرچ لین سونہ وار میں جے کے گورنر شکائتی سیل میں منعقدہ ایک عوامی ملاقات کے دوران60 وفود کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔ فروٹ ایسوسی ایشن کے نمائیندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر موصوف کو بتایا گیا کہ وادی سے ملک کے دیگر علاقوں بشمول نیپال اور بنگلہ دیش ممالک کو ستمبر سے اکتوبر تک سیب سے لدے پانچ سو ٹرک بھیجے جا رہے ہیں ۔ وفود نے مزید کہا کہ اکتوبر اور نومبر کے دوران 1500 میو

ناگہانی آفات سے بچائو

سرینگر// دُور درشن کیندر سری نگر کے عملے کو فسٹ ایڈ ، فائیر فائٹنگ ،سریچ ایند ریسکیو جیسے ناگہانی آفات سے بچائو کی تربیت دی گئی۔یہ ایونٹ جہلم۔ توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ ، ورلڈ بینک ایڈڈ پروجیکٹ ،ڈیپارٹمنٹ آف ڈیزادسٹر منیجمنٹ ، امداد و باز آباد کاری و تعمیر نو کے کپسٹی بلڈنگ پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا۔کیندر کے لگ بھگ 60ملازمین نے تربیتی پروگرام میں حصہ لیا۔اس تربیتی پروگرام کی اہمیت تبھی زیادہ محسوس ہوئی جب ایک لائیو ٹی وی شو میں ایک مہمان کی موت اچانک حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی اور سٹیڈیو میں کسی کو اتنی صلاحیت نہیں تھی کہ وہ مہمان کو فسٹ ایڈ فراہم کر سکے۔پروگرام کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل دُور درشن کیندر پی کے سنگھ نے کیاجبکہ موقعہ پر ڈائریکٹر ڈی ڈی کے ( انجینئرنگ) این ایل چوہان ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز قاضی سلمان ،ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ عامر علی ، جوائنٹ ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمر

ساگر کا صراف کدل دورہ،آتشزگان کیساتھ اظہارِ یکجہتی

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر(ایم ایل اے خانیار) نے شہر خاص کے صراف کدل میں ہولناک آگ کی واردات میں 3رہائشی مکان اور 2 دکانوں کے خاکستر ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے موقع پر جاکر آگ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا ۔ اُن کے ہمراہ کئی محکموں کے اعلیٰ حکام بھی تھے۔ انہوں نے صوبائی کمشنر اور ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کے ساتھ رابطہ کرکے متاثرین کی فوری بازآبادکاری کیلئے اقدامات اٹھانے کی تاکید کی اور گورنر انتطامیہ سے اپیل کی متاثرین کے حق میں معقول مالی امداد کے علاوہ دکانداروں کم شرحوں پر قرضہ جات فراہم کئے جائیں تاکہ یہ از سر نو اپنا روزگار بحال کرسکیں۔  

اکبر لون اور یاسمین راجہ پرتاپ پارک میں نمودار

 سرینگر// مین اسٹریم کے ساتھ ساتھ کئی مذہبی و مزاحمتی جماعتوں کے لیڈران نے12روز سے پرتاپ پارک میں خیمہ زن غیر معینہ عرصہ کیلئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انکی حمایت کا اعلان کیا۔مرکزی سکیم کلہم خواندگی مہم کے تحت تعینات مدرسین گذشتہ کچھ عرصے سے 7ویں تنخواہ کمیشن کا اطلاق کرنے کے مطالبے پر سراپا احتجاج ہیں اور گذشتہ 12روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔نیشنل کانفرنس لیڈر وممبر اسمبلی سوناواری محمد اکبر لون اور حریت (گ) کی خواتین لیڈر یاسمین راجہ نے پرتاپ پارک میں احتجاجی اساتذہ سے ملاقات کر کے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔اس موقع پر ممبر اسمبلی سوناواری نے کہا کہ اساتذہ سابق پی ڈی پی وبھاجپا حکومت کے دور سے ساتویں تنخواہ کمیشن کی ادائیگی کے لئے سراپا احتجاج ہیں اور ساتذہ کا یہ کہنا جائز ہے کہ جب سبھی ملازمین کو اس تنخواہ کمیشن کا فائدہ ملا تو پھر ایس ایس اے