تازہ ترین

منشیات کے پھیلائو کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت

سرینگر//منشیات کے پھیلائو کے خلاف غیر سرکاری انجمن نے سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی اور بچوں کے درمیان خلیج کو ختم کرتے ہوئے گھر میں ہی انہیں اس زہر سے باز رہنے کیلئے مائل کریں۔پریس کالونی میں جمعہ کو غیر سرکاری رضاکار انجمن’’ کشمیر یوتھ پاور‘‘ سے وابستہ رضاکاروں نے وادی میں منشیات کی تباہ کاریوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرامن احتجاج کیا۔احتجاج کا مقصد نوجوانوں کی طرف سے منشیات کے استعمال میں اضافے سے قیمتی جانوں کے زیاں ہونے سے بیدار کرنا تھا۔ احتجاجی نوجوانوں میں شامل مد ثر عزیز نامی ایک نوجوان نے کہا’’ ہم تمام والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ خود اور اپنے بچوں کے درمیان خلیج کو ختم کریں،اور اپنے بچوں کی گھروں میں ہی کونسلنگ کریں،کیونکہ والدین کے بغیر اپنے بچوں کی کونسلنگ کوئی بھی شخص بہترین انداز سے نہیں کرسکتا۔‘‘

ہند و پاک دوستی سے ہی امن کی امید قائم

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ ( ایم پی ) نے کل آثار شریف حضرت بل میں حاضری دی اور نماز جمعہ بھی وہاں پر ادا کیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس موقعہ پر عالم انسانیت کی بقاء ریاست کے لوگوں کی خوشحالی امن وامان اور ہندوستان اور پاکستان مضبوط دوستی کے لئے بھی دعا کی۔ ڈاکٹر عبداللہ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی اور خوشگوار تعلقات دن بہ دن بہتری اور استوار ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اورپاکستان کی دوستی میں ہی جنوبی ایشاء ، بر صغیر خصوصا ً ریاست میں مکمل امن وامان کا فضا قائم ہونے کی واحد امید ہے ۔انہوں نے کہا کرتار پورہ کاریڈورکی تعمیر اور پاکستان طرف سے فضائی حدود کھول دینے سے ہند پاک دوستی کے لئے بڑا نیک شگون کاسبب ہے۔    

نو منتخب عہدے داروں کی حلف برداری | ایوان صحافت میں تقریب منعقد

سرینگر// ایوان صحافت کی نئی منتخب باڈی نے جمعہ کو عہدے اور رازداری کا حلف لیا،جبکہ بعد میں نئی نظم نے پہلی میٹنگ کے دوران پریس کلب ممبران کی فلاح کیلئے قرارداد بھی منظور کی۔ تقریب کے دوران نئے منتخب صدر شجاع الحق کے علاوہ نائب صدر معظم محمد،جنرل سیکریٹری اشفاق تانترے اور خزانچی فاروق جاوید نے عہدے اور رازداری کا حلف لیا،تقریب حلف برداری میں سنیئر و جونیئر صحافیوں کی مختصر تعداد موجود تھی،جنہوں نے عہدیداروں کو بعد میں پہلی منتخب نظم کیلئے مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے دوران ایگزیکٹو ممبران، حبیب نقاش،نثار احمد،ارشاد احمد، الطاف بابا،عاقب جاوید،شفاعت کیرہ اور گوہر گیلانی کو بھی حلف دلایا گیا۔ بعد میں نو منتخب  نظم کی پہلی میٹنگ منعقد ہوئی جس کے دوران صحافیوں کی فلاح کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ لیا گیا،جبکہ ممبران کی فلاح کیلئے مزید اسکیموں کی سفارش کیلئے ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ ل

ریاست میں تمباکو اشیاء کے استعمال میں2 فیصد کمی:اَتل ڈولو

سرینگر //تمباکو کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر شروع کئے گئے قومی تمباکو مخالف پروگرام (این ٹی سی پی) کی جانب سے راجباغ میں متعلقین  کی جانکاری کیلئے منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صحت و طبی تعلیم محکمہ کے فائنانشل کمشنر اَتل ڈولو نیکہا کہ جموں و کشمیر میں پچھلے 5سال کے دوران تمباکو اور تمباکو سے بنے اشیاء کواستعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد میں 2فیصد کمی آئی ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ جموںو کشمیر سمیت پورے بھارت میں تمباکوکے استعمال سے ہونے والی مختلف بیماریوں کی وجہ سے 30لاکھ افراد جانبحق ہورہے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ تمباکو اور سگریٹ نوشی کرنے والے 50فیصد افرادتمباکو سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔ اتل ڈلو نے کہا ’’جموںو کشمیر سمیت بھارت کی دیگر ریاستوں سے سالانہ 22ہزار کروڑ روپے تمباکو اور تمباکو سے بننے والی دیگر اشیاء سے بطور

ثقافتی و تہذیبی پروگراموں کا کلینڈر جاری

سرینگر// بادام واری میں سنیچر سے2روزہ’’لوک موسیقی و صوفیانہ موسیقی پر مبنی‘‘ ساز و آواز‘‘ منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزارت تمدن کے ادارے شمالی زون ثقافتی مرکز نے کہا کہ ریاست میں ثقافتی و تہذیبی پروگراموں کا کلینڈر مرتب کیا گیا ہے۔ایوان صحافت کشمیر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شمالی زون ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹر پروفیسر سوبھاگیہ وردن نے کہا کہ کشمیر میں ثقافت و تمدن کا مستقبل تاریک نہیں بلکہ روشن ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی فنکاروں کیلئے شمالی زون ثقافتی مرکز کافی کام کر رہی ہے،جبکہ فوت شدہ ہونے والے فن کو زندہ رکھنے اور اس کو عام کرنے کی کاوشیں بھی جاری ہے۔ پروفیسر سوبھاگیہ وردن نے کہا’’بچہ نغمہ‘‘ کی بحالی کیلئے مرکز متحرک ہوگیا ہے اور رپورٹوں کے مطابق اب صرف ایک فنکارہ بچی ہوئی ہے،تاہم مرکز نے مذکورہ فنکارہ کو اعت

خواتین کے ملبوسات کے معروف ڈئزائن اب سرینگر میں

سرینگر//بھارت میں دلہنوں کی پسند کیلئے معروف ڈیزاین  جو کہ سرینگر میں خواتین کی پسندیدہ دکان ہے ،نے کشمیر کی خواتین کیلئے مشترکہ طور ایک شو روم قائم کیا ہے ۔  کے مالک سلیمہ میر نے کہا کہ یہاں ایک میلہ لگایا گیا ہے جس میں پاکستانی ملبوسات اور دلہنوں کیلئے ملبوسات میسر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میلہ کا مقصد یہاں کی خواتین کو گھر کی دہلیز پر ملبوسات کو میسر رکھنا ہے ۔یہ شو روم باغ علی مرداں میں رائل بازار کے متقصل قائم کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب خواتین کو دلی اور دیگر شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ یہاں انہیں اپنی مند پسند ملبوسات دستیاب ہونگی۔  

حضرت شیخ یعقوب صرفیؒ کے عرس کی اختتامی تقریب

سرینگر//بلند پایہ ولی کامل حضرت جامع اکملات شیخ یعقوب صرفیؒ کے 437ویں سالانہ عرس مبارک کی کی اختتامی تقریب کل جمعتہ المبارک کو عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ۔ اِس سلسلے میںخانقاہِ ایشان زینہ کدل میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا۔  وادی کے اعتراف و اکناف سے آئے ہوئے ہزاروں عقیدت مندوںنمازِ جمعہ ادا کی اور حسب قدیم بقعہ عالیہ میں باسند تبرکات کی نشاندہی کی گئی اور عقیدت مندان تبرکات سے فیضیاب ہوئے جبکہ مساجد زیارت گاہوں میں نماز جمعہ پر علماء کرام ، ائمہ مساجد نے حضرت یشان کی تاریخ ساز اسلامی خدمات اور کارناموں پر روشنی ڈالی۔ نمازِ جمعہ سے قبل  مولانا ریاض احمد ہمدانی حضرت ایشان ؒ کے تاریخ ساز اسلامی خدمات، علمی اور روحانی کمالات پر وعظ فرماتے ہوئے کہا کہ حضرت صرفی  ؒ نے ملک کشمیر میں علم و حدیث کی اشاعت کی اور بے شمار اسلامی قطب تحریر کئے ۔انہوںنے کہا کہ حضرت یشان کے خطب خ

وَسُندرا مسعودی کا مرکز فلاحِ اطفال شالیمار کا دورہ

سر ی نگر//جے کے ایس سی پی ڈبلیو سی آر کی چیئر پرسن وَسُندرا پاٹھک مسعودی نے کل شالیمار سر ی نگر میں مرکزفلاحِ اطفال کا دورہ کر کے وہاں بچوں کے لئے سہولیات کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے لڑکیوں اور لڑکوں کے ساتھ بات چیت کی اور سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اُنہوں نے کئی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عمارت کے بہتر رکھ رکھائو کو یقینی بنایا جانا چاہیئے اور مکینوں کے لئے سلامتی سمیت صحت اور دیگر سہولیات ہر صورت میں دستیاب رکھی جانی چاہیئے۔