تازہ ترین

شہرمیں بیرونی ریاستوں کے گداگروں کی بھرمار سے لوگ پریشان

سرینگر// بیرون ریاستوں میں گرمی کی شدت بڑھ جانے کے ساتھ ہی وادی گلپوش میں مختلف بیماریوں میں مبتلاغیر ریاستی گداگروںکی آمد بڑے پیمانے پر شروع ہوچکی ہے اور اسکولوں ، کالجوں ،بس اڑوںو صحت افزا مقامات کے علاوہ پیٹرول پمپوںپر وہ بھیک مانگتے نظر آ رہے ہیں ۔بیرون ریاستوں میں گرمی کی شدت بڑھ جانے کے ساتھ اور وادی میں خوشگوار موسم کے ساتھ ہی بیرونی ریاستوں سے سینکڑوں بھکاری وارد کشمیر ہوچکے ہیں اور اس صورتحال کا سدباب کرنے کے لئے ریاستی سرکار اور متعلقہ حکام پر اسرار طور خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔سماج کے ذی شعور اور صاحب فکر لوگوں نے بتایا کہ ان غیر ریاستی مزدوروں اور بھکاریوں کے وارد کشمیر ہونے سے سماجی برائیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ غیر ریاستی بھکاری، لولے لنگڑے اسکولوں ، کالجوں ،بس اڈوں اور صحت افزا مقامات پر ڈھیرہ جمائے بیٹھے رہتے ہیں اوروہ عام لوگوں کے علاوہ  سیاحوں

تیزرفتار گاڑی نے عبداللہ برج پر 25بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

سرینگر //سول لائنزاورعلاقہ راجباغ کوملانے والے اہم پُل عبداللہ برج پرجمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب کوایک دلخراش حادثے میں ایک تیز رفتارنجی گاڑی نے بکروالوں کے ریوڈمیں شامل 25بھیڑبکریوں کوکچل کرہلاک کردیا۔پولیس نے واقعے کا  نوٹس لیتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لیتے ہوئے مزید تحقیقات کیلئے کئی دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ۔ سیول لائنزاورعلاقہ راجباغ کوملانے والے اہم پُل عبداللہ برج پرجمعرات اورجمعتہ المبارک کی درمیانی شب کوایک دلخراش حادثے میں ایک تیز رفتارنجی گاڑی نے بکروالوں کے ریوڈمیں شامل 25 بھیڑ بکریوں کوکچل کرلقمہ اجل بنادیا۔معلوم ہوا کہ بکروال جمعرات کورات دیرگئے اپنے بھیڑبکریوںکے ریوڈ کو لیکر ریڈیو کشمیر سری نگراوردوردرشن کیندرسری نگرکے متصل واقع عبداللہ برج کو عبور کررہے تھے تواسی دوران پُل پرایک نجی گاڑی نمودارہوئی جس کوایک نوجوان برق رفتاری کیساتھ دوڑارہاتھا۔وولکس ویگ

شہر میں بلدیاتی سہولیات کی عدم دستیابی

سرینگر//شہر سرینگر کو ریاست کا دل قرار دیتے ہوئے کشمیر اکنامک الائنس نے سرینگر مونسپل کارپوریشن کے نئے کمشنر خورشید احمد ثنائی کے ساتھ ملاقات کی ،جس  دوران شہر میں بلدیاتی سہولیات کے فقدان پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے الائنس نے تعمیراتی پروجیکٹوں کے کام میں سرعت لانے کا مطالبہ کیا ۔ کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین فاروق احمد ڈار کی قیادت میں ایک وفد نے بلدیاتی ادارے کے نئے کمشنر کے ساتھ ملاقات کے دوران شہریوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا،جبکہ وفد میںسینٹرل کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے سیکریٹری ارشد احمد بٹ اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ فاروق احمد ڈار نے خورشید احمد ثنائی کو اہم بلدیاتی ادارے سرینگر مونسپل کارپوریشن کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں ایک با صلاحت اور ہونہار افسر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موصوف اپنے تجربے کو بروائے کار لاتے ہوئے سرینگر کو واقعی ریا

عیدالفطرکے تیسرے دن بھی چہل پہل

سرینگر//  عید کا تیسرا دن بھی بچوں کی تیاریوں اور ہنگاموں کے ساتھ شروع ہوا ۔کل بھی بچے عید کی خوشیاں منانے کے موڈ میں نظر آئے جہاں بیشتر بچوں نے مغل باغات اور پارکوں کا رخ کیا جس دوران شہر سرینگر کے کئی مغل باغات اور بادام واری اور دیگر چھوٹی بڑی پارکوں میں کافی چہل پہل نظر آئی۔عید الفطر کے پہلے اور دوسرے روز کے بعدکل جمعہ کو تیسرے روز بھی عید کی گہما گہمی جاری رہی۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے پارکوں اور تفریح گاہوں کا رخ کرلیا ۔ اس دوران گھروں میں لذ یز پکوان بنانے اور دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ جمعہ کوسرکاری تعطیل نہ ہونے کے بائوجود بھی بیشتر تعلیمی اداروں اورسرکاری دفاتر و بینکوں میں معمول کی حاضری کم رہی۔ دن بھر رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس بچوں کے ساتھ ساتھ بڑی عمر کے لوگ بھی باغات اور پارکوں میں وقت گزارتے ہوئے دیکھے گئے۔ سب سے زیادہ بھیڑ شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع مغ

وزیر اعظم خصوصی پیکیج | سکھ ملازمین کاہمہامہ واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ

سرینگر/ وزیر اعظم خصوصی پیکیج کے تحت تعینات سکھ ملازمین نے یکساں بنیادوں پر رہائشی سہولیات فرہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شیخ باغ ہمہامہ میں گزشتہ دنوں پیش آئے واقعے کی تحقیقات کرنے کیلئے کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا۔سرینگر کے ایوان صحافت میں سکھ مائنارٹی فورم اور یونایٹیڈ سکھ فورم نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ پورہ بڈگام میں کچھ عرصہ قبل ایک عمارت تعمیر کی گئی اور الاٹمنٹ سے قبل ہی نقل مکانی کرنے والے پنڈت کنبوں نے اس پر اپنا قبضہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ایام میں ایک اور عمارت بھی تعمیر کی گئی جس پر سکھ اور پنڈت فرقوںسے وابستہ نقل مکانی کرنے والے ان ملازمین نے رہائش کیلئے داخل ہونے کی کوشش کی،جنہیں وزیر اعظم خصوصی پیکیج کے تحت وادی میں تعینات کیا گیا ہے۔ سکھ مائنارٹی فورم کے سیکریٹری بکرم سنگھ نے بتایا کہ تاہم یہ دوسرے فرقے کو راس نہیں آیااور انہوں نے سک

غلام رسول زہگیراوریاسر زہگیر کو محاذآزادی کاخراج

سرینگر//محاذآزادی نے مرحوم غلام رسول زہگیراور اُن کے فرزند یاسر زہگیر کواُن کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ایک بیان میں محاذ آزادی نے کہا کہ ہم اُن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ہیںاور اُن کانام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھاجائے گا۔بیان کے مطابق تنظیم کے اجلاس میں ریاست اورریاست سے باہر کی جیلوں میں نظربند قیدیوں کو عیدالفطر کے موقعہ پر رہا نہ کرنے پر برہمی کااظہار کیاگیا۔  

گنائی کا عوامی دربارآج

سرینگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی آج یعنی 8 جون کو چرچ لین سرینگر میں صبح گیارہ بجے سے عوامی وفود اور افراد کے مسائل سُننے کیلئے موجود رہیں گے ۔