نیشنل کانفرنس کارکنوںکا جشن | گپکاراورنوائے صبح میںنعرہ بازی اور پٹاخوں کی گونج

سرینگر // وادی کشمیر کی تینوں پارلیمانی نشستوں پر شاندار جیت درج کرنے کے ساتھ ہی نیشنل کانفرنس کے حامیوں نے خوشیاں مناتے ہوئے ایک دوسرے میں مٹھایاں تقسیم کیں جبکہ کئی ایک جگہوں پر پٹھاخے بھی سرکے گئے۔ ڈاکٹر فاروق کی رہائش گاہ واقع گپکار میں سینکڑوں پارٹی ورکر اور لیڈر جمع ہوگئے اور انہوںنے پٹاخے سر کے اور نیشنل کانفرنس کے حق میں زور دار نعرے بازی کی جبکہ پارٹی ہیڈکواٹر نوائے صبح میں بھی پارٹی کے حمایتوں نے جشن منایا ۔اس دوران بارہمولہ پارلیمانی سیٹ کے لئے جیسے ہی اعلان ہوا کہ محمد اکبرلون جیت گئے ہیں تو سینکڑوں پارٹی ورکر ان کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے اور ان کے حق میں نعرے بازی کی جس دوران سینکڑوں ورکر انکی رہاش گاہ واقع نائد کھئے کی جانب جلوسوںکی صورت میں پہنچے اور انہوں نے پارٹی کے حق میں زوردار نعر ہ با زی کی جس دوران جگہ جگہ مٹھیاں تقسیم کی گئیں اسی طرح کی اطلاعات کپوارہ ، کرناہ ، با

میرواعظ مرحوم مولوی محمد یوسف شاہ ؒ کا یوم وصال

سرینگر//تحریک حریت کشمیر کے اولین علمبردار ، مفسر قرآن ، مہاجر ملت میرواعظ کشمیر مولانا محمد یوسف شاہ صاحب کا52واں یوم وصال حد متارکہ کے آر پار انتہائی عقیدت و محبت اور احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ پروگرام کے مطابق تاریخی عالی مسجد کے احاطے میں حریت(ع) چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی صدارت میں ایک پر وقار عومی جلسہ کا انعقاد عمل میں آیاجس میں وادی کے سرکردہ علماء، مقتدر سیاسی قائدین اور مختلف دینی اور سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے علاوہ عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم رہنما کی تاریخی ، دینی، سیاسی، تحریکی اور ملی خدمات پر انکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ میرواعظ نے کہا کہ مہاجر ملت کو اپنے اس جمہوری ، اصولی اور اخلاقی موقف پر قائم رہنے کیلئے وقت کے حکمرانوں نے Enemy Agent قرار دے کر اپنے وطن عزیز سے جلا وطن کردیا اور پھر تاعمر اپنے وطن واپس لوٹنے کی اجازت نہی

سرینگر میں عوامی دربار، خورشید گنائی سے 22 وفود ملاقی

سری نگر//ہفتہ وار عوامی رابطہ مہم کے ایک حصے کے طور پر گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے کل جے کے گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سرینگر میں درجنوں وفود اور افراد کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے22 سے زائد وفود نے مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے اپنے مسائل کو اُن کی نوٹس میں لایا۔ مشیر موصوف سے جن وفود نے ملاقات کی اُن میں امر ناتھ جی یاترا بال تل ٹریڈرس، کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد، کالج کنٹریکچول ٹیچرس، جنرل لائین ٹیچرس فورم اور کئی دیگر وفود شامل تھے۔مشیر موصوف نے یہ مسائل غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ ان پر ترجیحی بنیادوں پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کئی ایک مسائل کو موقعہ پر ہی حل کرنے کی ہدایات دیں۔  

جنگ بدر اورحضرت عاشیہ صدیقہؓ کا عرس مبارک

سرینگر// ریاست کے تینوں خطوں کی مساجد، زیارت گاہوں اور خانقاہوں میں جنگ بدر کی تقریب اور عرس مبارک حضرت عایشہ صدیقہؓ نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائے گئے۔ اِس سلسلے میں مسجد شریف زیارت حضرت سید جمال دین مدنی ؒ جمالٹہ نوا کدل میں ایک پُر وقار تقریب پرمولانا ریاض احمد ہمدانی نے شہدائے بدر کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا ،کہ اِ س معرکہ میں عالم انسانیت کے محسن انسانیت ، پیغمبر آخرزمانﷺ کے جان باز اسلام کے جان نثاروں کے خود نگران تھے اور اِس معرکے کے غازی حضرت صدیق اکبرؓ، حضرت فاروق اعظمؓ، حضر حیدر کرار علی مرتضیٰ ؓ اورحضرت امیر حمزہ رضوان اللہ علیہم اجمعین تھے۔ اُنہوں نے کہا ،کہ حضرت عاشیہ ؓ کے علمی کمالات اور روحانی ، ریاضت ، تقوا اور تبلیغ اسلام واشاعت میں جو کارنامے امت کی اِس شفیق ماں نے انجام دیئے وہ ہمارے لئے خاصکر ہماری ماں بہنوں اور بیٹیوں کیلئے تا ابد مشعل راہ ہے۔دریں اثناء قدیم مسج

بھاجپاحامیوں کاجواہر نگر میں جشن

سرینگر// بے جے پی نے سرینگر میں وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی جیت کا جشن منایا۔پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی بھاجپا کی کامیابی کے بعد بھاجپا کے جواہر نگر دفتر میں پارٹی کے کارکن اور ہمدرد جمع ہوئے اور انہوں نے پارٹی کی جیت کا جشن منانا شروع کیا۔ پارٹی کارکنوں نے دفتر کے باہر پٹاخے سرکے۔ پارٹی کارکنوںکے چہرے خوشی کا برملا اظہار کر رہے تھے۔ بھاجپا کارکنوں نے مودی اور پارٹی کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔اس موقعہ پر پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکرنے پارٹی کے سنیئر لیڈروں ڈاکٹر جتندر سنگھ،جگل کشور اور ریاستی صدر رویندر رینہ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورپشن سے پارک اور بہتر انتظامیہ فراہم کرنے کے علاوہ ترقی کا جال بچھایا۔    

مزید خبریں

ڈاکٹر فاروق کا خراج  سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان)نے ریاست کے سرکردہ عالم دین اور تحریک حریت کشمیر کے ممتاز دینی اور سیاسی شخصیت مرحوم مولانا محمد یوسف شاہؒ کے یوم وصال پر اپنا خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ،کہ مرحوم مولانا شاہ صاحبؒ ایک عالم باعمل، سرکردہ مبلغ اور ریاست کے ممتاز دینی شخصیت کے مالک تھے۔ اور انہوں نے تحریک حریت کشمیر میں بھی اہم رول ادا کیا تھا۔ مرحوم شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کو مرحوم مولانا محمد یوسف شاہ صاحبؒ کے ساتھ بڑی عقیدت، عزت واحترام تھا اور خاندان میرواعظ کی دینی خدمات کو قوم کیلئے مشعل راہ قرار دیتے تھے۔       پرے پورہ سے حیدر پورہ تک موٹر سائکلوں پر کرتب بازیاں  طلباء وطالبات پریشان ، لوگوں کی پولیس سے کاروائی کی مانگ سرینگر//پرے پورہ سے حیدر پورہ سرینگرتک ٹیوشن مراکز ، س