تازہ ترین

بڑی دیر کی مہربان آتے آتے | باغ مہتاب میں پُل کا افتتاح،لوگوں کی سراہنا

سر ی نگر//کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ خورشید احمد شاہ نے کل ڈی سی سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کی موجودگی میں باغ مہتاب میں دُودھ گنگا چینل پر تعمیر کئے گئے نئے پُل کا افتتاح کیا۔30 میٹر لمبا یہ سپین پُل1.77 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے او ر اس سے باغ مہتاب اور ملحقہ علاقوں کو اولڈ ائیر پورٹ سڑک کے ساتھ وانہ بل جبکہ نئے ائیر پورٹ روڈ کے ساتھ پیر باغ میں جوڑا جاسکے گا۔یہ پُل ضلع میں کافی دیر سے التواء میں پڑا ہوا تھا اور لوگ مطالبہ کر رہے تھے کہ اسے جلداز جلد مکمل کیا جائے تا کہ انہیں عبور ومرور کی بہتر سہولیات دستیاب ہوسکیں۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ضلع ترقیاتی کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے لوگوں کے مسائل غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ ان پر ترجیحی بنیادوں پر کاروائی کی جائے گی۔  

خورشید گنائی کا حج ہاوس کا دورہ | عازمین کیلئے تمام انتظامات کی ہدایت

سرینگر //گورنر کے صلاحکار خورشید احمد گنائی نے کل حج ہاوس بمنہ کا دورہ کر کے حج 2019 کے سلسلے میں انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ اُن کے ہمراہ صوبائی کمشنر بصیر احمد خان ، حج کمیٹی کے سی ای او عبدالسلام میر و دیگر افسران بھی تھے ۔ صلاحکار ، جو ریاستی حج کمیٹی کے چئیر مین بھی ہیں نے عکامتی احاطے کا دورہ کر کے حاجیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا انہوں نے حج کمیٹی نے ایگزیکٹو افسر کو حاجی صاحبان کی سہولیت کیلئے تمام انتظامات دستیاب رکھنے کے احکامات دئیے انہوں نے ریاستی حج کمیٹی اور سعودی عرب میں حج کمیٹی آف انڈیا کے افسران کے مابین بہتر تال میل پر زور دیا تا کہ حاجیوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ صلاحکار نے حاجیوں کو حج کیلئے نیک خواہشات پیش کیں اور پُر تحفظ سفر کیلئے بھی دعا کی ۔   

بیگم عبداللہ کی 19ویں برسی | نسیم باغ میں اجتماعی فاتحہ خوانی،کئی تقاریب کا انعقاد

سرینگر// بیگم عبداللہ کی 19ویں برسی پر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے نسیم باغ میں واقع مزارپر حاضری دی اور اجتماعی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ اُنہوں نے مرقد پر بھی گلباری کی اور ایصال ثواب کیلئے کلمات ادا کئے۔ تقریب میں پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صدر صوبہ کشمیر ناصر اسلم وانی، چودھری محمد رمضان، عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، مبارک گل ،میر سیف اللہ، پیر زادہ احمد شاہ،علی محمد ڈار، شمیمہ فردوس، ڈاکٹر بشیر احمد ویر، محمد یوسف ٹینگ، عرفان احمد شاہ، عبدالمجید لارمی،پیر آفاق احمد،محمد سعید آخون، شیخ اشفاق جبار،تنویر صادق، غلام محی الدین میر، غلام رسول ناز، رفیع میر، پیر محمد حسین، سلمان علی ساگر، عمران نبی ڈار، فاروق احمد شاہ، شبیر احمد کلے، شیخ محمد رفیع، جگدیش سنگھ آزاد، ریاض بیدار، ارشاد کار، بش

پلاسٹک اور پالیتھین کا استعمال ترک کرنے کی ضرورت

سرینگر // ریاستی محکمہ جنگلات و ماحولیات نے پلاسٹک اور پالیتھن کے استعمال کو ترک کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آب وہوا کی تبدیلی کے مختلف پہلووں سے نپٹنے کیلئے ہنر مندوں اور تربیت یافتہ افرادی قوت تیار کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ ریاست جموں وکشمیر میں لوگوں کو ایک صاف ستھرا ماحول مل سکے ۔ذرائع ابلاغ سے جڑے افراد کو آب و ہوا کی تبدیلی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرانے سے متعلق 3روزہ ورکشاپ جمعرات کوسرینگر میں اختتام پذیر ہوا جس دوران ماہرین نے آب و ہوا کے خطرات ، اس کے عوامل، اثرات اور اس سے نمٹنے سے جڑے امور کی شواہد پر مبنی رپورٹنگ کرنے کی ضرورت پر زو ردیا۔ ورکشاپ کا اہتمام سینٹر فار میڈیا سٹیدیز، انڈین ہمالیاز کلائمیٹ ایڈپٹیشن پروگرام نے ریاستی محکمہ ماحولیات نے مشترکہ طور کیا تھا۔اس دوران کمشنر سیکرٹری اطلاعات، ماحولیات وجنگلات منوج کمار دویدی نے کہا کہ آب و ہوا ک

عالمی یوم آبادی:کشمیر یونیورسٹی میں تقریب کا اہتمام

سر ی نگر//عالمی یوم آبادی کے سلسلے میں کل کشمیر یونیورسٹی کے نیشنل سروس سکیم یونٹ کی طرف سے ایک تقریب کا اہتمام ہوا جس میں گورنر کے صلاح کار کے وِجے کمار نے مہمان خصوصی جبکہ یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی۔ا س دِن کو منانے کا مقصد بڑھتی آبادی کے نتائج اور مختلف ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں پر اس کے اثرات کو اُجاگر کرنا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صلاح کار نے بڑھتی آبادی کے نتائج اور اثرات کو اُجاگر کرنے کے علاوہ کئی اہم تجاویز بھی پیش کیں۔اُنہوں نے کہاکہ بڑھتی آبادی سے متعلق مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے منظم لائحہ عمل کی ضرورت ہے ۔یونیورسٹی میں خواتین طالبات کے بڑھتے تناسب پر وائس چانسلر کو مبارک باد دیتے ہوئے صلاح کا ر نے کہا کہ مختلف شعبوںمیں خواتین کے آنے سے بہتر ی آتی ہے اور جنسی تناسب بھی برابر ہوتاہے۔پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ خو

سکمز نرسنگ کالج کا یوم تاسیس

سرینگر//شیر کشمیر انسٹیچوٹ آف میڈیکل سائنسز کے زیرنگران چلنے والا مادر مہربان انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ سائنسز اور ریسرچ میں کا 6ویں یوم تاسیس سکمز میں منایا گیا ۔ تقریب میں ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر عمر جاوید شاہ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ تقریب میں نرسنگ کالج کی سابق پرنسپل، موجودہ پرنسپل، کالج کے تدریسی عملہ کے علاوہ طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر عمر جاوید شاہ نے کہا کہ نرسنگ کالج کے تمام مسائل انکے زیر غور ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے بہت جلد احکامات صادر کئے جائیں گے ۔ س سے قبل خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر دلشادہ وانی نے انسٹی ٹیوٹ اور نرسنگ عملہ کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ کالج میں بہترین اور تربیتی عملہ دستیاب رکھنے کے علاوہ خواتین کی تعلیم پر توجہ دینا لازمی ہے ۔  

سول سروس امتحانات کی تیاریاں | ایس پی کالج میں طلباء کی کونسلنگ

سر ی نگر//کمشنر سیکرٹری محکمہ روزگار سوربھ بھگت نے کل ایس پی کالج سری نگر میں ضلع روزگار و کونسلنگ سینٹر کی طرف سے منعقدہ پروگرام کے تحت طلباء کی کونسلنگ کی ۔ پروگرام کا مقصد طلباء کو مختلف مضامین اور کورسوں میں مواقعوں کے بارے میں جانکاری دینا تھا ۔کمشنر سیکرٹری نے آئی اے ایس امتحان پاس کرنے سے متعلق اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے سول سروس امتحانات سے متعلق تیاریوں کے بارے میں طلباء کو جانکاری دی۔انہوں نے طلباء کو تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کے لئے تن دہی سے کام کرنے کی صلاح دی۔پروگرام کے دوران حال ہی میں کے اے ایس کا امتحان پاس کرنے والے تین افسران نے بھی طلباء کے ساتھ اپنے تجربات بانٹے۔محکمہ روزگار کی طرف سے اس موقعہ پر ایک پرزنٹیشن بھی دی گئی جس میں طلباء کو این سی ایس پورٹل اور مختلف سکالر شپ و خود روزگار سکیموں کے علاوہ آنے والے مقابلہ جاتی امتحانات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔

راجباغ میں عازمین کیلئے تربیتی پروگرام

سرینگر//انعام ٹور اینڈ ٹرولز کی زیر اہتمام کل یہاںہوٹل مراڈین راجباغ میں عازمین کیلئے ایک تربیتی پروگرام منعقد ہوا ۔ اس سال 125کے قریب عازمین اس ایجنسی کے ذریعے حج کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔اس موقعہ پرایجنسی کے سربراہ نے بتایا کہ عازمین کو اچھی سہولیات کی فراہمی پہلی ترجیح ہوتی ہے اور گذشتہ9برسوں سے یہاں سے لوگ حج اور عمرہ کیلئے انعام ٹور اینڈ ٹرولز کی خدمات حاصل کرتے ہیں ۔  

فاضل کاشمیری کی برسی | کلچرل اکیڈیمی میں تقریب منعقد

سرینگر//کشمیری زبان کے نامور شاعر ، مترجم اور خوشنویس الحاج فاضل کاشمیری کی پندرہویں برسی پرکلچرل اکیڈیمی کے صدر دفتر لال منڈی میں ایک تقریب منعقد ہوئی ، جس کی صدارت جسٹس (ریٹائرڈ) بشیر احمد کرمانی نے کی جبکہ کلچرل اکیڈیمی کے ایک سابق سیکریٹری ڈاکٹر رفیق مسعودی ، فاضل کاشمیری کے فرزند ذیشان فاضل اور اکیڈیمی کے چیف ایڈیٹر اردو محمد اشرف ٹاک بھی ایوان صدارت میں موجود تھے ۔ سرکردہ گلوکار عبدالرشید حافظ نے کلامِ فاضل پیش کیا ۔ فیاض  دلبر نے فاضل کاشمیری کی حیات اور کارناموں کا احاطہ کرنے والا مدلل مضمون پیش کیا ۔سرکردہ شاعر رفیق راز، کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ کشمیر ی کے صدر ڈاکٹر مجروح رشید اور نامور براڈ کاسٹر عبدالاحد فرہاد کو 2019ء کا فاضل میموریل ایوارڈ پیش کیا گیا ۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر گلزار احمد راتھر نے انجام دئیے ۔ تقریب میں ادیبوں ، شاعروں ، فنکاروں اور فاضل نوازوں کی ایک بھاری