تازہ ترین

فوج کا آ بی گذرعلاقے کا محاصرہ | دکانوں ،مکانوں،ہاوس بوٹوں اور راہ گیروں کی تلاشیاں

سرینگر//فوج نے کل سول لائنز کے آبی گذر ،لمبرٹ لین ،ریڈ کراس روڈ اور ملحقہ علاقوں کا اچانک محاصرہ کرکے تلاشیاں لیں جبکہ دریائے جہلم میں ہاوس بوٹوں کی بھی تلاشی لی گئی اور مکینوں سے پوچھ تاچھ کی گئی تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔سرینگر کے قلب واقع لالچوک سے منسلک آبی گزر بنڈ میں اُس وقت لوگ ہکا بکا رہ گئے جب فوج و پولیس کی بھاری جمعیت وہاں پہنچی اور بنڈ کے علاقوں کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشیاں لیںاور مکینوں سے پوچھ تاچھ کئی گئی ۔ رہائشی مکانوں کیساتھ ساتھ بنڈ پرواقع شوروموں ، دکانوں و دیگر تجارتی مراکز اور دفاتر کی بھی تلاشیاںلی گئیں۔ اس کے علاوہ بنڈ کے ساتھ لگے ہاوس بوٹوں میں اہلکار گھس گئے اور تلاشی لینے کے ساتھ ساتھ ہاوس بوٹوں میں موجود اشخاص سے پوچھ تاچھ کی ۔بعد دوپہر ریڈکراس روڈ کے ساتھ ساتھ مائسمہ علاقہ میں بھی فوج نے گشت کیا جس دوران راہ گیروں کے شناختی کارڈ چیک

میڈیکل کالج کامطبخ سربمہر ،صحت و صفائی کا فقدان

سر ی نگر//فوڈ سیفٹی افسران کی ایک ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی سری نگر کی سربراہی میں سری نگر شہر کے مختلف کالجوں اور یتیم خانوں کے ہوسٹلوں اور میسوں کا معائینہ کیا ۔ٹیم نے اشیائے خوردنی اور صحت و صفائی کے معیار کی جانچ عمل میں لائی۔اِن اداروں میں گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر، گورنمنٹ ڈینٹل کالج سری نگر اور جموں اینڈ کشمیر یتیم خانہ بمنہ سری نگر کے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ شعبے شامل تھے۔ معائینے کے دوران پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج ، جی ایم سی سری نگر کے میسوں میں صحت و صفائی کا فقدان پایا گیا ۔اس کے علاوہ اِن اداروں کے ورکر بغیر وردی پائے گئے۔اس صورتحال کے مدنظر اِن اداروں کو سر بمہر کیا گیا۔اس کے علاوہ گورنمنٹ ڈینٹل کالج ہوسٹل اور انڈر گریجویٹ شعبے کا باورچی خانہ اور سٹور میں بھی صفائی کا فقدان پایا گیا۔ٹیم نے جموں اینڈ کشمیر یتیم خانہ بمنہ سری نگر کا بھی معائینہ کیا اور وہاں یتیم خانہ

سٹیٹ سپیشل ڈیٹا انفراسٹرکچر | بمنہ میں عمارت کا افتتاح، شہر سری نگر کا ویژن دستاویز جاری

سر ی نگر//گورنر کے مشیر کے وِجے کمار نے کل یہاں بمنہ میں حال ہی میں تعمیر کی گئی ایس ایس ڈی آئی بلڈنگ کا افتتاح کیا اور جے اینڈ کے ایس ایس ڈی آئی جیو پورٹل ssdi.jk.gov.inکی بھی شروعات کی۔سٹیٹ سپیشل ڈیٹا انفراسٹرکچر کے قیام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو مقامی ، ریاستی ،علاقائی ،قومی سطح پر ڈیٹا تک رسائی ہوسکے۔محکمہ ماحولیات و ریموٹ سنسنگ ریاست میں اس پروجیکٹ کی عمل آوری ایجنسی کے طور پر کام کر رہی ہے ۔ایس ایس ڈی آئی کے پرنسپل انوسٹ گیٹر ہمایوں رشید نے اس پروجیکٹ کے اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ مشیر موصوف نے ماحولیات و ریموٹ سنسنگ محکمہ کی اس طرح کا اہم پروجیکٹ کامیابی سے عملانے کے لئے ستائش کی۔اُنہوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں کے بہترین ماڈلوں کا بھی جائزہ لیا جانا چاہیئے تاکہ ریاست میں ان کی عمل آوری ممکن ہوسکے۔ اُنہوں نے عملے کی صلاحیتوں کو بڑھاوا دینے کے لئے متواتر طور

میرواعظ مولانا احمداللہ شاہ ؒ کا یوم وصال

سرینگر//سرکردہ عالم دین، کشمیر کی مایہ ناز شخصیت اور انجمن نصرۃ الاسلام کے سابق صدر میر واعظ کشمیرمولانا احمداللہ شاہ  ؒکا89 واں یوم وصال آج نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ موسم گرما کی تعطیل کی وجہ سے انجمن کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں میں مرحوم میرواعظ کی یاد میں خصوصی تقاریب کا اہتمام ممکن نہیں ہوسکا ہے جس کی تلافی بعد میں کی جائیگی۔ تاہم میرواعظ مرحوم احمد اللہ شاہ کی گرانقدر دینی، تعلیمی، ملی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت ادا کرنے کے ساتھ ساتھ آج مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے موقعہ پر خصوصی دعائیہ مجلس اور ایصال ثواب کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کی پیشوائی میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کریں گے۔    

بلوں کی عدم ادائیگی | پی ڈی ڈی ٹھیکداروں کا پر یس کا لونی میں احتجاج

سرینگر///پی ڈی ڈی ٹھیکداروںنے واجب الادا بلوں ادائیگی کے حق میں پر یس کا لونی میںاحتجاج کیا۔الیکڑ یکل اینڈ یسول کنٹر یکٹرس ایسوسی ایشن کے بینر تلے ٹھیکیدا ر جمعرات کو پریس کالونی میں جمع ہوئے اورانہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں زوردار احتجاجی مظاہر ے کئے۔ مظا ہرین کا کہنا تھا کہ سال2018سے محکمہ کے پاس ان کی80 کروڑ روپے مالیت کی بلیں واجب الادا ہیں ۔انہوں ٹھیکیداروں نے بلوں کی ادئیگی کے سلسلے میں میںغیر سنجیدہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے R-APDRPسکیم کے تحت کام کیاہے اور یہ سارے کام ای ٹنڈرنگ کے تحت ہوئے جس کے تحت انہیں ٹرانسفار مروں کی مرمت، وائرنگ اور د یگر مختلف برقی سامان کی تنصیب کا کام سونپ دیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ نے جو کام ان کو سونپا ہے انہوںنے وہ بخوبی انجام دیا جس پر محکمہ کے انجینئروں کو انعام واکرام سے بھی نوازا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رقومات کو واگذار

مزید خبریں

سول سیکرٹریٹ میں متعدد وفودمشیر سے ملاقی  سر ی نگر//گورنر کے مشیر کے کے شرما نے کل یہاں سول سیکرٹریٹ میں کئی عوامی وفوداور افراد سے ملاقات کی۔وادی کے مختلف علاقوں سے آئے وفود نے اپنے مسائل مشیر کی نوٹس میںلا کر ان کے حل کا مطالبہ کیا۔رمساسکیم کے تحت کام کرنے والے مخصوص مضامین کے اساتذہ کے ایک وفد نے اپنے کنٹریکٹ میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا۔2009ء بیچ کے جونینئر انجینئر وں نے اپنے سینیارٹی لسٹ اور ترقیوں کے تعلق سے اپنے مسائل مشیر کی نوٹس میںلائے ۔انجینئروں کے سیلف ہیلپ گروپ نے بھی اپنے مسائل اور مطالبات مشیر کی نوٹس میں لائے۔اس دوران کئی دیگر وفود نے بجلی، پانی، سڑکوں کی تجدید اور ڈرنیج سے جڑے مسائل مشیر کے سامنے رکھے اور اپنے مطالبات کو پورا کرنے کی مانگ کی۔مشیر موصوف نے تمام وفود اور افراد کے مسائل غور سے سننے کے بعد جائز مطالبات کو پورا کرنے کا یقین دِلایا۔  

آنگن واڑی وکروں کا لال چوک میں دھرنا

سرینگر// ریاستی انتظامی کونسل کی طرف سے آنگن واڑی ورکروں اور ہلپروںکے ماہانہ مشاہرے کو پنچایتی تصدیق سے منسلک کرنے کے خلاف عارضی خواتین ملازمین نے گھنٹہ گھر تک مارچ کرتے ہوئے سرکاری فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیا۔ پرتاپ پارک میں بدھ کو آنگن واڑی ورکر اور ہلپروں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور انہوں نے ریاستی انتظامی کونسل کے اس فیصلے پر برہمی کرتے ہوئے احتجاج کیا،جس میں ان کی تنخواہوں کو پنچایتوں کی طرف سے تصدیق یا تسلیم کر کے ہری جھنڈی دکھانے کے ساتھ منسلک کیا گیا۔احتجاجی خواتین نے لالچوک کے گھنٹہ گھر تک مارچ کیااورنعرہ بازی کرکے گھنٹہ گھر کے سامنے دھرنادیا۔انہوں نے کہا کہ پنچایتوں کی ذریعے انکے ماہانہ مشاہرے کی واگذاری سے کورپشن اور ہراساں کرنے کی راہیں استوار ہونگی۔انہوں نے کہا’’ ہم اس حکم نامہ کی نہ صرف واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں،بلکہ آئی سی ڈی ایس کے بجٹ واگزاری میں بھی اضاف

شہر میں بیت الخلائوں کی عدم موجودگی | راہگیرخواتین کو مشکلات کا سامنا ،میونسپل کارپوریشن بے حس

سرینگر//شہر میں عوامی مقامات پر خواتین کیلئے مخصوص بیت الخلائوں کی عدم دستیابی کے نتیجے میں صنف نازک کیلئے ذہنی کوفت ثابت ہو رہی ہے۔بیت الخلاء ئوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے صنف نازک اور طالبات کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہر اور اسکے مضافاتی علاقوں کے بازاروں ،بس اڈوں ،پارکوں میں بیت الخلاء وںکی عدم دستیابی لوگوں کے لیئے ذہنی اضطراب کی وجہ بن چکی ہے کیونکہ ان علاقوں میںبیت الخلاء تعمیر نہیں کئے جارہے ہیں ۔ سرینگر کے سب سے بڑے بس اسٹینڈ پارمپورہ،  بٹہ مالو اور پانتہ چھوک میں بھی خواتین مسافروں کو خاص طور پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بس اڈے میں بیت الخلاء نہ ہونے کے برابر ہے اور اگر چہ دو بیت الخلاء پہلے تعمیر کرائے گئے تھے مگر ان کی حالت بالکل خستہ ہوچکی ہے۔ ٹرانسپوٹروں کا ماننا ہے کہ اگرچہ کئی بار متعلقہ ایجنسیوں اور انتظامیہ سے رابط

گورنرکے شکایتی سیل میں مشیروں کے عوامی دربار

سر ی نگر//گورنر کے مشیر کے ۔کے شرماچرچ لین سونہ وار سرینگر میں20 جولائی کو صبح 10 بجے سے دوپہر12 بجے تک عوامی دربار منعقدکریں گے۔عوامی وفوداور افراد جو اپنی شکایات و مطالبات حکومت کی نوٹس میں لانے کے خواہاں ہیں، سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر مشیر موصوف سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ادھرمشیر کے۔ سکندن چرچ لین سونہ وار سرینگر میں22 جولائی کو صبح 10 بجے سے دوپہر12 بجے تک عوامی دربار منعقدکریں گے۔عوامی وفوداور افراد مقررہ وقت پر مشیر موصوف سے ملاقات کرسکتے ہیں۔  

پروفیسر رحمان راہی کی اہلیہ فوت

سرینگر//کشمیری زبان کے گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ  نامور شاعر اور قلم کار پروفیسر رحمان راہی کی اہلیہ جمعرات کو یہاں انتقال کرگئی ۔کئی سماجی ،ادبی اور مذہبی انجمنوں نے ان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔مراز ادبی سنگم نے اپنے تعزیتی بیان میں نے مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔غلام نبی آتش، یوسف جہانگیر، ڈاکٹر بشیر احمد ویری، اظہار مبشر، نثار ندیم نے مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ادھرحقانی میموریل ٹرسٹ کے سرپرست اعلی سید حمید اللہ حقانی اور جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈار نے غم زدہ خاندان سے تعزیت ظاہر کی اور اللہ تعالی سے دعاکی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔ تحریک اسلامی جموں و کشمیر ابن حقانی یوتھ فاونڈیشن اور ٹرسٹ سے منسلک دیگر اداروں  نے بھی مرحومہ کے قرباسے دکھ کی اس گھڑی میں ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ادھر محفل بہار ادب شاہورہ پلوامہ کے

شہر خاص کے کلیدی پروجیکٹوں پر کام ٹھپ

سرینگر//گورنر انتظامیہ کے تعمیر و ترقی کے دعوئوں کو محض کاغذی گھوڑے قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ شہر خاص کے کلیدی پروجیکٹوں پر کام رکا پڑا ہے اور اگر کہیں خدانہ خواستہ کام چل بھی رہا ہے تو وہ سست روی سے ہورہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے شہر خاص کے کئی علاقوں کے دورے کے دوران مختلف مقامات پر مقامی لوگوں سے تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ فائنانس اور پلاننگ محکموں کی منظوری کے باوجود بھی بہت سارے پروجیکٹ پر ایک عرصے سے کام شروع نہیں ہورہا ہے اور اگر کسی پروجیکٹ پر کام جاری ہے تو وہ سست رفتاری کے ساتھ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابہ ڈیمب پروجیکٹ، جامع مسجد کی توسیع، نقشبند صاحبؒ پروجیکٹ اور دستگیر صاحبؒ پروجیکٹ پر بھی کام رکا پڑا ہے۔ باغ علی مردان میں شیر کشمیر کالج کا تعمیراتی کام مکمل نہیں ہورہا ہے۔ ساگر نے کہا کہ حکومتی سطح پر بڑے

شیر گڈھی میں ضلع پولیس آفس سرینگر کا افتتاح

سرینگر //جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کل نئے ضلع پولیس آفس سرینگر کا افتتاح کیا۔ یہ آفسشیر گڈھی  پولیس سٹیشن کے متصل منتقل کیا گیا۔ یہ آفس پہلے بٹہ مالو ، پولیس کمپلیکس میں کام کر رہا تھا۔اے ڈی جی پیز،  ڈاکٹر  بی سرنواس، اے کے چودھری، ایس جے ایم جیلانی، اے جی میر،آئی جی پیز، جے پی سنگھ، وجے کمار، الوک کمار، سریندر گپتا، ایس پی پانی،  ڈی آئی جی ، وسطی کشمیر، وی کے بردی اور دیگر سینر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کے بعدڈی پی او میں ایک اجلاس منعقد ہو جس میں ڈی جی پی نے ؎ضلع میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی جی پی نے افسران اور اہلکاراں پر زور دیا کہ وہ امن و امان کو بر قرار رکھنے کیلئے  تن دہی سے کام کریںاور عوام کے ساتھ ہمدرانہ سلوک اختیار کریں اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے۔ ڈی جی پی نے اس بات پر خاص

ترقیاتی کاموں میں سست رفتاری | رقومات کی عدم واگذاری پرٹھیکدار سیخ پا

سرینگر// ٹھیکداروں نے رقومات کی عدم واگزاری کو تعمیراتی کام میں سست رفتاری کے ساتھ جوڑتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر رقومات کو واگذار نہیں کیا گیا تو یہ رقومات لیپس ہونگے۔ سینٹرل کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری فاروق احمد ڈار نے کہا کہ رقومات کو واگذار نہ کرنے کی وجہ سے سینکڑوں چھوٹے ٹھکیداروں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر بار ٹھکیداروں کو اپنے ہی واجب الادا رقوامات کی واگزار کیلئے سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے10لاکھ روپے تک ٹینڈروں کو ای ٹینڈرنگ سے دور کھنے کے طریقہ کار میں تبدیلی لانے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ6ماہ سے محال ہی کسی روز جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ کی سہولیات کو بہم رکھا گیااور اگر چھوٹے پیمانے پر ایک ٹینڈرنگ کو رائج کیا گیا تو تعمیراتی کاموں میں روک لگ جائے گی۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ

ترقیاتی کاموں میں سست رفتاری | رقومات کی عدم واگذاری پرٹھیکدار سیخ پا

سرینگر// ٹھیکداروں نے رقومات کی عدم واگزاری کو تعمیراتی کام میں سست رفتاری کے ساتھ جوڑتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر رقومات کو واگذار نہیں کیا گیا تو یہ رقومات لیپس ہونگے۔ سینٹرل کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری فاروق احمد ڈار نے کہا کہ رقومات کو واگذار نہ کرنے کی وجہ سے سینکڑوں چھوٹے ٹھکیداروں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر بار ٹھکیداروں کو اپنے ہی واجب الادا رقوامات کی واگزار کیلئے سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے10لاکھ روپے تک ٹینڈروں کو ای ٹینڈرنگ سے دور کھنے کے طریقہ کار میں تبدیلی لانے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ6ماہ سے محال ہی کسی روز جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ کی سہولیات کو بہم رکھا گیااور اگر چھوٹے پیمانے پر ایک ٹینڈرنگ کو رائج کیا گیا تو تعمیراتی کاموں میں روک لگ جائے گی۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ