پاکستانی نژاد خواتین کا پر یس کالونی میں احتجاج

 سرینگر //کشمیر میں جدائی کا کرب سہ رہی پاکستانی نژادخواتین نے کل ایک بارپھر شہریت کے حقوق اور سفری دستاویزات کی درخواست کرتے ہوئے دونوں اطراف کی حکومتوں سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔سال2010میں باز آبادکاری پالیسی کے تحت سابق جنگجوئوں کے ہمراہ کشمیر آئی پاکستانی خواتین نے پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مانگ دوہرائی کہ اُن کو اُس پار اپنے والدین کے پاس جانے کیلئے سفری دستاویزات فراہم کئے جائیں ۔خواتین کا کہنا تھا کہ وہ کشمیر میں ایک پنجرے میں رہتی ہیں کیونکہ ہم سفر کے دستاویزات کی عدم موجودگی کی وجہ سے اپنے والدین، بہن بھائیوں اور رشتہ داروں سے ملنے کے قابل نہیں ہیں۔یاد رہے کہ 1990 یا اُس کے ٌ بعد اسلحہ کی ٹریننگ حاصل کرنے سرحد پار چلے گئے کشمیر نوجوانوں کو واپس لانے کیلئے سابق سرکار نے سال2010میں ایک باز آباد کاری پالیسی عمل میں لائی جس کے تحت سینکڑوں کی تعداد میں سابق جنگجو

ڈل جھیل کاتحفظ اور باسیوں کے مسائل پر سمینار

سری نگر//انسٹی چیویشن آف انجینئر س نے جموں اینڈ کشمیر لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے کل یہاں یک روزہ سمینا ر منعقد کیا اور شہرہ آفاق جھیل ڈل کے تحفظ اور اس میں بودو باش کرنے والے کنبوں سے متعلق کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔سمینار کے دوران کئی تحقیقی مقالے پیش کئے گئے اور جھیل ڈل کو تحفظ دینے ، صاف و شفاف رکھنے و دیگر ضروری اقدامات کرنے پر غور و خوض کیا گیا۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ لیک ہائیڈرولوجی اور ہائیڈولکس کے ذریعے جھیل ڈل میں بہتری لانے اور پانی کے بہائو کو یقینی بنانے کے لئے کئی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔پروفیسر شکیل احمد رمشو نے اپنے تحقیقی مقالے میں جھیل ڈل میں ہائیڈروکیمیکل اجزأ کے پھیلانے کے لئے کئی طرح کے وجوہات پر روشنی ڈالی ۔اِس موقعہ پر لاوڈا کے وائس چیئرمین سجاد حسین نے کہا کہ محکمہ جدید آلات کو حاصل کرنے اور اِس مقصد کے لئے تحقیقی و نگرانی ڈویژن

۔3برسوںمیں11ہاوس بوٹ خاکستر | ہاوس بوٹوں کیلئے فائر برگیڈ اور بچائو ٹیم کی مانگ

سرینگر// دریائے جہلم اور جھیل ڈل سمیت دیگر آبی ذخائر میں موجود ہاوس بوٹ کے مالکان نے فائر برگیڈ اور بچائو عملہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ3برسوں کے دوران11ہاوس بوٹ آگ کی نذر ہوگئے،جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی املاک اور ثقافتی ورثہ کا نقصان ہونے کے علاوہ یہ کنبے بے روزگار بھی ہوگئے۔ ایوان صحافت کشمیر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن کے چیئرمین عبدالحمید وانگنو نے جھیل نگین میں16اور17جون کی درمیانی شب کے دوران2ہاوس بوٹوں کے نذر آتش ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فائر برگیڈ عملہ دستیاب ہوتا تو اس نقصان کو کم کیا جاتا۔انہوںنے کہا’’کئی برسوں سے ہم سرکار اور انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ جھیل ڈل سمیت دیگر آبی ذخائر میںموجود ہاوس بوٹوں کیلئے فائر برگیڈ کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں،تاہم ہمیشہ ہماری مانگ کو نظر انداز کیا گیا۔‘&lsquo

سکوٹر چوری کا معمہ حل ، 2افراد گرفتار

سرینگر//پولیس اسٹیشن کرنگر میں دانش شبیر ولد شبیر احمد بنگرو ساکنہ نور باغ سرینگر نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ صدر اسپتال سرینگر کے نزدیک پارک کی گئی اُن کی موٹر سائیکل زیر نمبر .JK01J-5862کو نامعلوم افراد نے چُرا لیا ہے۔ شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 27/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ پولیس نے چوری کی اس واردات میں یخشان الٰہی ولد غلام نبی الٰہی ساکنہ لال نگر چھانہ پورہ کی گرفتاری عمل میں لائی ۔تفتیش کے دوران گرفتار شخص نے پولیس آفیسران کو بتایا کہ اُس نے چوری شدہ موٹر سائیکل کوفروخت کر ڈالاہے۔ پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مدثر احمد بٹ ولد محمد سبحان ساکنہ بٹہ پورہ واتھورہ چاڈورہ کو بھی گرفتار کیا جس نے چوری شدہ موٹر سائیکل خرید لی تھی اور بعد میں اُس کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد کرکے ضبط کی گئی۔اس سلسلے میں پوچھ گچھ جاری ہے او

مزید خبریں

نوگام میں پولیس پبلک میٹنگ کا اہتمام  سرینگر//نوگام پولیس اسٹیشن میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مقامی تاجروں نے شرکت کی۔ ایس ایچ او کی سربراہی میں منعقدہ اس میٹنگ کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مسائل پر روشنی ڈالی۔پولیس آفیسر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی تاکہ اُنہیں درپیش مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہوناپڑے۔ میٹنگ کے دوران اس بات پر خصوصی توجہ دی گئی کہ آنے والی امر ناتھ یاترا کے دوران پولیس اور عوام کے مابین آپسی تعلقات ناگزیر ہے تاکہ یاترا پُر امن اور احسن طریقے کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔        عوامی مجلس عمل کا یوم تاسیس میرواعظ منزل پر 20جون کو تقریب ہوگی سرینگر// عوامی مجلس عمل کے ترجمان نے تنظیم کے56 ویں یوم تاسیس کے موقعہ پر جو20

تازہ ترین