تازہ ترین

ایس ایس اے اساتذہ کی بھوک ہڑتال 10ویں روز میں داخل

سرینگر// ایس ایس اے اساتذہ کی بھوک ہڑتال منگل کو 10ویں روزمیں داخل ہوئی جبکہ منگل کی شام مدرسین نے موم بتیاںجلا کرراج بھون تک احتجاجی مارچ کی کوشش کی جس دوران پولیس نے قیوم وانی سمیت متعددلیڈران کی گرفتاری عمل میں لائی۔ مشعل بردار ریلی جب پرتاب پارک سے پولیس سٹیشن کوٹھی باغ کے نزدیک پہنچی تو وہاں پہلے سے ہی متحرک پولیس کی بھاری نفری نے انہیں روک دیا اور آگے کی طرف پیش قدمی کرنے کی اجازت نہیں د ی تاہم اساتذہ لگاتار نعرہ بازی کرتے رہے ۔احتجاج میں شدت آنے کے بعد پولیس نے قیوام وانی سمیت متعدد اساتذہ کی گرفتاری عمل میں لا کر انہیں کوٹھی باغ پولیس سٹیشن میں بند کر دیا۔گرفتاری سے قبل ایجیک صدر قیوم وانی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار ایس ایس اے اور رمسا ما اساتذہ ،ماسٹروں اور ہیڈماسٹروں کو 7ویں پے کمیشن اور اُن کی تنخوائوں کو ڈی لنک کرنے کے جائز مطالبات کو حل کرنے خاموش تماشا

۔2010کی ایجی ٹیشن میں جاں بحق عمر قیوم کے والد کی جد و جہد رنگ لائی

سرینگر// سال2010کی ایجی ٹیشن کے دوران مبینہ طور پولیس تشدد سے جان بحق طالب علم عمر قیوم کے والد کو8برس تک اپنے لخت جگر کیلئے انصاف کی تلاش میں اس وقت منزل ایک پہلا پڑائو مل گیاجب عدالتی احکامات کے تحت 8 برس بعد پولیس نے اس واقعے سے کیس درج کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جانچ کیلئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو تشکیل دیا گیا ہے تاہم سرکار کی شکایتی(گریوینس ) سیل کا کہنا ہے کہ کیس  پہلے ہی بند کیا گیا ہے۔ عمر قیوم کو مبینہ طور پر سال2010کی ایجی ٹیشن کے دوران پولیس کی جانب سے تشدد کیا گیا تھااور تھانے سے رہائی کے صرف5 روز بعد صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں عمر قیوم نے آخری ہچکی لی۔ عمر قیوم کے والد عبدالقیوم بٹ کا کہنا ہے کہ8برس تک انصاف کے متلاشی رہا اور  اپنے بیٹے کی ہلاکت سے متعلق کیس درج کرنے کیلئے سرکاری دفاتروں، کمیشنوں اور پولیس تھانوں کا طواف کرتا رہا۔انہوں نے کہا کہ آخر کار چیف جوڈیشل م

’عربی زبان کا ہندوستانی زبانوں پر اثر‘

 سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے شعبۂ عربی کی طرف سے منعقد کردہ ’’عربی زبان کا ہندوستانی زبانوں پر اثر‘‘ کے عنوان کے تحت دو روزہ قومی سیمینار کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کیا ۔ا س موقعہ پر پروفیسر مصدق امین صحاف ڈین اکیڈمک افیرس مہمانِ ذی وقار تھے۔صدر شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی اور آل انڈیا عربک ٹیچرس اینڈ اسکالرس ایسوسیشن کے سربراہ پروفیسر محمد نعمان خان نے کلیدی خطبہ دیا۔ انھوں نے قدیم زمانے سے چلے آرہے ہند عرب تجارتی اور تمدنی تعلقات کا پر روشنی ڈالی جس کا ہندوستانی زبانوں پر براہ راست اثر رہا ہے۔ انھوں نے چند لسانی مطالعوں کا حوالہ دیا جن میں ہندوستانی زبانوں پر عربی اور فارسی کے گہرے اثرات کو تسلیم کیا گیا ہے۔صدر شعبہ عربی پروفیسر صلاح الدین ٹاک نے رسمی طور پر مہمانوں کا استقبال کیا۔سیمینار کے منتظم ڈاکٹر عبد الرحمن ونی نے مہمانوں

عمارتیں تعمیر کرنے کے اجازت ناموں کو آسان بنایا جائے گا: چیف سیکرٹری

 سری نگر//مکانات و شہری ترقی محکمہ کی طرف سے کل ایس کے آئی سی سی سری نگر میں ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ متعلقین سے رائے طلب کی جائے تاکہ مکانات کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے لئے ایک مؤثر فریم ورک تیار کیا جاسکے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے کہا کہ ریاست میں عمارتوں کی تعمیر کے لئے اجازت نامے کے نظام کو آسان بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اسے عوام دوست بنایا جاسکے اور زیادہ سے زیادہ  سرمایہ کار اس سیکٹر کی راغب ہوسکیں۔ کانفرنس کی صدارت فائنانشل کمشنر ایچ اینڈ یو ڈی ڈی کے بی اگروال نے کی جبکہ مختلف محکموں کے کئی اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ کانفرنس کے دوران بلڈروں اور سرمایہ کاروں نے اپنی اپنی رائے سامنے رکھی۔ اس موقعہ پر بتایاگیا کہ ا س رائے کو ہاوسنگ سیکٹر میں پی پی پی فریم ورک پالیسی مرتب کرت

اساتذہ کے مسائل فوری طور حل کئے جائیں:پی ڈی پی

سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے سروشکھشاابھیان اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے گورنرانتظامیہ پرزوردیا ہے کہ وہ ایس ایس اے اساتذہ کے مسائل کوفوری طور حل کرے۔پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری غلام نبی لون ہانجورہ نے کہا کہ ایس ایس اے اساتذہ کی مسلسل بھوک ہڑتال باعث تشویش ہے اور لازمی ہے کہ گورنر انتظامیہ اس کی طرف فوری طور توجہ دے۔انہوں نے اس بات پر بھی زوردیا کہ ان اساتذہی کی تنخواہ میں ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کے مطابق جلدازجلداضافہ کیا جائے اور ان کی رکی پڑی تنخواہوں کو فوری طور واگذار کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ یہ بات باعث فکرمندی ہے کہ حکومت نے اساتذہ پرجبر کرکے انہیں سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کیا ہے تاکہ وہ اپنے مسائل کو اجاگر کر سکیں۔انہوں نے سوالیہ اندازمیں کہاکہ کیوں اساتذہ کو بھوک ہڑتال پر جانے کیلئے مجبور کیاگیااور حکومت ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی ہے

رعناواری ہسپتال میں روگی کلیان میٹنگ

سرینگر// نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری و ایم ایل اے خانیار علی محمد ساگر کی صدارت میں کل جواہر لال نہرو ہسپتال رعناواری میں روگی کلیان سیمتی اور ایچ ڈی ایف کی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں گورننگ باڈی کے ممبران نے شرکت کی، جن میں چیف میڈیکل آفیسر سرینگر، جواہر لعل نہرو ہسپتال ڈاکٹر نجیب درابو، ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی، پروجیکٹ آفیسر آئی سی ڈی ایس، میونسپلٹی وارڈ آفیسر، ضلع ترقیاتی کمشنر آفس کے نمائندے نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ہسپتال کی کارکردگی اور مریضوں کو بہم پہنچائے جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا ۔ اس دوران مریضوں کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ بہم پہنچا کیلئے ہسپتال کی مشینوں، ادویات اور دیگر ساز و سامان کی ضروریات بھی سامنے رکھی گئے۔ علی محمد ساگر نے میٹنگ کے دوران ہسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ و ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ مریضوں کو بہتر سے

مزید خبرں

وجے کمارآج  عوامی شکایات سُنیں گے سرینگر//گور نر کے مشیر کے۔ وجے کمار12 ستمبر کو صُبح9 بجکر45 منٹ سے10 بجکر45 منٹ تک گورنر گریوینس سیل واقع چرچ لین سرینگر میں عوامی شکایات سُنیں گے۔    حضرت مرزا اکمل الدین بیگ خان بدخشیؒ کا عرس درگاہِ اکملیہ حول میں اختتامی تقریب پر مجالس آراستہ سرینگر// عرس مبارک حضرت شیخ الاسلام مولانا مرزا اکمل الدین بیگ خان بدخشیؒ کا 308ویں سالانہ عرس مبارک کی اختتامی تقریب کل وادی میں نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔ سب سے بڑی تقریب اُن کے قدیم درگاہ درگاہِ اکملیہ حول میں منعقد ہوئی جہاں نماز فجر کے بعد روح پرور مولود خوانی کی مجلس آراستہ ہوئی اور ایام عرس کے دوران ختمات المعظمات، درود ازکار اور تحلیلات و قرآن خوانی کی مجالس بھی منعقد ہوئی۔ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے نئے ہجری سال ۱۴۴۰ کی آمد ، مقدس اور بابرکت محرم الحر