تازہ ترین

ڈائریکٹر جنرل کا سنٹرل جیل کا دورہ | اصلاحاتی پروگراموں کو بڑھاوا دینے کی ہدایت، کئی شعبوں کا جائزہ لیا

سری نگر//ڈائریکٹر جنرل جیلخانہ جات وی کے سنگھ نے کل سینٹرل جیل سرینگر کا پہلا دورہ کر کے وہاں سلامتی انتظامات اور جیل میں عملائے جارہے اصلاحاتی پروگراموں کا جائیزہ لیا۔اُن کے ہمراہ ڈی آئی جی جیلخانہ جات ڈاکٹر ایم ایس لون، ٹیکنیکل افسر شبیر احمد اور کئی دیگر افسران بھی تھے۔ڈائریکٹر جنرل نے جیل احاطے کا معائنہ کر کے وہاں بنیادی ڈھانچے اور بارکوں کا جائیزہ لیا۔ انہوں نے وہاں قیدیوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے جیل ہسپتال، کارپینٹری یونٹ، سکل ٹریننگ مرکز اور دیگر شعبوں کا بھی جائیزہ لیا۔ انہوں نے جیل سُپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ وہ جیل میں عملائے جارہے اصلاحاتی پروگراموں کو مزید بڑھاوا دینے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کریں۔ڈی جی نے جیل عملے کے ساتھ ایک دربا رکا انعقاد کیا اور ان کے مسائل غور سے سُنے۔انہوں نے کریمنل جسٹس نظام میں جیل کو ایک مربوط حصہ ق

گورنر کے شکایتی سیل میں عوامی دربار | مشیر سکندن نے 30 عوامی وفود سے ملاقات کی

 سری نگر//گورنر کے مشیر کے سکندن سے کل گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سرینگر میں متعدد وفود اور افراد ملاقی ہوئے اور انہوں نے اپنے اپنے مسائل سے موصوف کو روشناس کرایا۔عوامی دربار کے دوران وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے30 وفود اور ان افراد نے مشیر کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے اپنے مطالبات اور مسائل کو اُجاگر کیا۔مشیر موصوف نے یہ مسائل غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ ان مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔جو وفود مشیر موصوف سے ملاقی ہوئے اُن میں پی ایچ ڈی چیمبر اینڈ کامرس کا وفد، اکاؤنٹ ڈاٹا انٹری آپریٹرس کا وفد، تاجروں کا وفد،اینٹ بٹھوں کے مالکان کی ایسوسی ایشن کا وفد، ملٹی پرپز ورکرز یونین، جگٹی مائیگرینٹ کالونی جموں، خدمت سینٹر کے وفد کے علاوہ کولگام، گاندر بل، ترال، ٹنگمرگ اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے بھی اپنے اپنے مسائل کو اُجاگر کیا۔  

فرانسیسی سفارتکاروں کا وفد تنویر صادق سے ملاقی

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بامعنی مذاکرات اور علیحدگی پسندوں کے ساتھ بات چیت کی وکالت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دیرینہ اور پیچیدہ مسئلے کا حل ہڈدھرمی، انا اور جنگ و جدل سے نہیں نکل سکتا۔ فرانسیسی سفارتکاروں رومین اوٹال اورسوفیا گوتھیر پر مشتمل ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور عمر عبداللہ کے صلح کار تنویر صادق نے ہندوستان اور پاکستان کی دوستی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوںممالک کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ ساتھ مرکز اور دیگر متعلقین کے درمیان بامعنی اورٹھوس مذاکرات سے ہی اس دیرینہ مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے۔ تنویر نے سفارتکاروں سے فرانس کی طرف سے اپنے شہریوں کیلئے جموں و کشمیر کیلئے سفر مخالف ہدایات پر نظر ثانی کرنے کیلئے بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات مع

۔ 2ہائوس بوٹ خاکستر | نگین جھیل میں آگ کی پراسرار واردات

سرینگر//نگین جھیل میں دوران شب آگ کی ایک پُراسرارواردات میں 2ہائوس بوٹ خاکسترہوگئے ۔معلوم ہواکہ رات کے لگ بھگ ایک بجے شہرکے صدرہ بل علاقہ کے متصل نگین جھیل میں کھڑے ایک ہائوس بوٹ میں آگ نمودارہوئی ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ پونیکس نامی ہائوس بوٹ میں لگی آگ نے جلدہی نزدیک واقع پرزم نامی ہائوس بوٹ کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،جسکے نتیجے میں دیودارکی لکڑی سے بنائے گئے دونوں قیمتی ہائوس بوٹوں سے شعلے بھڑکنے لگے ۔اس دوران پولیس کی ٹیم ،فائرسروسزکے اہلکاراورمقامی لوگ یہاں جمع ہوئے اورانہوں نے شعلے کی نذرہورہے ہائوس بوٹوں میں لگی آگ پرقابوپانے کی کارروائی شروع کردی ۔لیکن تمام ترکوششوں کے باوجودآگ پرفوری طورقابونہیں پایاجاسکا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ نگین جھیل میں رونماہوئی آگ کی اس پُراسرارواردات کے نتیجے میں حاجی غلام نبی بکتو اورمحمدیوسف بکتوکے ہائوس بوٹ اوران میں موجودساراسامان خاکسترہوگیا۔

کانگریس کی کئی خواتین عہدیداران این سی میں شامل

سرینگر//نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کا ایک اجلاس کل پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ضلع صدر سرینگر و سابق ایم ایل اے پیر آفاق احمد نے کی۔ اس موقعے پر کانگریس کے سینئر خواتین عہدیداران نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کیا۔ جن میں سائیرہ شاہ(سونہ سوار) ، رفت جان(دیوسر)، پروینہ جان(بانڈی پورہ)، شریفہ بانو (اننت ناگ)، حمیدہ اختر(سوپور)، سبینہ اشرف(سوپور)، صالح اختر (سونہ وار)شامل ہیں۔ پیر آفاق احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل کانفرنس نے خواتین کی بااختیاری کیلئے ناقابل فراموش کام کیا۔انہوں نے کہا کہ این سی خواتین کی عملی سیاست میں شرکت کی حامی رہی ہے اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہماری جماعت میں تعلیم یافتہ، قابل، باصلاحیت اور جفا کش خواتین شامل ہیں۔ خواتین ونگ کی صوبائی صدر انجینئر صبیہ قادری نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ہی ریاست کو تعمیر و ترقی اور نئی منزلوں کی ا

سرکاری اراضی مبینہ طورہڑپ :سنجے صراف

سرینگر//سیاستدانوں اور سرکاری افسران پر الزام عائد کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی کے قومی ترجمان سنجے صراف نے کہا ہے کہ کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی کو مبینہ طور پر نیلام کیا گیا ہے۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔ایوان صحافت کشمیر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنجے صراف نے کہا کہ سرینگر کے گپکار روڈ پر کروڑوں روپے کی اراضی کو مبینہ طور پر منتقل کرنے کی رپورٹیں موصول ہورہی ہیں،جس کی سرکار کو وضاحت کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ گپکار پر ایک مندر کے ساتھ اراضی بھی منسلک تھی جبکہ اس مندر میں ایک گھپا بھی تھی ۔اس اراضی کووقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سرکارکی تحویل میں دیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ ایسی رپورٹیں بھی عوامی منظر نامہ پر گشت کر رہی ہیں کہ اس گھپا میں زیر زمین محل نما عمارات تعمیر کی گئی ہیں،جس کے نتیجے میں گھپا کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ انہوں نے گور

مزید خبریں

پیر عزیز الدین ہمدانی کی برسی پرمولانا ہمدانی کا خراج عقیدت سرینگر//مولانا ریاض احمد ہمدانی (سرپرست اعلیٰ بقعہ عالیہ علی ثانی خانقاہِ معلی) نے خطہ کشمیر کے معروف اور دینی ، علمی شخصیات نے مرحوم حاجی امام پیر عزیزی الدین کو آٹھویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم امام نے حج کے فرائض کے دوران اپنے ساتھ اورادِ فتح کی کثیر التعداد نسخے ساتھ لئے تھے اور وہاں مختلف عرب ممالک کے حجاج کرام میں تقسیم کئے اور یہ توحید کے نسخے پڑھ کر وہ عش عش کرنے لگے۔صدرِ جمعیت حاجی عبدالرشید گانی ، جنرل سکریٹری حاجی پیرزادہ محمد اشرف عنایتی، صوبائی صدر محمد یاسین ظہرہ، صدرِ ضلع فاروق احمد بٹ، حاجی فاروق احمد گانی اور سجادہ نشین درگاہ آثار شریف کلاش پورہ پیرزادہ منظور احمد، عالم الدین پیرزادہ منظور الحسین قریشی، محمد شفیع برگی اور