تازہ ترین

جیلوں میں محبوسین کے ساتھ رواغیرانسانی سلوک

 سرینگر//ریاست اور ریاست سے باہر کی جیلوں میں مقید کشمیری محبوسین کے ساتھ غیر انسانی، غیر اخلاقی اور غیر قانونی سلوک روا رکھنے کیخلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے جمعہ کو آبی گزر سرینگر میںپرامن احتجاج کیا گیا۔احتجاج کے دوران شرکاء نے ہاتھوں میں بینراُٹھا رکھے تھے جن میں جیلوں میں نظربندوں کے ساتھ نارواسلوک کو بند کرنے اور آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔احتجاج میں شوکت احمد بخشی، محمد رفیق اویسی، غلام نبی زکی، محمد یوسف نقاش، نور محمد کلوال، عبدالرشید اونتو، شیخ عبدالرشید، بلال صدیقی، جعفر کشمیری، مولوی بشیر احمد عرفانی، غلام حسن میر، پروفیسر جاوید، مشتاق اجمل، محمد یٰسین عطائی، سید محمد شفیع، غلام نبی نجار، محمد صدیق گورو، عبدالمجید وانی، خواجہ فردوس، مبشر اقبال، عبدالمجید وانی، جاوید احمد بٹ، ارشد حسین بٹ، جاوید احمد زرگر، محمد شفیع میر، امتیاز احمد شاہ، محمد مقبول ماگامی، عبد

ڈپٹی کمشنرسرینگر کا شہر خاص کا تفصیلی دورہ

 سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے جمعہ کو شہر خاص کا تفصیلی دورہ کرکے مختلف  علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوںنے تاریخی بازاروں بہوری کدل،زینہ کدل اورمہاراج گنج میں تاجروں کے تحفظات کے بارے میں جانکاری  حاصل کرنے کے لئے ان کے ساتھ میٹنگ کی جس دوران ٹرانسپورٹیشن،ٹریفک منیجمنٹ ،فائر اینڈ ایمرجنسی سہولیات کے علاوہ مالی خدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کے دوران صورہ چوک،حول چوک،گوجوارہ چوک ،راجوری کدل اور سکہ ڈافر میں ٹریفک دبائو کو کم کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ترقیاتی کمشنر نے مقامی نمائندوں کو یقین دلایا کہ اُن کے معاملات کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔بعدمیں ترقیاتی کمشنر نے سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت مختلف ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

ڈاکٹر فاروق کی درگاہ حضرت بل میں حاضری

 سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعہ کوآثار شریف درگاہ حضرت بل میں حاضری دے کر نماز جمعہ ادا کی۔ڈاکٹر فاروق نے اس موقعہ پر جموں وکشمیر میں مکمل امن و امان، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، ریاست کے لوگوں کی خوشحالی و ترقی کے علاوہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی ، دونوں پڑوسی ممالک کے لوگوں کی خوشحالی و فارغ البالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دعا کی۔یاد رہے کہ وہ جمعہ کو ہی کلکتہ سے سرینگر واپس لوٹے ہیں۔  

علی جان روڈ پر سینٹرو کار کوحادثہ، ڈرائیور زخمی

 سرینگر//ارشاد احمد//علی جان روڈ پر ایک کار کے بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کی وجہ سے ڈارئیور شدیدزخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے صورہ عیدگاہ علی جان روڈ پر فردوس کالونی کے قریب ایک سینٹروکارزیرنمبرJKOIK9477سڑک پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور ایک بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کاڈرائیور محبوب احمد بساطی ولد محمد مقبول بساطی ساکن کاکہ سرائے شدیدزخمی ہوگیا جسے مقامی لوگوں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔   

انجمن اوقاف جامع مسجد کا سالانہ ہجری کلینڈر جاری

 سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد کاسالانہ ہجری کلینڈر2019 جمعہ کو میرواعظ جوانجمن کے صدر بھی ہیں ،نے اجراء کیا۔دیدزیب ،خوبصورت اور تاریخی جامع مسجد کے منفرد فن تعمیر کی عکاسی کرتی ہوئی تصاویر سے آراستہ کلینڈر کی خصوصیات کاذکر کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ اس کلینڈر میں خاص طور سے میقات صلوۃ وصیام کاخصوصی لحاظ رکھا گیا ہے اور اس میں وادی کشمیر میں منائی جارہی تعطیلات اور جن مخصوص ایام کے ساتھ یہاں کے عوام کی وابستگی اور لگائو ہے ،کودرج کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کلینڈر جامع اوقاف اور دارالخیر میرواعظ منزل کے دفاتر پر مفت دستیاب ہوگااور ہماری کوشش ہوگی کہ یہ کلینڈر ہر گھر کی زینت بنے اور اس لئے یہ کلینڈر مفت فراہم کیاجارہا ہے ۔میرواعظ نے کہا کہ اگر کوئی صاحب خیر اس سلسلے میں کوئی امداد کرنا چاہے تو وہ آمدنی رفاحی،فلاحی اور امدادی ادارہ دارالخیر میرواعظ منزل کیلئے مختص کی گئی ہے ۔ان

مزید خبریں

میر واعظ ہمدانی کااتوار کو خانقاہِ معلی میں بیان  سرینگر// حسب قدیم تاریخی خانقاہِ معلی سرینگر میں میرواعظ مولانا ریاض احمد ہمدانی کا6ماہ جمید الاول اتوار بمطابق 13 جنوری 12بجے دن کے بعدبیان ہوگا ۔ نمازِ ظہر کے بعد حسب روایت توبہ استغفار،خطمات المظمات، درود و ازکار اور اوراد خوانی کی مجلس آراستہ ہوگی۔مسلم اوقاف ٹرسٹ اور خدامانِ زیارت شاہ ہمدان ؒ نے عقیدت مندوں کیلئے خاطر خواہ انتظامات کئے ہیں۔   بسنت باغ میں 4 قمار باز دھرلئے گئے سرینگر //بسنت باغ میں پولیس نے چار جواریوں کو حراست میں لے کر داو پر لگائی گئی 4ہزار 230روپیہ کی رقم برآمد کرکے ضبط کی۔ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر کرالہ کھڈ پولیس نے بسنت باغ گاو کدل میں قمار بازی کے ایک اڈے پر چھاپہ مارا اور وہاں چار قمار بازوں جن کی شناخت ظہور احمد نجار ، شہنواز احمد ترمبو ، جمشید علی ملہ اور عبدالمجید کانٹ کے ط