تازہ ترین

اکثریتی فرقہ کو الگ تھلگ اور پشت بہ دیوار کرنا منصوبہ بند سازش: تنویر صادق

سرینگر//نیشنل کانفرنس لیڈر تنویر صادق نے کہا ہے کہ ایک منصوبہ بند ساز ش کے تحت جان بوجھ کر ریاست کے مسلمانوں کو الگ تھلگ اور پشت بہ دیوار کیا جارہا ہے۔ حلقہ انتخاب جڈی بل کے خوشحال سر اور گل کدل زونی مر میں پارٹی کنونشنوں سے خطاب کرتے ہوئے تنویر صادق نے کہا کہ ’’ہم فرقہ پرست نہیں اور نہ ہی ہماری جماعت فرقہ پرستی پر مبنی سیاست میں یقین رکھتی ہے لیکن ایک سیکولر جماعت ، جس نے ہمیشہ ہندو مسلم سکھ اتحاد کو دوام بخشا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست میں بڑے پیمانے پر سیاسی تبدیلیاں لانے کی کوششیں کی جارہی ہیںجن پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔تنویر صادق نے کہاکہ بھاجپا نے ایسے ہر ایک فرد اور جماعتوں کو ہدف تنقید بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جس نے ملک میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کی بات کی لیکن جموں وکشمیر میں اقلیتوں کو خوش کرنا بی جی پی کی واحد شناخت بن گئی ہے ، نئی دلی کی ایما پر یہ سب

جامع مسجد سیل،پائین شہر میں بندشیں

سرینگر//برہان وانی کی تیسری برسی پر پائین شہر میں سخت ترین بندشیں عائد رہیں۔حکام نے صفا کدل، رعناواری، خانیار، مہاراج گنج اور نوہٹہ کے پولیس تھانوں کے تحت آنے والوں علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیاں عائد کی تھیں۔ کرفیو جیسی پابندیوں سے مستثنیٰ شہر کے دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال کے باعث بازاروں میں ہو کا عالم طاری رہا۔ حکام نے ممکنہ احتجاجوں کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے کئی سڑکوں پر خار دار تار بچھادی تھی، حساس چوراہوں پر بلٹ پروف گاڑیوں کو کھڑا کیا گیا تھا اور کئی حساس مقامات پر بھاری تعداد میں سیکورٹی فورسز کی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔شہر سری نگر کے باقی علاقوں میں اگرچہ حکام کی طرف سے پابندیاں عائد نہیں تھیں تاہم بازاروں میں ہو کا عالم طاری رہا، تمام دکانیں بند، کاروباری سرگرمیاں مفلوج، سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل معطل رہی۔بنکوں اور سرکاری دفاتر میں کام کاج متاثر رہا جبکہ تعلی

ہمہامہ میں قائم مولانا آزاد اردو یونیورسٹی

سری نگر// مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے ہمہامہ میں یونیورسٹی کے آرٹس اینڈ سائنس کالج میں نئے تعلیمی سال سے لڑکوں کو بھی ریگولر کورسز میں داخلہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔خواہشمند طلباء و طالبات اردو، انگریزی، اسلامک اسٹیڈیز، معاشیات میں ایم اے کورسز میں داخلہ لے سکتے ہیں جس کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر 24 تا 29 جولائی 2019ء داخلہ پورٹل کھلا رہے گا۔ 31 جولائی کو اسناد کی جانچ، فیس کی ادائیگی اور برسر موقع داخلہ کا عمل ہوگا۔اردو یونیورسٹی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمہامہ میں واقع آرٹس اینڈ سائنس کالج جو طالبات کے لئے مخصوص تھا، میں امسال سے لڑکے بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ’ہمارے پاس بہت سارے خواہشمند طلباء درخواست لیکر آئے کہ آرٹس اینڈ سائنس کالج میں مخلوط تعلیم کی اجازت دی جائے تاکہ وہ بھی کالج میں داخلہ لے کر اپنی تعلیم جاری رکھ

اقبال آباد بمنہ میں سڑکوں کی حالت بد سے بدتر

سرینگر//اقبال آباد بمنہ میں سڑکوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ حالت ہونے سے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ اقبال آباد بمنہ لین 4کے لوگوں کاکہنا ہے کہ سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے اور بڑے کھڈ ہونے کے باعث راہگیروں کو گوناں گوں مسائل سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ مقامی آبادی کاکہنا ہے کہ کئی سال قبل سڑکوں پر میگڈم بچھایا گیا جس کے سبب لوگوں نے راحت کی سانس لی لیکن پانی کی پائپ بچھانے کیلئے سڑک کی کھدائی کی گئی اور سڑکیں دوبارہ کھنڈرات میں تبدیل ہوگئیں۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ سڑکوں پرگہرے کھڈ بن گئے ہیںاور بارشوں میں جمع پانی وبال جان بن جاتا ہے۔ ایک مقامی شہری افتخار احمد خان نے کہاکہ سردیوںمیںبرف پگھلنے سے پانی کھڈوں میں جمع تھا جس کے سبب لوگوں کے عبورومرور میں مشکلات پیش آئیں۔ مذکورہ شہری نے کہاکہ اب جبکہ موسم گرما ہے اور سڑک پرگاڑیوں کی چلنے سے اٹھنے والے گردوغبار سے راہگیروں اور مکین

محکمہ بجلی کی نجکاری معیشت کو زک پہنچانے کا منصوبہ: فاروق ڈار

سرینگر// کشمیر اکنامک الائنس نے محکمہ بجلی کی نجکاری کو براہ راست ریاست کی معیشت کو زک پہنچانے سے تعبیر کرتے ہوئے ملازمین کی ہڑتا ل کی حمایت کا اعلان کیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت جموں وکشمیر بالخصوص وادی کی معیشت پر چوٹ کی جا رہی ہے تاکہ کشمیریوں کی کمر توڑی جائے۔انہوں نے کہا’’ نئی دہلی چاہتی ہے کہ کشمیری عوام دہلی کے پاس کشکول لیکر آئے،اس لئے یہاں کے وسائل کو لوٹا جا رہا ہے‘‘۔ڈار نے کہا کہ نجی کمپنیاں بے روز گاری کو دور کرنے میں بالکل ناکام رہی ہیں بلکہ کمپنیوں میں کام کررہے کامگار انتہائی کم اجرت پر مامور کئے جاتے ہیں اور یوںانہیں مالی استحصال کا شکار بنایا جارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ ’ محکمہ بجلی کو نجی سیکٹر میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ملازم دشمن ہونے کے ساتھ ساتھ عوام دشمن ب

سماج دشمن کارروائیوں کے خلاف مہم

سرینگر//مہاراج گنج پولیس نے لائبریری پارک ملک یار میں سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث 4نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق گرفتارشدگان کی شناخت شیخ وسیم، پرویز احمد خان،ظہور احمد بابا اور جاوید احمد شیخ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس تھانہ کے اہلکاروںنے مذکورہ نوجوانوں کو نشے کی حالت میں پایا اور وہ علاقہ میں لوگوں کیلئے سردرد بن گئے تھے۔ پولیس نے نوجوانوں کو گرفتار کرکے طبی معاینہ کرایا جہاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ نشے کی حالت میں تھے۔ اس ضمن میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر29/19درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔