تازہ ترین

این سی الیکشن بائیکاٹ اعلان پرکاربند

سری نگر// نیشنل کانفرنس نے تمام انتخابات کے احتجاجی بائیکاٹ کے فیصلے پرکاربندرہنے کاعزم ظاہرکرتے ہوئے خبردارکیاہے کہ دفعہ 370 اور 35اے کے تحفظ کی خاطراگرضرورت پڑی توہم سڑکوں پرآنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔ پارٹی کے سینئرلیڈراورجنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے اپنے حلقہ انتخاب خانیار کے روزہ بل علاقہ میں ایک پبلک پارک کوعوام کیلئے کھولنے کے بعدنامہ نگاروں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ ہوسکتاہے کہ کسی سیاسی جماعت کا دفعہ 35Aاور370کے بارے میں موقف مبہم ہولیکن نیشنل کانفرنس کااسٹینڈواضح ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب تک مرکزی سرکاراورریاست کی موجودہ گورنرانتظامیہ دفعہ35Aکے بارے میں اپنااپناموقف واضح نہیں کرے گی تب تک نیشنل کانفرنس کامجوزہ پنچایتی اوربلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔ساگرنے پارٹی صدرڈاکٹرفاروق کے الیکشن بائیکاٹ اعلان کی تائیدکرتے ہوئے کہاکہ ریاست کوحاصل خصوصی پوزیشن

ستمبر2014 کاتباہ کن سیلاب: پانتہ چھوک کے دکاندار 4برسوں سے امدادکے منتظر

سرینگر// وادی میں آئے تباہ کن سیلاب کے4سال گزر جانے کے بعد بھی متاثر ہوئے پانتہ چھوک کے تاجروں نے سرکار کی طرف سے انہیں نظر انداز کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔کشمیر عظمیٰ دفتر پر آئے دکانداروں کے ایک وفد نے بتایا کہ2014میں آئے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پانتہ چھوک میں تاجروں کو کافی نقصان سے دو چار ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں سرکار نے تاجروں کو معاوضہ و امداد فراہم کرنے کا اعلان کیاجو اعلان تک ہی محدود رہا۔تاجروں کا کہنا تھا کہ تمام دستاوزیزات اور دیگر ضروری کاغذات کو جمع کرنے کے علاوہ انتظامیہ نے دکانداروں کو ہوئے نقصانات کا جائزہ بھی لیاتاہم صرف منظور نظر تاجروں کو ہی امداد دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی50کے قریب ایسے چھوٹے دکاندار ہیں،اور بقول انکے جنہیں اثر ورسوخ حاصل نہیں تھا،کو 4 برس گزر جانے کے باوجود بھی امداد فراہم نہیں کی گئی۔انہوںنے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کئی ب

پائین شہر کے کئی علاقے اچھن سعدہ پورہ سے اٹھنے والی بدبو کی لپیٹ میں

سرینگر// اچھن سعیدہ پورہ ڈمپ سے اٹھنے والی بد بو اور عفو نت نے ایک دفعہ پھر ڈاکٹر علی جان روڈ اور ملحقہ علاقوں میں رہنے والے لو گوں کی زندگی کو اجیرن بنا کر رکھ دیاہے۔گر می کی شدت میں اضا فہ ہو نے کیساتھ ہی علاقہ کی سڑ کو ں پر چلنا اور گھروں میں رہنا بھی محال ہو تا جا رہا ہے ۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ اچھن سعید ہ پو رہ میں کوڑ ا کر کٹ ڈا لنے کے ڈمپ سے بد بو اور عفو نت پھیلنے کا سلسلہ پھر سے شروع ہوا ہے جس کی وجہ سے ملحقہ علاقوں میںرہنے وا لے لو گوں کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے ۔علاقہ میں اس طرح سے  بد بو پھیل رہی ہے کہ لوگوں کا دم گھٹ رہا ہے۔زونی مر ،صورہ ،عیدگاہ ،آنچار ،کوکر باغ ،تاربل،نوشہرہ ،رتھ پورہ اور دیگر علاقوں کے لوگ بھی کو ڑا کر کٹ کے اس ڈ مپ سے اٹھنے والی بد بو اور عفو نت سے پریشان ہیں ۔مقامی شہری شاہد طارق نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گذشتہ کئی ماہ سے صبح اور شام کے

زونی مر کی اندرونی سڑکیں خستہ

سرینگر//زونی مر عید گاہ سرینگر کی اندرونی رابطہ سڑکیں کی ناگفتہ بہ حالت میں ہیںجس کی وجہ سے مقامی آبادی میں غصہ اور ناراضگی پائی جارہی ہے۔زونی مر صورہ شاہراہ پر اندرونی علاقوں کو جانے والی رابطہ سڑک جو فردوس کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں کو ملاتی ہے کی حالت ناگفتہ بہہ ہے جس پر سفر کرنا وبال جان بنا ہوا ہے۔لوگوں کے مطابق بارشیں ہونے پر رابطہ سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوجاتی ہیں جبکہ دھوپ میں پورے علاقہ میں گردو غبار چھایا رہتا ہے۔سڑکوں پرجگہ جگہ بڑے بڑے کھڈے بن گئے ہیں اورسالوں سے ان کی مرمت نہیں کی گئی ۔مقامی آبادی نے ضلع انتظامیہ اور مقامی ممبر اسمبلی کے خلاف غصہ اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔  

شہر میں سڑکوں پر مویشیوں کی بھرمار حادثات کا مؤجب

سرینگر// شہر میں سڑکوں پر مویشیوں کی بھر مار سے جہاں کئی بار حادثات پیش آتے ہیں وہیں ٹریفک کی نقل و حمل میں بھی اثر انداز ہوتی ہے ۔سول لائنز کے بٹہ مالو ،بربرشاہ ،لل دید ہسپتال ،جواہر نگر ،کرن نگر ،ڈلگیٹ اور دیگر کئی علاقوں میں سڑکوں پر سوئے پڑے جانوروں کی وجہ سے موٹرسائیکل پر سوارلوگوں کو بہت زیادہ دقت کاسامنا کرناپڑتا ہے جبکہ شام دیر گئے یا ذرا اندھیرے میں دور سے یہ جانور نظر نہ آنے کی وجہ سے حادثات واقع ہورہے ہیں۔ دودھ کے لئے گائیں پالنے والے لوگ اپنے گھر میں جانوروں کو باندھنے کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے انہیں یونہی آوارہ گرد ی کرنے کے لئے سڑکوں پر چھوڑ دیتے ہیں۔اس کے علاوہ سڑک کنارے پائے جانے والے کچرے کے ڈبوں کے گرد گومتے رہتے ہیںتاہم سرینگر میونسپل کارپوریشن کوئی بھی قدم اٹھائے بغیر اس طرف سے آنکھیں بند کرکے بیٹھی ہوئی ہے۔لوگوںکا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں سے نجات دلانے میں ناکا

ایس ایم سی کمشنر کا شہر کے کئی علاقوں کا دورہ

سرینگر// محرم الحرام کے سلسلے میںسرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر پیر زادہ حفیظ اللہ نے کل آفیسران کے ہمراہ شہر کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے جڈی بل میںمیر شمس الدین عراقی کی زیارت کے کیلئے فوری طور نیا گیٹ لگانے کی ہدایت دی۔انہوں باغوان پورہ اور حسن آباد میں امام بارڈوں کے گرد و نواح میں صحت و صفائی اور سٹریٹ لائٹس کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے متعلقہ آفیسران کو بیکار پڑی سٹریٹ لائٹس کو بدلنے کی ہدایت دی۔انہوں نے حضرت بل اور لال بازار کا بھی دورہ کیا ۔کمشنرنے ملازمین پر زور دیا کہ وہ محرم الحرام کے دوران لوگوں خصوصاً شیعہ برادری والے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے لئے ہمہ جہت خود کو وقف رکھیں ۔  

آئی اے ایس کوالیفائی کرنے والے فضل الحسیب کو ایوارڈ

سرینگر//امسال سول سروسز امتحان میں کامیاب ہوئے فضل الحسیب کو ایس کے آئی سی سی میں ایک نجی سکول کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔فضل الحسیب کی طرف سے ان کی ماں شبینہ پروین نے یہ ایوارڈ گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی کے ہاتھوں حاصل کیا ۔فضل الحسیب اس وقت میسور میں قائم آئی اے ایس اکیڈیمی میں ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔فضل الحسیب معروف ماہر تعلیم اور سیکرٹری بورڈ آف سکول ایجوکیشن فاروق پیر کے فرزند ہیں ۔  

بسکو سکول انتظامیہ کے خلاف والدین برہم

سرینگر//ٹنڈل بسکو سکول میں نرسری کلاس کیلئے داخلہ لنک کو قبل از وقت بند کرنے کے خلاف بچوں کے والدین نے بسکو انتظامیہ کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لنک کو دوبارہ کھول دی جائے تاکہ خواہشمند افراد اپنے بچوں کا داخلہ کراسکیں ۔ بسکو سکول میں نرسری  کلاس کیلئے انٹرنیٹ لنک کے ذریعے داخلہ کارروائی انجام دینے کیلئے سکول انتظامیہ کو اتوار رات بارہ بجے تک لنک کھلی رکھنی تھی تاہم سکول انتظامیہ نے کل صبح ہی لنک کو بند کردیا جس کی وجہ سے اپنے بچوں کو سکول میں داخلہ کرانے کے خواہشمند افراد مایوس ہوگئے ۔ انہوںنے سکول انتظامیہ کے خلاف شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئیے کہا کہ اگر 12بجے رات تک لنک چالو رکھنی تھی تاہم انتظامیہ نے قبل از وقت ہی لنک کو ڈاون کیا جس کے نتیجے میں والدین اپنے بچوں کو سکول میں داخل نہ کراسکے ۔ انہوںنے سکول منتظمین کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ

لاش کی شناخت کیلئے تعاون طلب

 سرینگر//8ستمبر کوپولیس اسٹیشن شیر گڑھی کو اطلاع موصول ہوئی کہ امر سنگھ کالج میں زیر تعمیر عمارت سے ایک شخص گر کر شدید طور پر زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں کل صبح وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔پولیس نے قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو پولیس کنٹرول روم اسپتال کے مردہ خانہ میں شناخت کیلئے رکھاہے۔اگر کسی کو بھی اس عدم شناخت نعش کے بارے میں کوئی جانکاری ہو تو وہ پولیس اسٹیشن شیر گڑھی کے فون نمبر 9596770525یا پھر پی سی آر سرینگر کے فون نمبرات 9596222550, 9596222551پر جانکاری فراہم کرسکتا ہے۔ٹول فری نمبر 100پر بھی جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے۔  

حضرت شیخ اکمل الدین بیگ خان بدخشیؒ حول کا عرس آج

سرینگر//آج یعنی سوموار کو حضرت شیخ اکمل الدین بیگخان بدخشیؒ حول کا عرس مبارک منایاجارہا ہے۔ بعد اشراق اوراد و و اذکار ، مختصر مولود کے علاوہ بعد نماز مغرب تا نماز عشاء سیرتی تقریب منعقد ہوگی جس میں علمائے کرام بیان کرینگے۔ منگل کو خصوصی مولود کی مجلس دوپیر ایک بجے تک جاری رہے گی۔ نماز ظہر ڈیڑھ بجے مقرر وقت پر ادا کی جائیگی ۔ قبل از نماز صدر انجمن مولانا خورشید احمد قانونگو بیان کرینگے اور بعد نماز ظہر حسب روایت قدیم مولانا ریاض احمد ہمدانی وعظ فرمائینگے۔