شہر میں بیشتر حصوں میں معمولات بحال

سرینگر// نوہٹہ اورصورہ میں مظاہروں اورسنگباری وتوڑپھوڑکے کچھ واقعات پیش آنے کے بعدحکام نے شہرخاص میں خواجہ بازارسے حول تک حساس علاقوں میں بندشیں عائدکی گئیں اورکسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ان علاقوں میں فورسزاہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ چلنے پھرنے پرکوئی پابندی عائدنہیں تھی تاہم سڑکوں پرخاردارتاریں بچھی ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ۔لوگوں کے مطابق شہرخاص کے نوہٹہ ،ملارٹہ ، صراف کدل ،بہوری کدل ،راجوری کدل ،گوجوارہ ،حول اوردیگر علاقوں میں بازاربندرہے جبکہ فورسز اہلکاروں نے مرکزی جامع مسجدکوسیل رکھا۔حکام کاکہنا ہے کہ اتوارکوصبح کے وقت شہرخاص میں جب دکانات کھلناشروع ہوئیں تویہاں کچھ افرادنے امن وقانون کی صورتحال میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی جبکہ اسی نوعیت کے واقعات صورہ میں بھی پیش آئے جہاں نامعلوم افرادنے دکانات اورچھاپڑیوں پرلگائے گئے ساما

میتھن چھانہ پورہ میں شبانہ چھاپوں کے دوران افرا تفری

سرینگر//متھن چھان پورہ سرینگر میںفورسز کے شبانہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا ۔ جس دوران پولیس نے پتھراو کے واقعات میں کئی افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔ اس دوران پولیس نے بتایا کہ فورسز پر پتھراو کرنے والے چند افراد کو گرفتار کر کے انہیں کونسلنگ کرنے کے بعد رہا کیا گیا ۔ شہر سرینگر کے متھن چھان پورہ علاقے میں فورسز کے شبانہ چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران افراتفری کا ماحول پیدا ہوا جہاں بعد میں فورسز نے علاقے سے متعدد نوجوانوں کی گرفتاری عمل میںلائی ہے ۔ ذرائع نے بتایا متھن میں فورسز کی ایک پارٹی نے علاقے میں مطلوب سنگ بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے ڈالے جس دوران لوگوں نے مزاحمت کی ہے جہاں بعد میں فورسز نے آنسوں گیس کے کئی گولے بھی داغے ہیں جبکہ چھاپوں کے دوران پولیس نے بعد میں ایک درجن کے قریب افراد کی گرفتاری عمل میںلائی ہے جن میں

ویژارناگ نوشہرہ میں شہری گرفتار | بڑی مقدار میں نشہ آور ادویہ برآمد

سرینگر//ویژارناگ نوشہرہ میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتارکرکے بڑی مقدار میں نشہ آور ادویات ضبط کیں۔ صورہ پولیس نے ویژار ناگ میں ناکہ لگایا جس کے دوران معراج الدین ولد غلام نبی ساکنہ چھانہ پورہ کو روک لیا اور تلاشی کے دوران اُس کی تحویل سے بڑی مقدار میں نشہ آور ادویات برآمد کی اور گرفتارکیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 40/2019درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں تاکہ اس بدعت کا قلع قمع کیا جاسکے۔پولیس کی جانب سے منشیات اور نشیلی ادویات کے خلاف چلائی جا رہی مہم کامقصد لوگوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے۔منشیات فروش سماج کیلئے ناسور بن چکے ہیں لہذا اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر ایک کو اپنا دستِ تعاون پیش کرنا چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو بری ع

شدید بارشوں کے بعد سنڈے مارکیٹ کی گہما گہمی منٹوں میں ماند

سرینگر //دن میں دھوپ اور شام کو گرج چمک کے ساتھ ہوئی کچھ منٹوں کی بارش نے سنڈے مارکٹ میں چھاپڑی فروشو ںکو پل بھر میں اپنا سامان سمیٹنے پر مجبور ہونا پڑا جبکہ سنڈے مارکیٹ میں خریداری کرنے آئے گاہک سامان کو پسند کرتے کرتے بھاگ نکلے ۔ہفتہ کو اگرچہ کچھ روز بعد موسم میں بہتری آئی اور یہ سلسلہ اتوار کو دوپہر تک جاری رہا تاہم دوپہر کے بعد آسمان پر اچانک کالے بادل چھا گئے اور ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنے لگیں۔ اس بیچ شام کو قریب ساڑھے پانچ بجے گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوئیں اور ژالہ باری بھی ہوئی۔ اس دوران سنڈے مارکیٹ جو دن بھر جوبن پر تھا ،میں بھی خریدار شدید بارشوں کی وجہ سے بھاگتے ہوئے دیکھے گئے اورچھاپڑی فروشوں نے منٹوں میں اپنے سامان کو سمیٹنا شروع کیا ۔کئی ایک چھاپڑی فروشوں نے کہا کہ دو دن کی ہڑتال کے بعد اتوار کو سنڈے مارکیٹ میں خریداروں کا رش تھا لیکن شام کی بارشوں نے اُن کی محنت پر پانی پھی

آستان عالیہ دستگیر صاحب ؒ سرائے بالامیں میرواعظ عمر فاروق کا خطاب آج

سرینگر//متحدہ مجلس علماء کے امیر میرواعظ عمر فاروق حسب روایت امیرالمومنین حضرت علی ؓ کے یوم شہادت کے موقعہ پر آج یعنی 21 رمضان المبارک سوموار کونماز ظہر اور نماز عصر کے درمیان آستان عالیہ دستگیر صاحب ؒ سرائے بالا میں وعظ فرمائیں گے۔ فرزندان توحید سے اس بابرکت مجلس میں شرکت کی پر خلوص دعوت دی جاتی ہے۔  

۔28مئی کو چرچ لین سونہ وار میں عوامی دربار

سرینگر//گورنر کے مشیر کے سکندن28مئی 2019منگل کوصبح 10بجے سے دن کے 12 بجے تک گورنرز گریوینس سیل چرچ لین سونہ وار سرینگر میں عوامی دربار منعقد کریں گے ۔ عوامی وفود اور افراد جو اپنی شکایات و مطالبات حکومت کی نوٹس میں لانے کے خواہشمند ہوں ، گورنر کے مشیر کے ساتھ مقررہ وقت و تاریخ پر مل سکتے ہیں ۔   

ایس پی کالج روڑ کی اندرونی سڑک خستہ حال

سرینگر // بی ایس این ایل ایکسچینج لالچوک سے ایم اے روڈ کو جوڑنے والی اندروانی سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے ۔سڑک پر ڈائریکٹر محکمہ تعلیم کے دفتر سے لیکر مولانا آزاد کالج کے عقب تک بڑے بڑے کھڈ ے پیدا ہوئے ہیں کہ وہاں سے گاڑیاں بغیر نقصان آگے نہیں بڑھ سکتی ہیں ۔مقامی لوگوں اور اس علاقے میں موجود دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ محکمہ آر اینڈ بی اُس جانب کوئی دھیان نہیں دے رہا ہے جبکہ انہوں نے کئی بار محکمہ کی نوٹس میں یہ بات لائی کہ سڑک پر میگڈم بچھایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ معمولی بارش میں اس سڑک پر نہ صرف کھڈوں پر پانی جمع ہو جاتا ہے بلکہ جب دھوپ ہوتی ہے تو اُس پر گردغبار کے بادل چھائے رہتے ہیں ۔لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس خستہ حال سڑک کی جانب دھیان دے کر اُن کی مرمت کی جائے اور ساتھ میں اُس پر تارکول بچھائی جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ

تازہ ترین