شہر کی سڑکوں پربے ہنگم ٹریفک اور قوانین کی خلاف ورزی

سرینگر//   سڑکوں پربے ہنگم ٹریفک اور شاہراہوں پرفوجی کانوائے کادبدبہ عام مسافروں، راہگیروں، ملازمین ومزدوروں اورطلبہ و بیماروں کیلئے سُوہان روح بنا ہوا ہے ۔ ٹریفک نظام میں موجود خامیوں ،قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں اورمسافرومال برداراورنجی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی من مانیوں پرقابوپانے کیلئے متعلقہ حکام کی طرف سے کوئی کارگراقدامات روبہ عمل نہیں لائے جارہے ہیں جبکہ سڑکوں کی تنگدستی اورزبوں حالی دورکرنے کیلئے بھی عمل اقدامات کافقدان پایاجاتاہے ۔ٹریفک نظام کی بدحالی کے نتیجے میں اوسطاً ہرروز کوئی نہ کوئی سڑک حادثہ رونما ہوجاتاہے اورکوئی نہ کوئی مسافریاراہگیراپنی جان گنوابیٹھتا ہے ۔ان تمام ترنقائص کے باوجود ٹریفک نظام میں سدھارلانے کیلئے کوئی فوری نوعیت کے یادُوررس اقدامات نہیں اُٹھائے جارہے ہیں ۔ مختلف گاڑیوں میں سفرکرنے والے مسافروں کوآواجاہی میں سخت مشکلات کاسامناکرناپڑرہا ہے کیو

شہرمیں آوارہ کتوں کی ہڑبھونگ سے لوگ پریشان

سرینگر//   آوارہ اور پاگل کتوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافے سے آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ آوارہ کتے اب مقامی شہریوں ،بچوںاور مسافرگاڑیوں پر بھی حملہ آور ہوتے ہیں۔کئی علاقوں میں آئے روز آوارہ و پاگل کتوں کی آبادی میں اضافہ ہورہا ہے جس سے مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے مقامی لوگ اس قدر پریشان حال ہوگئے ہیں کہ بچوں کو اسکول جاتے وقت ساتھ جانا پڑتا ہے جبکہ صبح و شام بچے ،بزرگ اور خواتین اپنے گھروں سے باہر آنے میں ڈر محسوس کر رہے ہیں ۔ عوام نے الزام عائد کیا کہ میونسپل کارپوریشن آوارہ کتوں کو پکڑ کرایک علاقے سے لاکر دوسرے علاقے میں چھوڑ دیتے ہیں جس سے وہاں آوارہ اور پاگل کتوں کی آبادی میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا ہے اور میونسپل کارپوریشن کی طرف سے آوارہ اور پاگل کتوں کی بڑھتی آبادی پر قدغن لگانے کیلئے کارگر اقدا

جسٹس ماگرے کا سرینگر کی ضلع عدالتوں کا معائنہ

سرینگر// سرینگر ضلع کے انتظامی جج جسٹس علی محمد ماگر ے نے سپیشل جج انسداد رشوت ستانی( سی بی آئی معاملات) سرینگر، سپیشل جج انسداد رشوت ستانی سرینگر، سب جج پی ٹی اینڈ ای مجسٹریٹ سرینگر، منصف سب رجسٹرار سرینگر اور فسٹ ایڈیشنل منصف سرینگر سمیت کئی ضلع عدالتوں کا معائنہ کیا۔جسٹس ماگرے نے جوڈیشل افسروں کے ساتھ کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے ایس ایس پی سرینگر کو ہدایت دی کہ وہ عدالت کی جانب سے جاری احکامات پر عملدرامد کو یقینی بنائیں تا کہ کریمنل معاملات کو نپٹانے میں تاخیر نہ ہو۔ جسٹس ماگر ے نے عدالتی کاروائیوں میں جدید ٹیکنالوجی بشمول ویڈیو کانفرنسنگ کو بڑے پیمانے پر اپنانے پر زور دیا۔انہوں نے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج عبدالرشید ملک اور ڈپٹی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چوہدری کے ساتھ ڈسٹرکٹ کورٹ سرینگر کو مزید فروغ دینے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔بعد میں جسٹس ماگر

عمررسیدہ افرادکاعالمی دن | ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سری نگرکا بیداری پروگرام

سرینگر// عمر رسیدہ افراد کے حقوق سے متعلق عالمی دِن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سری نگر کی طرف سے یہاں ایک بیداری پروگرام منعقد ہواجس کا افتتاح اتھارٹی کے سیکریٹری عدنان سید نے عدلیہ سے وابستہ افسران ، معزز شہریوں ، تحقیق کاروں اور رضا کاروں کی موجودگی میں کیا۔پروگرام کا مقصد عمر رسید ہ شہریوں کو ان کے حقوق اور مختلف سکیموں کے بارے میں جانکار ی دینے کے علاوہ اُن کو درپیش چیلنجوں کا ازالہ کرنا تھا۔سیکرٹری موصوف نے اس موقعہ پر کہا کہ ان پروگراموں کی بدولت نوجوانوں اور سینئر شہریوں کے مابین رشتوں کو استوار کرنے میں مدد ملتی ہے۔اس موقعہ پر ایک پرزنٹیشن کے ذریعے بتایا گیا کہ عمررسید شہریوں کے خلاف ہراسانی اور زیادیتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔  

مشقت اطفال کے خلاف عالمی دِن کے سلسلے میں میٹنگ

سرینگر// گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے  ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کر کے بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دِن کے سلسلے میں محنت و روز گار محکمہ کی طرف سے اس ضمن میں اُٹھائے جارہے اقدامات کا جائز ہ لیا۔مشیر موصوف نے بچہ مزدوری پر وضع کئے گئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات دیئے۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری محنت و روزگار سوربھ بھگت، سپیشل سیکرٹری سماجی بہبود رفعت آراء، لیبر کمشنر بی اے خان اور دیگر افسران موجود تھے۔سوربھ بھگت نے میٹنگ کے دوران کہا کہ انہوں نے آج صُبح دور درشن کیندر سرینگر کے پروگرام گُڈ مارننگ جے اینڈ کے میں شرکت کر کے لوگوں کو بچہ مزدوری کے قوانین سے متعلق ہر ممکن جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ محنت و روز گار محکمہ ریڈیو کے پروگرام شہر بین کے ذریعے اس سلسلے میں جانکاری عام کر رہا ہے۔ لیبر کمشنر نے میٹنگ میں بتایا کہ محکمہ ریاست کے ہر ضلع میں

اسلامیہ کالج میں2 روزہ بزنس منیجمنٹ کانفرنس شروع

سرینگر// اسلامیہ کالج سری نگر میں بدھ کودو روزہ بزنس منیجمنٹ کانفرنس کا آغاز ہوا۔ کانفرنس کے آغاز میں کالج کے پرنسپل پروفیسر یاسین احمد نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔اُنہوں نے جدید زمانے میں تاجروں کو درپیش چیلنجوں کو اُجاگر کیا۔پروگرام میں اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے رئیس الجامعہ پروفیسر مشتاق احمد صدیقی نے خاص مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔انہوں نے بزنس منیجمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے رول کو اُجاگر کیا۔ کامرس شعبے کی سربراہ ڈاکٹر سیما بشیر  نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کئے ۔ ایچ ڈی ایف سی بینک کے وائس پریذیڈنٹ اویس رحمان اور جموں وکشمیر بینک کے سابق وائس پریذیڈنٹ تفضل حسین نے بھی اپنے خیالات کا اِظہار کیا۔کالج کے سٹاف سیکرٹری پروفیسر عبدالمجید نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔    

نصاب میں بہتری لانے کااساتذہ کامشورہ

سرینگر// سرکاری اسکولوں میں معیارتعلیم میں خامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کلہم خواندگی مہم کے تحت تعینات اساتذہ نے نصاب میں بہتری لانے کا مشورہ دیاہے جبکہ انہوں نے گورنر انتظامیہ کی طرف سے اُن کے مسائل کو حل کرنے کے قدم کو بھی تاریخی قرار دیا۔سرینگر کے ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر ٹیچرس ایسو سی ایشن نے نظام تعلیم میں بہتری لانے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ سرکار کو چاہے کہ ریاست میں تعلیمی پالیسی مرتب کریں۔ ایسو سی ایشن کے صدر شاہ فیاض نے کہا کہ نصاب کو بہتر بنانے کی ضرورت ہیں،تاکہ سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچے نجی اسکولوں کے طلاب کے ساتھ مقابلہ کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں بہترین اور قابل تدریسی عملہ دستیاب ہونے کے علاوہ بہتر ڈھانچہ بھی موجود ہیں،تاہم موجودہ تعلیمی پالیسی کی وجہ سے طلاب معیاری تعلیم سے آراستہ ہونے سے مستفید نہیں ہو پارہے ہیں۔شاہ ف

مزید خبریں

سٹیٹ موٹر گیراجز میں سرکاری گاڑیوں کی نیلامی جاری سرینگر// سٹیٹ موٹر گیراجز میں بدھ سے15 جون تک سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کا عمل جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق12 جون کو68 گاڑیوں کی نیلامی ہوئی جبکہ 13 اور14 جون کو ایس ایچ ٹی او بمنہ میں194 اور بوائز ہوسٹل جی ایم سی بمنہ میں33 گاڑیوں کی نیلامی ہوگی۔اس کے علاوہ مذکورہ تاریخوں پر بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ کے عقب میں مختلف محکموں کی35 گاڑیوں اور ایک چین بلاک کی نیلامی کی جائے گی۔محکمہ کی طرف سے 15 جون کو سکمز صورہ میں26 ، جے وی سی میڈیکل کالج بمنہ میں7 اور ایم ڈی منرل ڈیپارٹمنٹ وئین پانپور میں23 گاڑیوں کی نیلامی ہوگی۔       ریاستی احتساب کمیشن کا دفتر گرمائی تعطیلات کیلئے بند سرینگر// ریاستی احتساب کمیشن کا دفتر گرمائی تعطیلات کے سلسلے میں10 جون سے28 جون تک بند رہے گا۔ البتہ کمیشن کی رجسٹری سنیچروار ا

تازہ ترین