تازہ ترین

جہانگیر چوک۔ رام باغ فلائی اؤر کا دوسرا مرحلہ عوام کے نام وقف

سرینگر // جہانگیر چوک۔رامباغ فلائی اْوور کے دوسرے حصے کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیااور حکام نے ا علان کیا کہ تیسرے اور آخری حصے کو جون کے آخری ایام میں عوام کے نام وقف کیا جائے گا اور اُس طرح 2013میں شروع ہوئے اُس بڑے پروجیکٹ کی تعمیر مکمل ہو جائے گی ۔بدھ کو گورنر ستیہ پال ملک نے جہانگیر چوک۔رامباغ فلائی اْوور کے دوسرے حصے کا افتتاح کرکے اس کوعوام کے نام وقف کیا۔اس موقع پر کئی اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔حکام کے مطابق مذکورہ فلائی اْوور کا پہلا حصہ ایک سال قبل شروع ہوا تھاتاہم اس کا دوسرا حصہ کلٹریفک کیلئے کھولا گیا۔افتتاحی تقریب کے دوران حکام نے بتایا کہ فلائی اوور کے تیسرے اور آخری حصے کو جون میں لوگوں کے نام وقف کیا جائے گا ۔حکام کے مطابق بدھ کو جس حصے کا افتتاح ہوا، وہ رامباغ سے آلوچی باغ تک 1.04کلومیٹر پر مشتمل ہے اور اس پر 37.5 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔فلائی اؤر کے مکمل ہو

پٹن کے ڈرائیور کی پر اسرار ہلاکت کیخلاف پریس کالونی میں احتجاج

سرینگر//ماموسہ پٹن کے ڈرائیور کی پر اسرار ہلاکت کے خلاف اسکے لواحقین نے بدھ کو پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے کیس کی تحقیقات کوفاسٹ ٹریک بنیادوں پر مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ لواحقین کے مطابق30سالہ جان محمد بٹ ولد اسد اللہ بٹ ساکن ماموسہ پٹن 22مارچ کو گھر سے نکلا لیکن واپس نہیں لوٹا۔ لواحقین نے پولیس اسٹیشن پٹن میں ایک گمشدگی رپورٹ درج کرائی تھی اوراس کی لاش کو4 اپریل پٹن میں ایک نالہ سے برآمد کیا گیا تھا۔احتجاج میں شامل مقتول کے ایک قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ لاش کو برآمد کرنے کے بعد علاقے کے لوگوں نے سرینگر مظفرآبادشاہراہ پرا حتجاجی دھرنا دیکرٹریفک کی نقل وحمل کو مسدود کیا تاہم پولیس اور انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد لوگوں نے اپنا احتجاج ختم کیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ ایس ایس پی بارہمولہ نے کیس کی تحقیقات دس دن میں مکمل کرنے کی لوگوں کو یقین دہانی کرائی تھی لیکن دو ماہ گذر جانے ک

حیاتیاتی تنوع کا عالمی دِن | وِجے کمار کا حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر زور

سرینگر// گورنر کے مشیر کے۔ وِجے کمار نے حیاتیاتی تنوع کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ موجودہ دور میں اِنسانی ترقی کے لئے لازمی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ضروری ہے تا کہ زمین پر بقاء حیات کو یقینی بنایا جاسکے۔مشیر نے ان باتوں کا اظہار کل جموں وکشمیر سٹیٹ بائیوڈائیورسٹی بورڈ ، سٹیٹ فارسٹ ریسرچ انسٹی چیوٹ اور سکاسٹ کشمیر کی طرف سے شالیمار کیمپس میں حیاتیاتی تنوع کے بین الاقوامی دِن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سال کا حیاتیاتی تنوع کے بین الاقوامی دِن کا موضو ع ہے’’ ہمارا حیاتیاتی تنوع، ہماری خوراک اور ہماری صحت ‘‘ اور اس میں خوراک اور صحت جیسے شعبوں کو فروغ دینے کے لئے بنیاد فراہم کرنے کی طرف توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔وی سی سکاسٹ کشمیر پروفیسر نذیر احمد ، پی سی سی ایف جے اینڈ کے سریش

برزلہ میں ٹریفک حادثہ | نٹی پورہ کا نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

 سرینگر//برزلہ سرینگر میںسڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔دن کے دو بجے ایک سکوٹر برزلہ پل کے نزدیک سڑک سے لڑھک گیا جس پر سوار دو نوجوان زخمی ہوگئے۔دونوں کو صدر اسپتال پہنچایا گیا جہاں فید بشیر نامی زخمی نوجوان دم توڑ بیٹھا۔اسپتالی ذرئع کے مطابق اْن کے ہاں پہنچائے گئے دو زخمی نوجوانوں میں سے ایک نٹی پورہ کا رہنے والا تھا جو جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے کی حالت بہتر ہے۔ جب فید بشیر کی لاش گھر پہنچا ئی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔(سی این ایس)  

پی ایچ ای عارضی ملازمین پھر احتجاج پر پریس کالونی میں دھرنا،تنخواہوں کی واگذاری کا مطالبہ

سرینگر//محکمہ پی ایچ ای کے ڈیلی ویجروں، کیجول لیبروں،آئی ٹی آئی ورکروں نے واجب الادا تنخواہوں کی عدم واگذاری کو لیکربدھ کو پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر ایک ہفتے تک ان کے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو وہ 27 مئی کو پرتاپ پارک میں ہمہ گیر احتجاج کریں گے ۔کشمیر پی ایچ ای جوائینٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے بینر تلے ان عارضی ملازمین نے حکومت کی ٹال مٹول پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے ریاستی گورنر انتظامیہ سے پرُزور مطالبہ کیا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے واجب الادا تنخواہیں واگذار کرائے۔ ایسو سی ایشن کے چیرمین سجاد احمدپرے نے بتایاکہ گذشتہ20ماہ سے ان کی واجب الادا تنخواہ بند پڑی ہے اور حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ماہ رمضان میں تنخواہ واگذار کی جائے گی لیکن صرف یقین دہانی کی جارہی ہے اور عملی طور کچھ نہیں کیا جاتا ہے۔انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈیلی ویجروں ،آئی

ڈگری کالج باغ دلاور خان سرینگر کی طرف سے ایس پی کالج میں سیرت کانفرنس کا انعقاد

سرینگر// گورنمنٹ ڈگری کالج باغ دلاور خان سرینگر نے کل ایس پی کالج آڈیٹوریم میں ایک روزہ سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر یاسین احمد شاہ ، پرنسپل ایس پی کالج پروفیسر خورشید احمد خان اور گورنمنٹ ڈگری کالج باغ دلاور خان پروفیسر شاہ جان کے علاوہ ڈاکٹر فیض قاضی آبادی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ سرینگر اور بڈگام اضلاع کے 12 کالجوں سے تعلق رکھنے والے طلبا نے کانفرنس میں شرکت کی ۔ گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن ایم اے روڈ سرینگر کی فوزیہ بٹ نے پہلی جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن نوا کدل سرینگر اقصیٰ منظور اور ایس پی کالج سرینگر کے سید عنائت نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔    

مزید خبریں

 مولانا ہمدانی کازیارتِ میر سید یعقوب میں خطاب سرینگر// جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے کل تاریخی زیارتِ میر سید یعقوب میں وعظ و تبلیغ میں عالم اسلام خصوصاً ریاست کے فرزندانِ توحید سے اپیل کی ،کہ وہ ماہِ رمضان کا تقدس مدنظر رکھ کر اِس کا احترام کرنا حکم خدا اور ارشاد رسولﷺ ہے۔اس روح پرور مجلس میں وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے عقیدتمندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔           گرلزہائر سیکنڈر ی سکول کوٹھی باغ میں سمینارمنعقد سرینگر// عالمی سطح پر بائیو ڈائیورسٹی ڈے کی مناسبت سے ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کے اہتمام سے’’ پانی کا گھٹائو ایک سنگین مسئلہ ‘‘کے موضوع پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈر ی سکول کوٹھی باغ سرینگر میں ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔سیمنار میں وادی کے مختلف اضلاع سے آئے