تازہ ترین

پرتاپ پارک میں خیمہ زن مدرسین کی بھوک ہڑتال چھٹے روز بھی جاری

سرینگر//ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی بینر تلے پرتاپ پارک سرینگر اساتذہ کی بھوک ہڑتال کل چھٹے دن میں داخل ہو ئی جسکے دوران اکثر اساتذہ کی حالت دن بہ دن خراب ہوتی جاری ہے۔ ایس ایس اے اساتذہ نے اپنے مطالبات کو لیکر سرینگر اور جموں میں غیر معینہ عرصے کی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔پرتاپ پارک میں خیمہ زن احتجاجی اساتذہ سے خطاب کے دوران ایجیک سر براہ عبدالقیوم وانی نے کہا کہ ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اساتذہ کی بھوک ہڑتال اور احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک نہ ریاستی سرکار SSAکے رہبر تعلیم اساتذہ۔ ہیڈ ٹیچرس  اورRMSAماسٹرس کے حق میں7thپے کمیشن لاگو کرتی ہے اور اُن کی تنخواہوں کو سٹیٹ سیکٹر کے ساتھ منسلک کرتی ہے ۔وانی نے کہا کہ ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی  سوموار 10  ستمبرکو پر تاب پارک میں ہی ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے جس میں ایک انوکھے احتجاجی پروگر

خلیفہ دوم سیدنا حضرت فاروق اعظمؓ کا عرس مبارک

سرینگر//پوری ریاست میں عرس مبارک خلیفہ دوم سیدنا حضرت فاروق اعظمؓ (یوم شہادت) عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ۔ اِس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں فرزندانِ توحید کی ایک بڑی جمعیت موئے مبارک آنحضورﷺ کے دیدار سے فیضیاب ہوئے اور درود ازکار کی مجلس بھی آراستہ ہوئی جبکہ دوسری بڑی تقریب آثار شریف شہری کلاش پورہ میں منائی گئی۔ جہاں نمازِ ظہر کے بعد مولانا ریاض احمد ہمدانی نے حضرت فاروق عظمؓ کی سیرت، تعلیم اور تاریخ ساز اسلامی فتوحات اور کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ فاروق اعظمؓ کی عہد حکومت لگ بھگ 22لاکھ 31ہزار 407مربع میل پر پھیلی ہوئی تھی اور اُن کے زیر نگین چار ہزار سات سو شہر تھے۔ مسجد قدیم قاضی یار زینہ کدل میں ڈاکٹر قاری حافظ مولوی لطیف احمد نے بھی حضرت فاروق عظم ؓ کے عد ل و انصاف پر مبنی حکمرانی پر وعظ فرمایا۔ ایسی ہی تقریبات جناب صاحب صورہ، اہم شری

کنہ تار صدر بل جڈی بل کی اندرنی سڑکیں خستہ

سرینگر//کنہ تار صدر بل ۔جڈی بل کی اندرونی رابطہ سڑک کی حالت ناگفتہ بہہ ہے جس کے سبب مقامی آبادی میں غم وغصہ پایاجارہا ہے۔ جڈی بل سے کنہ تار اندرونی رابطہ سڑک ،جس کی مسافت آدھا کلو میٹر ہے ،پر کئی برسوں سے مرمت اور میگڈم نہیں بچھایا گیا جس کے سبب عبور و مرور میں مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔لوگوں کاکہنا ہے کہ کنہ تار صدربل۔ جڈی بل کی اندرونی سڑکوں پر بڑے بڑے کھڈ بن گئے ہیں اور بارشوںمیں پانی ان کھڈوں میں جمع ہوجاتا ہے۔لوگوںکاکہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی کا معاملہ محکمہ تعمیرات عامہ کی نوٹس میں بھی لایاگیا اورمیگڈم بچھانے کی مانگ کی لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ سماجی کارکن فرہان کتاب کاکہنا ہے کہ موسم سرما آنے سے قبل ہی سڑکوں پر میگڈم بچھایا جائے تاکہ عوام کو راحت ملے۔ اس سلسلے میں محکمہ تعمیرات عامہ کے انجینئر قیصر احمد نے کہا کہ ’محکمہ کی جانب کوئی تا

طلبا کی ذہنی نشو و نما کو مثبت سمت دینا استاد کی ذمہ داری

سرینگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے بچوں کو اقدار پر مبنی تعلیم سے روشناس کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کا محاسبہ کریں کہ بچے اُن کی عزت افزائی کرتے ہیں کہ نہیں ۔ وزیر نے ان باتوں کا اظہار کل ایس کے آئی سی سی سرینگر میں ایک مقامی سکول کی طرف سے منعقد کئے گئے گرینڈ پیرنٹ ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے استاد کے رول کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے بعد یہ استاد کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبا کی ذہنی نشو و نما کو ایک مثبت سمت دیں ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں سائینسی مزاج پیدا کیا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو جدید اور سائینسی تعلیم کے اعلیٰ تقاضوں سے روشناس کرانے کی بھی ضرورت ہے تا کہ آگے چل کر یہ بچے سماج میں ایک کلیدی رول نبھا سکیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے کے بوس کے سیکرٹری فاروق پیر نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم دینے سے

’ حضر ت عزیزاللہ حقانیؒ کی زندگی اور کارنامے‘

سرینگر// حقانی میموریل ٹرسٹ کے اہتمام سے سنیچر کو کالج آف ایجوکیشن مولانا آزاد روڈ سرینگر میںمعروف صوفی بزرگ حضر ت عزیزاللہ حقانیؒ کی زندگی اور کارناموں پر ایک سمینار منعقد ہوا جس میں یونیورسٹیوں کے پروفیسروں ، دانشوروں،قلمکار وں،صحافیوںاور دیگر مقررین نے حضرت میر سید عزیز اللہ حقانی کی ہمہ جہت شخصیت اور ان کے عظیم کارناموں کو اجاگر کیا۔ سمینار کی صدارت پروفیسر ایم وائی قادری نے کی جبکہ اعجاز ککرو ،مولانا شوکت حسین کینگ اور حسرت گڈھامہمانان ذی وقار شامل مجلس ہوئے۔ سمینار میں پروفیسر شاد رمضان ،ڈاکٹر فاروق فیاض، مولانا شوکت کینگ ،شہباز ہاکباری اور میر امتیاز نے مقالات پیش کیے۔ غلام محمد ڈار نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔مقررین نے اپنے مقالوں میں نامور شاعر ادیب عالم اور مورخ عزیزاللہ حقانی کی تخلیقات اور ان کے فن کو اجاگرکیااور حقانی کو کشمیری زبان و ادب کا عظیم ادیب قرار دیتے ہوئے کہا کہ

کشمیر یونیورسٹی میں خون کے عطیہ کا کیمپ

سرینگر// کشمیر یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس ویلفئر شعبہ سے وابستہ ریڈ ربن کلب نے کل یونیورسٹی کیمپس میں سٹیٹ ایڈس کنٹرول سوسائٹی ،محکمہ صحت و طبی تعلیم اور ایک رضا کار انجمنAMORI KHARIYA کے اشتراک سے خون کے عطیے کا کیمپ لگایا ۔ڈین کالج ڈیولپمنٹ کونسل اور رجسٹرار پروفیسر نیلوفر خان نے کیمپ کا افتتاح کیا اور طلباء اور رضا کاروں کی طرف سے خون کاعطیہ دینے کے جذبے کو سراہا ۔مختلف شعبوں کے طلباء ،رضا کاروں اور ملازموں نے اس یک روزہ کیمپ میں حصہ لیا اور اپنے خون کا عطیہ پیش کیا ۔  

مزید خبرں

کلچرل اکیڈیمی کے سمینار ہال لال منڈی میں سید محمد اکبر جے پوری کی یاد میں تقریب   سرینگر//اردو کے نامور شاعر اور ادیب سید محمد اکبر جے پوری کی یاد میں کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے اکیڈیمی کے سمینار ہال واقع لال منڈی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں اردو زبان و ادب کے اکبر جے پوری کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے اکبر جے پوری کو ایک سربرآوردہ شاعر قرار دیا جنہوں نے اپنی شاعری اور نثر کی وساطت سے اردو کو مقبولِ عام بنانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ اکیڈیمی کے سیکریٹری ڈاکٹر عزیز حاجنی ،نامور شاعرہ اور براڈکاسٹر رخسانہ جبین ،اکبر جے پوری کے بعض معاصرین ،سید اکبر جے پوری کے فرزند ظہور جے پوری نے اپنے تاثرات پیش کئے اور تقریب کے انعقاد کے لئے اکیڈیمی کو مبارکباد پیش کی۔   میر واعظ کا اظہار تعزیت سرینگر// عوامی مجلس عمل کے سربراہ و حریت (ع )چیرمین میرواعظ محمد عمر فا