تازہ ترین

ٹوٹ پھوٹ کی شکارسڑکیں مرمت کیلئے ترساں

سرینگر //2014کے تباہ کن سیلاب میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی شہر کی سڑکوں کی مرمت میں متعلقہ محکمہ جات مکمل طور پر ناکا م ہو چکا ہے اور شہر میں گلی کوچوں  کے علاوہ اہم رابطہ سڑکیں کھنڈرات میں بدل گئی ہیں محکمہ نے اگرچہ کئی ایک سڑکوں کے کھڈوں کو بھرنے کیلئے اقدامات اٹھائے اور یہ دعویٰ کیا کہ سڑکوں کی مرمت کا کام جاری ہے لیکن شہر کی اکثر سڑکوںکی حالت انتہائی خراب ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہیںگردوغبار سے آئے روز لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن گئے ہیں جن کی مرمت کا کام ابھی تک شروع نہیں کیا گیا ہے ۔لالچوک ریگل سنیماکے نزدیک، ریذیڈنسی روڑک مولانا آزاد روڑ، امیراکدل ، بڈشاہ پْل ، مہاراجہ بازار، کرسو راجباغ بنڈ ، برزلہ بنڈ ، اولڈ برزلہ ، ڈلگیٹ ، نائو پورہ، خانیار، کرانگر، بٹہ مالو اور دیگر ملحقہ علاقوں کی سڑکی

سیاحتی مقامات پر مقامی و بیرونی سیلانیوں کا رش

سرینگر//وادی میں شدت کی گرمی اور اتوار کی چھٹی کے چلتے سیاحتی مقامات پر مقامی سیلانیوں کا بھاری رش اُمڈ آیا ہے جس کی وجہ سے کئی سیاحتی مقامات پر لوگوں کو سایہ تلے بیٹھنے کی جگہ بھی نصیب نہیں ہوئی اس دوران گلمرگ جانے والے سیلانیوں کو ٹنگمرگ میں ہی رکنا پڑا کیوں کہ آگے جانے کیلئے گاڑیوں کو جگہ ہی دستیاب نہیں ہے ۔ اتوار کی چھٹی کے پیش نظر وادی میں شدت کی گرمی سے راحت پہنچانے کیلئے مقامی لوگوں نے سیاحتی مقامات کی طرف رُخ کیا اور دن بھر سیاحتی مقامات پر قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوئے ہوتے رہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ مغل باغات نشاط ، شالیماراور ہارون کے ساتھ ساتھ بلوارڈ روڑ اور دیگر سیاحتی مقامات پر لوگوں کی کافی بھیڑ رہی جبکہ شام کے وقت ڈلگیٹ سے باٹنیکل گارڈن برائے راہ اوبرائے روڑ گاڑیوں کی قطاریں تھیں جس کے نتیجے میں یہاں گھنٹوں ٹریفک جام رہا اس کے ساتھ ساتھ فورشور روڑ سے بھی ہزاروں کی تعداد م

سرینگر میں ٹریفک نظام ابتر

سرینگر// شہر سرینگرمیں بے ہنگم ٹریفک کے نتیجے میں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ناقص ٹریفک نظام کے باعث لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کیلئے سورج غروب ہونے کے بعد گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتی ہیں۔مسافروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف بہتر حالات کے دعوے کئے جار ہے ہیں،تاہم بہتر حالات کا موازنہ اس سے اور کیا ہو سکتا ہے کہ سورج غروب ہونے سے پہلے ہی وادی کی سڑکوں سے مسافر بردار گاڑیاں غائب ہو جاتی ہیں اور مسافروں کو شدید مشکلات سے دوچار ہوناپڑتا ہے۔ دوسری طرف ٹرانسپوٹروں کا کہنا ہے کہ شہر میں گاڑیوں کیلئے اسٹینڈئوں کی عدم دستیابی کے نتیجے میں بھی مسافروں کو مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ٹرانسپورٹ لیڈر محمد صدیق رونگا کے مطابق شہر سرینگر میں اگر باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو پانتھ چوک کے نزدیک ایک بس اسٹینڈ قائم کیا گیا ہے اور بٹہ مالو میں ایک جبکہ 407، ٹاٹا گاڑیوں، مزدا، ٹاٹا سومو ، آٹو

قمرواری کی اندرونی سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہہ

سرینگر// قمر واری کی اندرونی سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالت سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لوگوںنے سڑک کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔قمرواری کے توحید آباد سمیت متعددعلاقوں کے لوگوں کاکہنا ہے کہ علاقے کی اندرونی سڑکوں کی حالت بہت خستہ ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب مقامی لوگوں کو یہ بھی یاد نہیں کہ آخری وقت کب ان سڑکوں پر تار کول بچھایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے بیچ گہرے کھڈ بن چکے ہیں جس میں بارشوں کا پانی جمع ہونے کے نتیجے میں جہاں موسم سرما میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،وہی موسم گرما میں گرد و غبار سے نواحی علاقوں کے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت میں بھی کافی مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ خستہ حال سڑکوں کے بارے میں کئی بار انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کو بھی آگاہ کیا گ

جراحی میں انس تھیزیا اور تکنیک کاروں کے رول کا قومی دن

سرینگر //شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ میں ’انس تھیزیا اورتکنیک کا رول ‘پر قومی دن کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں طلبا ء ، ڈائر ایکٹر سکمز سمیت دو نوں شعبہ جات کے سر براہوں کے علاوہ دیگر عملے سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی ۔ تقریب میں ماہرین نے جراحی میں انس تھیزیا اور تکنیک کاروں کے رول اور اہمیت پر خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ڈائر ایکٹر سکمز صورہ ڈاکٹر عمر جاوید شاہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر کے خطاب میںکہا کہ شعبہ انس تھیزیا اور آپریشن تھیٹر کے عملے کے بغیر آپریشن کرنانا ممکن ہے ۔انہوں نے دونوں محکموں کی افادیت کو اجا گر کرتے ہوئے کہا یہی شعبہ جات آپریشن کے حساس موقعہ پر دستیاب رہتے ہیں۔ڈائر ایکٹر نے دونوں شعبہ جات کو درپیش تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی دی ۔پروگرام میںشعبہ آپریشن تھیٹر میں زیر تعلیم طلبا نے شرکت کر کے ای

مزید خبریں

پروفیسررحمان راہی سے ڈاکٹر فاروق کا اظہار تعزیت سرینگر//نیشل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے معروف شاعر پروفیسر عبدالرحمان راہی کی اہلیہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ ڈاکٹر فاروق نے مرحومہ کے جملہ سوگواراں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی ۔ پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے پروفسیر راہی کو ٹیلیفون پر پارٹی قیادت اور پارٹی لیڈران کی طرف سے تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی ۔پارٹی کے صوبائی صدر محمد اسلم وانی نے پروفیسر راہی کے گھر جاکر تعزیت پرسی کی اور ڈھارس بندھائی اور مرحومہ کے حق میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔ پارٹی کے سینئر رکن صوفی غلام رسول بھی مرحومہ کے گھر جاکر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی میںبھی شرکت کی ۔پارٹی کے ضلع صدر پیر آفاق احمد ( سابق ایم اے جڈی بل ) نے بھی سوگواراں خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور نائب