تازہ ترین

این ایچ ایم ملازمین کا راج بھون مارچ ناکام

سرینگر// پولیس نے قومی صحت مشن(این ایچ ایم) ملازمین کے گورنر ہاوس مارچ کو ناکام بناتے ہوئے احتجاجی ملازمین کو منتشر کرنے کیلئے اشک آور اور مرچی گیس گولے داغنے کے ساتھ ساتھ لاٹھی چارج بھی کیااور درجنوں احتجاجی ملازمین کو حراست میں بھی لیا گیا۔ نیشنل ہیلتھ مشن اسکیم کے تحت کام کررہے ملازمین گزشتہ کئی ہفتوں سے اپنے مطالابات بشمول مستقلی پر برسر احتجاج ہیں۔ منگل کو سینکڑوں ملازمین پر پولیس نے اسوقت لاٹھی چارج اور اشک آور اور مرچی گیس کے گولوںسے منتشر کیا جب وہ راج بھون کی طرف مارچ کر نے لگے ۔احتجاجی ملازمین پرتاپ پارک میں جمع ہوئے اور پھر ریذڈنسی روڑ پر پیش قدمی کرنے کی کوشش کی۔مظاہرین جوں ہی کوٹھی باغ پولیس تھانے کے نزدیک پہنچے تو وہاں موجود اہلکاروں نے انسانی دیوار بنا کر مظاہرین کا راستہ مسدود کیااور انہیں منتشر ہونے کی ہدایت دی،تاہم احتجاجی مطاہرین نعرہ بازی کرتے ہوئے پیش قدمی کرتے ر

کنٹریکچول لیکچرروں کا پریس کالونی میں دھرنا

سرینگر//کنٹریکچول لیکچرروں نے کل پریس کالونی میںاحتجاج کرتے ہوئے  انہیں مستقل کرنے کا مطالبہ کیا اورریاستی گورنر سے مداخلت کی درخواست کی۔ پرتاپ پارک میں منگل کو ہائراسکینڈری اسکولوں میں تعینات بیسوں کنٹریکچول لکچروروں نے احتجاج کرتے ہوئے انہیں مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے بعد میں پریس کالونی میں دھرنا دیا ۔احتجاجی مدرسین کا کہنا تھا کہ انکے جائز مطالبات کو پورا کرنے کا مطالبہ سرسری لیا جا رہا ہے۔انہوں نے ریاستی گورنر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں۔ ضلع کپوارہ سے آئے ایک کنٹریکچول لیکچرر نے بتایا کہ انکی اہلیت کی ہر سال جانچ کی جاتی ہے اور دیگر پیشہ وارانہ ملازمین کے برعکس انہیں ہر برس سکرینگ ٹیسٹ دینے کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے،جس کے بعد سیشن کے آخر میں انہیں باہر کا دروازہ دکھا یا جاتا ہے۔جموں کشمیر پلس2کنٹریکچول لکچررس فورم کے جھنڈے تلے احتجاج مظاہرین نے ریا

عرس ختلان کی تقریب عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

سرینگر//محسن کشمیر وبانی اسلام حضرت میر سید علی ہمدانیؒ کے عرس ختلان کی تقریب کل پوری وسط ایشیا ، برصغیر اور ریاست کے تینوں خطوں  میں نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب تاریخی خانقاہ معلی سرینگر میں منعقد ہوئی۔ جہاں وادی کے اطراف واکناف سے بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ نماز ظہر سے قبل مولانا ریاض احمد ہمدانی نے فلسفہ عرس ختلان پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا ،کہ آج ہی کے دن ہی حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ کی جسد خاکی کشمیر سے کولاب ختلان میں چھ ماہ کے طویل سفر کے بعد وہاں پہنچا دیا گیا  جہاں حضرت علی ثانی ؒ کا روضہ مبارک موجود ہے۔نماز ظہر کے بعد ختمات المعظمات ، درود ازکار اور اوراد خوانی کی مجلس آراستہ ہوئی۔ تقریب کی پیشوائی امام حاجی غلام محمد ہمدانی نے کی جبکہ سجادہ نشین خانقاہِ معلی پیرزادہ الحاج عبدالرشید شافی اور علامہ مولانا

ڈی ڈی باغ بادام واری پھرگھپ اندھرے میں

رینگر//ڈی ڈی باغ محمدیہ کالونی بادام واری حول کا بجلی ٹرانسفارمر 6دن کے اندر اندر پھر سے خراب ہوگیااور علاقہ ایک بار پھر گھپ اندھیرے میں ہے ۔حول سے ملحقہ علاقہ ڈی ڈی باغ بادام واری میں نصب 630 کلوواٹ بجلی ٹرانسفارمر 6روز قبل ہی دس روز خراب رہنے کے بعدمرمت کرکے علاقے میں نصب کیا گیا تھا جو صرف چھ روز تک چلنے کے بعد پھر خراب ہوگیا جس وجہ سے پورا علاقہ گھپ اندھیرے میں ڈوب گیا۔مقامی شہریوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خراب ٹرانسفارمر کی جلد مرمت اور زیادہ کنکشن ہونے پر اضافی ٹرانسفارمر علاقہ میں نصب کرنے کی مانگ کی۔    

ایس ایم سی کے 20 کارپوریٹر پی ڈی پی میں شامل

سرینگر//پی ڈی پی نے دعویٰ کیا ہے کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے 20 کارپوریٹروںنے پی ڈی پی میں شمولیت کی ۔منگل کو یہاں پارٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے 20 کارپوریٹروںنے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب پر پی ڈی پی نائب صدر عبدالرحمان ویری نے ان کارپوریٹروں کی پی ڈی پی میں شمولیت کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے زمینی سطح پر پارٹی مضبوط بنے گی ۔پارٹی ضلع صدر محمد خورشید عالم نے کہا کہ کارپوریٹروںکی شمولیت سے پی ڈی پی سرینگر میونسپل کارپوریشن میں سب سے بڑی پارٹی کے طور ابھر آئی ہے۔اس موقعہ پرپارٹی کے سینئر لیڈران محمد اشرف میر ،آسیہ نقاش ،نور محمد،ڈاکٹر علی محمد ،اعجاز قریشی بھی موجود تھے ۔  

برطانوی ہائی کمیشن کا اعلی سطحی وفد محبوبہ مفتی سے ملاقی

سرینگر// سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے ساتھ کل یہاں سرینگر میں برطانوی ہائی کمیشن کا اعلی سطحی وفدملاقی ہوا ۔بھارت میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مس جین تھوپسن، الیکس پیکیٹ اور ڈاکٹر  دیپ جوتی پر مشتمل برطانوی ہائی کمیشن کے وفد نے ایک گھنٹے تک محبوبہ مفتی سے ملاقات کی اورریاست اور ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔میٹنگ کے دوران موجودہ سلامتی کے منظر اور آنے ولے انتخابات بھی غور ہوا۔محبوبہ مفتی نے ان کے دورہ کشمیر کی سراہنا کرتے ہوئے وفد کو مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے پی ڈی پی کے سیلف رول دستاویز کے بارے میں جانکاری دی ۔    

حکیم اجمل خان کا یوم پیدائش

 سرینگر///گورنمنٹ یونانی اسپتال شالہ ٹینگ کی جانب سے’طبی اخلاقیات‘ کے موضوع پر کل ایک روزہ سمینار منعقد ہوا۔جس  میں طبی عملے نے شرکت کی ۔پروگرام کے منتظمین نے بتایاکہ سمینارکے انعقادکا مقصد معروف شخصیت مرحوم مسیع ملک حکیم اجمل خان کی یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقد کیا گیا،جنہوں نے ملک میں یونانی میڈیکل سائنسز کو ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے ۔