غیر منظور شدہ سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون

سرینگر//غیر منظور شدہ سگریٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈائون کرکے ان50دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی جو سکولوں کے باہر سگریٹ فروخت کرتے ہوئے پائے گئے۔ضلع انتظامیہ سرینگر نے منگل کو شہر کے جنوب و شمال  کے بازاروں میں بیک وقت کریک ڈائون کرتے ہوئے غیر منظور شدہ سیگریٹ اور تمباکوں کے دیگر مصنوعات فروخت کرنے والے دکانوں کا معائنہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ کریک ڈائون کے دوران کافی تعداد میں سیگریٹ کی ڈبیوں پر لازمی’’  تصاویری انتباہ‘‘ کے بغیر سیگریٹ فروخت کرتے ہوئے پایا گیا اور معائنہ کے دوران کئی بازاروں سے اس  طرح کے سیگریٹوں کی کھیپ کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔سکولوں کے نزدیک قریب50دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اعداد شمار کے مطابق سرینگر میں سالانہ131کروڑ روپے صرف کئے جاتے ہیں،جو کہ ریاست میں سب سے

امت شاہ کی آمد آمد | بٹہ وارہ کامحاصرہ اور گھر گھر تلاشی

سرینگر// وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ وادی سے ایک روز قبل سیکورٹی کے اعتبار سے حساس بادامی باغ کے کنٹونمنٹ علاقے میں بٹہ وارہ کا کریک ڈائون کیا گیا،جس دوران کئی گھنٹوں تک مکانات کی تلاشیاں لی گئیں۔ منگل کو بعد از دوپر قریب ایک بجے اس وقت لوگ ششدر رہ گئے جب فوج،ٹاسک فورس اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فوج نے کئی گھنٹوں تک علاقے میں مکانات کی تلاشیاں لیںاور مکینوں سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کریک ڈائون کے دوران کیمپ کے نزدیک مکانوں کے علاوہ سہہ منزلہ مکانات کی تلاشیاں بھی عمل میں لائی گئی اور غیر مقامی لوگوں،کرایہ اداروں سے زیادہ پوچھ تاچھ کی گئی۔       وزیرداخلہ کی آمد پر ٹریفک ایڈوائزری جاری  نشاط ،شالیمار ،ہارون کے لئے روٹ پلان مرتب سرین

قوموں کی ذہنی و فکری نشو ونما کیلئے علم کا حصول لازمی

سرینگر//حریت (ع) چیرمین میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے قوموںکی ذہنی و فکری نشو ونما کیلئے تعلیم و تربیت اور علم کے حصول کو لازمی قرار دیتے ہوئے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے آنے والے کل کیلئے آج کی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے اپنے وسائل کو بروئے کار لائیں ۔ گلی کدل نوشہرہ میں قائم Four Friends Public School کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پُر وقار تقریب میں خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ ہمارے نونہالوں اور نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے اور وہ زندگی کے کسی بھی میدان میں دوسری قوموں کے مقابلے میںنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج سے سوا سو سال پہلے جب پورا کشمیر ظلم و جفا، غربت و جہالت کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا تو اس وقت کے مرد آہن میرواعظ کشمیر علامہ رسول شاہ نے اسلامیہ اسکول کی بنیاد ڈال کر ظلم و جہالت کیخلاف ایک منظم جہاد کا آغاز

جذبہ شفقت اور احساس اخوت| یتیم فاونڈیشن جواہر نگر میں مقیم بچوں کے ساتھ کئی شخصیات ملاقائی

سرینگر//جذبہ شفقت اور احساس اخوت کو ابھارنے کے لیے جے اینڈ کے یتیم فاونڈیشن کی جانب سے فاونڈیشن کے مرکزی دفتر بیت الہلال جواہر نگر سرینگر میں مقیم بچوں کے ساتھ ذندگی کے مختلف شعبہ ہاے ذندگی سے وابستہ شخصیات سے ملاقات کے پروگرام کے تحت گزشتہ ہفتہ وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے حساس بہی خواہوں اور رضاکاروں نے بیت الہلال میں بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ڈاریکٹر فئنانس ایگریکلچر یونیورسٹی شالیمار بشیر احمد حاجی نے بچوں کے ساتھ ایک گھنٹہ گزارا۔انھوں نے بچوں پر ذور دیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں علم کے حصول پر صرف کریں۔انھوں نے بچوں کو مشورہ دیا کہ دوزانہ کم از کم سات گھنٹے کتابوں کے سات گزاریں۔رضاکاران محمد یوسف بٹ (بانڈیپورہ) غلام نبی کھانڈے (ٹنگمرگ)جاوید احمد راتھر(نارواو)اور بلال احمد (سرینگر) بھی موجود تھے۔ترال کے دو سینیر رضاکاران جو کہ محکمہ تعلیم میں ٹیچر ہیں نے بھی بیت الہلال آ

صفا کدل میں پولیس دربار | منشیات کا قلع قمع کرنے پر زور

سرینگر //صفا کدل پولیس تھانہ میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ ایس ڈی پی او ایم آر گنج کی سربراہی میں منعقدہ اس میٹنگ کے دوران ایس ایچ او صفا کدل ، انچارج پولیس پوسٹ باغیاث اور نور باغ بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں آس پاس علاقوں سے تعلق رکھنے والے معزز شہریوں نے عوامی اہمیت کے مسائل اُبھارے اور منشیات کا قلع قمع کرنے پر زور دیا۔پولیس آفیسران نے میٹنگ میں موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی تاکہ اُنہیں درپیش مسائل کا ازالہ ہوسکے۔ سماج میں پھیلی بُرائیوں اور منشیات کا قلع قمع کرنے کی خاطر پولیس آفیسر نے میٹنگ میں شریک لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اُنہیں اپنا دستِ تعاون فراہم کریں تاکہ سماج میں پنپ رہے دیگر جرائم کو بھی جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جاسکے۔   

سوچھ بھارت ابھیان | ایس ایم سی میں تقریب منعقد

سرینگر// سرینگر مونسپل کارپوریشن میں خاکروبوں کے فلاح کیلئے سہ روزہ پروگرام کے دوسرے روز سوچھ بھارت ابھیان منعقد ہوا،جس کے دوران نیشنل کمیشن برائے صفائی کرمچاری کے چیئرمین والاجی بھائی زالا مہمان خصوصی تھے۔انہوںنے طلاب پر زور دیا کہ وہ سوچھ بھارت ابھیان میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو حقیقی معنوں میں جنت کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں کی تازہ ہوا،خوبصورتی اور دلکش مناظر ہر ایک کا دل موہ لیتے ہیں،تاہم انہوں نے کہا کہ ماحولیات کو صاف رکھ کر اس کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ زالا نے کہا کہ سوچھ بھارت میں نہ صرف صفائی بلکہ آبی ذخائر، جھیلوں، دریائوں اور ندی نالوں کو بھی صاف و پاک اور محفوظ رکھنا لازمی ہے۔اس موقعہ پر ایس ایم سی کے کمشنر خورشید احمد ثنائی کے علاوہ ڈپٹی میئر شیخ عمران نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں ایس ایم سی کے جوائنٹ کمشنر سید عبدالقاسم نے بھی شرکت کی۔  

شیخ العالمؒ اسپتال میں جے کے بنک اے ٹی ایم کا افتتاح

سرینگر// جموں و کشمیر بینک نے کل چوٹہ بازار کے شیخ العالم ؒ اسپتال  کے احاطے میں ایک نئی آٹو میٹڈٹیلر مشین (اے ٹی ایم)  کا افتتاح کیا۔ بینک کے پریزیڈنٹ محمد یونس پٹو نے اس اے ٹی ایم کا افتتاح کیا جنکے ہمراہ زونل ہیڈ کشمیر سینٹرل تبسم نظیر، کلسٹر ہیڈ شبیر احمد اور بشیر احمد سندرو، بینک کے کئی معتبر گاہک، اسپتال انتظامیہ اور  متعدد تیماردار تھے۔ محمد یونس پٹو نے کہا کہ عوامی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہوئے اس اے ٹی ایم سے اسپتال کے عملے، مریضوں، تیمارداروں اور عوام الناس کو ہمہ وقت کیش کی سہولیات بہم رہیں گی ۔اسپتال عمارت میں اے ٹی ایم  نصب کرنے پر اسپتال انتظامیہ نے  بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بینک کے اس اقدام سے نہ صرف اسپتال عملے بلکہ ہزاروں مریضوں اور تیمارداروں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس ٹیلر مشین سمیت اب ریاست میں جے کے بینک ٹیلر مشینوں کی تعداد  1212 ہ

سکمز میڈیکل کالج میں طبی اساتذہ کیلئے ورکشاپ

 سری نگر//سکمز میڈیکل کالج میں کل میڈیکل کونسل آف انڈیا کی نگرانی کے تحت تین روزہ ورکشاپ کا آغاز ہوا۔ایم سی آئی کی جانب سے سی ایم سی لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر دنیش کمار اس پروگرام کی نگرانی کریں گے۔ ورکشاپ کے دوران 30 فیکلٹی ممبران کو ایم بی بی ایس کے نئے کورس سے متعلق ریسورس پرسنز ضروری تربیت دیں گے۔میڈیکل کونسل آف انڈیا نے ایم بی بی ایس کے نصاب میں2019 سے اضافہ کیا ہے۔ورکشاپ کے آغاز میں سکمز میڈیکل کالج ریاست کا ایسا پہلا میڈیکل کالج بن گیا ہے جہاں یہ تربیتی پروگرام منعقدہورہا ہے۔ایم بی ایس ایس کے لئے نئے نصاب کی عمل آوری کے لئے میڈیکل کونسل آف انڈیا نے ملک بھر میں نوڈل مراکز قائم کئے ہیں اور طب سے وابستہ اساتذہ کو ضروری تربیت دی جارہی ہے۔  

حضرت شیخ سلطان احمد یسویؒ کا عرس | مہدیہ دربارعالی کدل میں مجلس آراستہ

سرینگر// بلند پایہ ولی کامل عظیم المرتبہ اولیاء خواجہ خواجگان حضرت سلطان شیخ احمد یسوی (شیخ ترکستانؒ )کا 868واں عرس مبارک کے سلسلے میں وادی میں بھی تقریبات ہوئے۔ اِس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب زیارت عالیہ حضرت سید میر محی الدین صاحب کاملیؒ مہدیہ دربارعالی کدل میں منعقد ہوئی جہاں نماز فجر کے بعد ختمات المعظمات ، تحلیلات ، درودازکار اور پُر وقار و رُوح پرور مولود خوانی کی مجلس آراستہ ہوئی۔ وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے عقیدت مندوں ، ایمہ مسجد ، علمائے کرام ، بقعہ جات کے سجاد نشین حضرات نے شرکت کی۔ اِس رُوح پرور مجلس کی پیشوائی سجاد نشین دربار اکملیہ، عطاریہ اور مہدیہ الحاج ڈاکٹر مقتدر کاملی نے کی۔ عالم دین ڈاکٹر محمد طیوب کاملی ،مولانا شوکت حسین کینگ اور دیگر علما نے اِس بلند پایہ ولی کامل کی سیرت ، علمی ، روحانی کمالات پر روشنی ڈالی۔    

تازہ ترین