سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین نان شبینہ کے محتاج

سرینگر// وبائی بیماری کورونا لاک ڈوان کے دوران مخکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے ہمراہ صف اول پر کام کرہے ایس آر ٹی سی کے ملازمین گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں،جس کے نتیجے میں وہ سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ وادی میں کرونا کرفیو کے نتیجے میں بندشوں کے دوران انتظامیہ نے گھر گھر صارفین تک راشن پہنچانے کا  سلسلہ شروع کیا ہے،جس کے نتیجے میں سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ڈرائیور بھی اُن کے ہمراہ گھر گھر اور محلہ محلہ راشن پہنچانے میں صف اول پر کام کرہے ہیں۔ ان ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ4ماہ سے تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے،جس کے نتیجے میں ان کا اہل و عیال نان شبینہ کا محتاج ہوکر رہ گیا ہے۔ ان ڈرائیوروں نے بتایا کہ اب جب وادی میں ہر سو بندشیں ہیں اور صورتحال بہت پیچیدہ ہوگئی ہے،اس کے باوجود بھی وہ اپنی سلامتی کو خطرے میں ڈال کر لازمی سروس فراہم کررہے ہیں،تاہم

کرونا وائرس | کشمیر یونیورسٹی کامحکمہ صحت کومکمل تعاون دینے کا فیصلہ

سرینگر// کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کشمیر یونیورسٹی نے محکمہ صحت کوتعاون دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں کل جموں و کشمیر نیشنل ہیلتھ مشن اور محکمہ صحت پر مشتمل ایک ٹیم نے کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کے ساتھ میٹنگ کی جس میں کشمیر یونیورسٹی کوویڈ19کے ٹیسٹ کرانے حوالے سے بات چیت کی ۔ ٹیم نے کشمیر یونیورسٹی میںبائیو ٹیکنالوجی ،بائیو کمسٹری اور کلنیکل بائیو کمسٹری شعبوں کا معاینہ کیا اور ان لیبارٹریوں میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا تاکہ ان لیبارٹریوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کی جاسکے ۔ٹیم نے یہاں سائنسدانوں اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا اور ان لیبارٹریوں میں کووید-19کے ٹیسٹ کرانے کیلئے ان سے مشورہ کیا ۔اس موقعہ پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ کشمیر یونیورسٹی اپنے طور سے محکمہ صحت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ان لیبارٹریوں میں مو

جامع مسجد میں کوئی تقریب نہیں ہوگی:انجمن اوقاف

سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے ایک بیان کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلائو کے پیش نظر امسال شب برات کے سلسلے میں جامع مسجد میں کوئی تقریب انجام نہیں دی جائے گی۔ بیان کے مطابق کورونا وائرس کے سلسلے میںطبی ماہرین اور متعلقین کی آرا کے پیش نظر شب برات پر نہ تو میرواعظ محمد عمر فاروق کی مجلس وعظ خوانی ممکن ہے اور نہ توبہ و استغفار کی خصوصی مجلس کا انعقاد ممکن ہے۔ انجمن نے میرواعظ کی جانب سے یہ اپیل دہرائی کہ شب برات اپنے اپنے گھروں میں ہی توبہ و استغفار ، نوافل نمازوں اور ذکر و اذکار کے ساتھ انجام دیںاور اللہ کے حضور نہ صرف ملت اسلامیہ بلکہ بلا امتیاز پوری انسانیت کیلئے اس وبا سے نجات اور صحت و سلامتی کیلئے دعا کریں۔      عالمی وباء سے نجات کیلئے دعا کریں: ڈاکٹر فاروق/مولوی ہمدانی سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور جم

سینٹرل یونیورسٹی داخلہ امتحانات | درخواست داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

سرینگر//سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیراوردیگریونیورسٹیوں میں پوسٹ گریجویٹ،پانچ سالہ انٹی گریٹڈ،انٹی گریٹڈایم فل،پی ایچ ڈی ،بی وی اوسی،تین سالہ انٹی گریٹڈ اورپی جی ڈپلومہ پروگراموں میں داخلہ کیلئے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 اپریل 2020تک بڑھائی گئی ہے۔ مزیدتفصیلات کیلئے خواہشمندامیدوارویب سائٹ  یاٹیلی فون نمبرات7889575375اور 7889575376پررابطہ قائم کرسکتے ہیں۔  

شب برأت | کورونا صورتحال کے مدنظر سرینگر میں اجتماعات پر پابندی

سرینگر// وادی میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے بیچ شب برات پر انتظامیہ نے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کی ہے ۔ اسلامی کلینڈر کے مطابق عالم اسلام میں14شعبان المعظم کو شب برات کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔کوروناوائرس سے پید ا شدہ صورتحال کے مدنظر ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے سرینگر میں شب برات کے مقدس موقعہ پر تمام مذہبی اجتماعات اور عوامی نقل و حمل پر پابندی کے احکامات جاری کئے ہیں۔حکمنامے میںکہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں 8 اور 9 اپریل کی درمیانی رات کے دوران جاری رہیں گی۔اِس سلسلے میں حکمنامے کی خلاف ورزی کی پاداش میں متعلقہ لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔     ائمہ حضرات مساجد میں لائوڈ اسپیکر استعمال کریں :مفتی اعظم  بلال فرقانی  سرینگر //مفتی اعظم ناصر الاسلام نے ائمہ کرام کو مشورہ دیا ہے کہ مساجدکے لائوڈ اسپیکروں سے درو

کورونا : عید گاہ اور لال بازا ر کنٹین منٹ زون قرار دینے کے بعد سیل

سری نگر// سری نگر کے عیدگاہ اور لال بازار علاقوں کو آنے اور جانے والے تمام راستوں کومنگل کے روز سیل کیا گیا ۔اِن علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس سے متاثرہ کئی اَفراد کے رِپورٹ موصو ل کرنے کے بعد لیا گیا۔  ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری ،جنہوں نے اِس سلسلے میں احکامات جاری کئے ، نے کہا کہ ان علاقوں کو سیل کرنے کا مقصد کورونا وائرس کی وَباءکو مزید پھیلنے سے روکنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس عمل سے ان علاقوں میں سروے کا کام بھی ممکن ہوجائے گا۔  اقبال چودھری نے کہا کہ سیل کئے گئے تمام علاقوں میں اشیائے ضروریہ و دیگر خدمات پہنچانے کے لئے باقاعدہ ایک منصوبے کی تشکیل یقینی بنائی گئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سیلنگ آڈر پر سختی سے عمل آوری کے لئے باقاعدہ نگرانی عمل میں لائی جائے گی اور اِس کے علاوہ اِن علاقوں میں طبی ٹیموں کو بھی بھیج دیاجائے گا۔  شاہد اقب

مختلف علاقوں میں اساتذہ نے رضاکارانہ طور آن لائن تدریس شروع کی

سرینگر//شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے سربراہ ڈاکٹر اے جی آہنگر نے کورونا وائیرس کے پھیلاؤ سے متعلق اُن کے نام سے پھیلائی جا رہی غلط خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو افواہوں پر دھیان نہیں دینا چاہئے ۔ سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ایک خبر کے تعلق سے ڈائریکٹر سکمز نے کہا کہ اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ ڈائریکٹر سکمز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ من گھڑت باتیں ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ واقعوں میں یقین نہ کریں ۔   

لاک ڈاؤن کی مہربانی | دودھ سپلائی کرنیوالوں کو بھی روک دیا گیا

سرینگر //کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے انتظامیہ نے شہر بھر میں سخت بندشیں عائد کر دی ہیں اور عوام کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے انہیں گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے تاہم اس بیچ شہر کے متعدد علاقوں میں گھروں میں محصور لوگوں کو دودھ سپلائی نہیں ہو سکا ہے کیونکہ متعدد علاقوں میں دودھ سپلائی کرنے والوں کو بھی روک دیا گیا۔ اس دوران پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری ہدایات کے مطابق کرفیو پاس کے بغیر کسی کو بھی چلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ شہر میں جو دودھ گھر گھر  سپلائی کیا جاتا ہے اس کی قلت پیدا کا امکان ہے ۔شہر سرینگر میں اس وقت جو دودھ پہنچ رہا ہے وہ  چاڈورہ ، پلوامہ ، بڈگا م اور دیگر علاقوں سے آتا ہے اور دودھ سپلائی کرنے والوں کو روکنے سے شہر میں دودھ کی کمی ہونے کا امکان ہے۔حیدپورہ ، صنعت نگر ، چھان پورہ ، باغات ، برزلہ ، بمنہ ، ایچ ایم ٹی سمیت کئی علاقوں سے لوگوں نے کش

چھتہ بل میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو

سرینگر// سرینگر کے چھتہ بل علاقے میں گزشتہ روز2افراد کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت اور سرینگر مونسپل کارپوریشن کی ٹیموں نے علاقے کو سیل کرکے وہاں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیا۔حکام نے جمعہ کو بتایا کہ چھتہ بل سے تعلق رہنے والے2نوجوان جو بیرون ریاست مذہبی اجتماع میں شامل ہوئے تھے،کو کرونا وائرس میں مبتلا پایا گیا۔ سنیچر کی صبح اس علاقے کو سیل کیا گیا اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیا گیا۔محکمہ صحت اور سرینگر مونسپل کارپوریشن کی خصوصی ٹیمیں، خاص پوشاک اور دیگر حفاظتی ساز و سامان سے لیس ہوکر علاقے میں پہنچ گئیں اور علاقے کے گلی کوچوں کے علاوہ گھر گھر جاکر ادویات کا چھڑکائو کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس موقعہ پر ادویات کا چھڑکائو کرنے کی نگرانی ڈرون پر لگے کیمروں سے کی گئی۔2مقامی نوجوانوں کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد علاقے میں سخت تشویش اور فکرمندی کا اظہار

صورہ ہسپتال میں آزمائشی مشق کا انعقاد | صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

 سرینگر //شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں اتوار کو چھٹی کے باوجود بھی کام کاج معمول کے مطابق جاری رہا جبکہ کورونا وائرس سے نپٹے کیلئے آزمائشی مشق کا بھی انعقاد کیا گیا جس دوران طبی اور نیم طبی عملہ کوکسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی۔اتوار کو صبح دس بجے سے لیکر 1بجے تک آزمائشی مشق کا بھی انعقاد کیا گیا جس دوران ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر، میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان، کورنا وائرس کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر غلام حسن یتو کے علاوہ دیگر افسران ، طبی اور نیم طبی عملہ بڑی تعداد میں موجود تھا۔ سکمز میں منعقد کی گئی آزمائشی مشق کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا ’’ اتوار کو ہم نے عارضی طور پر مختلف شعبہ جات تیار کرکے طبی اور نیم طبی عملہ کو اوپی ڈی، قرنطینہ وارڈ، جنرل وارڈ، آئی سی یو، ایمرجنسی

صوبائی کمشنرنے CD اور JLNM ہسپتالوں کا دورہ کیا

سرینگر//کورونا وائیرس ( کووڈ 19 ) کے خطرات کے مدِ نظر صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے درگجن ڈل گیٹ میں قائم چسٹ ڈزیز ہسپتال اور جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال ( جے ایل ایم این ) کا دورہ کیا اور وہاں محکمہ صحت کی طرف سے کئے جا رہے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ اس موقعہ پر انہیں متعلقہ افسران نے متعلقہ مریضوں کیلئے کورنٹین سہولیات کے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی ۔ دورے کے دوران صوبائی کمشنر نے متعلقہ افسروں سے کہا کہ وہ طبی رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرتے ہوئے مشتبہ مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کریں ۔ صوبائی کمشنر نے ہسپتال حکام کو ہدایت دی کہ وہ ہر صورت میں معقول صحت و صفائی کا اہتمام کریں ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، پرنسپل جی ایم سی سرینگر و دیگر اعلیٰ حکام صوبائی کمشنر کے ہمراہ تھے ۔   

کورونا وائرس تیسری عالمی جنگ

 سرینگر// سرینگر کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کورونا وائرس کو تیسری عالمی جنگ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر میں روزانہ کے واقعات کا خلاصہ پیش کروں گا تو کشمیر میں کسی کو بھی نیند نہیں آئے گی۔ انہوں نے لوگوں کو انا چھوڑ کر مل جل کر کام کرنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی صلاح دی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کافی سرگرم رہنے والے ڈاکٹر شاہد چودھری نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'یقین کریں اگر میں روزانہ کے واقعات کا خلاصہ پیش کروں گا تو کشمیر میں کسی کو بھی نیند نہیں آئے گی۔ آئیں اپنی انا کو ایک طرف رکھیں اور مل جل کر کام کریں۔ خوف وہراس کو بڑھانے کے بجائے ایک دوسرے کی مدد کریں۔ یہ تیسری عالمی جنگ ہے۔ اس سے کم نہیں۔ اگر اس سے نجات ملی تو ہمارے پاس بقیہ زندگی دوسری چیزوں کے لئے ہے'۔ ضلع مجسٹریٹ سری نگر کی اس ٹویٹ کو سوشل میڈیا بالخصوص ٹویٹر او

بیرون ممالک سے آنے والوں کیلئے65ہوٹل اور عمارتیں مخصوص

سرینگر //انتظامیہ نے شہر کے 65ہوٹلوں اور سرکاری عمارات کو قرنطینہ کیلئے مخصوص رکھا ہے جن میں بیرون ممالک سے یہاں آنے والے 1200 طلاب اور شہریوں کو22 سرکاری عمارتوں اورہوٹلوں میں رکھا گیا ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے ضلع انتظامیہ سرینگر کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کی خاطر بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے اور انتظامیہ نے بیرون ممالک جن میں بنگلہ دیش اور دیگر ممالک شامل ہیں ،سے آنے والے طلاب کو ٹھہرانے کیلئے شہر میں 65ہوٹلوں اور سرکاری عمارتوں کو کورنٹائن کیلئے مخصوص رکھا گیا ہے ۔ ڈی سی سرینگر کے مطابق ابھی تک 22کورنٹائن عمارتوں میں 1200کے قریب افراد کو رکھا گیا ہے، جہاں اُن کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ ہیں ۔اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد اقبال چودھری نے کہا ہے کہ 12سو کے قریب لوگ بیرون ممالک اور ریاستوں سے یہاں آئے ہیں جنہیں 22کے قریب لوکیشن پر رکھا گیا ہے ۔ شاہد اقبال چودھر

سرکاری حکمنامہ کی خلاف ورزی ، چھتہ بل میں ہوٹل سربمہر

سرینگر//سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں چھتہ بل سرینگر میں ایک ہوٹل کو سربمہر کیاگیا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشہ کے پیش نظرجہاں حکومت نے تمام دکانوںاور تجاری مراکزاور تعلیمی اداروں کو بند کیا ہے وہیں چھتہ بل سرینگر میں ایک ہوٹل سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کررہا تھا۔ نائب تحصیلدار جنوب لطیف احمد، چوکی انچارج چھتہ بل کی نگرانی میں ہوٹل کو سربمہر کیاگیا۔ اس موقعہ پر ہوٹل میں موجود ملازمین اور صارفین کو باہر نکالاگیا۔   

شہر خاص میں سڑکوں کی حالت ناقابل رحم

سرینگر//شہر خاص کی سڑکیں انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے عوام کو گوناگوں مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔ شہر خاص کے اکثر علاقوں میں سڑکیں اور گلی کوچے خستہ حال ہونے اور جگہ جگہ کھڈبن جانے سے راہگیروں کو دقتوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔شہر خاص کے صفاکدل، راجوری کدل، چھتہ بل، مہاراج گنج، نوہٹہ ، خواجہ بازار، خانیار ، کلاش پورہ، زینہ کدل، عالی کدل میں سڑکوںکی حالت ناگفتہ بہہ ہے جس کی وجہ سے لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لوگوںکاکہنا ہے کہ بارشوں کے دوران سڑکوں میں موجود کھڈوں میں پانی جمع ہونے سے حادثات کا احتمال ہوتا ہے جبکہ گرمیوں میں اٹھنی والی گردوغبار سے راہگیروں کی صحت خراب ہوتی ہے۔ لوگوںکاالزام ہے کہ گزشتہ برس جب میکڈم بچھانے کیلئے موسم سازگار تھا لیکن سڑکوں پر تارکول نہیں بچھایاگیا ۔   

ہردے ناتھ مٹو اور محمد شفیع صوفی فوت

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر فاروق عبداللہ نے پریذیڈنٹ بہوری سبھا اور بیوپار منڈل بہوری کدل کے سابق صدر ہردیا ناتھ مٹو کے فوت ہونے پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر آنجہانی کے جملہ سوگواران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اُن کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی۔ ہردیاناتھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ آنجہانی ایک شریف النفس انسان تھے، جنہوں نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی اور آپسی رواداری کی آبیاری کی اور ہند ومسلم اتحاد کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہے۔ آنجہانی کا کاروبار اور تجارت بھی سچائی اور ایمانداری کی ایک مثال تھی۔ادھر فاروق عبداللہ نے آبی گذر کی معروف شخصیت محمد شفیع صوفی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے سوگوران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ موصوف شیخ محمد عبداللہ کے قریبی ساتھی محمد امین صوفی کے برادر تھے۔پارٹی کے رک

سماجی انجمنیں بھی پیش پیش

سرینگر// کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں شہر میں جہاں سرینگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے ادویات کا چھڑکائو کیا جارہا ہے وہیں کئی سماجی انجمنوں نے بھی شہر میں ادویات کا چھڑکائو شروع کیا ہے ۔’اتھ روٹ ‘ نامی سماجی انجمن کی جانب سے کل شہر سرینگر کے کئی علاقوں میں چھڑکائو مہم شروع کی گئی ۔انجمن سے وابستہ رضا کار وں نے سپرے مشینوں کے ذریعے کل شہرمیں کئی مقامات پر ادویات کا چھڑکائو کیا ۔ادھر گذشتہ کئی دنوں سے ساز و سامان سے لیس مونسپل کارپوریشن کے عملہ نے شہرکے کئی علاقوں میں ادویات کا چھڑکائو کیااور صفائی کی جبکہ لوگوں کو وائرس سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں جانکاری دی گئی اورلوگوں کو وائرس مخالف مہم کی کامیابی کے لئے بھرپور تعائون دینے کی اپیل کی گئی۔  

سرینگر کے سول سکریٹریٹ میں سنسنی

سرینگر// سرینگر کے سول سکریٹریٹ میں اس وقت سننی پھیل گئی جب یہاںتعینات ایک علیل سی آر پی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل نے دوران ڈیوٹی خود پر گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔ سول سکریٹریٹ میں تعینات سی آر پی ایف23 بٹالین سے وابستہ ہیڈ کانسٹیبل دلباغ سنگھ نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کو قریب ساڑھے بارہ بجے دوران ڈیوٹی خود پر گولی چلائی۔ گولی چلنے کی آواز سنتے ہی سول سکریٹریٹ میں تعینات دوسرے سی آر پی ایف اہلکار دلباغ سنگھ کے پاس پہنچے اور انہیں خون میں لت پت پایا۔ذرائع نے بتایا کہ زخمی سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل کو فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔بتایا جاتا ہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والا مہلوک سی آر پی ایف اہلکار گذشتہ چند ہفتوں سے علیل تھا اور اس کا علاج چل رہا تھا۔ سی آر پی ایف اہلکار کے قبضے سے ایسا کوئی دستاویز برآمد نہیں ہوا ہے جس سے یہ معلو

راجباغ میں ریستوران سربمہر

سرینگر//سرکاری حکمنامہ کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں راجباغ میں ایک رستوران کو مقفل کیا گیا ۔کوروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے جہاں انتظامیہ نے شہر سرینگر میں تمام ریستورانوں اور ہوٹلوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے وہیں سنیچر کو راجباغ میں ایک ریستوران کو خلاف ورزی کی پاداش میں مقفل کردیا گیا ہے ۔ بتادیں کہ شہر سرینگر کے حدودمیں آنے والے تمام ریستورانوں اور ہوٹلوں کو گذشتہ روز بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔ کووڈ19کو پھیلنے سے روکنے اور احتیاطی طور پر کئی طرح کے اقدامات سرکاری طور پر اُٹھائے گئے ہیں جن میں سے پبلک پارکوں کو بند کرنے ، ریستورانوں اور شاپنگ مالوں کو بند کرنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے ۔ سرینگر میونسپل کارپوریشن کیمیئر نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب قرار پائے گا اُس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ کورنا وائرس کے پھی

رام باغ میں رابطہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل،لوگوں کو مشکلات درپیش

سرینگر// رام باغ میں رابطہ سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے اور یہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ رام باغ میں زم زم بنڈ رابطہ سڑک اس قدر خستہ ہوچکی ہے کہ اس پر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ راہ گیروں کا عبور و مرور مشکل بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 9ماہ سے یہاں کوئی سرکاری اہلکار نہیں آیا ۔عتیق بشیر نامی شہری نے بتایا کہ گذشتہ برس سرینگر میونسپل کارپوریشن نے یہاں ایک ڈرین تعمیر کی تاہم سڑک کی مرمت نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ڈرین کی تعمیر تو مکمل ہوئی تاہم سڑک کی تعمیر و تجدید نہیں کی گئی اور نہ ہی اس پر میکڈم بچھایا گیا جس کی وجہ سے سڑک دن بہ دن خستہ ہوگئی اور موسم سرما میں برف باری کے بعد سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ سڑک پر گہرے کھڈ بن چکے ہیں اور اس پر نہ صرف گاڑیوں بلکہ راہ گیروں کو چلنا پھرنا محال بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت