شہر میں بیت الخلائوں کی عدم موجودگی | راہگیرخواتین کو مشکلات کا سامنا ،میونسپل کارپوریشن بے حس

سرینگر//شہر میں عوامی مقامات پر خواتین کیلئے مخصوص بیت الخلائوں کی عدم دستیابی کے نتیجے میں صنف نازک کیلئے ذہنی کوفت ثابت ہو رہی ہے۔بیت الخلاء ئوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے صنف نازک اور طالبات کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہر اور اسکے مضافاتی علاقوں کے بازاروں ،بس اڈوں ،پارکوں میں بیت الخلاء وںکی عدم دستیابی لوگوں کے لیئے ذہنی اضطراب کی وجہ بن چکی ہے کیونکہ ان علاقوں میںبیت الخلاء تعمیر نہیں کئے جارہے ہیں ۔ سرینگر کے سب سے بڑے بس اسٹینڈ پارمپورہ،  بٹہ مالو اور پانتہ چھوک میں بھی خواتین مسافروں کو خاص طور پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بس اڈے میں بیت الخلاء نہ ہونے کے برابر ہے اور اگر چہ دو بیت الخلاء پہلے تعمیر کرائے گئے تھے مگر ان کی حالت بالکل خستہ ہوچکی ہے۔ ٹرانسپوٹروں کا ماننا ہے کہ اگرچہ کئی بار متعلقہ ایجنسیوں اور انتظامیہ سے رابط

گورنرکے شکایتی سیل میں مشیروں کے عوامی دربار

سر ی نگر//گورنر کے مشیر کے ۔کے شرماچرچ لین سونہ وار سرینگر میں20 جولائی کو صبح 10 بجے سے دوپہر12 بجے تک عوامی دربار منعقدکریں گے۔عوامی وفوداور افراد جو اپنی شکایات و مطالبات حکومت کی نوٹس میں لانے کے خواہاں ہیں، سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر مشیر موصوف سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ادھرمشیر کے۔ سکندن چرچ لین سونہ وار سرینگر میں22 جولائی کو صبح 10 بجے سے دوپہر12 بجے تک عوامی دربار منعقدکریں گے۔عوامی وفوداور افراد مقررہ وقت پر مشیر موصوف سے ملاقات کرسکتے ہیں۔  

پروفیسر رحمان راہی کی اہلیہ فوت

سرینگر//کشمیری زبان کے گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ  نامور شاعر اور قلم کار پروفیسر رحمان راہی کی اہلیہ جمعرات کو یہاں انتقال کرگئی ۔کئی سماجی ،ادبی اور مذہبی انجمنوں نے ان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔مراز ادبی سنگم نے اپنے تعزیتی بیان میں نے مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔غلام نبی آتش، یوسف جہانگیر، ڈاکٹر بشیر احمد ویری، اظہار مبشر، نثار ندیم نے مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ادھرحقانی میموریل ٹرسٹ کے سرپرست اعلی سید حمید اللہ حقانی اور جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈار نے غم زدہ خاندان سے تعزیت ظاہر کی اور اللہ تعالی سے دعاکی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔ تحریک اسلامی جموں و کشمیر ابن حقانی یوتھ فاونڈیشن اور ٹرسٹ سے منسلک دیگر اداروں  نے بھی مرحومہ کے قرباسے دکھ کی اس گھڑی میں ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ادھر محفل بہار ادب شاہورہ پلوامہ کے

شہر خاص کے کلیدی پروجیکٹوں پر کام ٹھپ

سرینگر//گورنر انتظامیہ کے تعمیر و ترقی کے دعوئوں کو محض کاغذی گھوڑے قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ شہر خاص کے کلیدی پروجیکٹوں پر کام رکا پڑا ہے اور اگر کہیں خدانہ خواستہ کام چل بھی رہا ہے تو وہ سست روی سے ہورہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے شہر خاص کے کئی علاقوں کے دورے کے دوران مختلف مقامات پر مقامی لوگوں سے تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ فائنانس اور پلاننگ محکموں کی منظوری کے باوجود بھی بہت سارے پروجیکٹ پر ایک عرصے سے کام شروع نہیں ہورہا ہے اور اگر کسی پروجیکٹ پر کام جاری ہے تو وہ سست رفتاری کے ساتھ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابہ ڈیمب پروجیکٹ، جامع مسجد کی توسیع، نقشبند صاحبؒ پروجیکٹ اور دستگیر صاحبؒ پروجیکٹ پر بھی کام رکا پڑا ہے۔ باغ علی مردان میں شیر کشمیر کالج کا تعمیراتی کام مکمل نہیں ہورہا ہے۔ ساگر نے کہا کہ حکومتی سطح پر بڑے

شیر گڈھی میں ضلع پولیس آفس سرینگر کا افتتاح

سرینگر //جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کل نئے ضلع پولیس آفس سرینگر کا افتتاح کیا۔ یہ آفسشیر گڈھی  پولیس سٹیشن کے متصل منتقل کیا گیا۔ یہ آفس پہلے بٹہ مالو ، پولیس کمپلیکس میں کام کر رہا تھا۔اے ڈی جی پیز،  ڈاکٹر  بی سرنواس، اے کے چودھری، ایس جے ایم جیلانی، اے جی میر،آئی جی پیز، جے پی سنگھ، وجے کمار، الوک کمار، سریندر گپتا، ایس پی پانی،  ڈی آئی جی ، وسطی کشمیر، وی کے بردی اور دیگر سینر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کے بعدڈی پی او میں ایک اجلاس منعقد ہو جس میں ڈی جی پی نے ؎ضلع میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی جی پی نے افسران اور اہلکاراں پر زور دیا کہ وہ امن و امان کو بر قرار رکھنے کیلئے  تن دہی سے کام کریںاور عوام کے ساتھ ہمدرانہ سلوک اختیار کریں اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے۔ ڈی جی پی نے اس بات پر خاص

ترقیاتی کاموں میں سست رفتاری | رقومات کی عدم واگذاری پرٹھیکدار سیخ پا

سرینگر// ٹھیکداروں نے رقومات کی عدم واگزاری کو تعمیراتی کام میں سست رفتاری کے ساتھ جوڑتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر رقومات کو واگذار نہیں کیا گیا تو یہ رقومات لیپس ہونگے۔ سینٹرل کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری فاروق احمد ڈار نے کہا کہ رقومات کو واگذار نہ کرنے کی وجہ سے سینکڑوں چھوٹے ٹھکیداروں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر بار ٹھکیداروں کو اپنے ہی واجب الادا رقوامات کی واگزار کیلئے سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے10لاکھ روپے تک ٹینڈروں کو ای ٹینڈرنگ سے دور کھنے کے طریقہ کار میں تبدیلی لانے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ6ماہ سے محال ہی کسی روز جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ کی سہولیات کو بہم رکھا گیااور اگر چھوٹے پیمانے پر ایک ٹینڈرنگ کو رائج کیا گیا تو تعمیراتی کاموں میں روک لگ جائے گی۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ

ترقیاتی کاموں میں سست رفتاری | رقومات کی عدم واگذاری پرٹھیکدار سیخ پا

سرینگر// ٹھیکداروں نے رقومات کی عدم واگزاری کو تعمیراتی کام میں سست رفتاری کے ساتھ جوڑتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر رقومات کو واگذار نہیں کیا گیا تو یہ رقومات لیپس ہونگے۔ سینٹرل کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری فاروق احمد ڈار نے کہا کہ رقومات کو واگذار نہ کرنے کی وجہ سے سینکڑوں چھوٹے ٹھکیداروں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر بار ٹھکیداروں کو اپنے ہی واجب الادا رقوامات کی واگزار کیلئے سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے10لاکھ روپے تک ٹینڈروں کو ای ٹینڈرنگ سے دور کھنے کے طریقہ کار میں تبدیلی لانے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ6ماہ سے محال ہی کسی روز جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ کی سہولیات کو بہم رکھا گیااور اگر چھوٹے پیمانے پر ایک ٹینڈرنگ کو رائج کیا گیا تو تعمیراتی کاموں میں روک لگ جائے گی۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ

ایڈہاک کلچر اور تنخواہوں میں تفاوت

سرینگر// انجینئروں نے ایڈہاک کلچر اور تنخواہوں میں تفاوت کے خاتمے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الٹی میٹم دیا کہ اگر انکے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو وہ احتجاجی پروگرام کو وسعت دینگے۔جے اینڈ کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی، انجینئر نگ گریجویٹ ایسوسی ایشن اورسیول، الیکٹر یکل اور میکنیکل یونیوں کے بینر تلے وادی کے انجینئر بمنہ میں جمع ہوئے اور ایڈ ہاک کلچر اور تنخواہوں میں تفاوت کے خا تمے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایس آر ائو42 لاگو اورانجینئر نگ کیڈر کی بحا لی کے حق میںا حتجا جی مظا ہر ے کئے۔ انہوںنے ایڈ ہاک انجینئروں کی نو کر ی مستقل بنانے کی مانگ کر تے ہوئے کہا کہ ایس آ ر ائو42 کو جلداز جلد لاگو کیا جانا چاہیے اور انجینئر نگ کیڈر کو بحال رکھا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ آ ج تک ان کے مطالبات کو پس پشت ڈالاگیا اور ان کی مانگوں کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ احتجاجی انجینئروںنے کہا کہ وہ سڑ کوں

شام کے بعدعوامی ٹرانسپورٹ سہولیات

سرینگر// سرینگر سمیت دیگر مقامات تک شام دیر گئے تک ٹرانسپورٹ کی سہولیات مہیا رکھنے کی وکالت کرتے ہوئے جموں کشمیر سیول سوسائٹی نے آر ٹی او کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران اور لوڈنگ کی وبا ء کو ختم کرنے پر زور دیا۔ سیول سوسائٹی ممبران نے شہر سمیت دیگر علاقوں اور مضافات میں ٹرانسپورٹ سہولیات کو بہتر بنانے پر زور دیا۔وفد میںسیول سوسائٹی کے چیئرمین محمد الطاف بٹ، سنیئر وائس چیئرمین و ترجمان اعلیٰ محمد سلیمان بٹ اور سید حمید اللہ بخاری سمیت کشمیر پسنجر ویلفیر ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے سنیئر لیڈر شیخ محمد یوسف بھی موجود تھے۔ وفد نے ائو لوڈنگ نظام کو ختم کرنے کیلئے نان اسٹاپ گاڑیوں کو چلانے پر زور دیا،جبکہ شہر میں شام دیر گئے تک عوامی ٹرانسپورٹ مہیا رکھنے پر بھی زور دیا۔ سیول سوسائٹی نے اس بات کی وکالت کی، مقامی ٹرانسپوٹروں کیلئے جن قوانین کا اطلاق کیا گیا ہے،وہ وادی سے باہر آرہے ٹرانسپورٹ گاڑی

روٹا وائرس سے بچائو | بینکٹ ہال میں ریاستی سطح کا ورکشاپ منعقد

سر ی نگر//بینکٹ ہال سری نگر میں روٹا وائرس ویکسین کو شروع کرنے سے متعلق ریاستی سطح کا ورکشاپ منعقد کیا گیا۔کمشنر سیکرٹری صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ا نہوں نے کہا کہ روٹا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر ہر سال پانچ برس کی عمر سے چھوٹے لگ بھگ 4,53,000بچے موت کے شکار ہوجاتے ہیں اور یہ بچوں کی صحت کے لئے بڑا خطرہ مانا جاتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ روٹا وائرس ٹیکہ کاری معمول کے طور پر ایک پروگرام کی حیثیت سے شروع کرنا بھارت کا فیصلہ بچوں کی نشو و نما کو یقینی بنانے کے لئے ایک اہم کڑی کی حیثیت رکھتا ہے۔ورکشاپ میں ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر ڈاکٹر ارون شرما ، ایم ڈی این ایچ ایمبھوپندر کمار ،ناظم صحت کشمیر ڈاکٹر کنزس ڈولما اور کئی دیگر ماہرین طب اور افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔ڈاکٹر ارون شرمان نے اس موقعہ پر کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں بلاک اور دیہی سطح پر ف

گورنر کے مشیروں کے عوامی دربار جاری | سرینگر میں37 وفود اور38 افراد وجے کمارسے ملاقی

سرینگر//گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار نے کل گورنر گریوینس سیل چرچ لین سونہ وار سرینگر میں کئی عوامی وفود اور افراد کے مسائل سُنے۔اس دربار میں37 وفود اور38 افراد نے اپنے مسائل و مطالبات مشیر موصوف کی نوٹس میں لاکر مطالبات کو پرا کرنے میں اُن کی مداخلت طلب کی۔پولیس کنٹرول روم سرینگر کے ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹر میں کام کرنے والے کونسلروں اور سماجی ورکروں کے ایک وفد نے اپنی مستقلی کے لئے ایک پالیسی ترتیب دینے کی مانگ کی۔سرینگر کے قدیم شہر سے آئے مقامی لوگوں کے ایک وفد نے رعنا واری میں قائم کھیل کے میدان میں روشنی کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ۔ آنگن واڑی ورکروں کے ایک وفد نے اُن کے مسائل حل کرنے کی مانگ کی۔جے اینڈ کے فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات مشیر کی نوٹس میں لاکر اُن کو پورا کرنے میں موصوف کی مداخلت طلب کی۔سرینگر سے تعلق رکھنے والے بے روز گار ڈینٹل سرجنوں کے ایک وفد نے اُن کے حق میں ا

خانیارمیں پولیس کا عوامی دربار | سماجی بدعات ، بہتر پولیسنگ پر تبادلہ خیال

سرینگر//عوامی روابط کو مستحکم بنانے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر کل پولیس اسٹیشن خانیار میں ایس ڈی پی او فرہان جہاں زیب کی سربراہی میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایس ایچ او خانیار بھی موجود رہے۔ میٹنگ میں معزز شہریوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران شرکا ء نے منشیات کا قلع قمع کرنے ، ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے اور سماجی بدعات خاص کر قمار بازی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ میٹنگ منعقد کرنے کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ مقامی لوگوں اور سیول سوسائٹی سے وابستہ ممبران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے تاکہ اُن کی آرا ء اور مشاورت سے بہتر پولیسنگ کو یقینی بنایا جاسکے۔ پولیس آفیسرنے میٹنگ میں موجود لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھر پور سعی کی جائے گی تاکہ اُنہیں درپیش مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور نہ

رنگریٹ سے راولپورہ تک سولر سٹریٹ لائٹس نصب

 سرینگر// فوج نے رنگریٹ علاقہ میں 4کلو میٹر لمبی سڑک پر سولر سٹریٹ لائٹس نصب کی ہیں ۔بیان کے مطابق فوج نے رنگریٹ سے راولپورہ تک 4کلو میٹر لمبی سڑک کے دونوں اطراف کئی جگہوں پر  سولر سٹریٹ لائٹس نصب کیں۔اس روٹ پر کئی مقامات پر blind spotsایسے موڈ جہاں پر مخالف سمت سے آنے والی گاڑی نظر نہیں آتی ہے۔اور ان مقامات ر اکثر وبیشتر حادثات پیش آنے کا احتمال ہوتا ہے۔فوج نے سول انتظامیہ کے اشتراک سے ان سولر لائٹس کو نصب کیا ۔اس موقعہ پر فوج کے کمانڈر چنار اے ڈی برگیڈ اور چیف پلاننگ آفیسر سرینگر محمد یاسین نے افتتاحی رسم انجام دی ۔  

صوفی اور سنتوں کی تعلیمات دورِ جدید میں بھی اہمیت کی حامل : شرما

سر ی نگر//گورنر کے مشیر کے۔ کے۔ شرمانے کہا ہے کہ صوفی سنتوں کی تعلیمات دورِ جدید میں بھی مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے اور ہمیں آپسی بھائی چارے کی روایات اور ہمدردی کے جذبے کی پیروی کرکے فلاح انسانیت میں اپنا بھرپور رول ادا کرنا چاہیئے۔ماتا شری روپ بھوانی تاپوستھل چشمہ شاہی میں گورو پورنیما کی تقریب پر خطاب کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات ہمیں صوفی سنتوں کی تعلیمات پر غور کرنے کا موقعہ فراہم کرتی ہے جسکی بدولت انسان ایک پُر امن اور پُر اعتماد زندگی گزارنے میں کامیاب ہوتا ہے۔ماتا روپ بھوانی کے رول کا اُجاگر کرتے ہوئے مشیر موصوف نے کہا کہ اُن کی تعلیمات نے کشمیری ثقافت کو آگے بڑھانے اور سماج کے ہر ایک طبقے کی بہبودی کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کیا۔کے کے شرما نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ اس شاعرہ کے کام اور تعلیمات پر مکمل طور سے تحقیق کیا جانا چاہیئے تاکہ آنے والی نسلیں اُن

ایوان صحافت کشمیر کے اولین انتخابات

سرینگر // سوموار کو کشمیری صحافتی برادری کے اولین مکالمہ گھر’ایوان صحافت کشمیر‘کے عہدیداروں یامرکزی باڈی کاانتخاب عمل میں لایا گیا جس میںشجاع الحق صدر، اشفاق تانترے جنرل سیکریٹری، محمد معظم نائب صدر اور فاروق جاوید خزانچی منتخب ہوئے ۔پریس کلب سرینگر میں الیکشن کمشنر منظور انجم کی سربراہی میں 15جولائی کو ووٹنگ کا عمل انجام پایا۔صدر،نائب صدر،جنرل سیکریٹری ،خزانچی اور7ایگزیکٹوممبران کومنتخب کرنے کیلئے صبح10بجے سے پولنگ کاعمل شروع ہوا۔جو شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ 251ووٹوں میں سے کل 231ووٹ ڈالے گئے جن میں سے  11رائے دہندگان نے بذریعہ آن لائن اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کے ہارون رشید شاہ نے 91ووٹ حاصل کئے جبکہ شجاع الحق نے 92ووٹ حاصل کرکے ایک ووٹ سے جیت اپنے نام درج کر دی ۔ اس مقابلے میں ذوالفقارماجد 46  ووٹوں پر ہی اٹکے رہے۔ اس عہدے کیلئے 2 ووٹ مسترد ہ

سرینگر میں سڑکوں کی کشادگی کے کام میں سرعت لائی جائے: صوبائی کمشنر

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے باز آبادکاری عمل میں سرعت لانے اور التوأمیں پڑے معاملات کو فوری طور نمٹانے کے لئے متعلقہ آفیسران پر زوردیا ہے کہ تاکہ شہر میں سڑکوں کی کشادگی کے کام میںتیزی لائی جاسکے اورٹریفک میں باقاعدگی آنے سے لوگوںکی راحت رسانی یقینی بن سکے۔صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار سرکیولر روڈ پروجیکٹ کی 249اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا۔میٹنگ کے دوران اُن مستفیدین کے معاوضے کی ادائیگی کا جائزہ لیا گیا جن کے ڈھانچے سرکیولر روڈ پروجیکٹ کی زد میںآتے ہیں ۔میٹنگ کے دوران فتح کدل حبہ کدل براستہ ملہ پورہ ،نیو زینہ کدل اولڈ زینہ کدل ،پانتہ چھوک زیون جنکشن،سیمپورہ ،ٹینکی پورہ ۔زیندار محلہ اورجمالٹہ عالی کدل روڈ سڑکوں کی کشادگی کے لئے حصول اراضی کی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے دوران پروجیکٹ میںحائل رکائوٹوں کو ہٹانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران آ

وقف بورڈ عنقریب زکواۃ فنڈ کھاتہ کھولے گا: خورشید گنائی

سر ی نگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے سید یعقوب صاحب ؒ سونہ وار کی زیارت گاہ میں کثیر منزلہ عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔خورشید احمد گنائی ،جو کہ وقف بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں ، نے تعمیراتی ایجنسی کو یہ پروجیکٹ 6ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔وقف بورڈ کے ایگزیکٹیو انجینئر نے کہا ہے کہ یہ عمارت 3500مربع فٹ پر محیط تین منزلوں پر مشتمل ہوگی ۔ اس عمارت کی تعمیر پر 65لاکھ روپے لاگت آنے کا اندازہ ہے۔تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عمار ت ایک طبی تشخیصی مرکز، ایک کانفرنس ہال اور امام صاحب کے لئے اقامتی سہولیت کے علاوہ گارڈ روم اور خواتین و مردوں کے لئے الگ الگ وضو خانے ہوں گے۔اس موقعہ پر خورشید احمد گنائی نے کہا کہ وقف بورڈ میں وسائل کو متحرک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے وقف بورڈ کے ممبران کو لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ بنائے رکھنے کے لئے کہا تاکہ عام لوگ وقف بورڈ کے حق میں عط

چرچ لین سونہ وار میں آج عوامی دربار

سر ی نگر//گورنر اِنتظامیہ کی طرف سے شروع کی گئی عوامی رابط مہم کے ایک حصے کے طور پرگورنر کے مشیر کے وِجے کمارآج یعنی 16؍جولائی 2019ء گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سونہ وار میں3 بجے سے سہ پہر ساڑھے 4 بجے تک عوام اور وفود کے ساتھ حاضر رہیں گے ۔خواہشمند افراد اور وفود سے کہا گیا ہے کہ وہ اِن اوقات اور دِن کے دوران مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کر کے اپنے مسائل کو حل کراسکتے ہیں۔      

ڈاکٹر فاروق کا اظہارِ تعزیت

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی لیڈر اور سابق میونسپل کونسلر انجینئر ہلال صوفی ساکن حضرتبل کے برادرِ اکبر خواجہ گلزار احمد صوفی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران کیساتھ تعزیت کی اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ضلع صدر پیر آفاق احمداور دیگر پارٹی عہدیداران نے مرحوم کے گھر جاکر تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ اس موقعے پر مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات بھی ادا کئے گئے۔  

وسندرا پاٹھک کا رامباغ زنانہ پولیس سٹیشن کا دورہ

سر ینگر//خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق ریاستی کمیشن کی چئیرسن وسندرا پاٹھک مسعودی نے رام باغ سرینگر میں قائم زنانہ پولیس سٹیشن کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وسندرا پاٹھک نے متعلقین سے کہا کہ وہ حالات سے متاثرہ خواتین کے معاملات کو کم سے کم وقت میں نمٹانے کو ترجیح دیں تا کہ زنانہ پولیس سٹیشن کے قیام کے مقصد کو پورا کیا جاسکے۔چیئرپرسن نے کہا کہ کمیشن ریاست میں قائم تمام زنانہ پولیس سٹیشنوں تک پہنچنے کو یقینی بنائے گا تا کہ متاثرہ خواتین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن لوگوں کو خواتین اور بچوں کے حقوق کے بارے میں جانکاری دینے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔چئیرپرسن کو بتایا گیا کہ اس برس اب تک پولیس سٹیشن رام باغ میں مختلف نوعیت کی176 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے اب تک101 معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے نمٹایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ19 شکایات کے تعلق سے ایف

تازہ ترین