تازہ ترین

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی

سرینگر//زاورہ زیون میں عدالتی احکامات کے باوجود کان کنی جاری ہے اور مقامی لوگوں کے مطابق روزانہ قریب 200گاڑیوں میں پتھر ڈھوئے جاتے ہیں۔ زاورہ زیون میں مقامی لوگوں کی شکایت پر عدالت نے علاقے میں آئندہ سماعت تک کان کنی پر پابندی عائد کی ہے اور اس سلسلے میں محکمہ جیالوجی اور مائننگ کو بھی ہدایات دی گئیں۔تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کو بالائے طاق رکھا گیا ہے اور کان کنی کے مالکان اپنا کاروبار بند نہیںکرنا چاہتے۔ لوگوں کا کہنا ہے ’’ سحری سے قبل ہی مشینوں کے بجائے ہتھوڑوںسے پتھرئوں کو توڑا جاتا ہے اور دن بھر گاڑاں علاقے میں گرد ش کرتی رہتی ہیں‘‘۔ ایک شہری سمیر احمد کاکہنا ہے کہ کان کنی سے مکین خطرے اور خوف میں ہے جس کی وجہ سے پورے علاقے کے لوگ ہر وقت خوف کے سائے میں رہتے ہیں۔ سمیر نے کہا’’ وہ گزشتہ روز باغ میں کام کر رہا تھا اور اچانک مکا

  خورشید گنائی سے 12وفود ملاقی مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی دی  سرینگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی کے ساتھ جے کے گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سرینگر میں کئی عوامی وفود اور افراد ملاقی ہوئے۔اس موقعہ پر 12 وفود اور کئی دیگر افراد نے اپنے اپنے مطالبات کو مشیر کی نوٹس میں لایا اور انہیں پورا کرنے میں مشیر کی مداخلت طلب کی۔جن وفود نے مشیر کے ساتھ ملاقات کی اُن میں ٹریڈرس فیڈریشن سوپور، گوسو پلوامہ کا وفد، حضرت نور شاہ ولی بغدادی ؒ کی زیارت قاضی گنڈ کا وفد اورہالمولہ سنگم کا وفد بھی شامل ہے۔بیرون ریاست زیر تعلیم کئی طُلباء نے بھی مشیر کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے مسائل اُن کے سامنے رکھے۔اس موقعہ پر مشیر نے وفود کے مسائل غور سے سنے اور یقین دلایا کہ ان پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔  

رکھ آرتھ میں طبی کیمپ کا انعقاد

 سرینگر//چیف میڈیکل آفیسر سرینگر نے بتہ مالو کے رکھ آرتھ علاقے میں ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس دوران ڈاکٹرون اورنیم طبی عملے کی ٹیموں نے بچوں سمیت 160افرادکا علاج و معالجہ کیاگیاجبکہخون کی بھی جانچ کی گئی اورضرورت مند مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔مقامی لوگوں نے اس طرح کے طبی کیمپوں کے انعقاد کیلئے انتظامیہ کی سراہنا کی۔  

عبداللہ برج راجباغ میں ٹریفک جام روز کا معمول

 سرینگر //عبداللہ برج راجباغ میں ٹریفک جام میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہورہا ہے جس کے نتیجے میں مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔حالیہ دنوں اگرچہ گورنر انتظامیہ نے ٹی آر سی فلائی اوور کا افتتاح کرنے کے بعد یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس پر آواجاہی کے بعد ٹی آر سی اور زیرو برج کے آس پاس کے علاقوں میں ٹریفک جام پر قابو پایا جائے گا لیکن گاڑیوں کی بھرمار کی وجہ سے اکثر صبح اور شام عبداللہ برج پر دونوں اطراف گاڑیاں جام میں پھنس جاتی ہیں جس کے نتیجے میں نہ صرف ملازمین دفاتر و گھر دیر سے پہنچ جاتے ہیں بلکہ طلاب بھی تعلیمی اداروں پر وقت پر نہیں پہنچ پاتے ہیں ۔مسافروں کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹریفک نے کئی بار عبداللہ برج سے ٹریفک کی آمدورفت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے لیکن اس کے باوجود بھی یہاں ٹریفک نظام بہتر نہیں بنایا جا سکا ۔یونیورسٹی کے ایک طالب علم طارق احمد نے کشمیر ع

شہر کے اسپتالوں میں کینٹینوں اور غذائی تنصیبات کا معائنہ

سرینگر//کمشنر فوڈ سیفٹی جے اینڈ کے ونود شرما نے شہر سرینگر میں قائم فوڈ اسٹیبلشمنٹ کا معائنہ کیا اور وہاں لوگوں کو فروخت کی جارہی اشیاء خوردنی کے معیار اور صحت و صفائی کا جائیزہ لیا۔اُن کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر فوڈ سیفٹی کشمیر عرفانہ احمد، نامزد افسر ڈسٹرکٹ سرینگر ہلال احمد میر اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔ٹیم نے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کنٹین، سُپر سپشلٹی ہسپتال کنٹین، جی بی پنت ہسپتال کنٹین، سی ایچ ٹو ہوٹل اور دربار مؤ ملازمین کے لئے حاصل کئے گئے ہوٹلوں کا جائیزہ لیا۔دورے کے دوران سُپر سپشلٹی ہسپتال اور ایس ایم ایچ ہسپتالوں کی کینٹینوں میں صحت و صفائی کا فقدان پایا گیا۔ ان کینٹینوں کے ٹھیکیداروں کو موقعہ پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس کے علاوہ مختلف ہسپتالوں کے ان پیشنٹ کیٹرنگ کا بھی جائیزہ لیا گیا اور ان کیٹرنگوں کے چلانے والوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ فوڈ سیفٹی اینڈ سٹنڈرڈ ایکٹ2006

صورہ میں شہری گرفتار

سرینگر//صورہ میں پولیس نے نشیلی ادویات برآمد کرکے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے صورہ میں ناکہ بٹھایا تھا اور راشد احمد ساکن احمد نگر کو روک لیااور تلاشی کے دوران  بڑی مقدار میں نشیلی ادویات کی ٹکیاں برآمد کرکے ضبط کیں۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 35/2019کے تحت پولیس اسٹیشن صورہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا دھندہ کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں تاکہ اس بدعت کا قلع قمع کیا جاسکے۔پولیس کی جانب سے منشیات اور نشیلی ادویات کے خلاف چلائی جا رہی مہم کامقصد لوگوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا مقصود ہے۔منشیات فروش سماج کیلئے ناسور بن چکے ہیں لہذا اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر ایک کو اپنا دستِ تعاون پیش کرنا چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو بری عادتوں میں مبتلا ہونے سے

۔18مئی کوقرآن خوانی اور ر مقابلہ حسن قرأت

 سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے انجمن کے زیر اہتمام ’ہفتہ شہادت ‘کی تقریبات کے آغاز کے سلسلے میں 18مئی سنیچرکو دن کے 11:00 بجے قرآن خوانی اور مقابلہ حسن قرأت کا جو اہتمام کیا ہے ،مدارس اسلامیہ اور دینی درسگاہوں کے اساتذہ اور طلباء کے نام شرکت کیلئے دعوت بھیجی جاچکی ہے تاہم جن دینی اداروں کو یہ دعوت نہ پہنچی ہو تو براہ کرم اس اخباری اطلاع کو دعوت تصور کرکے قرآن خوانی اور حسن قرأت کی محفل میں اپنی شرکت یقینی بنا کر اجر دارین حاصل کریں۔خیال رہے کہ حسن قرأت کے مقابلہ میں شریک قاری کو انعامات و اعزازات سے بھی نوازا جائیگا۔