تازہ ترین

حقوقِ خواتین کے حوالے سے عوامی بیداری ضروری

سرینگر//حریت (ع) چیرمین اور متحدہ مجلس علما ء کے امیر میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے مساجد کی تعمیر کرتے وقت مسجد کے ایک حصے کو خواتین کیلئے مخصوص کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دین اسلام نے جہاں زندگی کے ہر مرحلے پر انسان کی ہدایت و رہبری کی ہے وہیں خواتین کیلئے بھی ان کے حقوق کا واضح طور پر تعین کیا ہے۔ وانٹہ پورہ حول سرینگر میں ’’مسجد ہدیٰ‘‘ کی سنگ بنیاد رکھنے کے موقعہ پر میرواعظ نے فرزند ان توحید کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کے تئیں یہاں کے نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی بیداری ایک خوش آئند قدم ہے اور بے شک دین اسلام میں ہمارے جملہ دینی و دنیاوی مشکلات کا حل موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کی تعمیر ایک دینی فریضہ ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ مساجد میں خواتین کی عبادت کیلئے ایک حصہ مخصوص کیا جانا چاہئے۔میرواعظ نے کہا کہ ا

پرتاپ پارک میں خاموش دھرنا | دوران حراست لاپتہ کئے گئے افراد کی بازیابی کا مطالبہ

سرینگر//گمشدہ افراد کے رشتہ داروں نے پرتاک پارک میں خاموش احتجاج کرتے ہوئے اپنے لخت جگروں کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آخری سانس تک انہیں تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ خاموش احتجاجی دھرنے کے دوران معمر خواتین ،نیم بیوائوں اور معصوم بچوں کی عاجزانہ بے کسی ، بے بسی اور تاریک اداسی ان رقعت آمیز واقعات کی ترجمانی کر رہی تھی۔ سوموار صبح سے ہی لاپتہ ہوئے افراد کے عزیز و اقارب اور رشتہ دارپرتاپ پارک میں جمع ہوئے اور خاموش احتجاج کیا۔احتجاج میں بیشتر خواتین شامل تھیں،جنہوں نے ہاتھوں میںاپنے لاپتہ ہوئے عزیزوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ’’ دوران حراست جبری طور پر لاپتہ‘‘ کئے گئے افراد کی بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔اس موقعہ پر کئی خواتین نے اپنے لخت جگروں کی گمشدگی کی روداد بیان کرتے ہوئے انکی بازیابی کی فریاد کی جبکہ جذبات

امام خمینیؒ کی 30ویں برسی | سینتور ہوٹل میں کانفرنس،ایران کے علماء کی شرکت

سرینگر//دنیاے اسلام کی تحریک و تاریخ ساز شخصیت بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینیؒ کی 30ویں برسی کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ جامعہ باب العلم کے اہتمام سے ہوٹل سنطور میں پر وقار بین الاقوامی امام خمینی ؒ کانفرنس کا انعقاد ہوا جسکی صدارت انجمن کے صدرآغا سید حسن نے کی۔مشہور نعت خوان غلام حسن غمگین نے بارگاہ رسالتؐ میں گل ہاے عقیدت نذر کئے ۔ جن معزز شخصیات نے امام خمینیؒ کو خراج نذر کیا ان میں اسلامی جمہوری ایران کے بلند پایہ عالم دین چانسلر یونیورسٹی آف فرقہ مذاہب اور مہمان خصوصی آیت اللہ ڈاکٹر محمد حسین مختاری ،حرم امام رضا ؑکے نمائندہ ڈاکٹر غلام رضا رئیساں ، ڈاکٹر احمد راہدار ریسیرچ اسکالر دانشگاہ باقر العلوم ،جواہر لال یونیورسٹی کے پروفیسر راما کرشنن ،سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے معروف پروفیسرنور احمد بابا ، سابقہ جج جسٹس حکیم امتیازحسین اور غلام حسن بابا ماگام شام

بزرگ شہریوں کے ساتھ ہمدردانہ برتائو | ’’احاطۂ وقار‘‘ چھانہ پورہ میں پروگرام کا انعقاد

سرینگر//بزرگ شہریوںکے ساتھ شفیق اور ہمدردانہ برتائو کرنے اور اُن کے ساتھ ناقابل برداشت سلوک کے واقعات کو روکنے کے لئے 15جون کو ایک جانکاری دن کا اہتمام کیا جارہا ہے۔اس مناسبت سے کل احاطہ وقار چھانہ پور ہ میں چیف جسٹس ہائی کورٹ جموںو کشمیر گیتا مِتل کی ہدایت کے تحت ’’ایج وِد ڈگنٹی‘‘ کی مناسبت سے ایک مہم کا افتتاح کیا گیا۔افتتاحی رسم چیرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی عبدالرشید ملک نے سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سرینگر عدنان سید،متعلقہ سرکاری آفیسران اور کئی بزرگ شہریوں کی موجودگی میں انجام دی۔اس موقعہ پر بزرگ شہریوں کے لئے ایک کثیر رُخی خدمات مرکز کا قیام عمل میںلایا گیا جس کے تحت بزرگوں کے لئے طبی چیک اپ ،مفت قانونی امداد،آدھار اندراج،سماجی بہبودمحکمے کی طرف سے بہبودی سکیموں،جموںوکشمیر بنک سسٹنس بوتھ اورسی ایس سی سہولیات موقعہ پر ہی دستیاب رہیں گی۔یہ مہم

خانقاہ معلی میں سیرتی تقریب منعقد

سرینگر// خانقاہ معلی سرینگر میں ایک سیرتی تقریب منعقد ہوئی۔ انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے اپنے خطاب میں ’نعمت خداوندی کے شکر‘ کے موضوع کے گوشوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں عظمت سماعت و بصیرت کا مجسمہ بنایا ، ان نعمتوں کا شکر قولاً، فعلاً و حالاً ادا کرنا بہترین عبادت ہے ورنہ خداوند تعالیٰ کے انعامات کی ناشکری سے انسان تکبرو رعونت میں مبتلا ہوکر اپنے آپ کو دین، سماج ، سیاست اور زندگی کے دوسرے شعبوں کایکتا دعویدار سمجھتا ہے جس وجہ سے وہ ہر نعمت سے محروم ہوکر محتاج بن جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ ان نعمتوں کو اُن اشخاص میں انتقال فرماتا ہے جنہیں اللہ تعالیٰ ان نعمتوں کو قدردانی عطا کرتا ہے۔   

۔13جون کو شرماکاعوامی دربار

سرینگر// گورنر کے مشیر کے کے شرما سری نگرمیں عوامی وفود سے ملنے کے لئے 13؍ جون 2019ء گورنرس گریوینس سیل چرچ لین میں صبح 10بجے سے دوپہر12بجے تک موجود رہیں گے۔مشیر موصوف سے ملنے کے خواہشمند افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ گورنر س گریوینس سیل چرچ لین سونہ وار سر ی نگر میں اپنی رجسٹریشن کرائیں۔    

مزید خبریں

سنٹرل یونیورسٹی میں ڈاٹا جرنلزم پر خطبہ سرینگر// سنٹرل یونیورسٹی کی طرف سے کل نوگام کیمپس میں شعبہ Convergent Journalism  کی طرف سے “Data Journalism”  کے موضوع پر ایک خطبہ کا اہتمام کیا گیا ۔بھارت کے انگریزی روزنامہ ہندوستان ٹائمز کے ڈاٹا جرنلسٹ ویجدان محمد کاوسہ نے اس موضوع پر خطبہ دیا اور ڈاٹا جرنلزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خبر رساں ادارے  ڈاٹا جرنلزم کے اپنا کر حقائق کو سمانے لاتے ہیں ۔انہوں نے بعد میں طلبا اور فیکلٹی ممبران سے بات چیت کی اور ان کے سوالات کے جوابات دئے۔          جواہر نگر میں یتیم فاونڈیشن کے رضا کاروں کا اجلاس  سرینگر// جموں و کشمیر یتیم فاونڈیشن کے سنٹرل آفس بیت الہلال جواہر نگر میں کل فاونڈیشن کے سینئر رضا کاروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس دوران رضا کاروں نے سماجی خدمات کو بہم رکھ