تازہ ترین

کرونا کرفیو ؛ شہر میں صورتحال جوں کی توں

 سرینگر//کورنا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی خاطرشہر سرینگر میں کل بھی سخت ترین بندشیں عائد رہیں جس دوران شہر میںجہاں سڑکوں کو سیل کردیا گیا تھا اور پولیس اور سی آر پی ایف کے اضافی دستوں کو تعینات کیا گیا تھا وہیں سول لائنز ،پائین شہر اور دیگر علاقوں میںدکانیں اور کاروباری ادارے مقفل رہے۔جمعرات کو شہر خاص کے خانیار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے کرئونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبروں کی باز گشت کے بعد سرینگر میں احتیاتی طور تمام سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ پائین شہر اور سیول لائنز میں پولیس نے دکانداروں کو اپنی دکانیں،تجارتی و کاروباری مراکز اور تجارتی و کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان گاڑیوں پر لگے لوڈ سپیکروں کے ذریعے کیاگیا جبکہ کئی مصروف ترین سڑکوں کی ناکہ بندی کی گئی اور ان پر جگہ جگہ خارر دار تاریں نصب کرکے مسافر بردار ٹریفک کی نقل و حمل کو بندکیا گیاتاہم نجی ٹرانس

سماجی انجمنیں بھی پیش پیش

سرینگر// کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں شہر میں جہاں سرینگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے ادویات کا چھڑکائو کیا جارہا ہے وہیں کئی سماجی انجمنوں نے بھی شہر میں ادویات کا چھڑکائو شروع کیا ہے ۔’اتھ روٹ ‘ نامی سماجی انجمن کی جانب سے کل شہر سرینگر کے کئی علاقوں میں چھڑکائو مہم شروع کی گئی ۔انجمن سے وابستہ رضا کار وں نے سپرے مشینوں کے ذریعے کل شہرمیں کئی مقامات پر ادویات کا چھڑکائو کیا ۔ادھر گذشتہ کئی دنوں سے ساز و سامان سے لیس مونسپل کارپوریشن کے عملہ نے شہرکے کئی علاقوں میں ادویات کا چھڑکائو کیااور صفائی کی جبکہ لوگوں کو وائرس سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں جانکاری دی گئی اورلوگوں کو وائرس مخالف مہم کی کامیابی کے لئے بھرپور تعائون دینے کی اپیل کی گئی۔  

سرینگر کے سول سکریٹریٹ میں سنسنی

سرینگر// سرینگر کے سول سکریٹریٹ میں اس وقت سننی پھیل گئی جب یہاںتعینات ایک علیل سی آر پی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل نے دوران ڈیوٹی خود پر گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔ سول سکریٹریٹ میں تعینات سی آر پی ایف23 بٹالین سے وابستہ ہیڈ کانسٹیبل دلباغ سنگھ نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کو قریب ساڑھے بارہ بجے دوران ڈیوٹی خود پر گولی چلائی۔ گولی چلنے کی آواز سنتے ہی سول سکریٹریٹ میں تعینات دوسرے سی آر پی ایف اہلکار دلباغ سنگھ کے پاس پہنچے اور انہیں خون میں لت پت پایا۔ذرائع نے بتایا کہ زخمی سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل کو فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔بتایا جاتا ہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والا مہلوک سی آر پی ایف اہلکار گذشتہ چند ہفتوں سے علیل تھا اور اس کا علاج چل رہا تھا۔ سی آر پی ایف اہلکار کے قبضے سے ایسا کوئی دستاویز برآمد نہیں ہوا ہے جس سے یہ معلو

راجباغ میں ریستوران سربمہر

سرینگر//سرکاری حکمنامہ کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں راجباغ میں ایک رستوران کو مقفل کیا گیا ۔کوروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے جہاں انتظامیہ نے شہر سرینگر میں تمام ریستورانوں اور ہوٹلوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے وہیں سنیچر کو راجباغ میں ایک ریستوران کو خلاف ورزی کی پاداش میں مقفل کردیا گیا ہے ۔ بتادیں کہ شہر سرینگر کے حدودمیں آنے والے تمام ریستورانوں اور ہوٹلوں کو گذشتہ روز بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔ کووڈ19کو پھیلنے سے روکنے اور احتیاطی طور پر کئی طرح کے اقدامات سرکاری طور پر اُٹھائے گئے ہیں جن میں سے پبلک پارکوں کو بند کرنے ، ریستورانوں اور شاپنگ مالوں کو بند کرنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے ۔ سرینگر میونسپل کارپوریشن کیمیئر نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب قرار پائے گا اُس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ کورنا وائرس کے پھی

رام باغ میں رابطہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل،لوگوں کو مشکلات درپیش

سرینگر// رام باغ میں رابطہ سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے اور یہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ رام باغ میں زم زم بنڈ رابطہ سڑک اس قدر خستہ ہوچکی ہے کہ اس پر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ راہ گیروں کا عبور و مرور مشکل بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 9ماہ سے یہاں کوئی سرکاری اہلکار نہیں آیا ۔عتیق بشیر نامی شہری نے بتایا کہ گذشتہ برس سرینگر میونسپل کارپوریشن نے یہاں ایک ڈرین تعمیر کی تاہم سڑک کی مرمت نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ڈرین کی تعمیر تو مکمل ہوئی تاہم سڑک کی تعمیر و تجدید نہیں کی گئی اور نہ ہی اس پر میکڈم بچھایا گیا جس کی وجہ سے سڑک دن بہ دن خستہ ہوگئی اور موسم سرما میں برف باری کے بعد سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ سڑک پر گہرے کھڈ بن چکے ہیں اور اس پر نہ صرف گاڑیوں بلکہ راہ گیروں کو چلنا پھرنا محال بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت

بلوارڈ پر دلدوز ٹریفک حادثہ

سرینگر//جھیل ڈل کے کنارے پر واقع بیلوارڈ پر زبرون پارک کے نزدیک ایک تیز رفتار آلٹو گاڑی نے راہ گیرکو کچل ڈالاجس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے آلٹو گاڑی ضبط کی۔عینی شاہدین کے مطابق بیلوارڈ پر زبرون پارک کے نزدیک تیز رفتار آلٹو کار زیر نمبر JKOIX_9355 کی شدید ٹکر کی زد میں محمد شفیع گنا ولد مرحوم محمد صدیق ساکنہ آبی کارپورہ ڈل آیا۔ اگرچہ پولیس اور یہاں موجود لوگوں نے اسے شدید زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں کے مطابق اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔پولیس نے قانونی لوازمات مکمل کرکے لاش کو ورثا کے حوالے کیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 28/2020کے تحت کیس درج کرکے آلٹو کار ضبط جبکہ ڈرائیور محمد صالح ساکنہ بابہ ڈیمب سرینگر کو گرفتار کیاگیا۔مہلوک کی لاش جب گھر پہنچائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔

ادبی مرکز کمراز کا وفد راولپورہ گیا

سرینگر//ادبی مرکز کمراز کا اعلی سطحی وفدکل بزم شعبان بانڈی پورہ کے سینئر ممبر ارشاد احمد شاہ کے دولت خانے راول پورہ سرینگر تعزیت پرسی کے لئے گیا۔واضح رہے کہ ارشاد احمد شاہ کی اہلیہ گزشتہ دنوں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئی تھی۔اس موقعے پر ممبران نے مرحومہ کے اہل خانہ خصوصا ارشاد احمد شاہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور ارشاد احمد شاہ کی ڈھارس بندھائی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور فلسفہ موت و حیات پر روشنی ڈالی۔وفد میں مرکز کے صدر فاروق رفیع آبادی، نائب صدر اول عبدالاحد حاجنی،جنرل سیکریٹری عبد الخالق شمس، سیکریٹری شنم تلگامی کے علاوہ ڈاکٹر عزیز حاجنی، محمد امین بٹ، جمیل انصاری اور دیگر ممبران شامل تھے۔