تازہ ترین

۔5 نقب زنوں کاگروہ پولیس کی گرفت میں

سرینگر // پولیس نے نقب زنوں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پانچ چوروں کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے لاکھوں روپیہ مالیت کا مالہ مسروقہ برآمد کرکے ضبط کیا۔ صفا کدل پولیس کو تحریری طورپر شکایت موصول ہوئی کہ باغ نند سنگھ علاقے میں قائم گودام سے نقب زنوں نے لاکھوں روپیہ مالیت کا مالہ مسروقہ اُڑایا ہے ۔ ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل کی ہدایت پر ایس ڈی پی او ایم آر گنج ، ایس ایچ او صفا کدل ، انچارج پولیس پوسٹ باغیاث اور انچارج پولیس پوسٹ نورباغ کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا ۔چنانچہ پولیس ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لارتے ہوئے پانچ مشتبہ افراد محمد یاسین حجام ولد غلام مصطفی ساکنہ ترکول بل پٹن، مظفر احمد ڈار ولد غلام محمد ساکنہ ہانجی ویرہ پٹن، الطاف احمد میر ولد غلام احمد میر ساکنہ خمینی چوک بمنہ ، عرفان ناگر ولد غلام نبی ساکنہ سیدہ کدل

طلاب کی رسائی پر قدغن | میلہ کو سیاست کی نذر کرنے کا الزام

 سرینگر//جامعہ کشمیر میں سنیچر کو پولیس کی طرف کتابی میلہ میں طلاب کی رسائی پر قدغن لگائی گئی،جس پر انہوں نے برہم ہوکر کہا کہ میلہ کو سیاست کی نذر کیا جارہا ہے۔ یونیورسٹی کے ابن خلدون آڈیٹوریم کے باہر اس وقت غیر یقینی صورتحال رونما ہوئی جب کتاب میلے کے افتتاحی سیشن سے ڈاکٹر فاروق عبداللہ مخاطب ہورہے تھے ۔ عینی شاہدین کے مطابق کتاب میلے کے ابتدائی سیشن کے دوران کسی بھی طالب علم کو آڈیٹوریم کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر چہ جامعہ میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کی ایک بڑی تعداد کتابوں کی نمائش و خریداری کیلئے یہاں دور دور سے پہنچے تھے تاہم یہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔طلبا کے مطابق یونیورسٹی کو صبح سے ہی فورسز نے اپنی تحویل میں لے رکھا تھا جس دوران طلبا و طالبات کو ابن خلدون آڈیٹوریم کے اندر قطعی طور پر اندر جا نے کی اجازت

زیارت غوثیہ خانیار میں مجلس وعظ

سرینگر/ زیارت غوثیہ خانیار شریف میں بعد معمولات تا نماز ظہر مجلس وعظ کا انعقاد ہوا جو طے شدہ پروگرام کے مطابق اس روز ماہانہ تبلیغ ہوتا ہے۔ جس کے تناظر میں انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے نعمت خداوندی کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ انسان کے وجود میں ذائقہ و احساس نعمت خداوندی ہے۔ جس انسان کے اندر علمی، اخلاقی و روحانی احساس و ادراک موجود نہ ہوتے ہوئے اس نعمت سے انکار ہو، یہی خدا کے دربار میں سب سے بڑی ناشکری ہے ۔ جس وجہ سے وہ نعمت خداوندی اصلی حقیقی ادراک سمجھنے سے قاصر ہوتے ہوئے علمی معاملات میں اختلافات میںبڑھنے کا اندیشہ ہے۔ اس موقعہ پر سابق سجادہ نشین مرحوم میر سید حسن گیلانی کے یوم وصال کے تناظر میں ان کی خدمات کا ذکرکرت ہوئے انہیں ایصال ثواب کیاگیا۔   

طبی اداروں کی فیکلٹی کو بہتر خدمات کی دستیابی کیلئے قائدانہ رول ادا کرنا ہوگا: اتل ڈُلو

سرینگر //فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈُلو نے طبی اداروں کے فیکلٹی ممبران پر زور دیا ہے کہ وہ لوگوں کو بہتر سے بہتر خدمات بہم پہنچانے کے لئے قائدانہ رول ادا کریں۔سکمز میڈیکل کالج بمنہ میں طبی تعلیم سے متعلق ایک ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اتل ڈُلو نے کہا کہ تعلیم دانوں اور فیکلٹی ممبران پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان اداروں میں دستیاب طبی سہولیات میں مزید بہتری لائیں۔انہوں نے اس طرح کے ورکشاپوں کا انعقاد ایم سی آئی کی طرف سے بنیادی طبی تعلیم کے مختلف پہلوؤں میں بہتری لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران شرکاء کو طِب کی دُنیا کے جدید پہلوؤں سے اپنے آپ کو ہمکنار کرانے میں مدد ملتی ہے۔ممبر گورننگ باڈی سکمز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان کھورو، ڈائریکٹر سکمز پروفیسر ڈاکٹر عمر جاوید شاہ، پرنسپل سکمز میڈیکل کالج بمنہ ڈاکٹر ریاض اونتو، چیئرمین اکیڈیمکس سکمز میڈیکل کالج ڈا

شہر خاص کی ثقافت اور عظمت ختم ہونے کے دہانے پر:رنزو شاہ

سرینگر//کشمیر سوسائیٹی اور کشمیر ڈیویلپمنٹ کے چیرمین خواجہ فاروق رنزو شاہ نے کل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ کشمیر کی عظیم ثقافت ،اعلی تمدن کردار کو چند مسائل،  تنازعات،محاذ 3 فیصد ووٹ بنک کی نظر نہیں کیا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا ہماری عالمی میراث،آثاثہ اور وراثت جیسے کہ زبرون ،تخت سلیمان،کوہ ماران  جوکہ محکمہ پہاڑ اور ندی نالوں کی دیکھ بھال کے ماتحت آتا ہے اس پر فوری اور ہنگامی بنیادوں پر توجہ دینے کی اشد  ضرورت ہے،انہوں نے کہا پچھلے 70 سال کے نامسائد حالات کے باعث عالمی ثقافتی وراثت جو کہ سرینگر کے  شہر خاص میں واقع پذیر ہیں میں کو نا تلافی نقصان پہنچا ہے خصوصی طور  جھیلوں و ندی نالوں کو جیسے کہ عالمی مقبولیت یافتہ سیاحتی جھیل ڈال لیک،آنچار لیک،نالہ مارن یا تو عدم توجہی کا شکار ہوا ہے یا مجرمانہ غفلت شعاری سے اس کی  میراث و ثقافتی  کر

بزرگوں کے ساتھ زیادتیوں کا عالمی دن | کوٹھی باغ سکول میں تعلیم دانوں کیلئے اورنٹیشن پروگرام کا انعقاد

سرینگر //بُزرگوں کے حقوق سے متعلق عالمی دِن کے موقعہ پر تعلیم دانوں کے لئے ایک اورنٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اورنٹیشن پروگرام’’ ایجنگ وِد ڈگنٹی‘‘ موضوع کے تحت شروع کی گئی ایک ہفتہ طویل مہم کا حصہ ہے ۔ اس پروگرام کا انعقاد کل ڈی ایل ایس اے کی طرف سے گرلز ہائیر سکینڈری سکول کوٹھی باغ میں کیا گیا۔اس موقعہ پر پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سرینگر عبدالرشید ملک نے کہا کہ اس اورنٹیشن پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ معزز شہریوں کو درپیش مختلف چیلنجوں کو حل کیا جاسکے اور طُلاب و تعلیم دانوں کو معزز شہریوں کی ضروریات سے آگاہ کیا جاسکے۔علاوہ ازیں انہیں سنیئر سٹیزن ایکٹ کے بارے میں جانکاری دی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام نوجوانوں اور معزز شہریوں کے درمیان موجود دوریوں کو کم کرنے میں سود مند ثابت ہوں گے۔ممبر سیکرٹری جے اینڈ کے سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی محمد اکر

قومی کونسل برائے فروغ اردو کے ڈائریکٹر کی قدر افزائی

سری نگر//قومی کونسل برائے فروغ اردو نئی دہلی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد کے دورئہ وادی کشمیر کے دوران نگینہ انٹر نیشنل کی جانب سے ان کے اعزاز میں بلائی گئی ایک پر رونق ادبی نشست میں،سربراہوردہ ادبی اور علمی شخصیات کی موجودگی میں، ان کی، سندِافتخار اور دوشالہ اوڑھاکر قدر افزائی کی گئی۔ڈاکٹر اشرف آثاری نے مہمان ذی وقار کی سند کو پڑھ کر سنایا۔ ایوانِ صدارت میںریٹائرڈ جسٹس بشیر احمد کرمانی اور مہمانِ ذی وقار ڈاکٹر شیخ عقیل احمد کے علاوہ وحشی سعید بھی تشریف فرما رتھے۔ادبی نشست میں وحشی سعید کے تازہ افسانوی مجموعہ’’آخر کب تک۔۔۔‘‘ کی رسم رونمائی بھی انجام دی گئی۔کتاب پر تبصرہ محمد عبداللہ خاور نے لکھا تھا اور پڑھ کر سنایا۔ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے  اپنی فکر انگیز تقریر میںپرخلوص اور بے لوث تاثرات سے نوازا اور صدارتی خطبے میں جسٹس بشیر احمد کرمانی نے ادبی نشست ک

خون کے عطیہ کا عالمی دن | اتل ڈولو نے میڈیکل کالج سرینگر میں کیمپ کا افتتاح کیا

سرینگر//صحت و طبی تعلیم محکمے کے فائنانشل کمشنر اتل ڈولو نے کل یہاں خون کے عطیہ کے عالمی دن کے سلسلے میں ایک کیمپ کا افتتاح کیا ۔ کیمپ کا اہتمام جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ ایڈس کنٹرول سوسائیٹی نے جی ایم سی سرینگر کے اشتراک سے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں کیا تھا ۔ اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد لوگوں میں  رضا کارانہ طور پرخون کا عطیہ دینے اور قیمتی جانیں بچانے کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھی ۔ کیمپ کے انعقاد کی ستائش کرتے ہوئے اتل ڈولو نے کہا کہ ایسے اقدامات سے ہزاروں زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں ۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ریاست کے لوگوں کی قیمتی جانیں بچانے کیلئے فراخدلانہ طور پر خون کا عطیہ دیں ۔ کیمپ کے دوران میڈیکل کالج ، اسلامیہ کالج اور امر سنگھ کالج سرینگر کے طلبا نے بڑے پیمانے پر خون کا عطیہ دینے کے عمل میں حصہ لیا ۔ جی ایم سی سرینگر کے شعبہ ٹرانسفیوزن میڈیسن کی سربراہ ڈاکٹ

بزرگوں کے ساتھ زیادتیوں کا عالمی دن | میڈیا کی حساسیت پر پروگرام منعقد

سری نگر//’’ورلڈ ایلڈر ابیوز ڈے ‘‘کی مہم کے سلسلے میں اولڈ ایج مراکز کی چئیر پرسن ڈاکٹر ابھا چودھری جو اس موقعہ پر مہمانِ خصوصی تھیں نے کہا کہ جب مقامی ، قومی اخبارات کے علاوہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر بزرگوں کے ساتھ زیادتیوں کے معاملات پڑھنے اور سُننے کو ملتے ہیں ، ایسے موقعہ پر ان بزرگوں کے وقار ، حقوق اور عزت کو محفوظ رکھنے کا عمل بھی جاری ہے ۔ ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر ابھا چودھری نے ڈی ایل ایس اے سرینگر کی طرف سے منعقدہ ایک میڈیا سنزیٹائیزیشن پروگرام پرکیا جو احاطہ وقار ۔ ڈے کئیر اور  ریکریشنل مرکز چھان پورہ میں منعقد ہوا ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر چودھری نے کہا کہ میڈیا کے اُس رول کو بھلایا نہیں جا سکتا جب میڈیا معزز شہریوں کے حالات کو اپنے اخبارات کی زینت بناتے ہیں اور اُن کی مشکلات اجاگر کرتے ہیں ۔ سیکرٹری ڈی ایل ایس اے سرینگر عدنان سعید نے اس پروگرام کا افتتا

کوٹھی باغ میں پولیس پبلک میٹنگ کا اہتمام

سرینگر//عوامی روابط کو مستحکم بنانے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر کل پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ایس ڈی پی او کوٹھی باغ کی سربراہی میں منعقدہ اس میٹنگ میں ایس ایچ او بھی موجود رہے۔میٹنگ میں ذی عزت شہریوں ، ٹریڈریس فیڈریشن ایسو سی ایشن ریگل چوک سے وابستہ ذعمائوں نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے میٹنگ کے دوران عوامی اہمیت کے مسائل اُبھارے۔ پولیس آفیسرنے میٹنگ میں موجود لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھر پور سعی کی جائے گی تاکہ اُنہیں درپیش مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہوناپڑے۔  

الخدام حج اینڈ عمرہ سروسز | حج 2019 کیلئے 15جون کو ڈرا ہوگا

سرینگر// حج 2019میں 150سیٹیںالاٹ ہونے پر الخدام حج اینڈ عمرہ سروسز کوامسال سٹار 1زمرہ کی حیثیت حاصل ہوئی ہے۔اس میں 36سیٹیں ایڈیشنل کوٹا کے زمرے میں ہیں ۔الخدام نے اضافی سٹیوں کے حوالے سے خوہشمند افراد سے رابطہ کرنے کو کہا ہے اور اس سلسلے میں ڈرا 7 Cs Café Fine Dineسنگرمال سٹی سنٹر ایم ائے روڈ سرینگر میں 15جون کو ہوگا ۔  

فقیر گوجری میں الٹرا سائونڈ مشین عوام کے نام وقف

سرینگر// نیشنل کانفرنس  کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے کل فقیر گوجری پبلک ہیلتھ سنٹر میں الٹرا سائونڈ مشین کا افتتاح کرکے عوام کے نام وقف کردی۔انہوں نے اپنے ایم پی فنڈ میں سے پہلی ہی 18لاکھ روپے واگذار کئے تھے جبکہ اس سے قبل انہوں نے اس طبی مرکز کیلئے ایک ایمبولنس گاڑی بھی فراہم کی تھی۔ ڈاکٹر فاروق نے اس موقعے پر ڈاکٹر صاحبان، نیم طبی عملہ اور مقامی لوگوں سے درخواست کی کہ ہسپتال میں نصب مشینوں اور دیگر آلات کی نگرانی صحیح ڈھنگ سے کی جانی چاہئے تاکہ مریضوں کو ہر وقت سہولیات میسر رہ سکیں۔ اس موقعے پرمعاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال ، نے کہا کہ اس وقت ریاست کا طبی شعبہ بری طرح متاثر ہے۔ 2014تک ریاست کا طبی شعبہ کافی حد تک بہتر ہوگیا تھا۔ ضلعی، سب ضلعی اور چھوٹے ہیلتھ سینٹروں کو عملے اور بنیادی سہولیات سے لیس گیا تھا اور مریضوں کو اچھی طرح سے طبی سہولیات ملی رہی

چھانہ پورہ کے سماجی کارکن فاروق خان کا انتقال

سرینگر //علاقہ چھانہ پورہ میں جمعرات کوشام دیرگئے اُسوقت غم واندوہ کی لہردوڑ گئی جب یہاں کے ایک جواں سال سماجی کارکن اورانسان دوست شخص فاروق احمدخان المعروف میڈیکل ساکنہ منی کالونی چھانہ پورہ سری نگر حرکت قلب بندہوجانے کے نتیجے میں داعی اجل کولبیک کہہ گئے ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ مرحوم فاروق احمدخان سماجی اورعوامی خدمات میں ہمیشہ ہمیشہ پیش پیش رہنے کیساتھ ساتھ بڑے خوش اخلاق اورانسا ن دوست تھے ۔ لوگوں نے بتایاکہ فاروق خان(میڈیکل) کے رحمت حق ہونے کی خبرپھیلتے ہی بڑی تعدادمیں عام لوگ اورمختلف سماجی ،فلاحی اوردینی تنظیموں سے وابستہ کارکنان یہاں جمع ہوئے ۔انہوں نے بتایاکہ رات کے تقریباً12بجے مرحوم فاروق خان کی آخری رسومات انجام دی گئیں اوراسے پہلے مرحوم کی نمازجنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعدادشامل ہوئی ۔فاروق احمدخان کی اجتماعی فاتحہ خوانی 17جون بروزسوموارکوصبح 10بجے مقامی قبرستان میں انجام

خواتین کے پسندیدہ ملبوسات رامباغ میں نئے فیشن شو روم کا افتتاح

سرینگر// شہر میں کل ایک نئے فیشن پوائنٹ’عائشہ سمرا فیشن ‘ شو روم کا افتتاح ہوا ۔رام باغ میں فلائی اوور کے نزدیک سکول اور کالج لڑکیوں کیلئے مخصوص اس فیشن شو روم کا راجہ بیگم اور ڈاکٹر سلیم نجار نے افتتاح کیا ۔شو روم کے مالک محمد سلیم ڈار نے کہا کہ شو روم میں خواتین کیلئے مخصوص تمام ملبوسات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سستی قیمت پردستیاب رہے گا ۔یہاں پاکستانی ملبوسات کے ساتھ ساتھ دوبئی کے ابھیا اور سعودی عرب اور ترکی کے ملبوسات بھی عنقریب میسر ہونگے۔اس کے علاوہ یہاں شادی بیاہ کی تقریبات اور دیگر پارٹیوں کیلئے بھی کم قیمت پر ملبوسات دستیاب ہونگے۔  

نئیActivaمتعارف

سرینگر//ہونڈا کے با اختیار ڈیلر   حیدر پورہ بائی پاس نے نئی  کو بازار میں لایا ہے ۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد فاروق نے  کے ایم ڈی سجاد احمد بیگ ،عمر بیگ ،جنرل منیجر اویس احمد بٹ اور سیلز منیجر سہیل احمد بٹ کی موجودگی میں اس کی تقریب رونمائی انجام دی اور اس نئی    Activa5Gکے بارے میں جانکاری دی ۔  

۔15 جون تا 23 جون تک | کشمیر یونیورسٹی میں کتابوں کا میلہ

سرینگر// کشمیر یونی ورسٹی میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ،نئی دہلی اور کشمیر یونی ورسٹی کے اشتراک سے  کا انعقاد ہونے جارہا ہے جو15 جون تا 23 جون تک جاری رہے گا۔جس میں ریاست جموں و کشمیر اور بیرون ریاست کے کئی ناشرین کتب کی شرکت متوقع ہے۔ میلے میں ادبی، سیاسی، سماجی، مذہبی، طبی، اخلاقی، سائنسی اور دیگر موضوعات پر کتابیں دستیاب ہوں گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ، ریسرچ اسکالرس، طلبا و طالبات اور شائقین کتب نیز ادب کا ذوق رکھنے والے حضرات کو اس میلے میں اپنی شرکت یقینی بناکر کتاب دوستی کا ثبوت دینا چاہیے تاکہ معیاری کتب سے زیادہ سے زیادہ استفادہ ہو سکے۔دہلی سے ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس، عرشیہ پبلی کیشن، عاکف بک ڈپوکے علاوہ کشمیر سے میزان پبلشر اور دیگر ادب کے ناشرین کی شمولیت کی امید ہے۔  

ریگل چوک میں دکانداروں کا احتجاج

سرینگر// سول لائنز میں کل اس وقت ٹریفک کی نقل و حرکت میں خلل پڑی جب ریگل چوک میں دکانداروں نے احتجاج کیا ۔احتجاجی دکانداروں اور راہ گیروں نے بتایا کہ اس اہم سڑک پر بارشوں کا پانی جمع ہے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈرین کی تعمیر برسوں سے پوری نہیں ہورہی ہے اور آئے روز سڑکوں کو کھودا جارہا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے بلکہ دکانداروں کا کار وبار ٹھپ پڑا ہے۔انہوں نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑا کرکے ٹریفک کی نقل و حرکت روک دی اور انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔  

عوامی شکایات کا ازالہ | شرما کا عوامی دربار ،جائز مطالبات کو حل کرانے کی یقین دہانی

سرینگر//گورنر کے مشیر کے کے شرما نے کہا ہے کہ حکومت نے لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے ایک مؤثر نظام قائم کیا ہے اور قلیل وقت میں لوگوں کی شکایات کو دُور کر نے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔مشیر ایک عوامی شکایات کے ازالے کے ایک کیمپ کے دوران کئی وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔لگ بھگ 30وفود اور 20افراد مشیرسے ملاقی ہوئے اور انہیں اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔فقیر گجری ڈیولپمنٹل فورم نے اپنے علاقوں کی کئی ترقیاتی معاملات اُٹھائے اور بجلی ، پینے کے پانی اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا۔مومن آباد بٹہ مالو کی ویلفیئر کمیٹی نے علاقے میں ڈرنیج نظام قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔اِقرأ کالونی بمنہ کی ویلفیئر کمیٹی کے ایک وفد نے سر ینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے کالونی میں ترقیاتی سرگرمیوں می تیز ی لانے کا مطالبہ کیا۔جے کے پی سی سی ملازمین کے ایک وفد نے اپنے سرکاری کام کاج سے متعلق

سکندن 17 جون کو عوامی شکایات سُنیں گے

سرینگر//گورنر کے مشیر کے سکندن 17  جون سوم وار کو صُبح10 بجے سے دوپہر12 بجے تک گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سونہ وار سرینگر میں عوامی شکایات سُنیں گے۔اس سلسلے میں تمام وفود اور افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی شکایات اور مطالبات کو حکومت کی نوٹس میں لانے کے لئے مشیر موصوف سے متعلقہ تاریخ پر ملاقات کریں۔  

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلان کو حتمی شکل دی گئی

سرینگر//سرینگر انتظامیہ کی طرف سے کل گروپ سطح پر مباحثے کا اہتمام کیا گیا جس دوران ڈسٹرک ڈزاسٹر منیجمنٹ پلان کو حتمی شکل دی گئی تاکہ ضلع میں آفات سماوی کی صورتحال سے نمٹاجاسکے۔اس سلسلے میں ترقیاتی کمشنرسرینگر کی صدارت میں تمام لائین محکموں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ کے دوران آفات سماوی کے حالات سے نمٹنے کے لئے ایک ٹھوس لائحہ عمل اپنانے کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران مباحثے میںمختلف پہلوئوں بشمول مختلف محکموں کی ذمہ داریوں،فرائض اور وسائل جو کہ حالات سے نمٹنے کے لئے لازمی ہوں گے پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا۔میٹنگ میںڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلان کے لئے چار سطحی والے طریقہ کار کو اپنانے کی سفارش کی گئی ۔جس میں ایس ڈی ایم ،سب ڈویژنل سطح پر تمام لائین محکمے،تحصیلدار،بی ڈی اووز ،انسپکٹر پنچایت اوروارڈ آفیسران بھی شامل ہوںگے۔مباحثے کے دوران محکمانہ سطح پر ذمہ داریوں کو ب