تازہ ترین

صراف کدل میںبھیانک آگ

سرینگر//شہر خاص کے گنجان آبادی والے علاقہ صراف کدل میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں 3رہائشی مکان خاکستر ہوئے جبکہ  آتشزدگی کے نتیجے میں کئی کنبے بری طرح سے متاثر ہوئے ۔ صراف کدل علاقے میںبدھ بعددوپہر ایک مکان سے اچانک آگ کے شعلے نمودار ہوئے ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی اسکے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے ،جسکی وجہ سے پورے علاقے میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ۔ابتدائی مرحلے پر مقامی نوجوان نے آگ پر خود ہی آگ پانے کی کوشش کی ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ نے اُس وقت بھیانک رُخ اختیار کیا جب یہاں گیس سلنڈر پھٹنے سے مزید کئی رہائشی مکان اسکی لپیٹ میں آگئے ۔معلوم ہوا ہے کہ جس عمارت سے آگ نمودار ہوئی اُس میں غیر ریاستی مزدور کرایہ پر رہتے ہیں اور یہی سے آگ نمودار ہوئی ۔آگ نے آس پڑوس کے مزید کئی رہائشی مکانات کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔آگ پھیلتے ہی پورے علاقے میں ا

پرتاپ پارک میں ایس ایس اے مدرسین ہنوز خیمہ زن

سرینگر//سرینگر کی پرتاپ پارک میں تپتی دھوپ کے دوران ایس ایس ائے مدرسین نے غیر معینہ عرصہ تک بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ 11ویں روز بھی احتجاج کیا۔مرکزی اسکیم کلہم خواندگی مہم کے تحت تعینات مدرسین گزشتہ کچھ عرصے سے7ویں تنخواہ کمیشن کا اطلاق کرنے کے مطالبے پر برسر احتجاج ہے۔اس دوران سی پی آئی ایم لیڈرو ممبراسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی ، پی ڈی ایف سربراہ و ممبراسمبلی خانصاحب حکیم محمد یاسین اور ڈی پی این سربراہ و سابق وزیر غلام حسن میر نے پرتاب پارک میں احتجاجی اساتذہ سے ملاقات کرکے انہیں اپنی طرف سے بھرپور حمایت دینے کا یقین دلایا۔ اس موقعہ پر بولتے ہوئے تینوں لیڈران نے کہاکہ اساتذہ کے ساتویں تنخواہ کمیشن کے نفاذ اور تنخواہوں کو ڈی لنک کرنے کے مطالبات جائز ہیں جنہیں فی الفور پورا کیاجائے ۔ان کاکہناتھاکہ یہ اساتذہ سابق پی ڈی پی و بھاجپا حکومت کے دور سے ساتویں تنخواہ کمیشن کی اد

گورنر کے شکایتی سیل میں عوامی دربار

سرینگر//گورنر انتظامیہ کی عوامی رابطہ مہم کی ایک کڑی کے طور پر گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمارنے کل جے کے گورنرس گریوینس سیل میں عوامی دربار کا انعقاد کیا جس میں تقریباً24 وفود اور 23 افراد نے مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے مسائل کے ازالہ کے لئے اُن کی مداخلت طلب کی۔ اس سے قبل کے۔ وجے کمار نے جے کے گورنمنٹ گریوینس سیل میں درج شکایات کے ازالے کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ11 ستمبر تک سیل میں14238 شکایات درج کی گئیں جن میں سے5538 شکایات کو حل کیا گیا اور6886 شکایات کو متعلقہ محکموں کو کاروائی کے لئے بھیجا گیا جبکہ1461 شکایات کو رد کیا گیا اور353 شکایات پر عمل جاری ہے۔دریں اثناء گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی چرچ لین سرینگر میں جے کے گورنرس گریوینس سیل میں13 ستمبر کو عوامی وفود کے مسائل سُننے کے لئے صُبح11 بجے سے بعد دوپہر4 بجے تک دستیاب رہیں گے۔  

ایس آر او520کے زمرے سے بے دخلی

سرینگر//محکمہ جنگلات میں کیمپا سکیم کے تحت کام کر رہے عارضی ملازمین نے بدھ کو پریس کالونی میں کیمپا ملازمین کو ایس آ ر او سے بے دخل کرنے پر حکومت کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا ۔وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں کیمپا ملازمین پریس کالونی میں جمع ہوئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں بھی ایس آر او520کے زمرے میں شامل کیا جائے جو بقول ان کے مزکورہ ایس آر او کا پہلے ایک حصہ تھے لیکن اب انہیں حکومت نے اس سے بے دخل کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں قریب7ہزار5سو کیمپا ملازمین ہیں جنہیں 2009میں تعینات کیا گیا ۔ملازمین نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ایس آر او520کے زمرے میں لایا جائے ۔   

سیکہ ڈافر چوک میں خستہ حال سڑک

سرینگر//سیکہ ڈافر صفاکدل چوک میںسڑک کی حالت ناگفتہ بہہ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق جولائی کے مہینے میں پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں صفاکدل صورہ شاہراہ پر سڑک کھنڈ؛رات میں تبدیل ہوگئی اوراگرچہ چند روز بعد محکمہ صحت عامہ نے پانی کی پائپ لائن درست کردی تاہم تین ماہ گزرنے کے باوجود بھی محکمہ تعمیرات عامہ سڑک کے درمیان میں موجود کھڈے کو ٹھیک کرنے میں ناکام رہاجس وجہ سے اکثر بیشتر ٹریفک جام ہوجاتا ہے۔مقامی آبادی کی مانگ ہے کہ فوری طور پر سڑک کی تجدید و مرمت کی جائے تاکہ ٹریفک جام سے نجات مل جائے۔  

عوامی مجلس عمل حلقہ بوٹہ کدل کا اجلاس

سرینگر// عوامی مجلس عمل حلقہ بوٹہ کدل کے عہدیداران اور اراکین کا ایک اجلاس تنظیم کے سینئر رہنما اور مرکزی سیکریٹری خواجہ غلام قادر بیگ کی صدارت میں منعقد ہواجس میںایڈوکیٹ یاسر احمد دلال نے بھی خصوصیت سے شرکت کی ۔اجلاس میں حلقہ بوٹہ کدل میں تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اسے ہر لحاظ سے مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے مفصل طور پر تبادلہ خیالات کیا گیا ۔اجلاس میں کہا گیا کہ علاقہ بوٹہ کدل کا حلقہ وہ حلقہ ہے کہ جب ۱۹۴۴ء میںبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کشمیر کے دورے پر آئے تو مسلم کانفرنس کے بانی سربراہ مفسر قرآن مہاجر ملت مولانا محمد یوسف شاہ ؒ نے قائد اعظم کے استقبالیہ اجلاس کے حوالے سے جن ورکروں کو ذمہ داری سونپی وہ حلقہ بوٹہ کدل کے سرفروش اور سرگرم مسلم کانفرنس کے جیالے کارکن تھے ۔اجلاس میں تنظیم میں تحرک اور فعالیت پیدا کرنے کیلئے حلقہ بوٹہ کدل کے عہدیداران کا انتخا

مطالبات کا احترام کیا جائے:جمعیت اہلحدیث

سرینگر// جمعیت اہل حدیث کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ المدنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اساتذہ کرام پر لاٹھی چارج کرنا حواس باختگی کا بین ثبوت ہے جسے کسی بھی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے قومی معماروں کے جائز مطالبات کو وحشیانہ طریقے سے پیش آنے کی بجائے بات چیت سے بھی حل کیا جاسکتا ہے جو کہ وقت کی شدید ضرورت ہے۔ جمعیت کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبد اللطیف الکندی نے اساتذہ کو بھوک ہرتال کرانے پر مجبور کرنے کی حکومتی لیت ولعل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے قوم کے سرمایہ کو گھپ اندھیریوں میں دھکیلا جارہا ہے۔