پیٹرولیم کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ

 سرینگر//ریاستی کانگریس اور سی پی آئی ایم نے مہنگائی کے خلاف علیحدہ علیحدہ احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کرنے اور نجی تیل کمپنیوں پر عائد ٹیکس کو کم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔پردیش کانگریس نے پارٹی ہیڈ کواٹر سے پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر کی قیادت میں احتجاجی جلوس برآمد کیا جس کے دوران مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔مظاہرین نے ٹی آر سی تک مارچ کیاجبکہ جلوس میں پارٹی کے سابق صدر پیرزادہ محمد سعید،تاج محی الدین،غلام نبی مونگا،محمد انور بٹ، محمد مظفر پرے، فاروق اندرابی،ایس ایس چنی، شمیمہ اقبال، غلام نبی میر لسجن، عبدالغنی خان اور دیگر لوگ شامل تھے۔غلام احمد میر نے نریند مودی کی سربراہی والی حکومت کو ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متعلق اندھیرے میں رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکو

آصف سلطان کی رہائی کیلئے صحافی برادی کا احتجاجی دھرنا

 سرینگر//پریس کالونی لالچوک میں صحافیوں نے صحافی آصف سلطان کی رہائی کے مطالبہ کیلئے احتجاجی دھرنادیا۔ پریس کالونی میں پیر کو بعد از دوپہر میڈیا سے وابستہ نامہ نگار اور فوٹو ویڈیو جرنلست جمع ہوئے اور احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے صحافی آصف سلطان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔احتجاجی صحافیوں نے ہاتھوں میں تختیاں اٹھا رکھی تھیں جن پر آصف سلطان کو رہا کرنے کے حوالے سے تحریر درج تھی۔ احتجاج کا انعقاد کشمیر  ورکنگ جرنلسٹس ایسو سی ایشن ،کشمیر پریس فوٹو گرافرس ایسو سی ایشن اور کشمیر پریس ویڈیو گرافرس ایسو سی ایشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔آصف سلطان کو عدالت نے22ستمبر تک عدالت نے جوڈیشل حراست میں رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی کو جنگجوئوں کے حملے سے متعلق حراست میں لیا گیا ہے تاہم جس رسالے کیلئے آصف سلطان کام کر رہے ہیں،انکا کہنا ہے کہ برہان وانی سے متعلق ایک مضمون&nbs

فوٹو جرنلسٹ مشتاق علی کی22ویں برسی

سرینگر//فوٹو جرنسلٹ مشتاق علی کی22ویں برسی پر مزار شہداء عیدگاہ پر تقریب منعقد ہوئی جس میں سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوںنے شرکت کی۔ تقریب میں شرکاء نے فاتحہ خوانی کی اور مشتاق علی کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ ادھرلبریشن فرنٹ (حقیقی) چیئرمین جناب جاوید احمد میر نے مزار شہداء عیدگاہ میں فوٹو جرنلسٹ مشتاق علی کو 22ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 31برسوںسے کشمیر کی صحافی برادری ،فوٹو جرنلسٹوں ، دانشوروں نے کشمیری عوام کے ہمراہ بے حد قربانیاں پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے دانشوروں ، صحافیوں نے بھی تحریک آزادی کشمیر کیلئے ہمیشہ ایک اہم کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے آج بھی کشمیری صحافیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ جاوید میر نے کہا کہ سرزمین کشمیر شہداء کے گرم گرم لہو سے سیراب ہوچکی ہے جس کی حفاظت کرنا ہم سب کا اولین فرض ہے ۔ انہوں نے عال

شکایتی سیل میں وِیاس سے 46وفود ملاقی

سرینگر//گورنر کے صلاحکار بی بی وِیاس نے عوامی شکایات تیز تر نپٹارے پر زور دیا ہے تاکہ انہیں راحت فراہم ہوسکے۔انہوں نے گورنر گریوینس سیل سرینگرمیں مختلف عوامی وفود کی شکایات سننے کے دوران افسران کو یہ احکامات صادر کئے ۔کیمپ کے دوران 46وفود نے انہیں اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔ اننت ناگ کے وفد نے 2017ء میں مال مویشیوں کو ہوئے نقصانات کے لئے معاوضہ فراہم کرنے ، بارہمولہ کے وفد نے ریسونگ سٹیشن پر کام شروع کرنے ، بیروہ کے وفد نے قصبے کو میونسپلٹی سے الگ کر کے محکمہ دیہی ترقیات کے  حد اختیار میں لانے ، ایس آر او 202 کے تعینات ملازمیں نے مختلف مراعات کی واگزاری ، آئی ٹی آئی ڈپلوما یافتہ افراد نے ایس آر او 520 کے تحت انہیں مستقل کرنے ، آل جموں اینڈ کشمیر ملٹی پرپز ورکرس اور ولیج لیول ورکرس کے وفد نے اُن کی سینیارٹی طے کرنے و پنچایت انسپکٹروں کی اسامیوں کو وجود میں لانے ، ماگام کے وفد نے

محرم تقریبات پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں: عمر عبداللہ

سرینگر//نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے محرم الحرام کی مقدس تقریبات کے پیش نظر ریاست میں خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے تاکید کی ہے کہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات وافر مقدار میں میسر رکھنے کے ساتھ ساتھ شیعہ اکثریتی علاقوں میں خاص طور سے سڑکوں اور گلی کوچوں کی صفائی کے کام کو یقینی بنایا جائے۔ اِسی طرح بغیر خلل بجلی سپلائی کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے ۔انہوں نے عزاداران کے جلوسوں کے دوران ہر اہم مقام پر طبی کیمپ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عزادارن کے جلوسوں کے ہمراہ خصوصی فرسٹ ایڈ سہولیات بھی میسر رکھی جانی چاہیں۔ اِسی طرح صحت وصفائی کے منظم اور موثر انتظامات کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ پینے کے پانی کے عارضی نل پونیٹ قایم کئے جانے چاہیں۔ عمر عبداللہ نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ عزاداران کو اپنے اپنے علاقوں میں تعزیہ جلوس نکالنے کی بھر پور سہول

مزید خبرں

ایکسچینج روڑ لالچوک کا اچانک محاصرہ  عمارتوں کی تلاشی اور راہگیروں کے شناختی کارڈ چیک  سرینگر//لالچوک میں سوموار کوبعد دو پہر فورسز نے ایکسچینج روڑ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی تاہم کوئی بھی مشکوک چیز برآمد نہیںہوئی اور نہ ہی کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔تاریخی لال چوک اور اس کے ملحقہ علاقوں میں اس وقت افراتفری کا ماحول پھیل گیا جب جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز کی بھاری جمعیت نے ایکسچینج روڑ اور اس کے آس پاس والے علاقوں کا محاصرہ کرکے وہاں تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔ فورسز نے تلاشی کارروائی کے دوران سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کی تلاشی لی جبکہ راہگیر وں کی شناخت پریڈ بھی کی گئی ۔ علاقے میں کچھ دیر تک تلاشی کارروائی جاری رہی جس کے بعدکوئی بھی مشکوک چیز نہ ملنے کے فورسز نے علاقے کا محاصرہ ختم کیا جبکہ اس دوران کسی کی گرفتاری بھی

تازہ ترین