تازہ ترین

شہر میں ہڑتال سے سڑکوں پر اُلو بولتے رہے

سرینگر//سرینگر میں انتخابات کے دوران مکمل ہڑتال کے نتیجے میں ہو کا عالم دیکھنے کو ملا جبکہ کئی جگہوں پر احتجاج اور سنگبازی کے علاوہ ٹیر گیس گولے بھی داغے گئے،جس کے نتیجے میں 2افسران سمیت کئی اہلکار زخمی ہوے۔سرینگر میں دکانیں مکمل طور پر بند رہیںجبکہ تجارتی و کاروباری مراکز بھی مقفل رہے اور مصروف ترین بازاروں میں جہاں الو بولتے ہوئے نظر آئے۔سڑکیں صحرائی مناظر پیش کر رہی تھیں۔ سڑکوں پر فورسز اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ انکی گاڑیاں ہی دوڑتی ہوئی نظر آئیں۔ممکنہ پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر  شہرخاص کے کچھ علاقوںمیں پولیس فورس کے مشترکہ دستے سریع الحرکت رکھے گئے تھے ۔ نٹی پورہ،آنچار، بٹہ مالو،پاندچھ اور دیگر علاقوں میں سنگبازی کے واقعات رونما ہوئے۔باغ مہتاب ،نوگام اور دیگر کئی مقامات پر شام دیر گئے الیکشن ڈیوٹی سے واپس لوٹ رہے فورسز اہلکاروں پر پتھرائو ہوا۔نامہ نگار ارشا

پولنگ کے دن مچھلیوں کا شکار

گاندربل//سرینگر پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں جہاں گاندربل قصبہ میں بائیکاٹ کا اثر رہا وہیں سرینگر اور گاندربل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد بمبلورہ سے ناران ناگ تک پورے دن نالہ سندھ کے کنارے مچھلیاں پکڑنے مصروف رہے۔سرینگر کے بیشتر علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں افراد جو صورہ،لال بازار،الہی باغ،احمد نگر اور دیگر علاقوں سے موٹر سائیکلوں اور نجی گاڑیوں میں سوار ہوکر مچھلیاں پکڑنے کا سازو سامان ساتھ لیکر نالہ سندھ پر دن بھر مچھلیاں پکڑنے میں مصروف رہے۔مولوی سٹاپ لال بازار کے رہنے والے محمد شفیع نے کشمیر عظمی کو بتایا ’ دفعہ 370 اور 35 اے کو مدعا بناکر پورے ہندوستان میں پارلیمنٹ انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں جس کے لئے رائے دہندگان استعمال کرنے کا کوئی فائدہ نہیں،ہم 4 دوستوں کا گروپ نالہ سندھ میں مچھلیاں پکڑنے آئے ہوئے ہیں اور تین بجے تک ہم نے 7 کلو گرام مچھلیاں پکڑن

ڈاکٹر فاروق اور اُس کے افراد خانہ نے برن ہال میں بٹن دبایا

 سرینگر //این سی سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عمر عبداللہ کے ہمراہ جمعرات کو برن ہال سکول سونہ وار میںالیکڑانک ووٹنگ مشین کا بٹن دبایا۔سرینگر حلقہ انتخاب کیلئے جمعرات کو ہونے والی پولنگ کے دوران دونوں باپ بیٹے نے عبداللہ خاندان کے دیگر افراد خانہ کے ہمراہ اس پولنگ بوتھ پر ووٹ کا استعمال کیا۔اس موقعہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اُمید ظاہر کی کہ الیکشن کمیشن آف انڈیاریاست میں اسمبلی انتخابات کو جلد ممکن بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو وقت ضائع کئے بغیر ہی ریاستی عوام کو جمہوری اور آئینی حق فراہم کرتے ہوئے یہاں اسمبلی انتخابات کو منعقد کرانا چاہیے تاکہ لوگ اپنی پسندیدہ سرکار کو چن سکیں۔عمر عبداللہ نے بتایا کہ ’’ہم نے لوک سبھا انتخابات کے لیے شمالی اور وسطی کشمیر میں چناوی ریلیاں منعقد کیں اور آنے والے دنوں میں جنو

سیکورٹی معاملہ | کئی سیاسی کارکن حق رائے دہی کا استعمال نہ کرسکے

سرینگر// سرینگر میں پارلیمانی انتخابات کے دوران حال ہی میں سیکورٹی سے محروم کئے گئے سیاسی کارکنوں نے شکایت کی،کہ سیکورٹی کی بنا پر وہ اپنا ووٹ نہیں ڈال نہیں پائے۔ ریاستی انتظامیہ کی طرف سے حال ہی میں کئی سیاسی کارکنوں سے انکے ذاتی حفاظت پر معمور پولیس اہلکاروں کو واپس بلایا گیا،جبکہ جمعرات کو سیاسی کارکنوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہ سیکورٹی واپس لینے کے بعد جہاں انکی نقل و حمل محدود ہوگئی ہے ،وہیں وہ ووٹ بھی نہیں ڈالسکے۔ سرینگر کے حلقہ انتخاب عیدگاہ سے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی ٹکٹ پر انتخاب لڑنے والے پارٹی کے سیکریٹری امتیاز خان نے بتایا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر وہ اپنے گھر والوں کے ہمراہ ووٹ دالنے سے رہ گئے۔امتیاز خان نے بتایا’’ میں نے چیف الیکٹورل افسر سے بدھ کو ہی اس معاملے پربات کی تھی،اور انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ انہیں سیکورٹی دی جائے گی،تاہم م

پریذائڈنگ افسر کو دل کا دورہ پڑا

 سرینگر //حلقہ انتخاب امیرا کدل کے گورنمنٹ مڈل اسکول وازہ باغ(حیدر پورہ) میں قائم پولنگ بوتھ کے پریذائڈنگ افسر کو دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑ گیا۔ وازہ باغ میں قائم پولنگ بوتھ نمبر 85 کے پریذائڈنگ افسر زہیب بزاز کو دوارن ڈیوٹی دل کا دورہ پڑ گیا۔بزاز کوعلاج ومعالجے کے لئے فوری طور صدر ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا۔(یو این آئی)    

’چھوڑ آئے ہم وہ گلیاں‘

سرینگر// کانگریس کے سینئر لیڈرطاریق حمید قرہ نے کل اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ممبر پارلیمنٹ بنے کے لئے دمال مچی ہے اور ممبر پارلیمنٹ بنے کے لئے شور شرابہ ہے لیکن میں یہ سب چھوڑ کے آیا ہوں ۔قرہ نے بتایا  میں نے جن اصولوں کی بنیاد پر ممبر پارلیمنٹ ممبر شپ سے استعفی دیا تھا ان میں ابھی کوئی بدلاو نہیں آیا ہے ۔انہوں نے بتایا جب تک کشمیر میں غیر یقینی صورت حال کو حل نہ کیا جائے گا تب تک ممبر پارلیمنٹ بنے سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا مسئلہ کشمیر اس وقت ہند پاک برصغیر میںایک مسئلہ بن گیا ہے۔ قرہ نے بتایا ملک میں ایسی طاقتیں زور پکڑ رہی ہیں جو ملک کے ساتھ ساتھ پورے ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ بن گیا ہے۔  

شہر کی سنسان سڑکوں پر T-20کرکٹ میچ

سرینگر// سرینگر میں کل پولنگ کے دوران جہاں ہڑتال کی وجہ سے سڑکیں سنسان نظر آرہی تھیں وہیں کئی علاقوں میں بچے اور نوجوان سڑکوں کے بیچوں بیچ کرکٹ کھیلتے نظر آئے۔شہر خاص میں بیشتر مقامات پر سڑکوں پر کھلی دھوپ میں بچے کرکٹ کھیل رہے تھے اور بزرگ شہری بھی تماشائی بن گئے ۔نوہٹہ میں جامع مسجدسرینگر کے نزدیک نوجوانوں کی کئی ٹولیاں سڑک پر کرکٹ کھیل رہے تھے ۔عید گاہ ،احمد نگر ،90فٹ صورہ اور دیگر علاقوں میں بھی بچے اور نوجوان سڑکوں پر کرکٹ کھیل رہے تھے اوریہاں سے گذرنے والے لوگ کچھ دیر تک رک کر کٹ میچوں کا مزہ لے رہے تھے ۔کائو ڈارہ کے ایک نوجوان نے بتایا ’’آج اچھا موقعہ ملا ،سڑکیں سنسان ہیں اور گھروں میں دن بھر بیٹھنے سے بہتر ہے کہ T20ہوجائے ‘‘۔