تازہ ترین

آبی پارک کیلئے اراضی کی نشاندہی

سری نگر// گورنر کے مشیر کے سکند ن نے کل کہا کہ حکومت سیاحتی بنیادی ڈھانچے کو استحکام بخشنے کے لئے وعدہ بند ہے۔ان باتو ں کا اِظہار مشیر موصوف نے جواہر لال نہرو میموریل بوٹینیکل گارڈن کے دورے کے دوران کیا۔مشیر کے ہمراہ پشو و بھیڑ پالن کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون ، صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان ، محکمہ پھولبانی کے سربراہ عبدالحافظ شاہ ،ڈائریکٹر فشریز آر این پنڈتا ، ڈپٹی کمشنر سری نگر شاہد اقبال چودھری و دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔اس موقعہ پر مشیرموصوف نے کہا کہ حکومت ریاست میں سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے۔مشیر کو بتایا گیا کہ وادی کشمیرمیں سٹیٹ آف دی آرٹ زیر زمین ایکویرم تعمیر کیا جائے گا جو سنگا پور ایکویریم کے طرز پر ڈیزائن کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ کے لئے زبر ون پہاڑیوں کے پاس اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے ۔دورے کے دوران مشیر موصوف ک

جہانگیر چوک اورککر بازار میں ڈاکٹر محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

سرینگر//تحریک حریت ضلع سرینگر کے اہتمام سے مسجد سید قمر الدین جہانگیر چوک اور مسجد حمزہ ککر بازار کے باہر ڈاکٹر محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔غائبانہ جنازوں میں لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر صدر ضلع سرینگر اور سیکریٹری ضلع معراج الدین ربانی نے خطاب کرتے ہوئے اخوان المسلمون اور ڈاکٹر محمد مرسی کا تفصیلی تعارف کرایا ۔انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر مرسی کو صیہونی قوتوں کے اشاروں پر ایک گہری سازش کے تحت شہید کیا گیا کیونکہ مرحوم مرسی نظریاتی اسلام کے سرخیل تھے اور دنیا کی طاغوتی قوتیں نظریاتی اسلام کو کسی بھی صورت میں برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں دوران اسیری شہید کرایا گیا ۔  

شہرمیں اسلامی چینلوں پرعائد پابندی | عوامی حلقوں کا اظہار تشویش،فوری بحالی کا مطالبہ

سرینگر// سرینگر میں کیبل نیٹ ورک پر اسلامی چینلوں کو بند کرنے پر شہریوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی شہریوں نے بتایا کہ نجی کیبل نیٹ ورک کے منتظمین نے گزشتہ کئی دنوں سے اسلامی چینلوں کو بند کیا ہے،جس کی وجہ سے انہیں ماہ مقدس میں اسلامی پروگراموں تک رسائی کا سلسلہ رک گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اچانک اور غیر متوقع طور پر ان چینلوں کو منقطع کیا گیا۔محمد شریف نامی ایک شہری نے بتایا کہ اگرچہ کیبل مالکان فیس کی رقم برابر وصول کرتے ہیں،تاہم یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ آخر کار اسلامی چینلوں کو کیوں روکا گیا۔ایک اور شہری الطاف احمد ساکن پادشاہی باغ کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن پر ان چینلوں کو بند کرنے کے فیصلے سے وہ حیران ہے۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ موبائل فونوں پر چلنے والے ٹیلی ویژن پر سرحد کے اس پار کی نیوز چنلیں بھی چلتی ہیںتو اسلامی چینلوں کو کیبل

۔.6ہلکی مسافر گاڑیوں کی ضرورت | ٹریفک پولیس سٹی کی ٹرانسپورٹروں سے درخواستیں طلب

سرینگر// یکم جولائی2019ء سے شروع ہونے والی امرناتھ جی یاترا کے پیش نظر ٹریفک پولیس سٹی سرینگر کی طرف سے اچھی حالت میں 6ہلکی مسافر گاڑیوں کو کرایہ پر لیاجارہا ہے۔چنانچہ اس سلسلے میں تمام خواہشمند افراد اورٹرانسپورٹ ایجنسیوں سے جائز دستاویزات کے ساتھ کم سے کم کرایہ پر درخواستین طلب کی جارہی ہیں۔گاڑیوں کو یکم جولائی سے کرایہ پر لیاجائے گا تاہم کرایہ کا معاہدہ کسی پیشگی اطلاع کے بغیر منسوخ بھی کیاجاسکتا ہے۔درخواستین 25جون یا اس سے قبل ایس ایس پی ٹریفک سٹی پولوویو سرینگر کے دفتر میں پیش کی جاسکتی ہیں۔  

بابا رادھو عشائی ؒکاعرس | فتح کدل میں مجلس کا اہتمام

سرینگر//وادی کے بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ محمد چشتیؒ المعروف بابارادھو عشائیؒ کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلے اُن کے آستان عالیہ واقع چشتی کوچہ فتح کدل میں صبح صادق ہی ایک پُر وقار اور روح پرور مجلس کا انعقاد ہوا۔عرس پر قرآن خوانی، ختمات المعظمات ، درود ازکار اور خاصکر مولود خوانی کی روح پرور مجلس کا انعقاد ہوا۔ وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے زیارت گاہ پر حاضری دی اور اِس بابرکت مجلس میں شرکت کی۔ خطمات المعظمات ، درود و ازکار کی پیشوائی سجادہ نشین پیرزادہ الحاج غلام جیلانی مسعود نے کی ۔ مولانا شوکت حسین کینگ نے سلسلہ چستی کی اسلامی خدمات اور اس عظیم پاک سلسلہ کی روحانی اور علمی کمالات کی عظیم شخصیتوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ موئے مبارک آنحضورﷺ (درگاہ حضرت بل) کی پہلی نشاندہی اسی بقعہ عالیہ میں حضرت شیخ محمد چستیؒ نے کروائی جبکہ موئے شریف کی منتقلی یہاں سے حضرت

ریاست کے بہتر مستقبل کیلئے خواتین کا رول اہم

سرینگر//جموں وکشمیر کے بہتر اور پُرامن مستقبل میں خواتین کے رول کو کسی بھی طرح نکارا نہیں جاسکتا،یہاں کی باعزم، بہادر اورباحوصلہ خواتین مختلف آزمائشوں اور مشکلات کے باوجود ریاست کو پُرآشوب دور اور بے چینی و غیر یقینی صورتحال سے نجات دلانے کے علاوہ امن و امان اور خوشحالی کی بحالی کیلئے ہر ایک تحریک میں پیش پیش رہی ہیں۔ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے کل پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب کا انعقاد کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں کی خواتین عہدیداروں کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت کے سلسلے میں کیا گیا۔ اس موقعے پر خواتین ونگ کی ریاستی صدر ایڈوکیٹ شمیمہ فردوس، صدرِ ضلع سرینگر پیر آفاق احمد اور انجینئر صبیہ قادری بھی موجود تھیں۔شمیمہ فردوس نے اپنے خطاب میں خواتین ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کے رول کو سراہتے ہوئے کہاکہ خواتین ونگ نے ہم

صورہ میں شراب سمیت ایک شخص گرفتار

سرینگر//پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران غیر قانونی طور پر شراب کا کاروبار کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر اُس کے قبضے سے شراب کی بوتلیں برآمد کرکے ضبط کیں۔ ایس ایچ او صورہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مین چوک کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران مشتاق احمد شیخ ساکنہ کاچہامہ کرالہ پورہ کو روک کر اُس کے قبضے سے شراب کی 21بوتلیں برآمد کرکے تحویل میں لے لی گئیں۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 48/2019کے تحت پولیس تھانہ صورہ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔  

مہاراج گنج میں پولیس کا عوامی دربار | سماجی بدعات اور منشیات کا قلع قمع کرنے کیلئے تعاون طلب

سرینگر//عوامی روابط کو مستحکم بنانے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطرکل پولیس پوسٹ بونہ محلہ سرینگر میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس دوران محلہ کمیٹی کے ذعمائوں ، ذی عزت شہریوں اور تاجر انجمنوں سے وابستہ ارکان نے بھی شرکت کی۔ایس ڈی پی او ایم آر گنج کی سربراہی میں منعقدہ اس میٹنگ کے دوران ایس ایچ او ایم آر گنج اور انچارج پولیس پوسٹ بونہ محلہ بھی موجود رہے۔پولیس آفیسر نے میٹنگ میں موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی تاکہ اُنہیں درپیش مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔شرکاء نے پولیس آفیسر کو یقین دلایا کہ علاقے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے حوالے سے وہ پولیس کو اپنا دستِ تعاون بہم رکھیں گے۔میٹنگ میں شریک لوگوں نے سماجی بدعات اور منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف پولیس کی جانب سے چلائی جارہی مہم کو

محکمہ مال میں1.98 کروڑ دستاویزات کی ڈیجٹائزیشن

سرینگر// فائنانشیل کمشنر ریونیو کی ہدایت پر ریونیو ٹریننگ انسٹی چیوٹ بمنہ  سرینگر میں  کے اشتراک سے لینڈ ریکارڈس کے حوالے سے جاری ورکشاپ اختتام پذیر ہوا۔جس میں پٹواریوں اور گردوروں کو ڈیجٹل انڈیا لینڈ ریکارڈس کے جدید پروگرام کے حوالے سے روشناس کرایا گیا ۔سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر سبھی اضلاع کے 1300 اہلکاروں کو ورکشاپ میںحصہ لیا اور جمہ بندی کے سلسلے میںحدبندی ،تحریر ،تیاری اور اپ ڈیٹ کی ٹریننگ دی گئی ۔کشمیر ڈویژن میں آج تک محکمہ مال کے 1.98 کروڑ دستاویزات اور 29000 Mussavis کو سکین کیا گیا ہے۔ضلع سرینگر میں جمہ بندی اور Mussavis جاری ہے۔