تازہ ترین

دوسرا انتخابی مرحلہ۔۔۔۔۔ پُر امن انعقاد خوش آئند

ریاست میں پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا ہے اور سبھی حلقوں کی جانب سے اس امر پہ اطمینان اور شُکر کا اظہار کیا جار ہا ہے کہ ووٹ اندازی کا یہ مرحلہ پہلے مرحلے کے مقابلے میں پُر امن طریقے سے انجام کو پہنچ گیا ہے۔ اس دوران ووٹ اندازی کے ساتھ ساتھ بائیکاٹ کےٹھیک ٹھاک مناظربھی دیکھنے کو ملے ہیں تاہم یہ ایک خوش آئند امر ہے کہ صورتحال مجموعی طور پر پُر امن رہی۔چونکہ پہلے مرحلے کے اختتام پر ہندوراہ میں ایک نوجوان کی ہلاکت کا دلدوز واقعہ پیش آیا تھا،جس نے سبھی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔اگر چہ کہیں کہیں پر بائیکاٹ کے اثرات کے تحت پتھرائو اور ٹکرائو کے واقعات بھی پیش آئے لیکن امن عامہ کی مجموعی صورتحال پر اسکے اثرات زیادہ نمایاںنہ رہے۔ حالانکہ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی انتخابی عمل کے حوالے سے کشمیر اور کشمیریوں کو بدنام کرنے کی غرض سے سوشل میڈیا اور ایک مخصوص زہینت رک